Tag: واٹس ایپ

  • واٹس ایپ اب اپنی مرضی سے استعمال کریں، نئے فیچر کی آمد

    واٹس ایپ اب اپنی مرضی سے استعمال کریں، نئے فیچر کی آمد

    میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ کر نے جا رہا ہے،

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ میں ایک ایسے دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے کہ جس سے صارف اپنی مرضی سے ایپ کے اندر ذاتی اے آئی کریکٹرز تخلیق کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ہی ایک نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) خصوصیت متعارف کروائی جا رہی ہے۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے لیے بیٹا ورژن 2.25.1.26 میں نئے فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کی اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے۔

    یہ فیچر صارفین سے چیٹ بوٹ بنانے کا مقصد بیان کرنے اور اس کے بنیادی کاموں کی وضاحت کرنے کو کہے گا، صارفین کے لیے چیٹ بوٹ بنانے کے عمل کو سادہ رکھا گیا ہے، یہاں تک کہ تکنیکی پس منظر نہ رکھنے والے صارفین بھی اپنی مرضی کی چیٹ بوٹ بناسکیں گے۔

    یہ نیا فیچر اس وقت صرف بیٹا ورژن میں ہی دستیاب ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، یہاں تک کہ بیٹا ٹیسٹرز کو بھی ابھی تک اس ٹول تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے، تاہم توقع ہے کہ یہ جلد عام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے پاس اپنا اوپن سورس لارج لینگویج ماڈل Llama تھری ہے، جن میں سب سے نمایاں میٹا اے آئی شامل ہے جو اس ایپ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، واٹس ایپ کے حوالے سے بری خبر

    پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، واٹس ایپ کے حوالے سے بری خبر

    اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے عالمی کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    پی ٹی اے دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ کی حالیہ بندش کی وجہ سے واٹس ایپ نے اپنا سیشن سرور رؤٹنگ ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے، واٹس ایپ کے سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی کے باعث صارفین کی سروس متاثر ہوئی۔

    سیشن سرور رؤٹنگ باہر منتقلی کی وجہ سے واٹس ایپ صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    دوسری طرف پی ٹی اے نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن، موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ بہتر ہو گیا ہے، گزشتہ ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ 2 درجے بہتر ہوا، جب کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبر پر ہے۔

    حکومت اور اسٹارک لنک میں بات چیت جاری، پی ٹی اے کی تصدیق

    پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں موبائل نیٹ ورک 3 درجے بہتر ہوا ہے، جس میں عالمی سطح پر پاکستان کی رینکنگ 97 نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ٹیلی کام آپریٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشان دہی کی ہے، تاہم پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

  • عمان میں‌ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں‌ کے لیے اہم خبر

    عمان میں‌ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں‌ کے لیے اہم خبر

    مسقط: عمان میں ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال کے بغیر واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو اور آڈیو کالز ایکٹیویٹ کردی گئی ہیں۔

    عمان میں واٹس ایپ صارفین نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کے بغیر واٹس ایپ کے ذریعے آڈیو اور ویدیو کالز کرنا ممکن ہوگیا ہے، یہ تبدیلی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول سروسز پر ملک کی دیرینہ پابندیوں میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے جس کے لیے پہلے وی پی این کی ضرورت تھی۔

    ملک کے مقامی شہریوں نے اس نئی سہولت پر خوشی کا اظہار کیا۔

    ایک صارف نے بتایا کہ میں نے آج سہ پہر واٹس ایپ کے ذریعے اپنے دوستوں کو کال کی، یہ ایک بری سہولت ہے، دوسرے صازرفین نے بھی مقامی اور بین الاقوامی کالز کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے کنکشن کی تصدیق کی ہے۔

    تاہم عمان کی ٹیلی کام اتھارٹی (ٹی آر اے) نے باضابطہ طور پر اس سہولت کو فعال کرنے کے حوالے سے کسی ریگولیٹری تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا۔

    یہ تبدیلی مستقل پالیسی اپ ڈیٹ کی نمائندگی رکتی ہے یا عارضی تکنیکی ترامیم ہے ابھی تک واضح نہیں ہے۔

  • واٹس ایپ کا چار انتہائی اہم فیچر متعارف کروانے کا اعلان

    واٹس ایپ کا چار انتہائی اہم فیچر متعارف کروانے کا اعلان

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ویڈیو اور آڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے چار ہام فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

    میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے ہیں جس کا مقصد صارفین کو نت نئی سہولیات فراہم کرنا اور دیگر ایپلیکیشن کے مقابلوں میں سبقت لے جانا شامل ہے۔

    واٹس ایپ پر روزانہ کروڑوں افراد آڈیو یا ویڈیو کال کرتے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نئے فیچر متعارف کروائے جارہے ہیں۔

    یہ نئے کالنگ فیچرز واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن اور موبائل ایپ صارفین دونوں کے لیے متعارف کروائے جائیں گے جبکہ ایک فیچر ویڈیو کالنگ ایفیکٹس سے متعلق ہے۔

    ویڈیو کالنگ ایفکیٹس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو کال کرتے ہوئئے اپنی شخصیت کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

    ایک نیا فیچر گروپ کالنگ سے متعلق ہے اور یہ بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔

    واٹس ایپ

    اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کسی ایک فرد یا مخصوص افراد کو منتخب کرکے ان کو کال کرسکیں گے۔

    ابھی واٹس ایپ گروپ میں کال کرنے پر اس میں سب افراد شامل ہو جاتے ہیں مگر اس نئے فیچر سے آپ اپنے پسندیدہ افراد سے آرام سے بات کرسکیں گے اور دیگر کو اس علم بھی نہیں ہوگا۔

    کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی کالنگ کے تجربے کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    اس مقصد کے لیے ایک نئے کالز ٹیب کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین آسانی سے کالز کرسکیں یا کال لنکس بناسکیں۔

    چوتھا فیچر ویڈیو کالنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

    اس فیچر کے تحت ہائی ریزولوشن ویڈیو ون آن ون اور گروپ کالز کے درمیان نظر آئے گی۔

  • واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک سروس دنیا بھر میں متاثر

    واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک سروس دنیا بھر میں متاثر

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کی سروس متاثر ہوگئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام بندش نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔

    رات تقریباً دس بجکر 58 منٹ پر واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام بند ہوگئے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین کو ایپلی کیشن تک رسائی نہیں مل رہی۔

    ڈاؤن ڈیٹیکٹر پلیٹ فارم کے مطابق بہت سے واٹس ایپ صارفین نے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کی اطلاع دی ہے۔

    فیس بک میں لاگ ان اور پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    انسٹاگرام  صارفین کو بھی بندش کا سامنا ہے جس کی وجہ سے صارفین پوسٹس تک رسائی یا مواد کو اپ ڈیٹ کرنے سے قاصر ہیں۔

    واضح رہے کہ میٹا حکام کی وجہ سے کسی بھی سائٹ کی بندش سے متعلق کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    میٹا کی سروسز متاثر ہونے کے بعد ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا صارفین نے ایکس کا رخ کرلیا اور ایکس پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

    صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی میمز :

  • واٹس ایپ میں جدید ڈیزائن متعارف، صارفین کو سہولت فراہم

    واٹس ایپ میں جدید ڈیزائن متعارف، صارفین کو سہولت فراہم

    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ ایک نیا اور جدید ڈیزائن متعارف کروا رہا ہے جو ایپلیکیشن کے اندر چیٹ لسٹ کے انتظام کو مزید آسان اور بہتر بنائے گا۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے تازہ ترین فیچر میں صارفین جلد ہی ایک نیا انٹر فیس دیکھ سکیں گے۔

    یہ نیا انٹرفیس بہت جلد اپ ڈیٹ میں شامل کردیا جائے گا تاہم فی الحال یہ صرف کچھ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے جو واٹس ایپ بیٹا فار اینڈرائیڈ کے ورژن 2.24.25.8 استعمال کر رہے ہیں، جو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

     WhatsApps

    مذکورہ اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین کو چیٹ لسٹ مینجمنٹ کے لیے ایک زیادہ منظم اور صارف دوست تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

    اسکرین کے اوپری حصے میں نمایاں تصویر اب اہم فلٹرز کو ظاہر کرتی ہے، جن میں "پسندیدہ” (Favorites)، "مختلف گفتگو” (Various Conversations)، اور ایک نیا فلٹر بنانے کا شارٹ کٹ شامل ہے۔

    اس کے نیچے ایک نیا ڈیزائن کیا گیا بٹن ہے جو کسٹم لسٹس بنانے کو مزید آسان بناتا ہے۔ اس کا ڈیزائن ایپ میں دیگر ایکشن بٹنوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو اسے ایک جدید شکل دیتا ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ صارفین جن کے پاس واٹس ایپ کے مستحکم ورژن ہیں، پہلے ہی اس نئے ڈیزائن کا تجربہ کر رہے ہوں گے۔ یہ نیا انٹرفیس جلد ہی زیادہ وسیع پیمانے پر صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

  • واٹس ایپ فیچر : کاروباری صارفین کو بڑی سہولت فراہم

    واٹس ایپ فیچر : کاروباری صارفین کو بڑی سہولت فراہم

    دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کمپنی کاروباری صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کی آزمائش کررہی ہے۔

    میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کو سہولیات مہیا کرنا اور دیگر ایپلی کیشنز کے مقابلے میں سبقت لے جانا ہوتا ہے۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے اپنی میسجنگ ایپلیکیشن کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے۔

    اب صارفین چینل کو فالو کرنے کے لیے ’کیو آر کوڈز‘ استعمال کر سکتے ہیں، جس سے متعلقہ معلومات تک رسائی میں تیزی آئے گی۔ یہ فیچر چینلز کو تلاش کرنے کا زیادہ مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ ’کیو آر کوڈز‘ کی مدد سے مختلف کاروبار صارفین کے ساتھ اپنے چینلز کو باآسانی شیئر کر سکیں گے اور اپنی مارکیٹنگ کر سکیں گے۔

    نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے یہ نیا فیچر فعال کیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے چینلز کے لیے منفرد کیو آر کوڈ بنا سکتے ہیں۔

    چینل لنکس کو شیئر کرنے کے لیے کیو آر کوڈز کے تعارف نے صارفین کو مختلف شیئرنگ آپشنز فراہم کیے ہیں، یہ فیچر صارفین کو ان کے کاروبار کی ترقی میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور صارفین کو میسجنگ پلیٹ فارم کے ذریعے جڑنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ کمپنی واٹس ایپ میں ہی ایک نئی امیج سرچ سہولت شروع کرنے والی ہے جس کے تحت کسی تصویر کے موصول ہونے کے بعد، صارفین اسے محفوظ کرنے، ایڈٹ کرنے، یا اضافی معلومات کے لیے ویب پر تلاش کرنے کا انتخاب کرسکیں گے۔

    یہ سہولت جو گوگل لینس فیچر سے مشابہت رکھتی ہے، معلومات کے حصول کے عمل کو آسان بنائے گی، خاص طور پر آن لائن شاپنگ کے دوران بہت مفید ثابت ہوگی۔

  • واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کروایا۔

    میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کو سہولیات مہیا کرنا اور دیگر ایپلی کیشنز کے مقابلے میں سبقت لے جانا ہوتا ہے۔

    اب واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا بیٹا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جس میں لائٹ اور ڈارک تھیمز متعارف کروائے گئے ہیں۔

    یہ اپ ڈیٹ ورژن 2.24.24.30، فی الحال گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے بیٹا ٹیسٹرز کو منتخب کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

    اپ ڈیٹ کردہ ڈیزائن میں ہلکے تھیم میں سیاہ تاثرات شامل ہیں، پچھلے ہلکے نیلے رنگ کی جگہ لے رہے ہیں، جبکہ گہرا تھیم اب سفید تاثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

    یہ تبدیلیاں ایپ کی جدید شکل کو بہتر کرتی ہیں اور واٹس ایپ میسنجر اور واٹس ایپ بزنس کے درمیان فرق کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

    یہ پڑھیں: واٹس ایپ کا ’وائس نوٹ کو ٹرانسکرائب‘ کرنے کا زبردست فیچر

    علاوہ ازیں واٹس ایپ  ایک ایسے دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کررہا ہے جو صارفین کے لیے مزید  آسانی پیدا کرے گا۔

    واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے وائس نوٹ کو اب ٹرانسکرائب کرنے کی سہولت سے جوڑ رہا ہے۔

    ٹرانسکرائب فیچر بنیادی طور پر آڈیو چیٹ کو لفظ بہ لفظ ٹیکسٹ نوٹ میں تبدیل کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

    صرف چند اسٹیپ پر عمل کرکے آپ اس فیچر کو حاصل کر سکتے ہیں۔

    سب سے پہلے وائس نوٹ کرنا ہے اور پھر واٹس ایپ آپ کو ٹرانسکرائب کا آپشن دے گا، جسے آپ کلک کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے آپ کا یہ میسج 90 ایم بی سے کم نہ ہو اور یوں وائس نوٹ کا متن آپ کو وائس نوٹ کے نیچے نظر آئے گا۔

  • واٹس ایپ کا ’اے آئی‘ سے منسلک زبردست فیچر

    واٹس ایپ کا ’اے آئی‘ سے منسلک زبردست فیچر

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’اے آئی‘ سے منسلک زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی۔

    میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے جاچکے ہیں جن کا مقصد ایپ پر صارفین کا اعتماد برقرار رکھنا، انہیں سہولیات فراہم کرنا اور دیگر ایپلی کیشنز پر سبقت لے جانے کا بھی شامل ہے۔

    ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ کی جانب سے ’اے آئی‘ سے منسلک فیچر پر متعارف کروائے جارہا ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

    اس فیچر کو ’چیٹ اینڈ ٹاک ود میٹا اے آئی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ میں اس فیچر کا مقصد اے آئی کی مدد سے چیٹ اور بات کرنا شامل ہے تاکہ صازرف کے تعامل کو مزید تقوت مل سکے۔

    واٹس ایپ نے اس فیچر پر کام شروع کردیا ہے اور امید ہے کہ اسے جلد متعارف کروایا جائے گا۔

    علاوہ ازیں واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے سیکشن کی آزمائش کی جا رہی ہے جہاں صارفین اپنی پسندیدہ چیٹ تھیم کا انتخاب کرسکیں گے۔

    مگر واٹس ایپ میں یہ فیچر انسٹا گرام اور میسنجر سے کسی حد تک مختلف نظر آتا ہے جن میں ڈیفالٹ چیٹ تھیم کا اطلاق خودکار طور پر تمام چیٹس پر ہوتا ہے۔

    مگر واٹس ایپ میں اس حوالے سے مینوئل آپشن دیے جانے کا امکان ہے جس سے صارفین انفرادی چیٹس کو الگ شکل دے سکیں گے۔

    یہ منفرد فیچر بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

  • دھوکہ بازوں سے محفوظ رکھنے کیلئے واٹس ایپ کی خصوصی وارننگ

    دھوکہ بازوں سے محفوظ رکھنے کیلئے واٹس ایپ کی خصوصی وارننگ

    میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے اپنے صارفین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی وارننگ جاری کی ہے۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر ایسے دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں جو انہیں "دوست یا عزیز کی ضرورت” کے نام پر دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھوکہ باز عناصر آپ کو ہزاروں روپے مالیت کا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    واٹس ایپ وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ اس کام کا طریقہ کار یہ ہے کہ دھوکہ باز عناصر اپنے پیغامات کسی رشتہ دار یا عزیز کی آئی ڈی ہیک کرکے کرتے ہیں جو آپ کی رقم ہتھیانے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔

    کوئی دھوکہ بازی کا یہ طریقہ بھی اختیار کرسکتا ہے کہ وہ آپ کا کوئی رشتہ دار ہے جس کا فون کھوگیا ہے، یہ دھوکے باز اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے آپ کے کسی جاننے والے کی آواز کی نقل بنا کر دھوکہ دینے کی بھی کوشش کریں گے جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب آپ کا ٹیکسٹ میسج یا انباکس بھی محفوظ نہیں ہے، وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھوکہ باز ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشنز کی طرف سے ‘لِیوِنگ سبسڈی’ پیش کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور ایک لنک کے ذریعے اس میں درخواست دینے کا کہتے ہیں۔

    ویلز کی اولڈر پیپلز کمشنر نے اس میسج کا اسکرین شاٹ شیئر کرکے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اس پر بالکل یقین نہ کریں۔

    living scam

    ریان بون ڈیوئس کے اکاؤنٹ نے وارننگ دی ہے کہ براہ کرم میسج میں آنے والے کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں اور کسی بھی اسکام میسج کو ایکشن فراڈ کو رپورٹ کریں۔

    Fraud message

    ایکشن فراڈ نے مزید کہا کہ واٹس ایپ پر کسی کے خاندان یا دوست ہونے کا دعویٰ کرنے والے کسی غیر معمولی پیغام کے ملنے پر ہوشیار رہیں، دوست یا عزیز کی ضرورت والے اسکام سے ہوشیار رہیں۔

    واٹس ایپ میں اسپام پیغامات رپورٹ کریں یا بھیجنے والے کو فوری بلاک کریں۔ اس کے علاوہ میسج ببل کو دیر تک دبا کر رکھیں، "رپورٹ” کا انتخاب کریں اور ملنے والی ہدایات پر عمل کریں۔