Tag: واٹس ایپ

  • ’میں اتنا اچھا نہیں‘ یونیورسٹی کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

    ’میں اتنا اچھا نہیں‘ یونیورسٹی کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

    تامل ناڈو: بھارت کے شہر مدراس میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالبعلم نے واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدراس کی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 32 سالہ پی ایچ ڈی کے طالبعم نے خودکشی کرلی پولیس کا کہنا ہے کہ طالبعم کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔

    مقامی پولیس کے مطابق خودکشی کرنے سے پہلے پی ایچ ڈی اسکالر سچن نے واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگایا جس میں لکھا تھا کہ ’سوری، میں اتنا اچھا نہیں‘، پولیس کا کہنا ہے کہ دوستوں نے جب یہ اسٹیٹس دیکھا تو سچن کے گھر پہنچے جہاں اسے لٹکا ہوا پایا۔

    انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمبرکم آنے پر طالبعلم نے خودکشی کر لی

    پولیس کے مطابق ایمبولینس کو بلایا گیا اور سچن کا معائنے کیا گیاکو جس کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

    انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسرچ کے طالبعلم کا بہترین تعلیمی ریکارڈ تھا، اُن کا جانا ریسرچ کمیونٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

    طالبعلم خودکشی

    واضح رہے کہ بھارت میں رواں برس کے آغاز میں بی ٹیک کے تیسرے سال کے ایک طالبعلم اور ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے چینئی کیمپس میں خودکشی کی تھی۔

  • چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کا آسان طریقہ

    چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کا آسان طریقہ

    چیٹ جی پی ٹی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ٹول ہے جو بہت تیزی سے دنیا کے ہر شعبے کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

    چیٹ جی پی ٹی اے آئی چیٹ بوٹ سرچ انجن کا حصہ بن چکا ہے اور بھی متعدد آن لائن سروسز میں اسے شامل کیا جا رہا ہے۔

    لیکن اب دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ یعنی واٹس ایپ پر  بھی بہت آسانی سے واٹس ایپ میں چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین درج ذیل ہدایات پر عمل کرکے چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کر سکتے ہیں۔

    سب سے پہلے فون پر Shmooz AI ویب سائٹ کو اوپن کریں۔

     

    ویب سائٹ اوپن کرکے Start Shmoozing بٹن پر کلک کرنے پر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ اوپن ہو جائے گی۔

    واٹس ایپ کے اوپن ہونے پر جمپ ٹو چیٹ بٹن پر کلک کریں، جس کے بعد اے آئی ٹول خودکار طور پر میسج ٹائپ کرے گا اور آپ کے سوالات کے جواب دے گا۔

     

    مگر اس حوالے سے چند چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

    Shmooz AI ایسا ٹول ہے جس کے مفت ورژن میں ہر ماہ صرف 20 میسجز بھیجنے کی اجازت ہے، 20 میسجز کے بعد 10 ڈالرز ماہانہ والے ورژن میں لامحدود میسجز کی اجازت ہوگی۔

  • واٹس ایپ میسج کرنے پر خاتون 13 لاکھ درہم سے محروم

    واٹس ایپ میسج کرنے پر خاتون 13 لاکھ درہم سے محروم

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ایک خاتون واٹس ایپ میسج کرنے پر 13 لاکھ درہم سے محروم ہوگئیں۔

    اردو نیوز کے مطابق ابو ظہبی میں واٹس اپ کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات ایک خاتون کو مہنگے پڑ گئے جس میں ان سے 1.3 ملین درہم ہتھیا لیے گئے۔

    ابو ظہبی میں ایک خاتون نے اپنی 2 سہیلیوں اور ایک مرد کے خلاف عدالت سے رجوع کرکے 13 لاکھ 64 ہزار 777 درہم دلانے، 5 فیصد منافع اور 2 لاکھ 50 ہزار درہم نقصان کی تلافی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے دوستوں نے اس کے ساتھ فراڈ کیا، واٹس اپ کے ذریعے پیغامات بھیج کر دھوکا دہی کے ذریعے رقم ہتھیالی، خاتون کی سہلیوں نے واٹس اپ پیغامات کے ذریعے ایک شخص کو رقم دینے کےلیے قائل کیا تھا۔

    ابو ظہبی فیملی اینڈ سول کورٹ نے ثبوت سامنے آنے پر مدعی خاتون کے حق میں فیصلہ دیا ہے، عدالت نے خاتون کی 2 سہیلیوں اور اس ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ 13 لاکھ 64 ہزار 777 درہم واپس کریں۔

    علاوہ ازیں دھوکا دہی سے خاتون کو پہنچنے والے مالی اور ذہنی نقصان کے تدارک کے لیے 20 ہزار درہم معاوضہ بھی دیا جائے، عدالت نے اپنے فیصلے میں 5 فیصد منافع کے طور پر بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف

    مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور جدید فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت تصویر سے تحریر اخذ کرکے اسے کاپی کیا جاسکتا ہے۔

    موجودہ دور میں اسمارٹ فون ہر ایک کی ضرورت بن چکا ہے جس میں باہمی رابطوں کی ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ صارفین میں سب سے زیادہ مقبول ہے جو دنیا کے ہر کونے میں با آسانی رابطے کا بڑا ذریعہ ہے۔

    واٹس ایپ کی اندرونی خبریں دینے والی ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور جدید فیچر متعارف کرادیا ہے۔

    ویب سائٹ کے مطابق جن صارفین کو یہ فیچردستیاب ہے وہ تحریرلکھی تصویرکوکھول کر ظاہرہونے والے ایک بٹن کی مدد سے ٹیکسٹ کو کاپی کرسکیں گے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ نیا فیچر فی الحال آئی فون صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

    اس نئے فیچرکو آئی او ایس 16 یا اس سے اگلے ورژن کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین استعمال کر سکیں گے۔

    تاہم، ان تصاویر سے تحریر اخذ نہیں کی جاسکے گی جو صرف ایک بار دیکھے جانے والے آپشن کے تحت بھیجی جائیں گی۔

  • واٹس ایپ پر وائس میسج سے پریشان افراد کے لیے زبردست فیچر

    واٹس ایپ پر وائس میسج سے پریشان افراد کے لیے زبردست فیچر

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ رابطے کا اہم ذریعہ بن چکی ہے، تاہم یہ کبھی کبھار الجھن کا سبب بھی بن جاتی ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ کو کسی کے طویل وائس میسجز موصول ہونے لگیں۔

    باتوں کے شوقین افراد کئی کئی منٹ طویل وائس میسج بھیج دیتے ہیں یہ جانے بغیر کہ میسج وصول کرنے والا شخص ان کے وائس میسجز سے بیزاری اور کتاہٹ محسوس کر رہا ہے۔

    تاہم اب ایسے پریشان افراد کے لیے واٹس ایپ نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے آڈیو میسج کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

    میسج وصول کرنے والا شخص اگر وہ وائس میسج نہیں سننا چاہتا تو وہ ان کا ٹرانسکرپٹ پڑھ سکتا ہے۔

    یہ تحریر صرف صارف کی ڈیوائس میں ہی سامنے آئے گی، یہ واٹس ایپ کے سرور میں محفوظ نہیں ہوگی۔

    فی الحال اس فیچر کو آئی فون کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس پر مزید کام بھی جاری ہے کیونکہ ابھی یہ فیچر بعض زبانوں اور بعض الفاظ کو ٹرانسکرپٹ نہیں کرسکتا۔

    اس فیچر کو مستقل طور پر اور اینڈرائڈ ڈیوائسز کے لیے کب پیش کیا جائے گا، اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

  • تصاویر اور ویڈیوز کے لیے واٹس ایپ کا نیا شاندار فیچر

    تصاویر اور ویڈیوز کے لیے واٹس ایپ کا نیا شاندار فیچر

    دنیا بھر میں میسجنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں جن میں تصویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے کا آپشن علیحدہ کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل واٹس ایپ پر براہ راست اگر کوئی تصویر یا ویڈیو بھیجنا مقصد ہوتا تھا تو وہ ایک مشکل عمل تھا، واٹس ایپ کا کیمرا کم ریزولوشن کا ہے، جبکہ ویڈیو بنانے کے لیے بٹن کو دبائے رکھنا پڑتا تھا تب جا کر ویڈیو ریکارڈ ہوتی تھی۔

    تاہم اب واٹس ایپ نے تصویر اور ویڈیو کا آپشن الگ کردیا ہے جس کے بعد ویڈیو کے لیے بٹن کو دبائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    واٹس ایپ کی ویڈیو عام ویڈیو کی طرح ہی بنے گی۔

    اس فیچر کے علاوہ واٹس ایپ نے بہتر ٹیکسٹ کا فیچر بھی پیش کیا ہے۔

  • واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے صارفین خبردار!

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی نیا فیچر متعارف کروایا جائے گا جس کی مدد سے صارفین اپنی شکایات بھی کمپنی کو کرسکیں گے۔

    واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے کسی نہ کسی مواقع پر اسٹیٹس لگائے جاتے ہیں جس کا مقصد اپنے عزیز اور دوستوں کو آگاہ کرنا ہوتا ہے مذکورہ صارفین بھی ان اسٹیٹس پر کمنٹس کرکے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

    لیکن اب جلد ہی صارفین کو اسٹیٹس لگانے میں محتاط ہونا پڑے گا کیونکہ کمپنی کی جانب سے ایک نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے اگر آپ کا اسٹیٹس کسی کی دل آزاری کا سبب بنا تو وہ صارف آپ کی شکایت بھی کرسکتا ہے۔‘

    واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’اگر کسی صارف نے قابل اعتراض اسٹیٹس لگایا تو اسے رپورٹ بھی کیا جاسکے گا۔‘

    اسٹیٹس کی شکایت کرنے کے بعد اگر وہ مواد کمپنی کے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو کمپنی اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی تاکہ وہ اگلا اسٹیٹس نہ لگاسکے۔

    کمپنی کی جانب سے اب تک یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا تاہم امید ہے کہ آئندہ چند روز میں صارفین اس فیچر کو جلد استعمال کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کانٹیکٹس اور پیغامات کو رپورٹ کرنے کا فیچر صارفین کو میسر تھا۔

  • نئے سال کا آغاز ہوتے ہی واٹس ایپ کن موبائل پر نہیں چلے گا؟

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی واٹس ایپ کو صارفین کی جانب سے تجارت، عزیز و اقارب سے رابطے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب کچھ اسمارٹ فون صارفین کے لیے نئے سال میں یہ ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

    ہر سال کی طرح امسال بھی بہت سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین پیغام رسانی کی یہ ایپلی کیشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے اکتوبر میں بتایا گیا تھا کہ آئی او ایس 10 اور 11 استعمال کرنے والے صارفین تک واٹس ایپ کی رسائی ممکن نہیں ہوگی جس کے بعد کمپنی نے آئی او ایس کو اپڈیٹ کرنے کا کہا تھا۔

    تاہم اب 2 آئی فون سمیت 49 اسمارٹ فونز والے صارفین آج رات 12 بجے کے بعد سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

    ان فونز میں آئی فون فائیو، آئی فون فائیو سی، ہواوے کے فونز، ایل جی کے اسمارٹ فونز، سیم سنگ گلیکسی ایس ٹو ودیگر شامل ہیں۔

  • ڈیلیٹ ہونے والا میسج واپس آسکے گا: واٹس ایپ نے مطالبہ پورا کردیا

    ڈیلیٹ ہونے والا میسج واپس آسکے گا: واٹس ایپ نے مطالبہ پورا کردیا

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں۔

    اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اگست میں اسے بیٹا ورژن کا حصہ بھی بنایا گیا تھا، مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے۔

    اگر آپ ایک چیٹ میں کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می پر کلک کردیتے ہیں تو اس فیچر سے آپ میسج ریکور کر سکتے ہیں۔

    اس فیچر سے قبل اگر غلطی سے ڈیلیٹ فار می پر کلک ہوجاتا تھا تو صارف کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتا تھا کہ وہ چیٹ سے اس میسج کو دیگر لوگوں کی نظروں کے سامنے سے ہٹا سکے۔

    مگر نئے فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔

    فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

    اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔

    ایسا کرنے پر آپ کے سامنےمیسج ڈیلیٹ فار می کے جملے کے ساتھ ان ڈو (undo) کا آپشن نظر آئے گا۔

    ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔

    مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔

  • واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے 3 ڈی اوتارز متعارف کروا دیے جو پروفائل پکچرز کے لیے اور چیٹ کے دوران استعمال کیے جاسکیں گے۔

    میٹا نے چند ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ واٹس ایپ کے لیے اوتار کے فیچرز پر کام کر رہا ہے، اب یہ فیچر لانچ کردیا گیا ہے جو جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ آپ کی ڈیجیٹل تصویر ہوگی جو پروفائل پکچر پر استعمال کی جاسکے گی، جبکہ چیٹ کے دوران بھی اسے استعمال کیا جاسکے گا۔

    چیٹ کے درمیان استعمال کے لیے یہ اسٹیکر پیک کی صورت میں دستیاب ہوگا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیچر میں پہلے سے 36 اوتار موجود ہیں جبکہ آپ اپنی پسند کا اوتار بھی بنا سکیں گے۔