Tag: واٹس ایپ

  • فون کی اسٹوریج : واٹس ایپ صارفین کیلیے بڑی سہولت

    فون کی اسٹوریج : واٹس ایپ صارفین کیلیے بڑی سہولت

    باہمی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور فیچر متعارف کرایا ہے۔

    اس فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے موبائل فون کی اسٹوریج کو بچا جاسکیں گے، اب صارفین ایسی تصاویر اور ویڈیوز سے اپنے فون کی اسٹوریج کا تحفظ کرسکیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی درجنوں چیٹس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کسی بھی صارف کے فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میٹا کی زیرملکیت ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

    واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ڈیوائسز کی اسٹوریج کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ہوم فیڈ کے چیٹ فلٹرز کی طرح اسٹوریج منیجمنٹ کے لیے بھی3 فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    آل، ان ریڈ اور گروپس نامی یہ فلٹرز سے آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کون سے کانٹیکٹ، چینلز یا گروپ واٹس ایپ کی اسٹوریج کو سب سے زیادہ بھرتا ہے۔

    اس فیچر کے لیے سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینیج اسٹوریج میں جائیں، جہاں آپ مختلف اعدادوشمار دیکھ سکتے ہیں۔

    وہاں آپ ان فلٹرز کو اسٹوریج ڈیٹیلز کے نیچے دیکھ سکیں گے اور ہر انفرادی اکاؤنٹ یا گروپ کے آگے لکھا ہوگا کہ اس کی میڈیا فائلز نے فون اسٹوریج کو کتنا بھرا ہے۔

    عموماً چینلز اور گروپس کی جانب سے زیادہ بڑی میڈیا فائلز کو پوسٹ کیا جاتا ہے جن سے فون کی اسٹوریج تیزی سے بھرتی ہے۔

    یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

  • ویڈیو رپورٹ: مودی سرکار اور واٹس ایپ کا جھگڑا کیا ہے؟

    ویڈیو رپورٹ: مودی سرکار اور واٹس ایپ کا جھگڑا کیا ہے؟

    واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی ہے، جس سے مودی سرکار کے دور اقتدار میں بھارت میں نام نہاد جمہوریت کی حقیقت آشکار ہو گئی ہے۔

    انتخابی مہم کے دوران مودی بھارت کو جمہوریت کی ماں کا لقب دینے میں مصروف نظر آئے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، بھارت میں مودی سرکار مخالف سیاست دانوں اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تو تھی مگر اب اس نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف بھی محاذ کھول لیا ہے۔

    یہ حقیقت ہے کہ ماضی میں مودی سرکار اپنے مخالف صحافیوں اور سیاست دانوں کے فون ٹیپ کرنے کے لیے مختلف جاسوسی سافٹ ویئرز کا استعمال کرتی رہی ہے، تاہم اب مودی سرکار نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے مخالفین کے واٹس ایپ ڈیٹا تک رسائی کے لیے دباوٴ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

    واٹس ایپ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے، جو صارفین کو تحفظ فراہم کرتی ہے، صارفین کے واٹس ایپ استعمال کو محفوظ رکھنے کے لیے میٹا کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ چیٹ انکرپشن کو توڑنے پر مجبور کیا گیا تو وہ بھارت میں اپنے آپریشن بند کر دیں گے۔

    مودی سرکار اور واٹس ایپ کے درمیان یہ تنازع اب دہلی ہائی کورٹس میں زیر سماعت ہے، جہاں عدالت کے روبرو بھی واٹس ایپ کے وکیل نے واضح کیا ہے کہ اگر دباوٴ ڈالا گیا تو کمپنی بھارت میں مزید آپریشن بند کر دے گی۔

    واٹس ایپ کا دعویٰ ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات تک رسائی حاصل نہیں کی جا سکتی مگر مودی سرکار نے حال ہی میں اپنے مخالفین کو کچلنے کے لیے ایسے کڑے قوانین تیار کیے ہیں جو سوشل میڈیا ایپس کو محفوظ بنانے والے فیچرز پر حملے کے مترادف ہیں۔

    مودی سرکار اسی طرح کے منفی حربوں کا استعمال کرتے ہوئے ”ایکس“ کو کسی حد تک دباوٴ میں لے آئی ہے، مگر میٹا کمپنی ڈٹی ہوئی ہے، کیا مودی سرکار اپنے مخالفین اور بھارت کی عوام پر مکمل کنٹرول کے خواب کو پورا کر پائے گی؟

  • واٹس ایپ پر کال کرنے والوں کیلئے نئی سہولت

    واٹس ایپ پر کال کرنے والوں کیلئے نئی سہولت

    نیویارک : واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین ان افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین اب تک ایسے افراد کو وائس کالز نہیں کر سکتے جن کا نام ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں۔ مگر اب امکانات نظر آرہے ہیں کہ واٹس ویپ اس خامی کو دور کرنے جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2023میں بھی بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں ہوتے۔

    WhatsApp

    ایک رپورٹ کے مطابق اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس ان ڈائلر سے صارفین کے لیے فون نمبر محفوظ کیے بغیر بھی لوگوں کو کال کرنا ممکن ہو جائے گا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلیے ایک اور سہولت کا اعلان

    واٹس ایپ صارفین کیلیے ایک اور سہولت کا اعلان

    واٹس ایپ انتظامیہ گزشتہ سال سے اپنے ویب صارفین کے لیے سائیڈبار اور ڈارک موڈ کے ساتھ ایک نئے انٹر فیس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    اس حوالے سے ٹیکنالوجی کمپنی ’ میٹا ‘ کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ صارف انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لیے ویب صارفین کے لیے جلد ہی ایک نیا سائڈ بار متعارف کرائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے سائیڈ بار میں بہتر نیوی گیشن اور اہم سیکشنز تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔ یہ انٹرفیس فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے جو ویب کلائنٹ کے آفیشل بیٹا پروگرام میں شامل ہیں۔

    نئے سائیڈ بار فیچر کے ساتھ اب آپ واٹس ایپ ویب پر براؤزنگ کے بہتر تجربے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جس میں ضروری حصوں تک فوری رسائی حاصل ہے۔

    whatsapp

    ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اس انٹرفیس کو نیوی گیشن کو بڑھانے اور صارفین کو واٹس ایپ ویب کے مختلف حصوں کے ذریعے نقل و حرکت کا ایک واضح اور منظم طریقہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

    دوبارہ ڈیزائن کردہ سائیڈ بار صارفین کو آسانی سے بات چیت کے درمیان سوئچ کرنے، اسٹیٹس اپ ڈیٹس چیک کرنے اور صرف ایک کلک کے ساتھ آرکائیو پیغامات تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

    نئے سائیڈ بار کا اسکرین شاٹ بیٹا ٹیسٹرز کو واٹس ایپ ویب کے مختلف حصوں بشمول چیٹس، اسٹیٹس، چینلز، کمیونٹیز، آرکائیو اور اسٹارڈ میسجز کے ذریعے آسانی سے نیویگیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

  • واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر آپ کی مشکل آسان کردیگا!

    واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر آپ کی مشکل آسان کردیگا!

    میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے نیا زبردست فیچر متعارف کروادیا ہے۔

    میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے ایک بار پھر سے حفاظتی نظام کو بہتر بناتے ہوئے لوگوں کی سیکیورٹی کی مشکل کو آسان کرنے کی کوشش کی ہے اور ’چیٹ لاک’ کے فیچر کو پہلے سے زیادہ باحفاظت اور بہتر بنایا ہے۔

    مئی 2023 میں متعارف کرایا جانے والا واٹس ایپ کا ’چیٹ لاک’ نامی فیچر اب پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں صارفین کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔

    اس فیچر کو اگر آپ بھی استعمال کرتے ہیں تو یہ بات جانتے ہونگے کہ موبائل ایپس کے لیے متعارف ہونے والے اس فیچر کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ممکن ہوتی ہے۔

    واٹس ایپ کے ’چیٹ لاک‘ فیچر میں کیا نئی چیز ہوگی؟

    پہلے صرف یہ سہولت فراہم کی گئی تھی کہ چیٹ لاک کا یہ فیچر محض موبائل میں استعمال کیا جاتا تھا جس میں صارفین مین ڈیوائس میں ہی چیٹس کو محفوظ کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتی تھیں۔

    ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

    اس فیچر کے تحت مین ڈیوائس میں لاک کی جانے والی چیٹ دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی لاک ہو جائے گی۔

    اب تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    پیغام رسانی کیلئے دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) شارٹ کٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اینڈرائیڈ ہیڈ لائن نامی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اے آئی شارٹ کٹ واٹس ایپ کے اوپر موجود ہوگا جسے صارفین مختلف سوالات کے جواب جاننے اور مختلف موضوعات کی تفصیلات جاننے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

    WhatsApp

    اسی طرح میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فوٹو ایڈیٹر کی آزمائش بھی واٹس ایپ میں کی جا رہی ہے، اس فوٹو ایڈیٹر سے صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کرسکیں گے۔

    اس کے ساتھ ساتھ تصاویر کو ری اسٹائل اور ایکسپینڈ کرنے کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی، واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اندر اسٹیکرز اور فوٹوز تیار کرنے کے فیچر کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹ ونڈو کے اندر ہی اے آئی چیٹ بوٹ تک رسائی دینے کے فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے، یہ اے آئی چیٹ بوٹ مختلف سوالات کے جواب دینے میں صارفین کی معاونت کرے گا۔

    ان سب اے آئی فیچرز پر ابھی کام جاری ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ انہیں کب تک صارفین استعمال کر سکیں گے۔

  • وائس میسج آپشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

    وائس میسج آپشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

    معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے جو صارفین کے لیے بے حد کارگر ثابت ہورہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیار کیے جانے والے نئے فیچر سے صارفین اب وائس میسج کو سننے کے بجائے اسے پڑھ سکیں گے۔

    بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔

    رپورٹ کے مطابق وائس میسج کے متن کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیوائس کے اسپیچ ریکگنیشن فیچر کو استعمال کیا جائے گا۔

    یعنی وائس میسج کو تحریر میں بدلنے کا عمل فون کے اندر ہی ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ مل سکے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تاہم یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کام کافی تیزی سے جاری ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد اسے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

  • آپ کے اینڈرائیڈ فون پر واٹس ایپ مختلف کیوں نظر آ رہا ہے؟

    آپ کے اینڈرائیڈ فون پر واٹس ایپ مختلف کیوں نظر آ رہا ہے؟

    اگر آپ اینڈرائیڈ کے صارف ہیں تو واٹس ایپ آپ کو نمایاں حد تک تبدیل نظر آ رہا ہوگا، دراصل میٹا نے اسے تبدیل کر دیا ہے۔

    خبر ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس کی تبدیلی پر کام ہو رہا تھا، جو آخر کار اب صارفین کے سیل فونز پر دستیاب ہو گیا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے اس تبدیلی کے بعد اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کا ڈیزائن نمایاں حد تک بدل گیا ہے، اس نئے ڈیزائن میں اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور کالز کے ٹیب نیچے منتقل کر دیے گئے ہیں۔

    واٹس ایپ ہوم فیڈ کے اوپر اب آپ کو سبز رنگ کی جگہ سفید نظر آ رہا ہوگا، اسٹیٹس ٹیب کا نام تبدیل کر کے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، اگر آپ ڈارک موڈ یوز کرتے ہیں تو اس کے لیے گرین کلر تھیم کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    چیٹ ببل کے رنگوں اور فلوٹنگ ایکشن بٹن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے، اور ایک نئی تبدیلی یہ ہے کہ اب ٹیبز کو دائیں بائیں سوائپ کر کے بھی اوپن کیا جا سکتا ہے۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، چیٹ مزید محفوظ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، چیٹ مزید محفوظ

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو صارفین کی چیٹس کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائے گا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کیپشن فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں شامل کردیا گیا ہے۔

    اس فیچر سے صارفین کو علم ہوگا کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ان کی بات چیت انکرپٹڈ ہوگی یعنی اس چیٹ کو صرف بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی دیکھ سکے گا اور کمپنی سمیت کسی کو اس تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

    آج سے کئی قبل واٹس ایپ انتظامیہ نے مطلع کردیا تھا کہ واٹس ایپ پر صارفین کی گفتگو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے لیکن اب اس فیچر کے ذریعے اسے مکمل طور پر محفوظ کرلیا گیا ہے۔

    اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو رابطے کے نام یا گروپ کے نام کے نیچے ایک لاک آئیکن سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ اشارہ کیا جاتا ہے۔

    یہ فیچر صارفین کو بتائے گا کہ میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ میں ان کی گفتگو کو انکرپٹ کیاجائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ صرف بھیجنے والا اور وصول کنندہ ہی اس چیٹ کو دیکھ سکے گا اور کمپنی سمیت کوئی بھی اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔

    یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا جا رہا ہے جب یورپ میں واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس فیچر سے صارفین کو معلوم ہو سکے گا کہ تھرڈ پارٹی سرور سے ان کی چیٹ تک کسی کو رسائی حاصل نہیں۔

    غور طلب بات یہ ہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کیپشن چیٹ کھولنے کے چند سیکنڈ بعد غائب ہو جائے گا تاکہ صارفین آخری سین کی تفصیلات بھی دیکھ سکیں۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

    واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

    میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل کا حل نکال لیا۔

    رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا آپشن تو پہلے سے موجود تھا لیکن اس کے لیے میسج کو کھولنا اور پھر اس صارف کے اکاؤنٹ پر جانا پڑتا تھا۔

    تاہم اس نئے فیچر کے بعد میسج کھولنے اور میسج بھیجنے والے شخص کے اکاؤنٹ پر جائے بغیر اسے بلاک کرسکتے تھے۔

    اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ ایپلی کیشن کے صارفین لاک اسکرین سے ہی سپام مواد بھیجنے والے صارف کو بلاک کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ کی طرف سے سپیمنگ کرنے والے نمبر کو ’رپورٹ‘ کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

    اس نئے فیچر کے بعد لاک سکرین پر واٹس ایپ میسج پر ریپلائی بٹن کے ساتھ بلاک کا بٹن بھی ظاہر ہوتا ہے۔جس پرایک کلک کے ذریعے اس اکاؤنٹ یا نمبر کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔

    گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کا مقابلہ کرنے والی ایپ متعارف کرا دی

    رپورٹ کے مطابق کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا آپشن تو پہلے سے موجود تھا لیکن اس کے لیے میسج کو کھولنا اور پھر اس صارف کے اکاؤنٹ پر جانا پڑتا تھا۔ تاہم اس نئے فیچر کے بعد میسج کھولنے اور میسج بھیجنے والے شخص کے اکاؤنٹ پر جائے بغیر اسے بلاک کرسکیں گے۔