Tag: واٹس ایپ

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کے بعد بحال

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کے بعد بحال

    سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے زیر ملکیت تمام ایپس کی سروس دنیا بھر میں اچانک بند ہوگئی تھی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیاویب سائٹ اور ایپ فیس بک کی زیر ملکیت تمام اپیلیکشن کی سروس دنیا بھر میں اچانک متاثر ہوئی جس کے باعث صارفین شدید پریشان ہوگئے تھے۔

    فیس بک کے ساتھ موبائل فون کی معروف پیغام رسانی کی اپیلیکیشن واٹس ایپ کی سروس بھی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی جبکہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    مزید پڑھیں: فیس بک اور انسٹا گرام کو تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا، کروڑوں صارفین متاثر

    فیس بک، انسٹاگرام پر تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت ایک پیغام ظاہر ہوتا ہے اور ویڈیو اپ لوڈ نہیں ہورہی تھی۔ خود کار  طریقے سے ظاہر ہونے والے پیغام میں لکھا ہے کہ ’آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے‘۔

    فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس امریکا، یورپ اور ایشیا کے اکثر ممالک میں متاثر ہوئی ہیں۔

    سروس کے متاثر ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا البتہ دو گھنٹے کے بعد سروس ایک بار پھر بحال ہوگئی، جس کے بعد واٹس ایپ پر پیغامات اور فیس بک سمیت انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر ہونے لگیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 13 اور 14 مارچ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فیس بک، میسنجر اور انسٹا گرام کو تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا کرنا پڑا  تھا جس کے باعث دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کئی گھنٹوں تک سوشل میڈیا ایپس استعمال نہ کرسکے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے آغاز پر فیس بک کا صارفین کے لیے تحفہ

    سوشل میڈیا ایپ کی سروس پاکستان میں بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے علاوہ انسٹا گرام نے بھی چلنے سے انکار کیا اور میسنجر بھی کوئی پیغام آگے بھیجنے کو تیار نہ تھا۔ امریکا سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے کروڑوں صارفین مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، انتظامیہ نے سروس کی بندش یا خرابی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی تھی۔

    واضح رہے کہ فیس بک کو اس سطح کے تعطل کا سامنا آخری بار سال2008 میں کرنا پڑا تھا جب اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد صرف15کروڑ تھی جبکہ آج اس کے صارفین کی تعداد 2.3 ارب کے لگ بھگ ہے۔

  • بھارتی انتخابات، مودی سرکار کا پروپیگنڈا روکنے کے لیے واٹس ایپ کا اہم اقدام

    بھارتی انتخابات، مودی سرکار کا پروپیگنڈا روکنے کے لیے واٹس ایپ کا اہم اقدام

    نیویارک: مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے بھارت میں عام انتخابات کے دوران جعلی خبروں سے نمٹنے اور مودی حکومت کی جانب سے جاری پروپیگنڈا مہم روکنے کے لیے ایک نیا فیچر (ٹپ لائن)لانچ کیا ہے جس کی مدد سے شہری افواہوں کی تصدیق کرسکیں گے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ صارفین کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کی درست، جعلی، گمراہ کن یا متنازع کے طور پر درجہ بندی کے لیے بھارتی اسٹارٹ اپ کمپنی پروٹو کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

    اس سے قبل جولائی 2018 میں واٹس ایپ نے افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا بھر میں اپنے تمام صارفین پر پیغامات آگے فارورڈ کرنے کے حوالے سے پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

    واٹس ایپ بلاگ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت میں جہاں لوگ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، وہاں بھی ہم فارورڈ پیغام کی حد کا ٹیسٹ کررہے ہیں اور ایک وقت میں صرف 5 چیٹ میں پیغام فارورڈ کیا جاسکے گا، جبکہ ہم کوئیک فارورڈ بٹن بھی میڈیا میسجز میں سے ہٹا رہے ہیں۔واٹس ایپ کی جانب سے بلاگ میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ بھارت سے باہر دیگر ممالک میں فارورڈ میسج کی کیا حد ہوگی۔

    تاہم کمپنی کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے یہ حد 20 ہوگی اور لوگ 20 سے زیادہ دوستوں یا گروپس میں کسی پیغام کو فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

  • واٹس ایپ کے نئے فیچر میں بڑی خامی سامنے آگئی

    واٹس ایپ کے نئے فیچر میں بڑی خامی سامنے آگئی

    نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی خواہشات کے عین مطابق نیا فیچر متعارف کرایا جس میں بڑی خامی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف میسجنگ موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حال ہی میں نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے لوگ واٹس ایپ کو فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی کے ذریعے لاک کرسکتے ہیں، اب اس فیچر میں ایک ایسی خامی سامنے آگئی ہے کہ صارفین پریشان ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر میں خامی یہ ہے کہ واٹس ایپ کی سیٹنگز میں ایک لازمی تبدیلی کیے بغیر اگر فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی لاک لگا بھی دئیے جائیں تو وہ کام نہیں کرتے اور کوئی بھی اس لاک کے باوجود واٹس ایپ کے نہ صرف میسج پڑھ سکتا ہے بلکہ انہیں جواب بھی دے سکتا ہے۔

    اس خامی کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے صارفین کو چاہئے کہ وہ یہ لاک آن کرنے کے بعد اپنی سیٹنگز میں ’انٹرویل‘ کے آپشن کو ’امیجیٹلی‘ پر کردیں، بصورت دیگر آپ کا یہ لاک کسی کام کا نہیں ہوگا اور کوئی بھی آپ کے واٹس ایپ کو استعمال کرسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ فیچر صرف آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہے، اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر ابھی لانچ نہیں کیا گیا ہے۔

    آئی فون کے صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی مینیو میں اسکرین لاک کے آپشن کو آن کرکے اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں، مگر اسے آن کرنے کے بعد اپنے فون کے انٹرویل اور امیجیٹلی پر کرنا ہر گز نہ بھولیں۔

  • واٹس ایپ صارفین کو بڑی مشکل سے نجات ملنے کا امکان

    واٹس ایپ صارفین کو بڑی مشکل سے نجات ملنے کا امکان

    واشگنٹن: واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو ایک بڑی مشکل سے نجات دلانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اس وقت کافی مشکل ہوتی ہے جب کوئی اچانک انہیں کسی بھی چیٹ گروپ میں شامل کردیتا ہے جس کے بعد بحالت مجبوری انہیں اس گروپ سے خود کو نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    تاہم اب واٹس ایپ نے اس مسئلے حل نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں ہورہی ہے۔

    گروپ انوی ٹیشن نامی اس فیچر کو ڈبلیو اے بیٹا انفو نامی گروپ نے سب سے پہلے دیکھا اور اس فیچر کی بدولت صارفین کو ان کی مرضی کے بغیر کسی گروپ میں شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے شکایت کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا

    اس فیچر کے تحت صارف کو تین آپشن ملیں گے جیسے ایوری ون کو منتخب کرنے سے اسے کوئی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کرسکتا ہے۔

    مائی کانٹیکٹس نامی آپشن سے اس صارف کے کانٹیکٹس میں شامل افراد ہی اسے کسی گروپ کا حصہ بناسکیں گے جبکہ تیسرا نو باڈی کا آپشن ہے جس کے تحت گروپ ایڈمن گروپ میں شمولیت کے اس صارف کو ایک درخواست بھیجے گا جو 72 گھنٹے بعد ایکسپائر ہوجائے گی۔

    واٹس ایپ گروپ سے تنگ افراد کے لیے انہیں میوٹ کرنے کا آپشن موجود ہے جس کے تحت وہ 8 گھنٹے، ایک ہفتے یا ایک سال کے لیے گروپ کو میوٹ اور نوٹی فکیشن ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط کریں، شارجہ حکام نے خبردار کردیا

    واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط کریں، شارجہ حکام نے خبردار کردیا

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو شارجہ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط برتیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط کی جائے، متعدد بلیک میلرز کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔

    شارجہ پولیس حکام کے مطابق واٹس ایپ پر اجنبی کی جانب سے میسج بھیجا جارہا ہے جس میں انعام جیتنے کا لالچ دے کر فراڈ کیا جارہا ہے، جس کی متعدد شکایات درج کرائی گئی ہیں۔

    سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی اجنبی نمبر سے بھیجے جانے والے میسج کا جواب نہ دیں کیونکہ بلیک میلرز واٹس ایپ پر چیٹنگ کے بعد معلومات حاصل کرکے مذکورہ شخص کو نہ صرف ہراساں کرتے بلکہ اسے دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: خبردار!پرائیویسی میں مخل ہونے پرپانچ لاکھ درہم کا جرمانہ ہوسکتا ہے

    پولیس رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر مختلف خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، شکایت درج کرانے والے شہریوں کے مطابق دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اگر ڈیمانڈ پوری نہیں کی گئی تو میسج اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی جائیں گی۔

    دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ شارجہ میں بلیک میلرز واٹس ایپ پر لاٹری جیتنے کا لالچ دے کر اکاؤنٹ نمبر اور دیگر تفصیلات حاصل کرتے ہیں جس کے بعد بینک اکاؤنٹ کا صفایا ہوجاتا ہے۔

    ڈائریکٹر سائبر کرائم محسن احمد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوکا دہی میں مرتب متعدد جعلسازوں کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم شہری کسی بھی اجنبی شخص کے ساتھ اپنی بینک یا دیگر معلومات شیئر نہ کریں۔

  • واٹس ایپ نے شکایت کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا

    واٹس ایپ نے شکایت کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا

    سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن واٹس ایپ نے بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے ایک برس قبل کاروباری شخصیات کے لیے علیحدہ فیچرز کا حامل ’بزنس ورژن‘ متعارف کرایا تھا جو بہت کامیاب رہا تھا کیونکہ اب دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

    واٹس ایپ بزنس ورژن دراصل کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے تحت مارکیٹنگ، آرڈر بکنگ وغیرہ بھی کی جاتی ہے۔

    کمپنی نے ایک برس قبل بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین پر خرید و فروخت کے عوض فیس عائد کی جس کے تحت وہ جب مختلف چیزوں کے آرڈر، پاسز وغیر کی بکنگ کرتے ہیں تو انہیں 0.5 سے 0.9 سینٹ تک گارنٹی رقم سیکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں دینا پڑتی ہے۔

    ابتدائی ایام میں واٹس ایپ نے بزنس ورژن صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا بعد میں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی اس کی سہولت فراہم کی گئی۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا مخصوص صارفین سے پیسے لینے کا فیصلہ

    یہ بھی پڑھیں: اب واٹس ایپ پر کاروبار کرنا ممکن

    واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے صارفین کو شکایت تھی کہ وہ اپنے مذکورہ آرڈر کی بکنگ کے بعد کمپنی سے چیٹ کے ذریعے ہی رابطہ کرتے ہیں جسے کمپنی نے اب دور کردیا۔

    بزنس ورژن میں واٹس ایپ نے فوری جواب دینے اور کمپنی کے نمبر پر کال کرنے سمیت کسٹمر سروس فراہم کرنے کا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت گاہک اپنے آرڈر کی بکنگ کے بعد کمپنی سے رابطہ کرسکتے ہیں ساتھ ہی صارفین کو ایک اور فیچر کی سہولت دی گئی جس کے تحت اُن کا واٹس ایپ میسج فیس بک پیج کے انباکس میں بھی جائے گا۔

    کمپنی ترجمان کے مطابق واٹس ایپ کسٹمر سروس کا فیچر ویب لاگ ان کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • واٹس ایپ، انسٹاگرام اور مسینجر کو آپس میں ضم کرنے کا فیصلہ

    واٹس ایپ، انسٹاگرام اور مسینجر کو آپس میں ضم کرنے کا فیصلہ

    نیویارک: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور مسینجر کی مسیجنگ سروسز کو آپس میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا کہ ایپس علیحدہ ہی رہیں گی مگر ان کی مسیجنگ سروسز کو آپس میں جوڑ دیا جائے گا تاکہ ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر پیغامات بھیجے جاسکیں۔

    فیس بک کے مطابق واٹس ایپ، انسٹاگرام اور مسینجر کو ضم کرنا ایک طویل عمل کا آغاز ہے۔

    مسیجنگ سروسز ضم ہونے پر ایک فیس بک صارف واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارف سے بھی بات کرسکے گا، فی الحال یہ ناممکن ہے کیونکہ ایپس کا مرکز مشترک نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان تینوں ایپس کے مسیجنگ پلیٹ فارموں کو ضم کرنے کا کام 2019 کے اختتام یا 2020 کے اوائل تک مکمل ہوجائے گا۔

    تینوں ایپس کے ضم ہونے کے بعد مختلف کاروبار ایک سے زائد پلیٹ فارم پر پیغام بھیجنے کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ممکنہ گاہکوں تک اپنی بات پہنچا سکیں گے۔

    فیس بک باآسانی تینوں ایپس پر ڈیٹا شیئر کرسکتا ہے، اب تک واٹس ایپ، انسٹا گرام اور مسینجر علیحدہ اور ایک دوسرے کی حریف ایپس تھیں۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق مارک زکربرگ چاہتے ہیں کہ سروسز کو مزید کارآمد بنایا جائے تاکہ صارفین ان ایپس کا استعمال بڑھا دیں۔

    اخبار نے دعویٰ کیا کہ مارک زکربرگ کی جانب سے ایپس کو ضم کرنے کے اعلان کی وجہ سے کمپنی کے اندر بے چینی پھیل گئی تھی، اسی وجہ سے گزشتہ سال انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بانی اپنے عہدوں سے دستبردار ہوگئے تھے۔

  • واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی

    واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی جس کے بعد وہ صرف پانچ لوگوں کو پیغام ارسال کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے افواہوں کے پھیلنے کا سلسلہ شروع ہوا جس سے بھارت سب سے زیادہ متاثر ہوا، دنیا بھر میں جعلی خبروں کو روکنے کے لیے  کمپنی نے گزشتہ برس سے کام شروع کردیا تھا۔

    واٹس ایپ نے گزشتہ برس میسج فارورڈ کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کرتے ہوئے اسے صرف 20 صارفین تک محدود کردیا تھا، بعد ازاں کمپنی نے فاروڈ میسج کی نشاندہی کے حوالے سے بھی فیچر متعارف کرایا تھا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ پر ٹائپنگ کے بغیر میسج لکھیں، نیا فیچر متعارف

    ایک روز قبل واٹس ایپ نے فارورڈ میسج کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا جس کے تحت صارف ایک میسج کا انتخاب کر کے اُسے بیک وقت پانچ لوگوں بشمول گروپس میں فارورڈ کرسکے گا، اگر کوئی صارف زیادہ لوگوں کو میسج بھیجنا چاہتا ہے تو اُسے کاپی کر کے علیحدہ علیحدہ گروپس یا نمبرز پر جاکر شیئر  کرنا ہوگا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس کی فراہمی اور پلیٹ فارم کا مثبت استعمال ہے۔

    انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز کے بعد ویسے تو ایپلی کیشن میں بہت سی اہم تبدیلیاں کیں، نئے فیچرز کے آنے کا سلسلہ آئندہ  بھی جاری رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پیغامات فارورڈ کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان

    قبل ازیں  واٹس ایپ کے صارفین بیک وقت اپنی مرضی کے مطابق لاتعداد دوستوں اور گروپس میں میسج شیئر کرسکتے تھے البتہ اب وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ اپنی سروس 180 ممالک میں فراہم کررہا ہے، اپلیکشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • واٹس ایپ پر ٹائپنگ کے بغیر میسج لکھیں، نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ پر ٹائپنگ کے بغیر میسج لکھیں، نیا فیچر متعارف

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن نے تمام صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کردیا جس کے تحت اب وہ بغیر ٹائپنگ کے میسج لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں، گزشتہ برس اکتوبر کے آخر تک جمع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق  پیغام رسانی کی ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی جبکہ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں نئے صارفین اس پلیٹ فارم سے جڑتے ہیں۔

    حالیہ سروے کے مطابق واٹس ایپ نے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اپلیکشن کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا جبکہ فیس بک کے صارفین میں گزشتہ ایک برس کے دوران کمی ہوئی۔

    واٹس ایپ کی سروس 180 ممالک میں استعمال کی جارہی ہے، اسی باعث کمپنی آئے روز صارفین کو متاثر کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کی غلطی، صارفین کو بڑے نقصان کا سامنا

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ تک رسائی کے لیے ’فنگر پرنٹ‘ لازمی، فیچر کی آزمائش کا آغاز

    تازہ اطلاعات کے مطابق تمام صارفین کےلیے ایسا فیچر متعارف کرایا جو اس سے پہلے استعمال نہیں ہورہا تھا۔ کمپنی کے ماہرین نے کی بورڈ کے ساتھ مائیک کو جوڑ دیا جس میں اگر کوئی لفظ بولا جائے گا تو سسٹم خود بہ خود تحریر کردے گا۔

    طریقہ استعمال

    اگر صارف کے پاس وقت نہیں اور وہ کسی کو جوابی پیغام بھی بھیجنا چاہ رہا ہے تو آسانی سے ارسال کرسکتا ہے، اس کے لیے کرنا یہ ہوگا کہ وہ ایپ کھولے کی بورڈ پر نظر آنے والے مائیک پر کلک کرے اور اپنی جو جواب دینا ہے وہ بولے، سسٹم اسے خود ہی الفاظ میں تحریر کردے گا۔

  • واٹس ایپ کی غلطی، صارفین کو بڑے نقصان کا سامنا

    واٹس ایپ کی غلطی، صارفین کو بڑے نقصان کا سامنا

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے انجینئرز سے ہونے والی غلطی کا خمیازہ صارفین بھگتنے لگے۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کے انجینئرز نے نئے فیچر پر کام شروع کیا جس کے دوران اُن سے سنگین غلطی سر زد ہوئی۔

    ڈؤیلپرز کی غلطی کا خمیازہ صارفین کو اس طرح بھگتنا پڑا کہ اُن کے پرانے میسجز ڈیلیٹ ہوگئے۔

    اس ضمن میں صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کمپنی سے شکایت بھی کی مگر واٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ تک رسائی کے لیے ’فنگر پرنٹ‘ لازمی

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ صارفین کے پیغامات خود بہ خود ڈیلیٹ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

    یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ واٹس ایپ کے ماہرین نے سامنے آنے والے BUG پر کچھ حد تک قابو پالیا، جس کے بعد آئی او ایس صارفین کے پرانے پیغامات انہیں دوبارہ موصول ہونے لگے جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کی شکایات تاحال برقرار ہے۔

    واٹس ایپ کے نئے فیچرز

    دوسری جانب واٹس ایپ نے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جس سے صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے استفادہ کرسکتے ہیں۔

    اسے بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

    واٹس ایپ کی جانب سے گروپ چیٹ پرائیوٹ رپلائی کا فیچر متعارف کرایا گیا جس کے تحت کوئی بھی صارف گروپ میں موجود دوست کو پرائیوٹ میسج بھیج سکتا ہے علاوہ ازیں کمپنی نے نئے اسٹیکرز بھی متعارف کروائے۔

    صارفین کی تعداد میں اضافہ

    کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 180 ممالک میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے، جسے کسی بھی موبائل ایپ کا برا سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔