Tag: واٹس ایپ

  • واٹس ایپ کا ’کال ویٹنگ‘ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا ’کال ویٹنگ‘ فیچر متعارف

    سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کال ویٹنگ فیچر متعارف کرادیا۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین آئی فون ایپ اسٹور سے ایپلیکیشن کو اپ ڈیٹ کرکے واٹس ایپ کی نئی سہولتوں سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

    واٹس ایپ نے متعارف کرائے جانے والے حالیہ فیچر میں چیٹ اسکرین کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا جبکہ اسکین میسج کے ساتھ آواز کے ذریعے بھی پیغام بھیجنے کی سہولت پیش کردی۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کے 3 نئے متوقع فیچرز

    آئی او ایس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو اب ٹائپنگ کی ضرورت نہیں بلکہ وہ جو لکھنا چاہیے گے اُن الفاظ کو ادا کریں گے تو وہ خودہی میسج کی صورت سینڈ ہوجائے گا۔

    علاوہ ازیں کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کال ویٹنگ فیچر بھی متعارف کرایا گیا یعنی اب کال پر بات کرنے کے دوران اگر صارف کو کوئی کال کرے گا تو وہاں نمبر مصروف ہونے کے بجائے ویٹنگ بالکل اُسی طرح آجائے گا جیسے موبائل کمپنیاں سروس فراہم کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے، کمپنی کی جانب سے صارفین کی دلچسپی اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

  • واٹس ایپ کا غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    واٹس ایپ کا غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد شروع کردیا جس کے تحت غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے صارفین کے نمبرز بلاک کیے جارہے ہیں۔

    غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین پر پابندی عائد کرنا شروع کردی، ایسے صارفین جو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا اُن کے نام مشکوک ہیں انہیں اب انتظامیہ بلاک کردے گی۔

    رپورٹ کے مطابق صارفین کی آئی ڈیز بلاک کرنے کا مقصد پلیٹ فارم کو بہتر بنانا ہے، اب تک نشاندہی کے بعد کئی صارفین کے اکاؤنٹس بند کیے جاچکے ہیں، چند صارفین نے اپنے اوپر عائد ہونے والی پابندی کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر کہانی شیئر کی۔

    دوسری جانب واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق کسی بھی گروپ کے غیر موزوں نام کی وجہ سے ایڈمن اور وہاں متحرک صارفین کی آئی ڈیز بلاک کردی جائیں گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’انتظامیہ نے گروپ کے مواد کو نہیں دیکھا بلکہ نام کی وجہ سے گروپ میں موجود تمام نمبروں پر پابندی عائد کردی‘‘۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے، آئے روز صارفین کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا جبکہ کمپنی نئے لوگوں کو اپنے پلیٹ فارم پر لانے کے لیے فیچرز بھی متعارف کراتی رہتی ہے۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کے لیے سر درد بن گیا

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کے لیے سر درد بن گیا

    سان فرانسسکو: واٹس ایپ کے حالیہ فیچر کے بعد صارفین کو موبائل بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں گروپ پرائیوسی فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی سے کسی بھی دوست کو گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبیو اے بیٹا انفو نے حال ہی میں ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں بیٹری زیادہ خرچ ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ’واٹس ایپ بیک گراؤنڈ میں چلنے کی وجہ سے بیٹری بہت تیزی کے ساتھ خرچ ہورہی ہے‘۔

    دوسری جانب کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی البتہ موبائل ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ گوگل ون پلس، ون پلس 7 پرو، ون پلس 7ٹی، سام سنگ 5، سام سنگ ایس 10 ای، ژیاومی کے موبائل صارفین کو بیٹری کے مسائل کا سامنا ہے۔

    واٹس ایپ گروپ فیچر کیا ہے؟

    واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے فیچر کو استعمال کرنے والے صارفین کو کوئی بھی شخص غیر ضروری گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔ فیچر استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سینٹنگز۔۔۔ اکاؤنٹ۔۔۔ پرائیوسی۔۔۔ گروپ کو کھول کر وہاں پر اپنے دوستوں کو اجازت دینا ہوگی۔

    یہاں تین آپشنز ’’کسی کو نہیں، موبائل میں محفوظ نمبرز، جنہیں صارف چاہیے‘‘ نظر آئیں گے اُن میں سے کسی بھی ایک اور منتخب کرنا ہوگا جس کے بعد کوئی بھی دوست مزید نئے گروپ مدعو نہیں کرسکے گا۔

  • واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی سیٹنگ متعارف کروادی

    واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی سیٹنگ متعارف کروادی

    سانس فرانسسکو: پیغام رسانی کی مقبول ترین موبائل اپیلی کیشن’واٹس ایپ‘ نے صارفین کی ایک دیرینہ مشکل آسان بناتے ہوئے گروپ سے متعلق نئی ’پرائیویسی سیٹنگ‘ متعارف کروادی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں نئی پرائیویسی سیٹنگ‘ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اس پیش رفت سے صارفین کوگروپس میں شامل ہونے یا نہ ہونے کااختیار مل گیا ہے۔

    نئی پرائیویسی سیٹنگ کے ذریعے صارفین خود فیصلہ کریں گے کہ کون انہیں گروپ میں ایڈ کرسکتا ہے۔
    اس پرائیویسی سٹینگ کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی پرائیویسی میں جاکر گروپ کے آپشن پر کلک کریں، یہاں صارف کے لیے تین آپشنز دیے گئے ہیں۔

    ان آپشنز میں ایوری ون، مائی کنٹیکٹ اور مائی کنٹیکٹ ایکسپٹ شامل ہیں۔ مائی کنٹیکٹ آپشن کے انتخاب کی صورت میں وہ صارفین جو آپ کی ایڈریس بک یعنی’کنٹیکٹ لسٹ‘ میں شامل ہوں گے وہ آپ کو گروپ میں ایڈکرسکیں گے۔

    مائی کنٹیکٹ ایکسپٹ کے ذریعے آپ کی ایڈریس بک میں شامل صارفین پر آپ کو اضافی کنٹرول حاصل ہو جائے گا، یعنی آپ کی مرضی کے مطابق کون سا ایڈمن آپ کو گروپ میں شامل کرے۔

    واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ نئی سیٹنگ محدود صارفین کے لیے ہے تاہم کچھ وقت بعد دنیا بھر کے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

  • واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کے سب منتظر

    واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کے سب منتظر

    سانس فرانسسکو: پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کا ایک ہی اکاؤنٹ بیک وقت مختلف ڈیوائسز پر قابل استعمال ہوگا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کی تیاری شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ مشکل کو حل کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں، میسیجنگ ایپلی کیشن اس وقت ایک ایسے فیچر پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنا اکاؤنٹ بیک وقت کئی ڈیوائسز پر استعمال کر سکیں گے۔

    اس وقت صارفین اپنے رجسٹرڈ فون پر صرف واٹس ایپ کا ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں اور اگر کسی دوسری ڈیوائس پر کوئی اس اکاؤنٹ کو استعمال کرنا چاہےتو اسے پہلے والی ڈیوائس سے اکاؤنٹ کو بند کرنا ہوتا ہے۔

    تاہم اب واٹس ایپ نے صارفین کی مشکل کو آسان بنانے کے لیے نئے فیچر پر ایسے طریقہ کار کی تیاری شروع کردی ہے جس کے ذریعے صارف بیک وقت ایک سے زائد ڈیوائسز پر واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرسکے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کمپنی پر اہم شخصیات کی جاسوسی کا الزام

    اس ملٹی پل استعمال کے فیچر میں بھی دو طرفہ چیٹ پر پرائیوسی موجود ہوگی۔ میسیجنگ کمپنی نے فور طور پر اس نئے فیچر کے حوالے سے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کے الزام میں موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی فرم کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔

    موبائل ایپلی کیشن کمپنی نے اسرائیلی سائبر سرویلینس فرم این ایس او گروپ کے خلاف مقدمے میں الزام لگایا کہ اس نے اپنے جاسوسی کے پروگرام کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کیا اور اس کے صارفین کو نشانہ بنایا۔

  • اب واٹس ایپ میسج مقررہ وقت کے بعد غائب ہوجائیں گے

    اب واٹس ایپ میسج مقررہ وقت کے بعد غائب ہوجائیں گے

    رابطوں کے آسان اور مقبول ترین ذریعے واٹس ایپ میں آئے دن کوئی نہ کوئی نئی اپ ڈیٹ متعارف کروائی جاتی ہے، اب حال ہی میں ایک اور نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ میں کچھ عرصہ قبل، بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ اب اسی فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں ٹائم کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد میسج خودبخود غائب ہوجائے گا۔

    اسے ڈس اپیئرنگ میسج کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ چیٹ میں جن میسجز پر نشان لگایا جائے گا، وہ مقرر کردہ وقت پر از خود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔ اس کی مدت 5 سیکنڈ سے لے کر ایک گھنٹے تک دی گئی ہے۔

    اس وقت یہ فیچر بیٹا ورژن میں موجود ہے اور صدف چند افراد کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔ اس کی آزمائش کے بعد اسے بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔

    کمپنی اس فیچر کو کب تمام صارفین کو مہیا کرسکے گی، اس بارے میں کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

  • واٹس ایپ کا پرانے موبائل سسٹم پر سروس فراہم نہ کرنے کا اعلان

    واٹس ایپ کا پرانے موبائل سسٹم پر سروس فراہم نہ کرنے کا اعلان

    نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے آئندہ برس سے آئی فون اور اینڈرائیڈ کے پرانے سسٹم پر سروس فراہم نہ کرنے کا حتمی اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برس 31 جنوری کے بعد سے اُن کی اپیلیکیشن آئی او ایس 8 ڈیوائس پر نہیں چلے گی، کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ یکم فروری تک آئی او ایس کے اپ ڈیٹ ورژن والے فون حاصل کرلیں۔

    آئی فون کے آئی او ایس 9 ورژن میں واٹس ایپ کی سروس بدستور جاری رہے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو اچھی سروس کی فراہمی اور بہتر تجربے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا اسٹیٹس شیئرنگ فیچر متعارف

    کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ کے ورژن 2.3.7 اور پرانے سسٹم پر بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنایا جاسکے گا اور نہ ہی اکاؤنٹ کی تصدیق ہوگی۔

    خیال رہے واٹس ایپ کو 138 ممالک میں ایک بلین سے زیادہ لوگ استعمال کر رہے ہیں اور اسے سماجی رابطے کی صف اول کی موبائل ایپلیکیشن سمجھا جاتا ہے۔ واٹس ایپ کے ذریعے نہ صرف تحریری پیغامات بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز سہولت بھی ہے جس کے ذریعے تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ساتھ مختلف فائلز بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔

  • واٹس ایپ کا اسٹیٹس شیئرنگ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا اسٹیٹس شیئرنگ فیچر متعارف

    نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ فیچر متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرانے کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا البتہ مختلف ممالک کے اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو یہ سہولت مل گئی۔

    اسٹیٹس شیئرنگ فیچر کیا ہے؟                                                      

    واٹس ایپ پر اسٹیٹس (ویڈیو، ٹیکسٹ) لگانے کے بعد آپ اسے دیگر کمپنی کی زیرملکیت دیگر ایپلیکشنز پر بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ یعنی اسٹیٹس اب فیس بک کے ساتھ، انسٹاگرام، جی میل ، گوگل کی دیگر سروسز پر شیئر کیا جاسکتا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے فیچر پر رواں سال جون میں کام شروع کیا گیا تھا اور اسے آزمائش کے لیے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

    فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

    جب صارف واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کرے گا تو اُس کے سامنے دیگر آپشن آئیں گے جس کے بعد وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنا اسٹیٹس فیس بک اسٹوری اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کرسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں اسٹیٹس ونڈوز میں مائی اسٹیٹس کے نام سے علیحدہ ونڈو ہوگی جہاں سے ویو کے آپشن پر کلک کر کے اسے دیگر ایپس پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔

    واٹس ایپ صارفین کو اسٹیٹس شیئرنگ کے لیے اپنا فیس بک اکاؤنٹ لنک کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ اینڈرائیڈ اور ڈیٹا شیئرنگ اے پی آئی کے ذریعے خود ہوگا۔ صارف اپنی ڈیوائس میں موجود متعدد ایپس میں واٹس ایپ اسٹیٹس کو شیئر کرسکیں گے مگر کوئی بھی اکاﺅنٹ لنک نہیں ہوگا۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہر نے کہا ہے کہ اگر کسی صارف کو یہ فیچر نظر نہیں آرہا تو وہ گوگل پلے اسٹور سے اپنا واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرلے جس کے بعد یہ سہولت میسر ہوگی۔

  • سوشل میڈیا پر پولیو سے متعلق فری ہیلپ لائن کا اجرا

    سوشل میڈیا پر پولیو سے متعلق فری ہیلپ لائن کا اجرا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر پولیو سے متعلق فری ہیلپ لائن کا اجرا کر دیا، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی انسداد پولیو بابر بن عطا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فری ہیلپ لائن چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پولیو سے متعلق فری ہیلپ لائن کا اجرا کر دیا ہے، انسداد پولیو پروگرام کی جاری کردہ ہیلپ لائن کا نام واٹس اپ پولیو رکھا گیا ہے۔

    بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پولیو فری ہیلپ لائن کا قیام پہلی بار عمل میں لایا گیا ہے، یہ ہیلپ لائن پورے ہفتے 24 گھنٹے کام کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا شہری واٹس اپ پولیو ہیلپ لائن پر میسج کے ذریعے سوال پوچھ سکیں گے، شہری ہیلپ لائن پر پولیو مہم سے متعلق شکایات بھی درج کرا سکیں گے۔

    واضح رہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے گزشتہ دنوں خصوصی مہم شروع کی گئی جس کے تحت سوشل میڈیا پر پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور فیس بک پر پولیو مخالف 31 پیجز آج بلاک کیے گئے۔

    انسدادِ پولیو کے خلاف مواد اَپ لوڈ کرنے والوں کو وارننگ بھی جاری کی گئی، پاک فوج، محکمہ پولیس اور دیگر اداروں کی شب و روز کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

  • واٹس ایپ کا ملٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا ملٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    نیویارک: پیغام رسانی کی مقبول موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت وہ ایک ہی نمبر دو ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ آئے روز صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے، ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے صارفین اب ایک ہی آئی ڈی کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے، جیسے موبائل کے علاوہ صارف ویب سائٹ پر بھی بغیر کسی کیو آر کوڈ کے واٹس ایپ استعمال کرسکے گا۔نئے فیچر کے تحت صارف واٹس ایپ موبائل کے بغیر بھی ویب سائٹ کی مدد سے استعمال کرسکے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں زبردست فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ ویب اس وقت صرف چیٹ انٹرفیس کو سپورٹ کرتا ہے جس میں وائس اور ویڈیو کال کا فیچر موجود نہیں ہے البتہ ماہرین ویب پورٹل میں بھی تبدیلیوں پر کام کررہے ہیں۔واٹس ایپ کا نیا فیچر ونڈوز، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کو سپورٹ کرے گا۔

    ماہرین کے مطابق واٹس ایپ پہلے آزمائشی فیچر متعارف کرائے گی جو صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین استعمال کرسکیں گے، فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔