Tag: واٹس ایپ گروپ

  • واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن جان سے گیا

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن جان سے گیا

    خینر پختونخوا کے شہر پشاور میں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر ناراض ممبر  نے فائرنگ کرکے گروپ ایڈمن کو قتل کردیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پشاور کے علاقہ ریگی سفید سنگ میں پیش آیا جہاں ملزم  نے واٹس ایپ گروپ سے ہٹائے جانے پر طیش میں آکر گروپ ایڈمن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    مقتول کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جو ایک واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا، واقعے کی ایف آئی  آر مقتول کے بھائی ہمایوں کی مدعیت میں درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کےمطابق مقتول مشتاق کے بھائی نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کا بھائی ایک واٹس گروپ کا ایڈمن تھا اور علاقے کے اشفاق نامی ایک شخص سے ان کی گروپ سے نکالنے پر تکرار ہوئی۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم اشفاق سے تلخ کلامی کے وقت وہ خود بھی موجود تھا، صلح صفائی کے بعد وہ گھر واپس جارہے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کردی۔

    مدعی کے مطابق فائرنگ سے بچنے کے لیے دونوں بھائیوں نے ایک پیٹرول پمپ میں پناہ لے لی تھی کہ اس دوران ملزم وہاں داخل ہوا اور مشتاق احمد پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری  ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز ڈکیتی میں مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ، جن کی شناخت وسیم اور بابر کے نام سے ہوئی۔

    سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے وسیم نامی نوجوان کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

    دوسرے واقعے میں قائد آباد میں مرغی خانے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ایک نوجوان جان سے گیا۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کو خوش خبری سنا دی

    واٹس ایپ نے صارفین کو خوش خبری سنا دی

    واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم خبر ہے، گروپ میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے ان کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اب واٹس ایپ فی گروپ 1,024 شرکا کو سپورٹ کرے گا، اس فیچر پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اور جلد صارفین اس سے مستفید ہو سکیں گے۔

    اگر آپ واٹس ایپ گروپس چلاتے ہیں لیکن محسوس کرتے ہیں کہ اس میں شرکا کی تعداد محدود ہونے کا بنیادی مسئلہ ہے تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔

    کمپنی کی جانب سے گروپ کے لیے شرکا کی تعداد بڑھا کر 1,024 کی جا رہی ہے، اور اس فیچر پر کام جاری ہے، آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ یہ فیچر جلد ہی سب کے سامنے آئے گا۔

    فی الحال، یہ فیچر بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے، کچھ بیٹا ٹیسٹرز اسے دیکھ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے جون میں 512 رکنی گروپس کے لیے سپورٹ شامل کی تھی، اور اب یہ تعداد اس سے بھی دوگنی ہو گئی ہے۔

    اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ یا iOS کے لیے تازہ ترین بیٹا موجود ہے تو آپ کو آخر کار یہ فیچر دستیاب ہو جائے گا، تاہم اگر آپ واٹس ایپ کے بیٹا ٹیسٹنگ کا حصہ نہیں ہیں، پھر بھی اطمینان رکھیں کہ یہ بالآخر چند ماہ میں تمام صارفین تک پہنچ جائے گا۔

  • واٹس ایپ گروپس کے لیے نئی سہولت

    واٹس ایپ گروپس کے لیے نئی سہولت

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ہر دوسرے دن نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جارہے ہیںِ، اب حال ہی میں واٹس ایپ گروپ کے لیے نئی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔

    واٹس ایپ نے ایک گروپ میں 512 افراد کو شامل کرنا ممکن بنا دیا ہے اور 32 افراد سے بیک وقت وائس چیٹ بھی ہوسکتی ہے۔

    ان 512 افراد کو سنبھالنے کے لیے نئے ٹولز اور ایڈمن کنٹرول بھی جلد ہی پیش کیے جائیں گے، اب تک واٹس ایپ گروپ میں اس سے نصف یعنی 256 افراد کو شامل کیا جاسکتا تھا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے نیٹ ورک سے بعض تخریبی دماغ رکھنے والے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    واٹس ایپ نے حال ہی میں میسج میں 2 جی بی فائل بھیجنے، اور میسج پر ری ایکشن کا فیچر بھی متعارف کروایا تھا۔