Tag: واٹس ایپ صارفین

  • تصاویر اور ویڈیوز کے لیے پریشان واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوش خبری

    تصاویر اور ویڈیوز کے لیے پریشان واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوش خبری

    مقبول میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے تصاویر اور ویڈیوز کو از خود ختم کرنے والا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے۔

    تصاویر اور ویڈیوز کے سلسلے میں پریشان ہونے والے واٹس ایپ صارفین کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ان کی پریشانی دور ہونے والی ہے، واٹس ایپ پر اب Self Destructive Photos And Videos feature متعارف ہونے والا ہے۔

    اس فیچر کے ذریعے صارفین کی بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز خود بخود ختم ہو جائیں گی، اور انھیں اس کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔

    تاہم اس کے لیے واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک ایپ کا بیٹا ورژن متعارف کروایا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.21.9.3. کی اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے جمع کروا دی گئی ہے۔

    تصاویر اور ویڈیوز خود بخود ختم ہونے کا فیچر اسی اپ ڈیٹ کے ذریعے متعارف ہوگا۔ واٹس ایپ صارفین ’Self Destructive Message‘ کے آپشن کو اِن ایبل کر کے کسی کو بھی تصاویر، ویڈیوز بھیجیں گے تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد ’چیٹ ونڈو‘ سے فوراً خود ہی غائب ہو جائیں گی۔

    گلابی رنگ کا واٹس ایپ، لیکن ہوشیار

    واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اس فیچر پر کام کر رہا ہے اور جلد اس فیچر کو متعارف کرا دیا جائے گا۔

    اس فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو مزید پرائیویٹ کرنے میں مدد ملے گی کیوں کہ اس کے تحت پیغام وصول کرنے والا آپ کی تصاویر یا ویڈیوز کو غائب ہونے سے پہلے تک ہی کھول سکتا ہے۔

  • واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ  فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

    کیلیفورنیا: موبائل اپیلیکشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے تحریری پیغامات، وائس کالز کے بعد ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروادیا جو عارضی طور پر صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف سماجی ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انیڈرائیڈ بیٹا ورژن متعارف کروادیا ہے جو ویڈیو کال کے فیچر کے ساتھ ہے۔

    چونکہ ابھی یہ فیچر ٹسٹینگ کے لیے متعارف کروایا گیا ہے اس لیے انتظامیہ کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا مگر یہ ورژن اینڈرائیڈ اسٹور پر موجود ہے۔ بیٹا ورژن ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد صارف کے واٹس ایپ پر وائس کال کے ساتھ ’’ویڈیو کال‘‘ کا آپشن نمودار ہوجاتا ہے۔

    پڑھیں:  واٹس ایپ سسٹم میں جلد ’’جی آئی ایف‘‘ فیچر شامل ہوجائے گا

     ویڈیو کال پر کلک کر کے صارف اس سہولت کو حاصل کرسکتے ہیں تاہم ٹیسٹنگ فیچر استعمال کرنے والے صارفین نے بار بار کال منقطع ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ یہ خصوصی ورژن اینڈرائیڈ ’’گوگل‘‘ پلے اسٹور پر "WhatsApp Messenger "Beta کے نام سے موجود ہے۔

    واٹس ایپ کا یہ فیچر جلد آئی فون اور اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے عام صارفین کی دسترس میں بھی ہوگا تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس فیچر کے آنے سے دیگر ویڈیو کالنگ موبائل سافٹ وئیر والی کمپنیوں کو معاشی طور پر دھچکا لگے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کے بہترین فیچرز

     یاد رہے اس وقت مائیکروسافٹ کے تحت چلنے والے موبائل اور کمپیوٹر ایپلیکشن ’’اسکائپ‘‘ سرفہرست ہے تاہم واٹس ایپ کا باقاعدہ ورژن آنے کے بعد دیکھا یہ جائے گا کہ اسکائپ اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہتا ہے یا نہیں۔
  • واٹس ایپ کے بہترین فیچرز

    واٹس ایپ کے بہترین فیچرز

    انٹرنیٹ کے ذریعے میسج بھیجنے کی ایپلی کیشن ’’واٹس ایپ‘‘ کے لانچ ہونے کے بعد سے اس کے صارفین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک واٹس ایپ کے نصف سے زائد صارفین اس کو پوری طرح استعمال نہیں کرسکے۔

    اگر صارف اس کو پوری طرح استعمال کرنا سیکھ جائے تو اس میں چھپی چند خاصیت کے لطف اندوز ہوسکتا ہے، اپیلی کیشن کے اندز چھپی کچھ خصوصیات درج ذیل ہیں جو یقیناً استعمال کرنے والے کے کام آسکتے ہیں۔

    تحریر (فونٹ) کو بولڈ اٹالک کرنے کا طریقہ

    آپ اپنے ہر پیغام (میسج) کو مختلف انداز سے اپنے احباب میں بھیج سکتے ہیں۔

    اگر آپ اپنے احباب کو کسی خاص لفظ کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں تو اُس لفظ کو بولڈ کریں، کسی بھی لفظ کو بولڈ کرنے سے پہلے اُس لفظ سے پہلے اور آخر میں * لگائیں جیسے اگر آپ کسی کو *ہلیو*  لکھ کر بھیجیں گے تو وہ *ہلیو* بولڈ ہوجائے گا۔

    اگر آپ اپنے دوست کو کوئی لفظ اٹالک انداز میں لکھنا چاہتے ہیں تو اُس لفظ سے پہلے اور آخر میں _ لگائیں جیسے _ہیلو_ لکھنے کے بعد ہیلو ایسا نظر آنے لگے گا۔

    پیغام موصول ہونے والا نشان (بلیو ٹک) کو ختم کریں

    واٹس ایپ پر بھیجے گئے نیلے نشان (بلیو ٹک) کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ نے جس شخص کو میسج بھیجا تھا اُس نے پڑھ لیا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دوست بھیجے گئے میسج کی دلیوری نہ دیکھ سکے تو واٹس ایپ کی اکاؤنٹ سٹینگز میں جاکر پرایوسی میں موجود ’’رسپٹ‘‘ پر لگے ٹک کو ختم کر دیں، جس کے بعد آپ کے مسیج پڑھنے کے باوجود پیغام بھیجنے والے کے پاس بلیو ٹک شو نہیں ہوگا، مگر یاد رکھیں ایسا کرنے سے آپ کے بھیجے گئے میسجز سے بھی بلیو ٹک کی سہولت ختم ہوجائے گی۔

    اگر آپ کسی کے میسج سے تنگ ہیں تو واٹس ایپ کھولنے سے قبل اپنے موبائل کو ائیرپلین موڈ پر لے آئیں، ایسا کرنے سے آپ سارے واٹس ایپ میسج پڑھ سکتے ہیں اور بھیجنے والے شخص کے پاس بلیو ٹک کا نشان اُس وقت تک نہیں آئے گا جب تک آپ اپنے موبائل کو نارمل موڈ پر نہیں کرلیتے۔

    آن لائن ہونے کے آخری وقت  (لاسٹ آن لائن) کو چھپائیں

    واٹس ایپ سیٹنگ میں جاکر پرائیوسی کے آپشن کو کلک کریں اور وہاں موجود لاسٹ سین آپشن پر کلک کر کے نو باڈی کو متخب کردیں، ایسا کرنے سے آپ کا آخری دفعہ آن لائن ہونے کا وقت نہیں دکھے گا تاہم آپ اپنے کسی دوست کا بھی آخری آن لائن وقت نہیں دیکھ سکیں گے۔

    اپنی تصویر (پروفائل پکچر) کو چھپائیں

    واٹس ایپ سٹینگ میں موجود پرائیوسی میں پروفائل فوٹو پر جائیں اور یہاں موجود اپنی خواہش کے مطابق آپشن منتخب کریں اور اپنی تصویر جن لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں ان کو منتخب کرلیں۔

     اپنے اسٹیٹس کو چھپائیں

    پرائیوسی سٹینگ میں موجود اسٹیس کے آپشن کو کلک کر کے جن لوگوں کو اپنا اسٹیس شو کرنا چاہتے ہیں، جیسے اگر کسی کو نہیں دکھانا چاہتے تو نو باڈی کو متخب کردیں، ایسا کرنے سے آپ کا اسٹیٹس کوئی نہیں دیکھ سکے گا۔

     واٹس ایپ صارف کو بلاک کریں

    اگر آپ کو واٹس ایپ پر بلاجواز کوئی تنگ کررہا ہے تو پرائیوسی میں موجود بلاک کونٹیکٹس (Block Contacts) پر کلک کر کے اُس کے متعلقہ نمبر کو منتخب کردیں ایسا کرنے سے بلاک کیے گئے نمبر سے آپ کو کسی قسم کا کوئی بھی میسج واٹس ایپ پر موصول نہیں ہوگا۔

     واٹس ایپ نمبر تبدیل کریں

    اگر آپ واٹس ایپ پر اپنا نمبر تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے اپنے واٹس ایپ کی سٹینگ میں جائیں اور چینج نمبر پر کلک کر کے مطلوبہ نمبر ڈال دیں ایسا کرنے سے آپ کے واٹس ایپ میں موجود گروپس میں آپ خود بہ خود شامل ہوجائیں گے۔

    بڑا دل بھیجیں

    اگر آپ کسی کو دل کا بڑا دل بھیجنا چاہتے ہیں تو چیٹ میں ایموجی تلاش کر کے اسے کسی لفظ یا ایموجی کے بغیر سینڈ کردیں۔

    پندرہ ایم بی سے زیادہ کی فائل بھیجیں

    ساؤنڈسینڈ (SoundSend) نامی ویب سائٹ پر اپنا متعلقہ 15 ایم بی تک کا ڈیٹا اپ لوڈ کریں، فائل اپ لوڈ کرنے سے کلاؤڈ ساؤنڈ کی جانب سے آپ کو ایک لنک دیا جائے گا جو آپ متعلقہ شخص کو بھیج دیں، اس لنک پر کلک کر نے سے اپ لوڈ کیا ہوا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

    تصاویر اور ویڈیوز کی آٹو ڈاؤن لوڈنگ بند کریں

    واٹس ایپ سٹینگ میں موجود ڈیٹا یوسیج (Data Usage) کو کلک کریں اور آنے والے میڈیا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپشن کو متخب کریں، ایسا کرنے سے آپ مطلوبہ میڈیا کو اپنی مرضی سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

    ایک میسج بیک وقت میں کئی لوگوں کو بھیجیں

    اگر آپ ایک میسج کو بھیجنے کے لیے ہر دفعہ نیا نمبر منتخب کرتے ہیں تو اب ایسا نہیں کرنا  پڑے گا، اس کا آسان حل یہ ہے کہواٹس ایپ سٹینگ میں موجود براڈکاسٹ لسٹ پر کلک کر کے اُن نمبرز کو منتخب کریں جن کو آپ میسج بھیجنا چاہتے ہیں، اس کے بعد آپ یہ لسٹ گروپ نما شو ہونے لگے گی، اپنے مطلوبہ میسج کو اُس جگہ ٹائپ کریں اور بھیج دیں، بھیجا گیا میسج منتخب کیے گیے نمبرز کو ہی موصول ہوگا۔

    چیٹ ہسٹری محفوظ کریں

    اپنی تمام واٹس ایپ سیٹنگز کو محفوظ بنانے کے لیے سیٹنگز میں جاکر پہلے چیٹ اور پھر چیٹ بیک اپ میں جائیں اور اس کو کونفیگر کریں تاکہ تمام چیٹ بشمول ویڈیوز اور تصاویر آپ کے جی میل اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتی رہے۔

  • پاکستان میں واٹس ایپ سروس بری طرح متاثر ہونے کے بعد بحال ہونا شروع

    پاکستان میں واٹس ایپ سروس بری طرح متاثر ہونے کے بعد بحال ہونا شروع

    پاکستان میں واٹس ایپ سروس بحال ہوناشروع ہوگئی، پاکستان میں واٹس ایپ سروس کچھ دیر متاثررہی۔

    واٹس ایپ متاثرہونے کےدوران صارفین کو مشکلات کا سامنارہا، واٹس ایپ سروس کیوں بندہوئی، اس کی وجہ اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔

    واٹس ایپ سروس امریکا، جاپان ،کولمبیا میں بھی متاثر ہوئی جبکہ بھارت،ملائیشیا میں بھی واٹس ایپ صارفین کومشکلات درپیش رہیں۔

    دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی رابطوں کا سب سے بہترین ذریعہ واٹس ایپ کو مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس وقت لاکھوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب واٹس ایپ سروس مکمل طور پر ڈاؤن ہوگئی۔

    واٹس ایپ سروس ایک گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہوگئی لیکن اس کی وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم اس کی وجہ سے صارفین کو جہاں رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستان میں لاکھوں صارفین اسمارٹ فون کے ذریعے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ناصرف ٹیکسٹ میسیج کرتے ہیں بلکہ وڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں۔

  • واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں موجود واٹس ایپ صارفین کے لئے انتظامیہ کی جانب سے بڑا اعلان کردیا گیا، اب اپنے عزیز و اقارب کو واٹس ایپ پر میسج بھیجنے کے لئے مخصوص فون کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے کمپیوٹر میں بھی باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب واٹس ایپ میسنجر کو کسی بھی کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے ذاتی میسنجر کو باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے یہ ایپلی کیشن ونڈوز 8 اور میک 10.9 پر چلنے کے لئے میسر ہوگی، ایک محتاط اندازے کے مطابق فیس بک سے الحاق کے بعد واٹس ایپ پر صارفین کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر کے صارفین تقریباً بیالیس ارب میسجز جبکہ دوسو پچاس ملین کے قریب ویڈیوز ہر ہفتے صارفین ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ایک بلاگ میں اس بات کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کمپیوٹر ایپلی کیشن کو متعارف کرادیا گیا ہے، اب کوئی بھی واٹس ایپ صارفین اپنے دوستوں سے ہر جگہ آسانی سے رابطے میں رہ سکتا ہے۔

    بنیادی طور پر یہ ایپلی کیشن آنے والے نوٹیفیکشن کو بھی دکھائے گی، اس کی مزید بہتری کے لئے کام کئے جارہے ہیں۔

    whats-post

    اگر صارف اس سہولت کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ واٹس ایپ کی ویب سائٹ سے اس ایپلی کیشن سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

    اس سہولت کو استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کمپوٹر میں آنے والے کیو آر کوڈ کو فون کے کیمرے کے ذریعے اسکین کیا جائے۔

    اسکین کرنے کے لئے صارف واٹس ایپ سیٹنگ میں موجود واٹس ایپ ویب آپشن کے ذریعے ایک مرتبہ اسکین کر کے محفوظ بنا سکتا ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ویب سروس کی سہولت متعارف کروائی گئی تھی، جو صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کمپیوٹر کی سروس کو متعارف کروایا گیا ہے۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر ، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

    واٹس ایپ کا نیا فیچر ، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

    کراچی: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کے نئے فیچر پر کام جاری ہے ، واٹس ایپ پر جلد وائس کال بھی ممکن ہو سکے گی۔

    حال ہی میں سامنے آنے والے کچھ دلچسپ اسکرین شاٹ میں اس ایپلی کیشن کے وائس فیچرز کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔عین ممکن ہے کہ اس نئے فیچر کی ٹیسٹنگ بھی جاری ہو، اسکرین شاٹس سے جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ کہ پوری کال کرنے کی فعالیت چیٹ فنکشن سے بالکل الگ ہے، ڈائلنگ، رابطوں اور کال اسٹیٹس کے لئے بھی الگ اسکرین ہو گی۔

  • واٹس ایپ صارفین دھوکے میں نہ آئیں

    واٹس ایپ صارفین دھوکے میں نہ آئیں

    نیویارک:  مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے صارفین ہوشیار ہوجائیں کیونکہ انہیں ایک جعلی میسج کے ذریعے بتایا جارہا ہے کہ عنقریب اس ایپ کے استعمال پر رقم وصول کی جائے گی۔

    صارفین کو ایک میسج  بھیج کر بتایا جاتا ہے کہ واٹس ایپ اپنے غیر سرگرم صارفین پر جلد ہی پابندی عائد کر دے گی اور اگر وہ سرگرم نہ ہوئے تو پابندی کے بعد ان سے ہر میسج کے عوض 37سینٹ (تقریباً 38پاکستانی روپے کی رقم وصول کی جائے گی ۔

    اس پابندی سے بچنے کیلئے صارفین کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ وہ فوری طور پر ایک میسج کو کم از کم 10لوگوں کو فاورڈ کریں تاکہ ان کا شمار سر گرم صارفین میں کیا جائے ۔

    دوسری جانب واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی سروس تاحال مفت دستیاب ہے اور کمپنی کوئی رقم وصول نہیں کر رہی ہے۔