Tag: واٹس ایپ کال

  • واٹس ایپ کال سے متعلق صارفین کیلئے بڑی سہولت اعلان

    واٹس ایپ کال سے متعلق صارفین کیلئے بڑی سہولت اعلان

    دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو اچھی خبر سنادی، اب ویڈیو کال کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے ذریعے ویڈیو کالنگ کے تجربے کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    WABetainfoکی رپورٹ کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد ویڈیو کالز میں متعدد انٹر ایکٹیو آپشنز فراہم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے نئے بیٹا ورژن میں اے آر کال ایفیکٹس اور فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی او ایس صارفین کو نئے اے آر فیچرز تک رسائی دی جا رہی ہے۔

    ان میں سے ایک فیچر ڈائنامک فیشل فلٹر کا ہے جسے ویڈیو کالز کے دوران استعمال کرکے صارفین اپنی شخصیت کو مختلف انداز سے پیش کر سکتے ہیں۔

    اسی طرح ایک بیک گراؤنڈ ایڈیٹنگ ٹول ہے جس سے ویڈیو کالز کے دوران اردگرد کے ماحول کو دھندلا کیا جاسکتا ہے یا پہلے سے بنے بیک گراؤنڈ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    ایک لو لائٹ موڈ سیٹنگ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے ان جگہوں پر ویڈیو کا معیار بہتر ہوسکے گا جہاں روشنی ناقص ہوگی۔

    ایک ٹچ اپ موڈ ٹول بھی میٹا کی میسجنگ ایپ کا حصہ بنا ہے جو ویڈیو کالز کے دوران صارف کی شخصیت کو بہتر بنا کر پیش کرے گا۔

    ان تمام سیٹنگز میں کی جانے والی تبدیلیوں کو واٹس ایپ محفوظ کرلے گا جس کے بعد انہیں ہر کال میں بدلنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچرز ابھی بیٹا ورژن کا حصہ بنے ہیں تو تمام صارفین کے لیے انہیں متعارف کرانے میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

  • واٹس ایپ کال کی بڑی خامی دور، صارفین کو آسانی میسر

    واٹس ایپ کال کی بڑی خامی دور، صارفین کو آسانی میسر

    واٹس ایپ دنیا بھر میں ایک مفت پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ ایپ ہے جس سے دو ارب سے زائد لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

    میٹا نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ پر اپنے مطلوبہ نمبرز کو ڈائل کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

    پہلے ہوتا یہ تھا کہ صارفین ایسے لوگوں کو وائس کالز نہیں کر سکتے تھے جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل سال 2023 میں میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں بھی بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔

    WhatsApp

    تاہم اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔ ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں یہ نیا فون ڈائلر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس اپڈیٹ سے پہلے واٹس ایپ صارفین کو کال کرنے سے قبل مطلوبہ نمبرز کو کانٹیکٹ لسٹ میں سیو کرنا پڑتا تھا لیکن اب نئے ڈائلر کے استعمال سے اس کی ضرورت نہیں پڑے گی یعنی فون نمبر محفوظ کیے بغیر براہ راست کال کی جاسکے گی۔

    اس کام کے لیے صارفین کو کالنگ ٹیب میں ڈائلر کا آئیکون دائیں جانب نیچے نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر فون ڈائلر اوپن ہو جائے گا۔ اس کے ذریعے واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ساتھ ساتھ کالنگ سروس میں بھی تبدیل ہو جائے گی۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیکھنے میں ضرور آیا ہے مگر اس پر کام جاری ہے اور امید ہے اسے جلد متعارف کرا دیا جائے تاہم وقت کا تعین کرنا فی الحال ناممکن ہے۔

  • واٹس ایپ کال پر انٹرنیٹ ڈیٹا بچانے کا طریقہ

    واٹس ایپ کال پر انٹرنیٹ ڈیٹا بچانے کا طریقہ

    جب سے کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ’ورک فرام ہوم‘ کا سلسلہ شروع ہوا، دنیا بھر میں مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے لیے یہ سوال بڑی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ واٹس ایپ کال پر اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا کیسے بچائیں؟

    لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے کام کرنے کے نتیجے میں لوگوں کو سب سے زیادہ مسئلہ انٹرنیٹ کی وجہ سے پیش آیا، ایک طرف لوگوں کو انٹرنیٹ کی سست رفتار سے شکایت تھی، تو دوسری طرف ڈیٹا بنڈل کے جلد ختم ہوجانے کا مسئلہ درپیش رہا۔

    ورک فرام ہوم کے علاوہ لاک ڈاؤن میں دوستوں اور عزیز و اقارب سے رابطوں کے لیے سوشل میڈیا خصوصاً واٹس ایپ پر ٹیکسٹ میسیجنگ، ویڈیو اور وائس کالز کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، جس سے واٹس ایپ پر انٹرنیٹ ڈیٹا زیادہ صرف ہونے لگا۔

    لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ واٹس ایپ نے وائس اور ویڈیو کال پر ڈیٹا بچانے کے لیے ایک مفید اور مؤثر فیچر بھی دے رکھا ہے۔

    ویڈیو اور وائس کالز کے دوران ڈیٹا کو کیسے بچایا جائے؟

    واٹس ایپ کے اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ اینڈرائیڈ ورژن 2.21.12.21 اور آئی او ایس ورژن iOS-2.21.130.15 پر اپ ڈیٹ ہو۔

    اب سب سے پہلے اپنے اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کھولیں:

    1۔ ایپ کے اوپر سیدھے ہاتھ پر موجود تین عمودی نقطوں (ورٹیکل ڈاٹس) پر کلک کر کے سیٹنگز میں جائیں۔

    2۔ اسٹوریج اور ڈیٹا آپشن پر کلک کریں۔

    3۔ “Use less data for calls” کے آپشن پر جا کر اسے فعال کریں۔

    بالکل یہی طریقہ کار iOS کے لیے بھی استعمال کریں، لیکن آئی فون میں آپ براہ راست واٹس ایپ کی ہوم اسکرین سے سیٹنگز میں جا سکتے ہیں۔