Tag: واٹس ایپ

  • واٹس ایپ نے زوم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    واٹس ایپ نے زوم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلی کیشن واٹس ایپ بہت جلد ویڈیو کال میں لوگوں کی تعداد کو 50 افراد تک کرنے جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں نیا آپشن دیکھا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ میسجنگ اپلیکشن بہت جلد ویڈیو کالز میں لوگوں کی تعداد کو 50 تک بڑھانے جا رہا ہے، اس وقت 8 افراد گروپ ویڈیو کال کا حصہ بن سکتے ہیں جو دیگر ایپس کے مقابلے میں کافی کم تعداد ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے ویڈیو کالز میں لوگوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 8 کردی تھی۔موبائل ایپلکشن کا کہنا تھا کہ گروپ ویڈیو کال کے لیے کسی گروپ چیٹ میں جاکر کال کے آئیکون پر کلک کر کے یا اضافی افراد کو مینوئلی ایک ایک کرکے ایڈ کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں زوم کے مقابلے کی نئی ویڈیو چیٹ سروس مسنجر رومز کا آغاز ہوا تو فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ اس کی حمایت واٹس ایپ، انسٹاگرتام اور فیس بک پورٹل ڈیوائسز میں کی جائے گی اور ایسا لگتا ہے یہ بہت جلد ہوگا۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو نے بتایا کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ واٹس ایپ میں آپشن کب دستیاب ہوگا جبکہ تازہ ترین بیٹا ریلیز کے لیے انسٹال فائلوں میں مینیو نظر آ رہے ہیں لیکن وہ ابھی تک فعال اور انٹرفیس میں مربطوط نہیں ہیں۔

  • کرونا وائرس، واٹس ایپ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    کرونا وائرس، واٹس ایپ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا سے متعلق جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کارگر ثابت ہوئے ہیں۔

    کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین وبا سے متعلق جعلی اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے تھے جس کے لیے کمپنیوں نے مختلف سخت اقدامات کیے جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے اٹھائے جانے والے اقدامات کارگر ثابت ہوئے اور جعلی معلومات یا جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

    مزید پڑھیں: کرونا معلومات، آگاہی اور امدادی درخواست کے لیے واٹس ایپ سہولت متعارف

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے فارورڈ میسج کے طریقہ کار کو سخت اور اس کی تعداد کو کم کیا جس کی وجہ سے جعلی خبروں کا پھیلاؤ 70 فیصد تک کم ہوا ہے۔

    ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کے بیشتر صارفین اپنے نمبر پر موصول ہونے والے پیغام کو بغیر تصدیق کے اپنے دوستوں ، رشتے داروں اور مختلف گروپس میں شیئر کرتے تھے جس کی وجہ سے افراتفری پھیل جاتی تھی۔

    کمپنی نے گزشتہ دنوں فارورڈ میسج کے حوالے سے بڑی پابندی عائد کی اور اس کی تعداد کو پانچ سے کم کر کے صرف ایک تک کردیا یعنی ایک وقت میں ایک ہی صارف کو پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

  • واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری معلومات کی شیئرنگ پر پابندی عائد

    واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری معلومات کی شیئرنگ پر پابندی عائد

    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے واٹس ایپ سمیت دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور ذرائع سے سرکاری معلومات شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری معلومات کی واٹس ایپ اور دیگر پیغام رسانی کی ایپلیکشن کے ذریعے ترسیل کو ممنوع قرار دے دیا۔

    اس ضمن میں محکمہ انتظامی امور نےاعلامیہ جاری کر دیا ہے، یہ اعلامیہ 27 مختلف سرکاری اداروں کےذمہ داروں کو جاری کیاگیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری معلومات اور تفصیلات واٹس ایپ یا دیگر سماجی ذرائع سے نہ کی جائیں، پیغام رسانی کی ایپلیکیشنز کے ذریعے سرکاری معلومات کی شیئرنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سےتحریری احکامات کی روشنی میں کیا ہے۔

  • واٹس ایپ کا سب سے کارآمد فیچر جلد آنے کو تیار

    واٹس ایپ کا سب سے کارآمد فیچر جلد آنے کو تیار

    گزشتہ کچھ عرصے سے فیس بک کی ملکیت پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوئی ہے تو وہیں اسے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کا بھی سب سے بڑا ذریعہ سمجھا گیا ہے۔

    اب اس شناخت سے جان چھڑانے کے لیے واٹس ایپ انتظامیہ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جو جلد ہی تمام صارفین کے لیے میسر ہوگا۔

    واٹس ایپ کی انتظامیہ اسے گوگل کے ریورس امیج سرچ سے منسلک کرنے جارہی ہے جس کے بعد بذریعہ واٹس ایپ جعلی خبروں کا پھیلاؤ اور دھوکہ دہی کا امکان کم ہوجائے گا۔

    ریورس امیج سرچ کے ذریعے موصول ہونے والی تصاویر کو چیک کرنا آسان ہوتا ہے کہ آیا یہ تصویر اصلی ہے یا جعلی، اگر اصلی ہے تو کب اور کہاں کی ہے۔ گوگل کی اس سروس کی وجہ سے جعلی خبروں اور افواہوں کے پھیلنے میں کمی کی جاسکتی ہے۔

    اس آپشن سے ان لوگوں کی جعلسازی بھی سامنے آسکے گی جو دوسرے افراد کی تصویر کو اپنی ظاہر کرتے ہیں۔

    واٹس ایپ انتظامیہ گوگل کی اس سروس کو براہ راست واٹس ایپ سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ صارف جب چاہے باآسانی اسے استعمال کر سکے۔ اس کے لیے ریورس امیج سرچ کا آپشن واٹس ایپ کے مینیو میں دستیاب ہوگا۔

    یہ فیچر بذات خود تو جعلی خبروں کے پھیلاؤ میں کمی نہیں کرے گا، البتہ یہ اس حوالے سے مدد ضرور کرے گا۔ واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق جعلی خبروں سے بچنے کے لیے لوگوں کا باشعور ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

    جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے واٹس ایپ اس سے قبل ’فارورڈ میسج‘ کی نشاندہی کا فیچر بھی متعارف کروا چکا ہے۔

    اس فیچر میں فارورڈ کیے جانے والے یعنی آگے بھیجے جانے والے پیغامات پر واضح طور پر ’فارورڈ میسج‘ لکھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگ اس پیغام پر یقین کرنے میں تذبذب کا شکار ہوجاتے ہیں۔

  • دبئی پولیس نے واٹس ایپ الرٹ جاری کردیا

    دبئی پولیس نے واٹس ایپ الرٹ جاری کردیا

    دبئی: پولیس نے نئے سال کے آغاز پر موبائل میسیجنگ کی سب سے مقبول اپیلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کے صارفین کو الرٹ جاری کردیا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دبئی پولیس نے واٹس ایپ صارفین کو اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے طریقہ کار وضع کیا ہے۔

    پوسٹ میں تصاویر کی مدد سے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے تمام مراحل واضح کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کی دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کے حوالے خصوصی قوانین نافذ ہیں جس کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بھی کیے جاتے ہیں۔

    حال ہی میں یو اے ای کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر سابقہ بیوی کا مذاق اڑانے اور واٹس ایپ پر پیغامات بھیج کر تنگ کرنے کے جرم میں ایک شخص کو جرمانہ کیا تھا۔

  • نیا سال واٹس ایپ کے لیے مبارک ثابت ہوا

    نیا سال واٹس ایپ کے لیے مبارک ثابت ہوا

    ٹیکنالوجی کی سہولیات آنے کے بعد سے لوگوں کا طور زندگی یکسر تبدیل ہوگیا، گزرے زمانوں میں نئے سال کی مبارک باد کے لیے خطوط لکھے جاتے تھے پھرٹیلی فون آنے کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے موبائل فون متعارف ہوگئے۔

    موبائل متعارف ہونے کے بعد ایس ایم ایس یا کال کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے استوار کیے جاتے تھے اور نئے سال، تہواروں کی مبارک باد دی جاتی تھی مگر اسمارٹ فون جب سے آیا تو زمانہ یکسر تبدیل ہوگیا۔

    پہلے صرف کال پر بات ہوتی تھی یا الفاظ کو ایس ایم ایس کی صورت بھیج کر اپنے جذبات کا اظہار کیا جاتا تھا مگر عصر حاضر میں ایسی ٹیکنالوجیز متعارف ہوگئیں کہ آپ اپنی آواز اور ویڈیو کے ساتھ اپنے دوست، عزیز یا رشتے دار سے باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آتے ہی ساری کایا پلٹ دی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ایپ دنیا بھر میں استعمال ہونے لگی، آج واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ایک کھرب سے زائد ہوچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: مخصوص موبائل پر واٹس ایپ بند

    کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اکتیس دسمبر کو 1 کھرب صارفین نے ایک دوسرے کو ایپ کے ذریعے نئے سال کے پیغامات ایک دوسرے کو ارسال کیے، ان پیغامات میں تصاویر  اور ویڈیوز بھی شامل تھیں۔

    واٹس ایپ کے مطابق یہ ایک ریکارڈ ہے کیونکہ اس سے قبل صارفین نے اتنی بڑی تعداد میں کبھی پیغامات ارسال نہیں کیے تھے۔ بھارت دنیا کا وہ واحد ملک ہے کہ جس کے تقریباً 2 ارب صارفین نے ایک دوسرے کو مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے۔

  • 31 دسمبر کے بعد مخصوص موبائل پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا

    31 دسمبر کے بعد مخصوص موبائل پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا

    سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے یکم جنوری سے مخصوص سیٹ پر سروس فراہم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی مگر کمپنی نے اعلان کیا کہ 31 دسمبر کی رات 12 بجے تک مخصوص موبائل سیٹ پر سروس فراہم کی جائے گی اور یکم جنوری سے سروس قابل استعمال نہیں‌ ہوگی۔

    واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ونڈوز فون پر اکتیس دسمبر تک سپورٹ فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد یہ ختم ہوجائے گی۔

    ونڈوز فونز کے صارفین یکم جنوری سے اپلیکشن میں بگز فکسز، اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز حاصل نہیں کرسکیں گے جبکہ بیشتر موبائل ایسے بھی ہوں گے جن میں ایپلیکشن کام کرنا مکمل بند کردے گی۔

    مزید پڑھیں: یو اے ای میں بعض موبائل پر واٹس ایپ بند ہو جائے گی

    واٹس ایپ کے مطابق یکم فروری 2020 سے آئی او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم پر بھی سروس دستیاب نہیں ہوگی البتہ اگر صارف نیا ورژن اپ ڈیٹ کرلیں گے تو وہ استعمال کرسکیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ کے ورژن 2.3.7 اور پرانے سسٹم پر بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنایا جاسکے گا اور نہ ہی اکاؤنٹ کی تصدیق ہوگی۔

    خیال رہے واٹس ایپ کو 138 ممالک میں زیر استعمال ہے اور اسے سماجی رابطے کی صف اول کی موبائل ایپلیکیشن سمجھا جاتا ہے۔ واٹس ایپ کے ذریعے نہ صرف تحریری پیغامات بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی ہے جس کے ذریعے تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ساتھ مختلف فائلز بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔

  • نئے سال میں واٹس ایپ کیسا ہوگا؟

    نئے سال میں واٹس ایپ کیسا ہوگا؟

    پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں آئے دن نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، نئے سال کی آمد پر بھی واٹس ایپ میں کئی اہم فیچرز شامل کردیے جائیں گے۔

    آئیں دیکھتے ہیں کہ نئے سال میں ہمارے واٹس ایپ میں کیا کیا نیا ہوگا۔

    ڈارک موڈ فیچر

    واٹس ایپ میں ڈارک موڈ فیچر کا صارفین کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ڈارک موڈ فیچر سے واٹس ایپ کی روشنی (برائٹ نیس) کم ہوگی جس سے صارف کے موبائل کی بیٹری محفوظ رہے گی۔

    اس فیچر میں واٹس ایپ کا پس منظر سیاہ جبکہ لکھا ہوا مواد یعنی ٹیکسٹ سفید ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق واٹس ایب کا عام سفید ورژن صارفین کی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے زیادہ روشنی خارج ہوتی ہے۔ سیاہ ورژن کم روشنی والا ہے جس سے آنکھوں کو کم نقصان پہنچے گا۔

    مقررہ وقت پر ڈیلیٹ ہوجانے والا میسج

    واٹس ایپ میں کچھ عرصہ قبل، بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ اب اسی فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں ٹائم کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد میسج خودبخود غائب ہوجائے گا۔

    اسے ڈس اپیئرنگ میسج کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ چیٹ میں جن میسجز پر نشان لگایا جائے گا، وہ مقرر کردہ وقت پر از خود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔ اس کی مدت 1 گھنٹے سے لے کر ایک سال تک دی گئی ہے۔

    مذکورہ میسج صارف کی منتخب کردہ مدت کے بعد غائب ہوجائے گا۔

    جعلسازی میں کمی

    واٹس ایپ کا سب سے اہم فیچر اسے گوگل کے ریورس امیج سرچ سے منسلک کرنا ہے جس کے بعد بذریعہ واٹس ایپ جعلی خبروں کا پھیلاؤ اور دھوکہ دہی کا امکان کم ہوجائے گا۔

    ریورس امیج سرچ کے ذریعے موصول ہونے والی تصاویر کو چیک کرنا آسان ہوتا ہے کہ آیا یہ اصلی تصویر ہے یا جعلی، اگر اصلی ہے تو کب اور کہاں کی ہے۔ گوگل کی اس سروس کی وجہ سے جعلی خبروں اور افواہوں کے پھیلنے میں کمی کی جاسکتی ہے۔

    اس آپشن سے ان لوگوں کی جعلسازی بھی سامنے آسکے گی جو دوسرے افراد کی تصویر کو اپنی ظاہر کرتے ہیں۔

    واٹس ایپ انتظامیہ گوگل کی اس سروس کو براہ راست واٹس ایپ سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ صارف جب چاہے باآسانی اسے استعمال کر سکے۔

  • اکاؤنٹس ہیکنگ پر پاکستان کا واٹس ایپ سے رابطہ

    اکاؤنٹس ہیکنگ پر پاکستان کا واٹس ایپ سے رابطہ

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ہیکنگ کے معاملے پر واٹس ایپ انتظامیہ سے رابطہ کرلیا۔

    پی ٹی اے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایسی خبریں سامنے آئیں کہ ہیکنگ سافٹ ویئر کی مدد سے صرف پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کیے گئے۔

    پی ٹی اے نے واٹس ایپ انتظامیہ سے اُن پاکستانی صارفین کی تفصیلات مانگی جن کے اکاؤنٹس کو ہیکرز نے ہدف بنایا جبکہ انتظامیہ سے پوچھا گیا ہے کہ اُس نے ہیکرز سے حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے۔

    مزید پڑھیں: سائبر حملوں سے بچنے کے لیے واٹس ایپ کا صارفین کو مشورہ

    پی ٹی اے کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچنے کے لیے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی ایپلیکیشن کو اپ ڈیٹ کریں اور اگر اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے تو فوری طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سے رابطہ کریں۔

    یادرہے کہ تین روز قبل پوری دنیا میں ایک بار پھر واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے، ٹیکنالوجی کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی کے ہیکرز مختلف اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فروری 2019 میں بھی پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے جس پر پی ٹی اے نے ایک پیغام جاری کیا تھا اور موبائل اپیلیکیشن استعمال کرنے والوں کو تاکید کی تھی کہ وہ سیکیورٹی فیچر استعمال کریں۔

  • یو اے ای میں بعض موبائل پر واٹس ایپ بند ہو جائے گی

    یو اے ای میں بعض موبائل پر واٹس ایپ بند ہو جائے گی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں بعض صارفین آئندہ چند روز میں واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے صارفین جو پرانے ورژن کے آئی فونز اور اینڈرائڈ استعمال کر رہے ہیں ان افراد کی ڈیوائسز میں واٹس ایپ کام کرنا بند کردے گی۔

    اس حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے کہ ایسے موبائلز جو آئی او ایس 8 یا اس سے پرانے والے آپریٹنگ سسٹم پر موجود ہیں ان پر واٹس ایپ قابل استعمال نہیں ہوگی، اسی طرح اینڈرڈائڈ کے 2.3.7 یا اس سے کم تر ورژن والی اسمارٹ ڈیوائسز پر بھی میسجنگ ایپ بند کر دی جائے گی۔

    پرانے ورژن کے حامل صارفین کو آئندہ سال یکم فروری 2020 تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ واٹس ایپ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں رواں سال کے اختتام پر تمام ونڈوز فونز پر واٹس ایپ مکمل طور پر بلاک کردی جائے گی۔

    واٹس ایپ نے بلاگ پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ آئی او ایس 8 پراب آپ نئے اکاؤنٹ تشکیل نہیں دے سکتے اور نہ ہی موجودہ اکاؤنٹس کی دوبارہ تصدیق کرسکتے ہیں۔