Tag: واٹس ایپ

  • 50 کروڑ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر لیک ہو گئے

    50 کروڑ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر لیک ہو گئے

    سان فرانسسکو: دنیا بھر کے 50 کروڑ واٹس صارفین کے فون نمبر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 487 ملین صارفین کے واٹس ایپ فون نمبرز چوری کر کے ایک معروف ہیکنگ کمیونٹی فورم پر فروخت کر دیے گئے ہیں۔

    سائبرنیوز کے مطابق، ڈیٹا سیٹ میں مبینہ طور پر 84 ممالک کے واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا شامل ہے، ویب سائٹ نے کہا ’’کوئی مبینہ طور پر تقریباً 500 ملین واٹس ایپ صارفین کے تازہ ترین موبائل فون نمبر فروخت کر رہا ہے۔‘‘

    سائبر نیوز نے حاصل کردہ ڈیٹا کے ایک نمونے کا جائزہ لینے کے بعد اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

    خبر میں کہا گیا ہے کہ 16 نومبر کو ایک ہیکر نے ایک مشہور ہیکنگ کمیونٹی فورم پر ایک اشتہار شائع کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ 487 ملین واٹس ایپ صارفین کے موبائل نمبروں کا 2022 ڈیٹا بیس فروخت کر رہے ہیں۔

    فروخت کے لیے ڈیٹا ڈالنے والے اکاؤنٹ کا دعویٰ ہے کہ اس میں 3.2 کروڑ امریکی صارفین کا ڈیٹا ہے، ڈیٹا میں ایک کروڑ روسی اور 1.1 کروڑ سے زیادہ یو کے نمبرز بھی ہیں۔

    مصر کے 4.5 کروڑ، اٹلی کے 3.5 کروڑ، سعودی عرب کے 2.9 کروڑ، فرانس سے 2 کروڑ اور ترکی کے بھی 2 کروڑ صارفین کا ڈیٹا اس میں شامل ہے۔

    ڈیٹا فروخت کرنے والے شخص نے سائبر نیوز کو بتایا کہ وہ امریکی ڈیٹا سیٹ 7 ہزار ڈالر میں، برطانیہ کا ڈیٹا ڈھائی ہزار ڈالر اور جرمن ڈیٹا 2 ہزار ڈالر میں فروخت کر رہے ہیں۔

    ویب سائٹ نے مشورہ دیا ہے کہ واٹس صارفین انجان نمبروں سے آنے والی کالوں اور میسجز سے ہوشیار رہیں۔

  • بھارت میں واٹس ایپ کے لاکھوں اکاؤنٹس اچانک بند

    بھارت میں واٹس ایپ کے لاکھوں اکاؤنٹس اچانک بند

    نئی دہلی: اسمارٹ فون ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں 26 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی، اس سے قبل اگست میں بھی 23 لاکھ اکاؤنٹس بند کیے گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق میٹا کی ملکیتی اسمارٹ فون ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کہا ہے کہ اس نے نئے آئی ٹی ایکٹ 2021 کے تحت ستمبر کے مہینے میں بھارت میں 26 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی ہے۔

    بھارت میں واٹس ایپ کے تقریباً 55 کروڑ یوزر ہیں، مذکورہ پابندی ملک بھر میں کی جانے والی شکایات کے بعد عمل میں آئی ہے۔

    اس سے قبل اگست میں بھی بھارت میں 23 لاکھ اکاؤنٹس بند کیے گئے تھے۔

    بھارتی حکام کو ایڈوانس آئی ٹی ایکٹ 2021 کے تحت، اہم ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ماہانہ رپورٹ شائع کرنی ہوتی ہے۔

    حکام نے سوشل میڈیا کے ذریعے کاروبار کرنے والے افراد کو، اپنے گاہکوں کو نقصان دہ یا غیر قانونی مواد نہ بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • وہ ایپس جو واٹس ایپ کی جگہ استعمال کی جاسکتی ہیں

    وہ ایپس جو واٹس ایپ کی جگہ استعمال کی جاسکتی ہیں

    واٹس ایپ رابطوں کے لیے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی اسمارٹ فون ایپ ہے، تاہم اس کے سخت سیکیورٹی فیچرز سے بعض افراد کو تحفظات لاحق ہیں۔

    اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے جو پھر آج آپ کو واٹس ایپ کے متبادل ایپس کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔

    ٹیلی گرام

    واٹس ایپ کے بعد ٹیلی گرام دوسری بڑی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے جس میں وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹ کے ساتھ مختلف سیکیورٹی آپشنز موجود ہیں۔

    سگنل

    پرائیویسی کے شعبے میں کوئی بھی ایپ بمشکل ہی سگنل کو شکست دے سکتی ہے کیونکہ یہ صارف کا ڈیٹا جمع نہیں کرتی جبکہ انکرپشن کے ساتھ اضافی آن اسکرین پرائیویسی آپشنز بھی فراہم کرتی ہے۔

    فیس بک میسنجر

    اس میں وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ میسجنگ کے ساتھ ساتھ اسٹیکرز، جی آئی ایف اور دیگر ایسے متعدد فیچرز دستیاب ہیں جو واٹس ایپ میں بھی موجود ہیں، یہ دونوں ویسے ایک ہی کمپنی کی ایپس ہیں۔

    اسکائپ

    یہ فل فیچر کمیونیکیشن ایپ ہے جس سے وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹس کرنا ممکن ہے جبکہ فائلز کا تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ڈیسک ٹاپ پر اسکائپ میں ویڈیو اور وائس کالز کو ریکارڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    وائبر

    یہ موبائل فونز اور لینڈ لائن کالز کے لیے ایک اچھی ایپ ہے جبکہ ٹیکسٹ چیٹس کرنا بھی ممکن ہے، اس میں وائس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹ فیچرز موجود ہیں جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

  • ان فونز پر اب واٹس ایپ نہیں چلے گا، فہرست جاری

    ان فونز پر اب واٹس ایپ نہیں چلے گا، فہرست جاری

    واٹس ایپ اب جن فونز پر نہیں چلے گا، کمپنی نے ان فونز کی فہرست جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے متعدد پرانے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل فونز پر 24 اکتوبر سے سپورٹ ختم کر دی ہے۔

    واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو اب میسیجنگ ایپلی کیشن چلانے کے لیے اپنے آپریٹنگ سسٹمز کو اَپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔

    جن موبائل فونز پر اب واٹس ایپ نہیں چلے گا ان میں ایپل کے آئی او ایس 10 اور 11 کے آپریٹنگ سسٹم اور اینڈرائڈ 4.1 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائلز سمیت کے آئی او ایس کے 0۔5۔2 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل شامل ہیں۔

    آئی فون 5 اور فائیو سی پرو سمیت آئی فون 6 کے چھوٹے سیٹس پر بھی واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔

    سام سنگ سمیت دیگر کمپنیوں کے اینڈرائڈ کے بہت ہی پرانے ورژن 4.1 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز پر بھی واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔

    24 اکتوبر کے بعد آئی او ایس کے 0۔5۔2 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے جیو فون اور جیو فون ٹو پر بھی واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر ایپلی کیشن کی سپورٹ ختم کیے جانے سے قبل بھی اس نے متعدد موبائلز پر سپورٹ ختم کی تھی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ پرانے موبائل فونز صارفین کو اپنے آپریٹنگ سسٹمز کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا۔

  • پاکستان سمیت کئی ممالک میں ’’واٹس ایپ‘‘ سروس بحال ہونا شروع

    پاکستان سمیت کئی ممالک میں ’’واٹس ایپ‘‘ سروس بحال ہونا شروع

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں  واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

    دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رابطوں کی سب سے مشہور ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ سروس آج دوپہر 12 بجے کے بعد ڈاؤن ہوئی تھی جس کے باعث صارفین پریشان تھے۔

    ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفیں کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے۔

    دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، ترکی، اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔

  • کہیں آپ کا واٹس ایپ جعلی تو نہیں؟

    کہیں آپ کا واٹس ایپ جعلی تو نہیں؟

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے تاہم اب اس سے ملتی جلتی ایک جعلی ایپ لوگوں کے پاس ورڈز چوری کر رہی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایک جعلی واٹس ایپ سافٹ ویئر صارفین کے اکاؤنٹس کا پاس ورڈ چوری کرنے میں مصروف ہے۔

    یو واٹس ایپ نامی ایپ کو دوسری اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز میں اشتہارات کے ذریعے فروغ دیا گیا، مثال کے طور سنپ ٹیوب جو صارفین کو یوٹیوب سے ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

    ان اشتہارات میں جعلی واٹس ایپ کی وہ خصوصیات پیش کی گئی ہیں، جو خود میٹا کے اپنے سافٹ ویئر میں نہیں ہیں، جیسے کہ کسی صارف کی طرف سے ایپ کا استعمال اس کی ضرورت کے مطابق بنانے کی صلاحیت یا انفرادی سطح پر چیٹ روم بلاک کرنا۔

    جعلسازی میں ملوث اس ایپ کا پتہ سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی (Kaspersky) نے لگایا، جسے معلوم ہوا کہ اس ایپ نے صارفین کے واٹس ایپ پاس ورڈز ڈیویلپر کے ریمورٹ سرور کو بھیجے۔

    اس طرح ہیکرز کو صارفین کے وہ چیٹ دیکھنے اور ڈیٹا چوری کرنے کا موقع مل سکتا ہے، جسے دھوکہ دہی کے لیے ای میلز بھیجنے یا دوسرے سائبر حملوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ سائبر حملہ آور اس رسائی کو صارف کے علم میں آئے بغیر معاوضے والی سبسکرپشنز میں اضافے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

    اس جعلی ایپ سے ملتی جلتی ایک اور ایپ جسے ’واٹس ایپ پلس‘ کہا جاتا ہے، وہ ویڈمیٹ ایپ کے ذریعے پھیلائی گئی ہے۔ اس ایپ میں بھی وہی خصوصیات اور مسائل ہیں، ویڈ میٹ بھی صارفین کو یوٹیوب، انسٹا گرام، فیس بک اور ٹاک ٹاک ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

    کیسپرسکی کا کہنا ہے کہ ڈسٹربیوشن چینلز کو جلد ہی بند کردیا جائے گا۔ سائبر سیکیورٹی کمپنی نے کہا کہ ممکن ہے کہ کمپنیوں کو علم نہ ہو کہ جعلی وٹس ایپ استعمال کیا جا رہا ہے۔

    کیسپرسکی کے ماہرین نے لکھا کہ سائبر جرائم میں ملوث افراد کی طرف سے قانونی سافٹ ویئر سے کام لیتے ہوئے نقصان دہ ایپس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مقبول ایپس اور انسٹال کرنے کے اصلی سورسز استعمال کرنے والے صارفین پھر بھی جعلی ایپ کا شکار بن سکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کو خوش خبری سنا دی

    واٹس ایپ نے صارفین کو خوش خبری سنا دی

    واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم خبر ہے، گروپ میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے ان کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اب واٹس ایپ فی گروپ 1,024 شرکا کو سپورٹ کرے گا، اس فیچر پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اور جلد صارفین اس سے مستفید ہو سکیں گے۔

    اگر آپ واٹس ایپ گروپس چلاتے ہیں لیکن محسوس کرتے ہیں کہ اس میں شرکا کی تعداد محدود ہونے کا بنیادی مسئلہ ہے تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔

    کمپنی کی جانب سے گروپ کے لیے شرکا کی تعداد بڑھا کر 1,024 کی جا رہی ہے، اور اس فیچر پر کام جاری ہے، آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ یہ فیچر جلد ہی سب کے سامنے آئے گا۔

    فی الحال، یہ فیچر بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے، کچھ بیٹا ٹیسٹرز اسے دیکھ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے جون میں 512 رکنی گروپس کے لیے سپورٹ شامل کی تھی، اور اب یہ تعداد اس سے بھی دوگنی ہو گئی ہے۔

    اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ یا iOS کے لیے تازہ ترین بیٹا موجود ہے تو آپ کو آخر کار یہ فیچر دستیاب ہو جائے گا، تاہم اگر آپ واٹس ایپ کے بیٹا ٹیسٹنگ کا حصہ نہیں ہیں، پھر بھی اطمینان رکھیں کہ یہ بالآخر چند ماہ میں تمام صارفین تک پہنچ جائے گا۔

  • مخصوص واٹس ایپ میسجز کا اسکرین شاٹ لینا اب ناممکن

    مخصوص واٹس ایپ میسجز کا اسکرین شاٹ لینا اب ناممکن

    واٹس ایپ نے ’ویو وَنس‘ میسجز کا اسکرین شاٹ لینا بھی ناممکن بنا دیا ہے۔

    وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے ایک سال قبل تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کے لیے ‘ویو ونس’ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

    اس فیچر کے تحت بھیجی جانے والی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہے۔

    تاہم اس فیچر میں یہ سیکیورٹی کمزوری تھی کہ ویو وَنس کے تحت بھیجی جانے والی تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا ممکن تھا، مگر اب میٹا کی زیر ملکیت ایپ نے اس فیچر کو زیادہ بہتر بناتے ہوئے ویو ونس میسجز کے اسکرین شاٹ لینا نا ممکن بنا دیا ہے۔

    فی الوقت اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے، اس لیے تمام صارفین تک اس کی رسائی میں چند ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

    نئے فیچر کے تحت اگر کوئی ویو ونس میسج کا اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گا تو اس کے سامنے ایک پوپ اَپ میسج آئے گا جس میں لکھا ہوگا کہ آپ سیکیورٹی پالیسی کے تحت اسکرین شاٹ نہیں لے سکتے۔

    ویو ونس میڈیا فائل (ویڈیو یا آڈیو) اوپن کرنے پر اسے ریکارڈ بھی نہیں کیا جا سکے گا، البتہ واٹس ایپ کی جانب سے فائل بھیجنے والے صارف کو اس سے آگاہ نہیں کیا جائے گا کہ اس کے دوست نے اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کی ہے۔

  • سال پرانے واٹس ایپ پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ

    سال پرانے واٹس ایپ پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ

    سال پرانے واٹس ایپ پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا نیا آسان طریقہ سامنے آیا ہے۔

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ پر سال پرانے پیغامات بھی ڈیلیٹ کیے جا سکتے ہیں۔

    واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی چیٹ ونڈو سے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے، تاہم بہت پرانے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنا ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پرانے پیغامات کو حذف کرنے کا آسان طریقہ بتایا گیا ہے، اس میں صارف گرین ایپلی کیشن سے میسیج کو ڈیلیٹ کر سکتا ہے چاہے اسے پورے سال کے لیے بھیجا گیا ہو۔

    سب سے پہلے واٹس ایپ ایپلیکیشن کھولیں، پھر اس چیٹ پر جائیں جس میں وہ پیغام ہے، جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں، پھر پیغام کو دبائیں اور ہولڈ کریں۔

    اس کے بعد باہر کی طرف جائیں اور فلائٹ موڈ بٹن کو منتخب کریں۔ سیٹنگز سے ہمیں ان کے لیے آٹومیٹک اپ ڈیٹ کو روکنے کے بعد وقت اور تاریخ کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    پیغام بھیجنے سے پہلے انھیں ایک وقت پر واپس کرنا ہوگا اور پھر معمول کی صورت حال کو بحال کرنے کے بعد پیغامات کو حذف کرنا ہوگا۔

  • واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف، صارفین لاعلم

    واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف، صارفین لاعلم

    دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف کروا دیے گئے جس سے صارفین لاعلم ہیں۔

    ایک طویل عرصے سے صارفین اپنی آن لائن سرگرمیوں کو دوسرے واٹس ایپ صارفین کے سامنے ظاہر کیے جانے کے حوالے سے پریشان تھے۔

    اب میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے واٹس ایپ میں چند خصوصیات کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

    گزشتہ ماہ مارک زکربرگ نے واٹس ایپ کے لیے تین نئے فیچرز کا اعلان کیا تھا، جو صارفین کی ذاتی سرگرمیوں کو مزید تحفظ دیں گے۔

    واٹس ایپ کے نئے پرائیوسی فیچرز واٹس ایپ صارفین کو بغیر بتائے گروپ چیٹس سے باہر نکلنے کی اجازت دیں گے۔

    نئے فیچرز کے ذریعے آپ آسانی سے آن لائن اسٹیٹس کو چھپا سکتے ہیں اور واٹس ایپ نے اس فیچر کا اعلان اس سال اگست میں کیا تھا۔

    سیکیورٹی کے ان نئے فیچر کے بارے میں تشہیر کرنے کے لیے چیٹ ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ پر لکھا کہ ہم لوگوں کو واٹس ایپ کے نئے فیچرز کی معلومات دینے کے لیے ایک مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ واٹس ایپ پر آپ کی نجی بات چیت کو سکیورٹی فراہم کرنا ہمارا مستقل عزم ہے، واٹس ایپ کے پاس پہلے سے ہی ویو ونس فیچر موجود ہیں جس کا مقصد ایپ پر شیئر کی گئی تصویر یا ویڈیو کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔