Tag: واٹس ایپ

  • واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

    واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں، گزشتہ برس اکتوبر کے آخر تک جمع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق  پیغام رسانی کے ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی جبکہ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں نئے صارفین اس پلیٹ فارم سے جڑتے ہیں۔

    کمپنی کی جانب سے صارفین کو سہولیات دینے اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی واٹس ایپ نے صارفین کو بری خبر سنادی

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی جس رابطہ نمبر اور آڈیوز بھیجنے سے متعلق ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نمبر اور آڈیوز سینڈ کرنے والے سیکشن کو نئے انداز سے ڈیزائن کر رہا ہے جس کے تحت صارف بیک وقت 30 نمبرز اور آڈیوز اپنے دوست کو شیئر کرسکے گا۔

    ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کو آزمائشی سروس کے لیے متعارف کرایا گیا جس کے دوران سامنے آنے والے نقص کو دور کر کے اسے تمام صارفین کے لیے جلد متعارف کرایا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ گولڈن ورژن کی حقیقت کیا ہے؟

    یاد رہے کہ واٹس ایپ نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی پرانے ہینڈ سیٹس پر اپنی سروس نوکیا ایس 40، آشا، اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن سمیت دیگر آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • واٹس ایپ گولڈ ورژن اپ ڈیٹ:‌ صارفین کو وائرس میسج ملنے لگے

    واٹس ایپ گولڈ ورژن اپ ڈیٹ:‌ صارفین کو وائرس میسج ملنے لگے

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن کے صارفین کو ایک بار پھر وائرس ویڈیو موصول ہونا شروع ہوگئی جس میں اُن کو گولڈن ورژن کی سہولت دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو گزشتہ روز سے ایک ویڈیو موصول ہونا شروع ہوئی جس میں اُن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس ویڈیو کو دیگر دوستوں تک بھیجیں۔

    پیغام میں لکھا جاتا ہے کہ جو صارف ایسا کرے گا اُسے ’واٹس ایپ گولڈن ورژن‘ دیا جائے گا جس کی رسائی صرف معروف شخصیات کو ہے۔

    واٹس ایپ صارفین کو بھیجے جانے والے پیغام میں مارٹینلی نامی ویڈیو بھیجی جارہی ہے اگر کوئی شخص اس لنک کو کھولتا ہے تو اُس کا فون ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں: صارفین ’’واٹس ایپ گولڈ ورژن‘‘ ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے یہ ضرور پڑھیں

    موبائل سیکیورٹی پرنظر رکھنے والے ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ان سو نمبر سے آنے والی ویڈیو یا لنک پر کلک نہ کریں بصورت دیگر اُن کی تمام معلومات ہیکرز کے پاس چلی جائے گی۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’لنک پر جیسے ہی کلک کیا جاتا ہے تو موبائل صارف کے کنٹرول سے باہر ہوجاتا ہے اور پھر اسے ہیکرز اپنی مرضی سے چلاتے ہیں‘۔

    واٹس ایپ ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اگر صارفین کو ایپلیکشن اپ ڈیٹ کا کسی بھی نمبر سے کوئی پیغام موصول ہو تو اُس پر یقین نہ کریں کیونکہ کمپنی کے آفیشل ورژن کی تمام اپ ڈیٹ گوگل یا آئی فون اسٹور سے ہی کی جاسکتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی واٹس ایپ نے صارفین کو بری خبر سنادی

    ترجمان واٹس ایپ نے تمام صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دیگر دوستوں کو بھی نئے ’واٹس ایپ گولڈ‘ فراڈ کے حوالے سے آگاہ کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔

  • سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی واٹس ایپ نے صارفین کو بری خبر سنادی

    سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی واٹس ایپ نے صارفین کو بری خبر سنادی

    کیلی فورنیا: واٹس ایپ انتظامیہ نے سال نو کا آغاز ہوتے ہی پرانے موبائل فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال کے آغاز سے واٹس ایپ سروس نوکیا ایس 40 آپریٹنگ سسٹم پر استعمال نہیں کی جاسکے گی علاوہ ازیں تمام پرانے فونز بھی پیغام رسانی کی ایپلیکشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق نوکیا موبائل سیٹ 206، آشا 210 سمیت ایس 40 آپریٹنگ سسٹم پر سروس بالکل ختم کردی گئی۔

    انتظامیہ کے مطابق نوکیا 206 کے تمام ماڈلز، نوکیا 208، نوکیا 301، نوکیا 515، نوکیا آشا 201، 205، 210، 230 کے کسی بھی سیٹ پر سروس استعمال نہیں ہوسکے گی۔

    علاوہ ازیں نوکیا 300،302، آشا 305، 306، 308، 309، 310، 311، 500، 501، 502، 503، سی تھری، سی تھری 01، ایکس 2، ایکس 2 -01 ، ایکس تھری 02.5 پر بھی سروس استعمال نہیں کی جاسکے گی۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا پکچر ان پکچر فیچر دنیا بھر میں متعارف

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا فیصلہ ہمارے لیے بہت زیادہ دشوار گزار تھا مگر سروس کی بہتری اور صارفین کی اچھی خدمت کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا‘۔

    انتظامیہ نے صارفین کومشورہ دیا کہ اگر وہ واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرلیں۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ موبائل سیٹس کے ساتھ کئی فیچرز میں جاری کام بند کردیا جائے گا جس کے باعث 2018 سے واٹس ایپ ان موبائل فونز پر دستیاب نہیں ہوگا۔

    علاوہ ازیں اینڈائیڈ 2.3.7 ورژن، آئی فون تھری جی ایس اور آئی او ایس 6 پر بھی واٹس ایپ نے فروری 2020 تک سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

    خیال رہے واٹس ایپ کو 138 ممالک میں ایک بلین سے زیادہ لوگ استعمال کر رہے ہیں اور اسے سماجی رابطے کی صف اول کی موبائل ایپلیکیشن سمجھا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ڈیلیٹ فارایوری ون‘ : واٹس ایپ نے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

    واٹس ایپ کے ذریعے نہ صرف تحریری پیغامات بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز سہولت بھی ہے جس کے ذریعے تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ساتھ مختلف فائلز بھی بھیج جا سکتی ہے۔

  • واٹس ایپ کا پکچر ان پکچر فیچر دنیا بھر میں متعارف

    واٹس ایپ کا پکچر ان پکچر فیچر دنیا بھر میں متعارف

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے اپنے وعدے کے مطابق اینڈائیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں، رواں برس اکتوبر کے آخر تک جمع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق  پیغام رسانی کے ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی۔

    کمپنی کی جانب سے صارفین کو سہولیات دینے اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا زبردست فیچر

    واٹس ایپ نے دو ماہ قبل ایک نئے فیچر ’پکچر ان پکچر موڈ‘ کی آزمائش شروع کی تھی جسے اب دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا۔

    پی آئی پی کی مدد سے صارفین اب دوستوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھ سکتے ہیں یعنی انہیں سب کچھ ویسے ہی نظر آئے گا اور پھر وہ اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

    اس فیچر کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام کے لنک سے بھیجی جانے والی ویڈیوز یا تصویر بھی ڈاؤن لوڈ کیے بغیر واضح نظر آئیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ڈیلیٹ فارایوری ون‘ : واٹس ایپ نے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

    علاوہ ازیں واٹس ایپ کی جانب سے گروپ کالنگ فیچر بھی متعارف کرایا گیا جس کو استعمال کرتے ہوئے بیک وقت چار دوست ایک ساتھ بات کرسکتے ہیں، ویڈیو یا آڈیو کال کرنے سے پہلے مطلوبہ دوستوں کے نمبروں کا انتخاب کرنا ہوگا۔

  • واٹس ایپ کا زبردست فیچر

    واٹس ایپ کا زبردست فیچر

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کی خواہشات کے عین مطابق گروپ فیچر متعارف کرادیا جس کے بعد کسی بھی نمبر کو بغیر اجازت گروپ میں مدعو نہیں کیا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز  اور سروسز متعارف کرواتی ہے۔

    واٹس ایپ نے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے اہم گروپ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کے صارفین کو یہ شکایت تھی کہ انہیں کوئی بھی دوسرا شخص کسی بھی گروپ میں ایڈ کرلیتا ہے اور گروپ چھوڑنے کے بعد بھی انہیں اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، اب ڈیٹا کی حفاظت یقینی ہوگی

    واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اُن کے دیگر احباب غیر متعلقہ گروپس بنا کر اُس میں مدعو کرتے ہیں جس کی وجہ سے صارف اکتاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔

    قبل ازیں واٹس ایپ گروپ میں مدعو کرنے کے دو طریقے تھے پہلا ایڈمن اور دوسرا لنک کی مدد سے صارفین کو بلایا جاتا تھا، صارف دوسرے آپشن پر تو کلک نہیں کرتا تھا مگر مجبوری تھی کہ اگر اُس کا کوئی دوست کسی گروپ کا ایڈمن ہے تو وہ بار بار دعوت دیتا ہے۔

    گروپ میں مدعو کرنے کی دعوت نہیں ہوتی بلکہ جب آپ کو شامل کرلیا جاتا ہے تو اُس کے بعد پیغامات موصول ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ نے دو اہم فیچرز پر کام شروع کردیا

    اب واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جس کے تحت ایڈمن کسی بھی نمبر کو گروپ میں شامل نہیں کرسکے گا بلکہ اُسے باقاعدہ ایک پیغام موصول ہوگا جس کو منظور یا مسترد کیا جاسکے گا۔

    علاوہ ازیں ایک ہی گروپ کو دو بار چھوڑنے والے شخص کو بھی ایڈمن دوبارہ مدعو مجاز نہیں ہوگا، کمپنی کی جانب سے اس پر پابندی لگادی جائے گی۔

  • واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، اب ڈیٹا کی حفاظت یقینی ہوگی

    واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، اب ڈیٹا کی حفاظت یقینی ہوگی

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کو خوشخبری سنائی ہے کہ انہیں اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے گوگل ڈرائیو اسٹور پر جگہ کی کوئی قربانی نہیں دینا پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز  اور سروسز متعارف کرواتی ہے۔

    واٹس ایپ نے رواں سال انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ گوگل سے معاہدہ کیا تھا کہ 12 نومبر سے صارفین کو اسٹوریج ڈیٹا محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔

    اس وقت صارفین واٹس ایپ سرور  اور جی میل پر 15 جی بی تک بیک اپ ڈیٹا  محفوظ کرسکتے ہیں مگر ساتھ میں یہ بھی شرط ہے کہ اُن کے پاس ڈرائیو میں اتنی جگہ بھی موجود ہونی چاہیے، گوگل معاہدے کے تحت اب اسٹوریج کی جگہ مکمل فری ہوگی۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے دو اہم فیچرز پر کام شروع کردیا

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ اور گوگل کے درمیان ہونے والا معاہدہ صارفین کے لیے سود مند ہے کیونکہ فون گم، چوری یا کسی  بھی حادثے کی صورت میں تمام ویڈیوز ، چیٹ اور تصاویر کودوبارہ حاصل کرنا ممکن ہوگا۔

    آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا آئی کلاؤڈ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کا گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوتا ہے، مسینجرز کو متعلقہ سروسز سے منسلک کردیا جاتا ہے اور پھر وہ حاصل بھی کیا جاسکتا ہے۔

    واٹس ایپ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ ڈیٹا بیک اپ کو گوگل ڈرائیو پر محفوظ کرتے وقت وائی فائی سے جڑے رہے کیونکہ موبائل انٹرنیٹ کا زیادہ خرچہ ہوسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ڈیلیٹ فارایوری ون‘ : واٹس ایپ نے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

    کمپنی نے صارفین کو یہ بھی خوشخبری سنائی ہے کہ ایک سال پرانا تمام ریکاڈ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد خود واٹس ایپ کے سروس سے ختم ہوجائے گا۔

    ڈیٹا محفوظ بنانے کا طریقہ

    واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے آپشنز میں چیٹ بیک اپ پر کلک کریں اور وہاں بیک اپ کے آپشن پر کلک کردیں تو سارا ڈیٹا خود بہ خود محفوظ ہوجائے گا۔

  • مطلقہ کو واٹس ایپ پر مغلظات بکنے والے سابق شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا

    مطلقہ کو واٹس ایپ پر مغلظات بکنے والے سابق شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا

    ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے مطلقہ کو واٹس ایپ پر مغلظات بکنے والے شوہر کو 40 کوڑوں کی سزا سنادی۔

    سعودی اخبار کے مطابق جدہ میں قائم اپیل کورٹ میں مطلقہ خاتون نے مقدمے کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ’میرا سابق شوہر واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے پیغامات میں سنگین غیراخلاقی الزامات عائد کرتا ہے‘۔

    خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’سابق شوہر نے اُس پر تقریباً 600 پر غیر اخلاقی الزامات عائد کیے اور ساتھ میں گالیاں بھی دیں‘۔

    جدہ کی اپیل عدالت نے درخواست کو گزشتہ روز منظور کیا اور ایک ہی روز میں فیصلہ سنایا۔ خاتون کی طرف سے عدالت میں واٹس ایپ پیغامات بطور ثبوت بھی پیش کیے گئے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: چچا زاد بھائی کے سفاک قاتل کا سر قلم کردیا گیا

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ مطلقہ کے شوہر کو سخت سزا دے کیونکہ اس اقدام کی وجہ سے اُس کی مؤکلہ ذہنی اذیت کا شکار ہوگئیں۔

    عدالت نے شوہر کو صفائی کا موقع فراہم کیا مگر اُس نے پیغامات بھیجنے کا اعتراف کیا جس پر فاضل جج نے ملزم کو سرعام چالیس کوڑے مارنے کی سزا سنائی۔

    عدالتی فیصلے میں مذکورہ خاتون سے کہا کہ اگر وہ دشنام طرازی کرنے والے سابق شوہر کو کھلے مقام پر 40 کوڑوں کی سزا کا منظر دیکھنا چاہتی ہیں تو عدالت اس کی اجازت اور موقع فراہم کرے گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان بچوں کی پرورش کے باعث جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کرگیا تھا اور پھر 2 ماہ قبل شوہر نے طلاق نامہ خاتون کو ارسال کیا تھا، علیحدگی کے بعد تینوں بچے اپنی ماں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

  • واٹس ایپ نے دو اہم فیچرز پر کام شروع کردیا

    واٹس ایپ نے دو اہم فیچرز پر کام شروع کردیا

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کو مزید سہولیات دینے کے لیے مختلف نئے فیچرز پر کام شروع کردیا۔

    موبائل فون کی معروف مسیج ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز  اور سروسز متعارف کرواتی رہتی ہے۔

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے وکیشن موڈ اور لنک اکاؤنٹس پر کام شروع کردیا جو اینڈرائیڈ، آٗی او ایس اور ونڈوز فون رکھنے والے صارفین کے لیے جلد متعارف کروایا جائے گا۔

    وکیشن موڈ                                                                                      

    اطلاعات کے مطابق کمپنی نے ملازمت پیشہ افراد کے لیے خصوصی طور پر وکیشن موڈ نامی فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا، یعنی انہیں چھٹی کے روز واٹس ایپ کے جھنجھٹ سے نجات مل جائے گی۔

    مزید پڑھیں: ’ڈیلیٹ فارایوری ون‘ : واٹس ایپ نے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

    ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کے تحت صارف کو  Silent Modeکا بٹن دیا جائے گا، اگر وہ اسے آن کردے گا تو وہ آنے والے پیغامات سے عاجز نہیں آئے گا کیونکہ یہ  موبائل Silent ہوگا اور اُسے نوٹی فکیشن بھی نظر نہیں آئیں گے۔

    صارف کے پاس اس فیچر کو اپنی مرضی سے کھولنے اور بند کرنے کا اختیار ہوگا، جب فیچر آن ہوگا تو تمام آنے والے ان باکس کے بجائے آرکائیو میں نظر آئیں گے جنہیں بعد میں ایک ساتھ چیک کیا جاسکے گا۔

    لنک اکاؤنٹ

    کمپنی کی جانب سے یہ فیچر صرف ’واٹس ایپ بزنس’ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہوگا، یعنی صارف بیک وقت ایک ہی ایپلیکشن کے ذریعے دو سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرسکے گا۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے آئے روز صارفین کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، گزشتہ روز کمپنی نے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں بڑی تبدیلی کی جس کے تحت اب صارف بھیجے جانے والے پیغام کو 13 گھنٹے تک ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔

     

  • ’ڈیلیٹ فارایوری ون‘ : واٹس ایپ نے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

    ’ڈیلیٹ فارایوری ون‘ : واٹس ایپ نے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے بھیجے گئے میسج حذف کرنے سے متعلق متعارف کرائے جانے والے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی۔

    موبائل فون کی معروف مسیج ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز  اور سروسز متعارف کرواتی رہتی ہے۔

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ انتظامیہ نے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں بڑی تبدیلی پر کام شروع کردیا۔

    ڈبلیو بیٹا انفو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واٹس ایپ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا کہ انتظامیہ نے میسج حذف کرنے کے دورانیے کو بڑھتے ہوئے اسے 13 گھنٹے 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تک کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق ’اگر صارف گروپ یا کسی نمبر پر میسج بھیج کر اسے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کے ذریعے حذف کرے اور پیغام وصول کرنے والے کو اس دوران منسوخی کی درخواست وصول نہ ہوسکی تو یہ میسج ڈیلیٹ نہیں ہوسکے گا‘۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر متعارف

    آسان الفاظ میں اگر پیغام وصول کرنے والے صارف کا موبائل انٹرنیٹ سے منسلک نہ ہو یاپھر موبائل بند ہو اور مقررہ وقت گزر جائے تو اس پیغام کو ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکتا۔

    واٹس ایپ کی جانب سے یہ اقدام ان صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ہفتوں یا مہینوں کے بعد پیغامات کو حذف کردیتے تھے۔

    یاد رہے کہ پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکشن کی جانب سے 2 برس قبل ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت صارفین اپنے بھیجے گئے پیغام کو 7 منٹ کے اندر حذف کرسکتا تھا بعد ازاں عوامی خواہش کے پیش نظر انتظامیہ نے اس کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا مخصوص صارفین سے پیسے لینے کا فیصلہ

    بعد ازاں مارچ 2018 کمپنی نے پیغامات کو حذف کرنے کے لیے نیا فیچر Block Revoke Request کے نام سے متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت صارفین کسی بھی پیغام کو آسانی سے ڈیلیٹ نہیں کرسکتے بلکہ اس کے لیے انہیں انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست بھیجنا پڑتی تھی۔

    واٹس ایپ کی جانب سے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانہ بڑھا دیا گیا مگر یہ کچھ صارفین کے لیے بری خبر بھی ہوسکتی ہے کیونکہ بعض لوگ بند نمبروں پر میسج بھیج کر اُسے مقررہ وقت کے بعد بھی ڈیلیٹ کردیتے تھے۔

  • ڈیلیٹ میسج فیچر میں واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

    ڈیلیٹ میسج فیچر میں واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے بھیجے گئے میسج حذف ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کرنے والے فیچر میں نئی تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔

    موبائل فون کی معروف مسیج ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز  اور سروسز متعارف کرواتی رہتی ہے۔

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ویب بیٹا انفو‘ کے مطابق انتظامیہ حال میں ہی متعارف کرائے جانے والے فیچر میں بڑی تبدیلی پر کام شروع کردیا۔

    واٹس ایپ کی جانب سے دو برس قبل ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت صارفین اپنے بھیجے گئے پیغام کو 7 منٹ کے اندر حذف کرسکتا تھا بعد ازاں عوامی خواہش کے پیش نظر انتظامیہ نے اس کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر متعارف

    بعد ازاں مارچ 2018 کمپنی نے پیغامات کو حذف کرنے کے لیے نیا فیچر Block Revoke Request کے نام سے متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت صارفین کسی بھی پیغام کو آسانی سے ڈیلیٹ نہیں کرسکتے بلکہ اس کے لیے انہیں انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست بھیجنا پڑتی تھی۔

    صارف کی درخواست پر کمپنی کی جانب سے جانچ پڑتال کرنے سے بعد اس کے پیغام کو ڈیلیٹ کرنا تھا البتہ اس پر واٹس ایپ نے آزمائشی مراحل میں ہی اچانک کام روک دیا تھا،  ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیلیٹ فار آل کے فیچر کو تحفظ فراہم کرنا تھا تاکہ اس کے غلط استعمال کو فوری طور پر روکا جائے۔

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے نے اپنی حالیہ پوسٹ میں بتایا ہے کہ انٹرنیٹ کی مدد سے چلنے والی ایپلیکشن پیغام رسانی کی ایپ پر انتظامیہ نے کام شروع کردیا جس کا تعلق ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ سہولت سے ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جو فیچر متعارف کرایا جائے گا اُس کے تحت صارف اپنے پیغام کو ایک گھنٹے کے بجائے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور سولہ سیکنڈ کے اندر حذف کرسکے گا اور اگر ایسا نہ ہوا تو میسج اپنی جگہ برقرار رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا مخصوص صارفین سے پیسے لینے کا فیصلہ

    صارف بھیجے جانے والے پیغامات کو 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز بعد ڈیلیٹ ہی نہیں کرسکیں گے۔

    ویب بیٹا انفو کی جانب سے مزید وضاحت پیش کی گئی ہے کہ ’اب اگر کوئی صارف اپنا میسج کسی دوسرے نمبر پر بھیجے جو بند ہو یا انٹرنیٹ سے منسلک نہ ہو تو وہ پیغام موبائل اسکرین پر نظر آئے گا’۔

    کمپنی کی جانب سے ابھی اس پر کام جاری ہے البتہ واٹس ایپ کی جانب سے ابھی اس کے متعارف کرانے کی کسی حتمی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا۔