Tag: واٹس ایپ پیغامات

  • بشریٰ بی بی کا پیغام ، علیمہ خان کے رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ  پیغامات سامنے آگئے

    بشریٰ بی بی کا پیغام ، علیمہ خان کے رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات سامنے آگئے

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات سامنے آگئے، جس بشریٰ بی بی کے پیغام کی تشہیر سے روکا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کےموبائل فون کے فرانزک سے مزیدچیزیں سامنے آگئی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات سامنے آئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ انی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے رؤف حسن کو بشریٰ بی بی کے پیغام کی تشہیر سےروک دیا، بشریٰ بی بی سے منسوب پیغام میں بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کا ذکر ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے لکھا بشریٰ کاپیغام احمقانہ ہے،ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کواکسارہاہے، ان کاپیغام آگے نہ بڑھائیں، بانی پی ٹی آئی نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے پیغام میں کہاتھاجیل میں بانی پی ٹی آئی سے اکیلے نہیں ملنےدیاگیا جبکہ پیغام میں بانی پی ٹی آئی،جیلرکےدرمیان فرضی گفتگوکاتذکرہ ہے۔

    بشریٰ بی بی نے پیغام میں کہا بانی نے بتایا جیلر پرانہیں مارنے کیلئےدباؤہے،اگربانی پی ٹی آئی کو کچھ ہواتوعوام جیلرکونہیں چھوڑیں گے۔

  • واٹس ایپ میں پیغامات کا نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ میں پیغامات کا نیا فیچر متعارف

    معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے مزید پیغامات کو ’پن‘ کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتطامیہ کی جانب سے اپنے صارفین کی دلچسپی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے آئے دن دلچسپ فیچرز متعارف کرائے جاتے رہتے ہیں۔

    اس بار بھی کمپنی کی جانب سے پیغامات کے متعلق منفرد اور نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔

    اگر صارفین واٹس ایپ میں اپنے دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہم پیغامات نظروں سے اوجھل ہونے کی وجہ سے مضطرب ہیں تو پریشان نہ ہوں اب واٹس ایپ نے آپ کے اس مسئلے کا آسان سا حل ڈھونڈ کر اپنا ’پن‘ فیچر مزید بہتر بنا دیا ہے۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ نے گزشتہ سال 2023 میں ایک منفرد فیچر ’پن‘ متعارف کروایا تھا، جس سے صارفین کسی بھی چیٹ میں ایک اہم میسج کو پن کرسکتے تھے تاکہ وہ نظروں سے اوجھل نہ ہو۔

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے اعلان کے مطابق واٹس ایپ کے اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے جس کے بعد صارفین کسی بھی چیٹ میں اب 3 اہم میسجز کو پن کر سکیں گے۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے میسجز جیسے تصاویر، ویڈیوز، ویڈیو نوٹس اور پولز کو بھی پن کرسکیں گے۔

    یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔

    یہ فیچر صارفین کے لیے کسی بھی اہم معلومات تک فوری رسائی کے لیے بہترین ہے جس کی وجہ سے چیٹ میں میسجز کو اسکرول نہیں کرنا پڑتا۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میسجز کو مخصوص وقت تک ہی پن کیا جا سکتا ہے، جب آپ کسی میسج کو پن کریں گے تو 24 گھنٹے، 7 دن اور 1 مہنے کے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، پھر مذکورہ میسج اتنی ہی دوران مدت کے لیے چیٹ میں پن رہے گا۔

  • بھیجنے والے کو پتا چلے بغیر واٹس ایپ پیغامات کیسے پڑھیں؟

    بھیجنے والے کو پتا چلے بغیر واٹس ایپ پیغامات کیسے پڑھیں؟

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ بھیجنے والے کو پتا چلے بغیر بھی آپ واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکتے ہیں؟

    اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا بھیجنے والے کو پتا چلے بغیر واٹس ایپ پیغامات کو پڑھنے کا کوئی طریقہ ہے، یا ایسا طریقہ کہ میسجز پڑھنے کے بعد بھی ان پر ’seen‘ کا نشان نہ آئے، تو ہاں ایسا طریقہ موجود ہے۔

    پاپ اپ نوٹیفکیشن میں واٹس ایپ پیغام کا کچھ حصہ تو ہر کوئی پڑھ سکتا ہے لیکن اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مکمل میسج پڑھنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے۔

    اگرچہ ایسا کرنے کا سب سے عام طریقہ تو یہ ہے کہ ’ریڈ ریسپٹس‘ کے آپشن کو بند کر دیا جائے، لیکن کچھ لوگ یہ آپشن نہیں چاہتے، کیوں کہ اس طرح آپ بھی کبھی نہیں جان سکیں گے کہ آیا دوسرے شخص نے آپ کا ٹیکسٹ پڑھا یا نہیں۔

    لیکن اس کا ایک حل موجود ہے، مگر یہ صرف اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب ہے، اگرچہ یہ ’ٹِرک‘ کوئی نئی نہیں ہے لیکن کسی نہ کسی وجہ سے اب بھی بہت سے لوگ اس کے بارے میں نہیں جانتے۔

    بھیجنے والے کو پتا چلے بغیر واٹس ایپ میسجز پڑھنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کریں:

    1. واٹس ایپ کے لوگو کو دبائیں اور دبائے رکھیں۔

    2. جیسے ہی آپ ایسا کریں گے ویجٹ ظاہر ہوں گے، پھر ویجٹس پر ٹیپ کریں۔

    3. جیسے ہی ویجٹس کھلیں، 4 x 2 ویجیٹ پر ٹیپ کریں اور Add کو دبائیں۔

    4. ایک بار ایسا کرنے کے بعد، آپ کو اپنی ہوم اسکرین پر نیا واٹس ایپ ویجٹ ملے گا۔

    جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے، اگلی بار جب کوئی آپ کو کوئی واٹس ایپ پر ٹیکسٹ بھیجے گا، تو آپ واٹس ایپ ویجٹ کے ساتھ پورا پیغام دیکھ سکیں گے۔ چوں کہ آپ ایپ بھی نہیں کھول رہے ہیں، اس لیے بھیجنے والے کو کبھی معلوم نہیں ہوگا کہ آپ نے پیغام پڑھا ہے یا نہیں۔