Tag: واٹس ایپ

  • واٹس ایپ نے اپنا ویب ورژن متعارف کرادیا

    واٹس ایپ نے اپنا ویب ورژن متعارف کرادیا

    نیویارک : میسجنگ سروس واٹس ایپ نوجوانوں میں انتہائی مقبول ہے،آج سے پہلے اسے صرف موبائل فونز پر ہی استعمال کیا جاسکتا تھا  لیکن اب واٹس ایپ نے اپنا ویب ورژن متعارف کرادیا ہے۔

    واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کرنے کیلئے گوگل کروم  براؤزر ہونا لازمی ہے۔

    سب سے پہلے اپنے کمپیوٹر پر کھولیں۔web.whatsapp.com

    اس کے بعد آپ کی کمپیوٹر اسکرین پر کیو آر کوڈ نمایاں ہوجائے گا۔

    پھر آپ اپنے موبائل میں واٹس ایپ لوگ اِن کریں، مینیو پر کلک کرکے واٹس ایپ فور ویپ کو سیلیکٹ کریں، جس کے بعد آپ کے موبائل کا کیمرہ کھل جائے گا۔

    اس کیمرہ کو آپ اپنی کمپیوٹر اسکرین پر موجود کیو آر کوڈ کے سامنے رکھیں، کوڈ اسکین ہوتے ہی آپ کے موبائل سے  واٹس ایپ کا تمام ڈیٹا کمپیوٹر اسکرین پر آجائے گا۔

    واٹس ایپ کا یہ ورژن بلیک بری، نوکیا، انڈرائیڈ، ونڈوز فون کے لئے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ یہ ورژن ایپل کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نہیں ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے واٹس ایپ کو 22 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا۔

  • واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف ہونے کی توقع

    واٹس ایپ کا ویب ورژن متعارف ہونے کی توقع

    نیویارک : میسجنگ سروس واٹس ایپ نوجوانوں میں انتہائی مقبول ہے، واٹس ایپ نے انٹرنیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    واٹس ایپ نے ابھی اپنی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن کے ویب ورژن کا اعلان نہیں کیا لیکن کمپیوٹر ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ حالیہ اپ ڈیٹس میں ایک کوڈ چھپا ہوا ہے، جس میں ” واٹس ایپ ویب” کا ذکر موجود ہے۔

    اس کوڈ میں یہ ذکر بھی کیا گیا ہے کہ ویب کے ساتھ ساتھ کس طرح واٹس ایپ کے ویب ورژن میں لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔

    یہ اطلاعات اس وقت سامنے آئی جب واٹس ایپ کی حریف میسجنگ اپلیکشن ٹیلیگرام کے بانی پیرول ڈورو نے یہ بیان جاری کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن میں کام شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ چھ سو ملین سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ سب سے بڑی میسجنگ سروس ہے، اس وقت اسے صرف موبائل فونز پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا ٹھوس ثبوت تو نہیں مگر اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ واٹس ایپ کی ٹیم ویب میں فعال ہونے کے لیے کچھ کام ضرور کررہے ہیں۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر ، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

    واٹس ایپ کا نیا فیچر ، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

    کراچی: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کے نئے فیچر پر کام جاری ہے ، واٹس ایپ پر جلد وائس کال بھی ممکن ہو سکے گی۔

    حال ہی میں سامنے آنے والے کچھ دلچسپ اسکرین شاٹ میں اس ایپلی کیشن کے وائس فیچرز کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔عین ممکن ہے کہ اس نئے فیچر کی ٹیسٹنگ بھی جاری ہو، اسکرین شاٹس سے جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ کہ پوری کال کرنے کی فعالیت چیٹ فنکشن سے بالکل الگ ہے، ڈائلنگ، رابطوں اور کال اسٹیٹس کے لئے بھی الگ اسکرین ہو گی۔

  • واٹس ایپ سیکیورٹی نظام متعارف کروارہی ہے

    واٹس ایپ سیکیورٹی نظام متعارف کروارہی ہے

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کیلئے استعمال ہونے والی مقبول ایپ واٹس ایپ پہلی دفعہ صارفین کے پیغامات کو جاسوسی کے خطرے سے بچانے کیلئے انتہائی طاقتور سیکیورٹی نظام متعارف کروارہی ہے۔

    واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک نے اس سلسلے میں انفارمیشن سیکیورٹی کمپنی کے ساتھ مل کر پیغامات کو انکرپشن کے ذریعے محفوظ کرنے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ واٹس ایپ کے روزانہ اربوں کی تعداد میں انٹرنیٹ پر سفر کرنے والے پیغامات کو انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جاسوسی سے محفوظ بنایا جارہا ہے۔

  • واٹس اپ پرنیلا ٹک کا نشان: آخراس کا مطلب کیا ہے؟

    واٹس اپ پرنیلا ٹک کا نشان: آخراس کا مطلب کیا ہے؟

    کراچی (ویب ڈیسک) – ہم میں سے بیشتر کو یہ صورتحال یقیناً پیش آئی ہوگی کہ ہم نے کسی کو انتہائی اہم میسج واٹس اپ کیا اورپھر شدت سے اسکے جواب کا انتظار کرتے ہیں۔

    پہلے ہمارے میسج پر ایک چھوٹا سا ٹک کا نشان بنا آتا ہے اور تھوڑی ہی دیر میں ایک اور ٹک کا نشان بنا آجاتا ہے اور پھر سناٹا۔ ہمارا دل ڈوبنے لگتا ہے کہ کیا اتنے اہم میسج کو نظر انداز کردیا گیا۔

    ابھی تک واٹس اپ کے کچھ صارفین کو یہ غلط فہمی تھی کہ دوہرے ٹک کا مطلب یہ ہے کہ میسج دیکھ لیا گیا جب کہ ایسا ہرگز نہیں تھا اس کا مطلب تھا کہ میسج ہینڈ سیٹ پرموصول ہوگیا ہے صارف نے دیکھا یا نہیں ایسا کچھ نہیں معلوم پڑتا تھا۔

    لیکن اب واٹس اپ کی آفیشل ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی سہولت متعارف کرارہے ہیں جس کے ذریعے پیغام بھجنے والا یہ معلوم کرسکے گا کہ آیا اس کا پیغام دیکھا بھی گیا کہ نہیں۔

    ویب سائٹ کے مطابق اگر گروپ میں گفتگو کی جارہی ہے تو سرمئی رنگ کے ڈبل ٹک کا مطلب ہے کہ گروپ میں موجود تمام افراد کو میسج موصول ہوگیا اور جب وہ ڈبل ٹک نیلے رنگ کا ہوجائے تواس کا مطلب ہے کہ گروپ میں موجود تمام افراد نے میسج دیکھ لیا ہے۔

    whattt

    waattt

  • سماجی ویب سائٹ واٹس ایپ نے پلس سروس بھی متعارف کرادی

    سماجی ویب سائٹ واٹس ایپ نے پلس سروس بھی متعارف کرادی

    سماجی ویب سائٹ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئے فیچرز کے ساتھ واٹس ایپ پلس سروس بھی متعارف کرادی ہے۔

    سماجی رابطے کے لیے استعمال کی جانے والی مقبول ویب سائٹ واٹس ایپ کی انتظامیہ نے صارفین کو اضافی فیچرز اور بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ پلس سروس بھی متعارف کرادی ہے۔

    واٹس ایپ پلس کے زریعے صارفین لاسٹ سین آپشن کو خفیہ رکھ سکتے ہیں۔ آڈیو اور وڈیو کا سائز تبدیل جبکہ تصاویر کی کوالٹی بھی بہتر کی جا سکتی ہے ۔