Tag: واٹس ایپ

  • واٹس ایپ اب صارف کو اس کی سالگرہ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرے گا

    واٹس ایپ اب صارف کو اس کی سالگرہ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرے گا

    میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نئے فیچر کو متعارف کرانے جا رہا ہے جو مصنوعی ذہانت سے منسلک ہے، میٹا اے آئی کے لیے اس فیچر کا نام چیٹ میموری ہے۔

    اس اقدام کا مقصد صارف کی چیٹ بوٹ کے ساتھ گفتگو کو مزید بہتر کرنا ہے، واٹس ایپ کی یہ اپڈیٹ فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہوگی اور صرف بیٹا ورژن پر دستیاب ہوگی۔

    اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس چیٹ موڈ کا اعلان کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین میٹا اے آئی کے ساتھ ٹائپنگ کے بجائے بول کر بات کر سکیں گے۔ اب یہ نیا چیٹ میموری فیچر اس سہولت کو مزید آگے بڑھائے گا۔

    میٹا اے آئی کا چیٹ میموری فیچر خود بخود ان تفصیلات کو یاد کرے گا جو صارف نے واٹس ایپ پر شیئر کی ہوں گی۔ ان معلومات میں صارف کا سبزی خور ہونا، سالگرہ، منتخب شدہ گفتگو کا طریقہ کار اور یہاں تک کہ مشاغل وغیرہ شامل ہوسکتی ہے۔

    ان تفصیلات کو یاد کر کے میٹا اے آئی اس سے متعلقہ تجاویز پیش کر سکتا ہے جو صارف سے زیادہ مطابقت رکھتی ہوں۔

  • واٹس ایپ کے ذریعے منشیات سپلائی  کرنے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    واٹس ایپ کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : واٹس ایپ کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں دو   خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات سپلائی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ملیرکاشف عباسی نے بتایا کہ ملزمان میں2خواتین بھی شامل ہیں، جن سے ایک کروڑسےزائدمالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان کارمیں تربت سےکراچی منشیات چھپاکرلائےتھے، ملزمان سے15کلوچرس،2کلوافیون،10کلوآئس بھی برآمد ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑسےزائدہے،ملزمان نےتفتیش کراچی میں منشیات خریدنےوالےافرادکےنام بھی بتائےہیں۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے،۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک دلچسپ اور نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

    اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ نیا فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا نیا فیچر جو تیاری کے مراحل میں ہے جو صارفین کو ویب پر واٹس ایپ کی تصاویر سرچ کرنے کے قابل بنائے گا۔

    واٹس ایپ تصاویر کی ویپ سرچ کا یہ نیا فیچر صارفین کو کسی دوسرے صارف کی جانب سے موصول ہونے والی مخصوص تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے گا تاکہ وہ فیک تصاویر کی شناخت کی جاسکے۔

    مثال کے طور پر صارفین کو ایک ایسی تصویر موصول ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی کی گئی ہو یا سیاق و سباق سے ہٹ کر لی گئی ہو۔ یہ فیچر ویب پر اسی طرح کی تصاویر یا اصل ورژن کو تلاش کرکے اس کے ماخذ اور صداقت کی تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔

  • واٹس ایپ  صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    واٹس ایپ جو آج کل باہمی رابطوں کا ایک ذریعہ ہے، اکثر صارفین کو ہمیشہ ان کا نوٹیفکیشن بار بغیر پڑھے ہوئے پیغامات سے بھرا ہوا نظر آتا ہے، اب چاہے وہ نہ ختم ہونے والے گروپ چیٹس ہوں، کام کی اپڈیٹس، یا خاندان کے پیغامات کی بھرمار ، تمام پیغامات کو پڑھنا یا ہر ایک کا جواب دینا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا۔

    صارفین کی یہ پریشانی ختم ایک ٹرک تلاش کر لی گئی ، جس سے آپ تمام پیغامات پڑھے بغیر فوراً پڑھے گئے کے طور پر نشان لگا سکتے ہیں، اس سے آپ ہر چیٹ ونڈو کو الگ سے کھولنے اور ایک ایک کرکے ڈیلیٹ کرنے کی پریشانی سے بچ جائیں گے۔

    واٹس ایپ پر بغیر پڑھے میسجز کو پڑھے گئے کے طور پر نشان زد کرنے کا طریقہ

    مرحلہ 1: WhatsApp ایپ کھولیں اور مین چیٹ اسکرین پر جائیں۔ یہاں آپ اپنی حالیہ بات چیت دیکھ سکتے ہیں۔

    مرحلہ 2: فلٹر بٹن دیکھنے کے لیے نیچے کی طرف سوائپ کریں۔ آپ کو "All”، "Unread”، "Favorites”، اور "Groups” کے آپشنز نظر آئیں گے۔

    مرحلہ 3: "Unread” بٹن کو دبائے رکھیں، جس سے یہ ایک چھپا ہوا آپشن ظاہر کرے گا۔

    مرحلہ 4: اس میں "Mark as read” کا آپشن منتخب کریں۔ جیسے ہی آپ اسے دبائیں گے، آپ کی تمام نا پڑھے گئے پیغامات کی نوٹیفکیشنز ختم ہو جائیں گی، یا یوں کہہ لیں کہ ایسا شو ہوگا جیسے آپ نے انہیں پڑھ لیا ہے۔

    یہ آسان واٹس ایپ ٹرک آپ کو بغیر پڑھے ہوئے پیغامات کے مسلسل بوجھ سے آزاد کرتے ہوئے اپنی گفتگو کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

    اس ٹرک سے ان صارفین کو زیادہ فائدہ ہوگا جو متعدد واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہیں اور ان کے لیے تمام میسجز کو پڑھنا ممکن نہیں ہوتا۔

    ARY News Urdu- سائنس اور ٹیکنالوجی

  • واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا

    واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا

    دنیا کے 180 ممالک میں کامیابی سے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو صارف کو یہ بتائے گا کہ کون سی چیٹ پر زیادہ میموری خرچ ہورہی ہے۔

    بہت سے صارفین واٹس ایپ کی میموری فُل ہونے پر تشویش یا پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں، لیکن اب واٹس ایپ نے ان کی یہ مشکل آسان کردی ہے۔

    صارفین کی بڑی تعداد واٹس ایپ کی چھپی ہوئی ہیکس سے ناواقف ہوتے ہیں جن کو جاننا ضروری ہوتا ہے، اس کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ جان سکیں کہ آپ نے کس سے سب سے زیادہ بات چیت کی ہے۔

    مندرجہ ذیل سطور میں نئے فیچر کے اس طریقے کو بیان کیا جارہا ہے جس کے ذریعے آپ بآسانی یہ جان سکتے ہیں کہ آپ نے واٹس ایپ پر سب سے زیادہ پیغامات کس کو بھیجے ہیں اور کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔

    اس کے لیے درج ذیل آسان مراحل کو فالو کریں:

    1. اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کھولیں۔
    2. اوپر دائیں کونے میں موجود تین نقطوں (Menu) پر کلک کریں۔
    3. "سیٹنگز” پر جائیں۔
    4. "اسٹوریج اینڈ ڈیٹا” کو منتخب کریں۔
    5. پھر "مینج اسٹوریج” پر کلک کریں۔
    یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ کس سے آپ نے سب سے زیادہ پیغامات کا تبادلہ کیا ہے اور کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔

    واٹس ایپ کو ابتدائی طور پر ایک ایس ایم ایس متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین سم کارڈ کے بغیر بھی پیغامات بھیج سکیں۔

    وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایپلی کیشن میڈیا پیغامات، ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات، اور وائس کالز کا ایک طاقتور پلیٹ فارم کے ساتھ سب کی ضرورت بن گئی۔

  • واٹس ایپ کا یہ فیچر آپ کو خود اپنے بارے میں بہت بڑی معلومات فراہم کرسکتا ہے

    واٹس ایپ کا یہ فیچر آپ کو خود اپنے بارے میں بہت بڑی معلومات فراہم کرسکتا ہے

    دنیا بھر میں مقبول واٹس ایپ کا ایک فیچر ایسا بھی ہے جو آپ کو خود اپنے بارے میں وہ معلومات فراہم کرسکتا ہے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

    واٹس ایپ ایس ایم ایس کے متبادل کے طور پر شروع ہوا تھا کیوں کہ موبائل فون میں سم کارڈ کے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت موجود نہیں تھی، واٹس ایپ کے آغاز نے صارفین کو بنا سم کے متعدد میڈیا پیغامات، ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات، اور وائس کالز بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل بنایا۔

    زیادہ تر صارفین واٹس ایپ کے آسان ہیکس نہیں جانتے، اس ایپ کے پسندیدہ ہیک میں سے ایک یہ جاننا ہے کہ آپ نے سب سے زیادہ پیغامات کس کو بھیجے ہیں اور کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔

    آپ نے کسے سب سے زیادہ پیغام بھیجے ہیں اسے چیک کرنے کے لیے آسان ہیک ہے کہ اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کھولیں۔

    اسکرین کے اوپری دائیں کونے میں ظاہر ہونے والے تین نقطوں پر کلک کریں، اس کے بعد سیٹنگز پر کلک کریں، پھر اسٹوریج اینڈ ڈیٹا پر کلک کریں اور پھر مینج اسٹوریج پر کلک کریں۔

    اب آپ ان ناموں کو دیکھیں گے جن سے آپ نے سب سے زیادہ بات چیت کی ہے یا جسے اپنے واٹس ایپ کے ذریعے سب سے زیادہ پیغام بھیجا ہے۔

    خیال رہے کہ واٹس ایپ اپنے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو یقینی بناتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لاکھوں لوگ اسے روزانہ کی بنیاد پر پیغام رسانی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    اس ایپ کو 180 سے زیادہ ممالک میں 2 ارب سے زائد لوگ کسی بھی وقت اور کہیں بھی دوستوں اور فیملی کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    واٹس ایپ مفت سروس ہے جو نیٹ کی دستیابی کے بعد باآسانی چلایا جاسکتا ہے، واٹس ایپ آسان، محفوظ، قابل اعتماد پیغام رسانی اور کالنگ کی سہولت پیشکش کرتا ہے۔

  • اب آپ اپنی پسندیدہ شخصیت کی آواز کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے!!!

    اب آپ اپنی پسندیدہ شخصیت کی آواز کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے!!!

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میٹا اے آئی وائس فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ شخصیات کی آوازوں کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میٹا اے آئی وائس موڈ پر کام کر رہا ہے، جہاں صارفین اپنی بات چیت میں برطانوی اور امریکی لہجوں سمیت متعدد خاص آوازوں میں سے انتخاب کریں گے۔

    واٹس ایپ میٹا اے آئی وائس اپ ڈیٹ میں چار معروف عوامی شخصیات کی آوازیں شامل کی جائیں گی، تاہم ابھی ان شخصیات کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن 2.24.19.32 پر کام کر رہا ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس فیچر میں تین مختلف برطانوی آوازیں اور دو امریکی آوازیں شامل ہوں گی، جن کی پچز اور ٹونز مختلف ہوں گی تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔

    مثال کے طور پر جو صارفین برطانوی لہجے کو پسند کرتے ہیں، وہ ان ہی آوازوں میں سے ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں، جبکہ امریکی لہجہ پسند کرنے والے صارفین کے پاس دو آپشن ہوں گے۔

    آوازوں کی ایک وسیع رینج پیش میں سے صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق سب سے زیادہ موزوں آواز کا انتخاب کر سکتے ہیں، چاہے وہ متعلقہ لہجے کے ساتھ آواز ہو، کوئی ایسا لہجہ جو انہیں تحریک دیتا ہو، یا ایسی آواز جو انہیں ایک قابل ذکر شخصیت کی یاد دلاتی ہو۔

    فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے، اس لیے اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ فیچر کے پہلے ورژن میں برطانوی اور امریکی لہجوں کے علاوہ کوئی تیسری زبان بھی شامل ہو۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے فیچر تیاری پر کام شروع کردیا۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس کی ویوور لسٹ میں موجود افراد کے اسٹیٹس کے متعلق جان سکیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو ان کا اسٹیٹس دیکھنے والے افراد کے اسٹیٹس کے متعلق بتانے میں مدد دے گا۔ ویوور لسٹ میں شامل افراد میں جنہوں نے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہوگا ان کی تصویر کے گرد ہرے رنگ کا حلقہ نمودار ہوگا۔

    اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی کے بھی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو اسٹیٹس سیکشن میں جائے بغیر ویوور لسٹ سے دیکھ سکیں گے۔

    یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.19.4 پر کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

  • واٹس ایپ کون سا نیا ’فیچر‘ متعارف کروا رہا ہے؟

    واٹس ایپ کون سا نیا ’فیچر‘ متعارف کروا رہا ہے؟

    میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ کر رہی ہے جو جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔

    واٹس ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ جو کہ آئی ایس او صارفین کے لیے ورژن 24.17.78 پر دستیاب ہے، میں ایک نیا ’جفی اسٹیکر‘ سرچ فیچر شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین تیزی سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے بہترین اسٹیکر تلاش کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ فیچر صارفین کو ان اسٹیکرز کی تلاش کی سہولت فراہم کرتا ہے جو ان کے مجموعہ میں شامل نہیں ہیں، جس سے چیٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔

    اسٹیکر سرچ فیچر کے علاوہ اس اپ ڈیٹ میں اسٹیکر ٹرے میں اسٹیکرز کو دوبارہ ترتیب دینے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے، جس میں "move sticker to the top” کا نیا آپشن دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے ذریعے میڈیا ویوئر کے تجربے کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین تصاویر، ویڈیوز یا GIFs پر براہ راست میڈیا ویوئر اسکرین سے ہی جواب دے سکتے ہیں یا ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔

    اسکرین کے نیچے نئے شارٹ کٹس متعارف کرائے گئے ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنے دیکھنے کے تجربے کو متاثر کیے بغیر پیغامات ٹائپ کر سکتے ہیں یا ایموجی ری ایکشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری

    واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری

    دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ایپلیکشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔

    عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ واٹس ایپ استعمال کے دوران بہت سے صارفین اس میں موصول ہونے والے میسجز کے نوٹیفکیشنز سے پریشان ہوجاتے ہیں۔

    اگرچہ ان نوٹیفکیشنز کو بند کرنے اور اس کی ساؤنڈ میوٹ کرنے کا آپشن فون میں موجود ہوتا ہے لیکن ایپ کھولنے کے دوران ‘ان ریڈ’ میسجز کی نشاندہی کرنے والی آئیکنز کی بھرمار پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔

    بیٹا انفو نے حالیہ رپورٹ میں اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ایپلیکشن نے چیٹس کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے، جسے صارفین کے لئے جلد پیش کردیا جائے گا۔

    اس فیچر کا نام ‘Mark all chats as read’ ہے جس کے تحت صارفین بس اس آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے ایک ہی کلک میں تمام نہ پڑھی گئی چیٹس کا نوٹیفکیشن ختم کرسکیں گے۔

    بیٹا انفو نے اس سلسلے میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس سے صارفین کو اس فیچر کو سمجھنے میں مدد حاصل ہوسکے گی۔