Tag: واٹس ایپ

  • واٹس ایپ نے ویب ورژن صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

    واٹس ایپ نے ویب ورژن صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ایپ کی میموری کو بچانے اور تصاویر اور ویڈیوز کی رازداری کے تحفظ کے لئے اگست 2021ء میں ”ویو ونس“ فیچرمتعارف کروایا تھا۔ اس فیچر کے تحت بھیجی گئی تصویر یا ویڈیو چیٹ کو کھولنے کے بعد منظر سے غائب ہوجاتی ہے۔

    یہ سہولت اب تک صرف موبائل ایپ کے لیے دستیاب تھی لیکن اب اس سہولت سے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

    میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ کے اپ ڈیٹس کو ٹریک کرنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق، اس فیچر کو واٹس ایپ کے ویب ورژن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس فیچر کے ذریعے صارفین ایسے پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار دیکھنے کے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گے۔

    ویب ورژن یا ڈیسک ٹاپ ایپ پر جب کوئی صارف کوئی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے تو وہاں ایک 1 آئیکون ظاہر ہوتا ہے، جس پر کلک کرکے پیغام کو ایک بار ویڈیو کے طور پر بھیجا جاسکتا ہے۔

    اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صارفین کو حساس معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات وغیرہ کو لیک ہونے کے خطرے کے بغیر شیئر کرنے کی اجازت فراہم کرے گا۔ جس سے صارفین کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ میں ویو ونس کے تحت بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے اسکرین شاٹس لینا فی الحال ممکن نہیں ہے۔

    واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر

    رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نیا فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن کے کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے جب کہ اسے آئندہ تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔

  • واٹس ایپ میں تبدیلی : صارفین کو نئی الجھن کا سامنا کرنا پڑے گا

    واٹس ایپ میں تبدیلی : صارفین کو نئی الجھن کا سامنا کرنا پڑے گا

    دنیا کا سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے مختلف سیکشنز میں اشتہارات شامل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ایک انٹرویو میں اشارتاً کہا کہ بہت جلد واٹس ایپ میں اشتہارات شامل کیے جا سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اشتہارات اسٹیٹس اور چینلز جیسی خصوصیات میں ظاہر ہو سکتے ہیں، اشتہارات ان باکس یا پیغام رسانی کی خصوصیات میں شامل نہیں ہوں گے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کب تک ممکن ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ چینل آپریٹرز اپنے فالوورز سے ماہانہ فیس وصول کر سکتے ہیں اور اپنے چینلز میں اشتہارات بھی دکھا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ گزشتہ کئی سال سے اشتہارات شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ 2018 میں کمپنی نے عندیہ دیا تھا کہ اسٹیٹس فیچر میں اشتہارات شامل کیے جا سکتے ہیں لیکن اس منصوبے کو 2020 میں روک دیا گیا تھا کیونکہ کمپنی کو رازداری سے آگاہ صارفین کی جانب سے ردعمل کا خدشہ تھا۔

    لیکن اب 3 سال بعد واٹس ایپ کے سربراہ نے ایک بار پھر میسجنگ ایپ میں اشتہارات شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کمپنی اس منصوبے کو کب عملی جامہ پہناتی ہے۔

  • واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بہت جلد خاص سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بہت جلد خاص سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ صارفین نے اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خاص سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بہت جلد واٹس ایپ صارفین کو فون نمبر کے بغیر اپنے اکاؤنٹ کو لاگ ان کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

    آپ نے نیا فون خریدا؟ آپ SMS کے ذریعے OTP تصدیق کے ساتھ اپنے WhatsApp اکاؤنٹ سے جڑ سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کا فون نمبر اب فعال نہیں ہے یا آپ کا فون چوری ہو گیا ہے تو کیا ہوگا؟

    واٹس ایپ کی ایس ایم ایس کی تصدیق محفوظ طریقہ کار ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی OTP کے بغیر آپ کے اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں ہو سکتا۔

    تاہم اب واٹس ایپ اس مسئلے کے حل پر کام کر رہا ہے۔ WABetaInfo کے مطابق، کمپنی ایک ای میل تصدیق کی خصوصیت کی جانچ کر رہی ہے جو صارفین کو اپنے فون نمبر کے علاوہ ای میل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

    یہ نیا فیچر موجودہ تصدیقی عمل میں ایک اضافہ ہوگا اور ایس ایم ایس کی تصدیق کی جگہ نہیں لے گا۔ یہ ایک متبادل طریقہ کے طور پر کام کرے گا تاکہ صارفین کو ان کے اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے میں مدد مل سکے، اگر وہ SMS کے ذریعے 6 ہندسوں کا OTP وصول کرنے سے قاصر ہیں۔

    واٹس ایپ کا ”ای میل تصدیق” فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ صارفین اسے نئے شامل کردہ اکاؤنٹ کی ترتیبات کے سیکشن میں تلاش کر سکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ کے نئے زبردست فیچرز لانے کی تیاری

    واٹس ایپ کے نئے زبردست فیچرز لانے کی تیاری

    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے لاک چیٹ اور میسجز ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز  کے حوالے سے دو نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں چند نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

    موبائل فونز کی تفصیلات فراہم کرنے والی ویب سائٹ فون ایرینا کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک فیچر لاک چیٹ کے حوالے سے ہے جبکہ دوسرا میسجز ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کے حوالے سے ہے۔

    واضح رہے کہ چیٹ لاک نامی فیچر مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

    phone

    وابیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب میٹا کی جانب سے اس فیچر کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس میں ایک سیکرٹ کوڈ کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

    اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دی جائے گا۔

    سیکرٹ کوڈ فیچر سے صارفین اپنی لاک چیٹس کو زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔ وہ ان چیٹس کو فون ان لاک کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے۔

    mobile

    دوسرا فیچر ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا ہے جس سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔ ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اور ’’کوٹ‘‘ بلاکس شامل ہیں۔

    اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

  • واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی نیا فیچر متعارف کروادیا

    واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی نیا فیچر متعارف کروادیا

    واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئے فیچر کا اضافہ کردیا، اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے لوگ اپنی مرضی کے اسٹیکرز بھیج سکیں گے۔

    میسجنگ ایپ کا نیا فیچر بدقسمتی سے تمام فونز پر دستایب نہیں ہوگا، ابھی اس سے صرف آئی فون استعمال کرنے والی صارفین ہی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ اسٹیکر سیکشن کے آپشن میں جا کر وہ مرضی کا اسٹیکر بنا کر اپنے پیاروں کو بھیج سکیں گے۔

    میٹا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک تجرباتی ورژن ہے۔ اپلیکشن استعمال کرنے والے افراد ایپ کے اسٹیکر والے حصے میں جاکر ’’کریٹ‘‘ آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اس فنکشن سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    ’’کریٹ‘‘ کے آپشن میں، آپ کو اسٹیکر کی ٹیکسٹ تفصیلات فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا،پھر ایپلی کیشن مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے ان پٹس کی بنیاد پر متعدد اسٹیکرز تیار کرے گی، جنہیں آپ اپنی چیٹس میں فوری طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔
    میٹا نے بتایا کہ اسٹیکرز صارف کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ہی بنیں گے جب کہ موجودہ نتائج بہترین کہے جاسکتے ہیں کیوں کہ فیچر ابھی جانچ کے مرحلے میں ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر ابھی بہت ہی محدود صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسے آئندہ آنے والے ہفتوں میں مزید وسعت دی جائے گی اور اینڈرائڈ کا استعمال کرنے والیے صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ”جوابی فیچر“ لانچ کردیا

    واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ”جوابی فیچر“ لانچ کردیا

    واٹس ایپ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے، اب واٹس ایپ ایک نیا جوابی فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور جف کے فوری جوابات حاصل ہوسکیں گے۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے کہ یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے میسر ہے، جنہوں نے واٹس ایپ بیٹا اینڈرائیڈ کا جدید ترین ورژن انسٹال کیا ہوا ہے۔

    اس فیچر کی بدولت واٹس ایپ صارفین کو بات چیت کے دوران غیر ضروری رکاوٹوں سے بچنے کا احساس بھی ہوگا۔

    واٹس ایپ صارفین اگر اس فیچر کے متعلق جاننے کے خواہش مند ہیں تو واٹس ایپ اکاؤنٹ پر جائیں، کوئی بھی تصویر، ویڈیو یا جف کھولیں اور دیکھیں کہ جوابی بار دکھائی دے رہا ہے یا نہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صارفین کو یہ نیا ریپلائی بار اسکرین کو ہٹائے بغیر چیٹ کے اندر مخصوص میڈیا پر تیزی سے جواب دینے کی اجازت دے گا، جس سے بات چیت مربوط اور شیئر کیے گئے مواد کو بامعنی رکھا جائے گا۔

  • واٹس ایپ چینل کیسے بنایا جائے؟

    واٹس ایپ چینل کیسے بنایا جائے؟

    دنیا بھر میں بے حد مقبول موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر ’واٹس ایپ چینل‘ شروع کیا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اپ ڈیٹس شیئر کر سکتے اور فالوورز کے ساتھ براہ راست رابطے میں آسانی سے رہ سکتے ہیں۔

    واٹس ایپ چینلز کا یہ فیچر ایک براڈ کاسٹ ٹول ہے، جیسا کہ آپ ٹیلیگرام کے ’چینلز‘ فیچر میں دیکھ چکے ہوں گے، ذیل میں واٹس ایپ چینل بنانے کا طریقہ دیا جا رہا ہے، جو اینڈرائیڈ، آئی فون، اور ویب یا ڈیسک ٹاپ کے ذریعے بنایا جا سکتا ہے۔

    اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ چینل بنانے کا طریقہ

    اپنے فون پر واٹس ایپ کھولیں اور اپ ڈیٹس ٹیب پر جائیں

    + نشان کو کلک کریں اور ’نیو چینل‘ کو منتخب کریں

    ’ٹو گیٹ اسٹارٹڈ‘ پر ٹیپ کریں اور اسکرین پر نمودار ہونے والی ہدایات پر عمل کرتے جائیں، اس کے بعد اپنے چینل کو کوئی نام دیں، نام کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    ’کسٹمائز یور چینل‘ میں آپ چینل سے متعلق وضاحت اور آئکون بھی شامل کر سکتے ہیں، یہ کام بعد میں بھی ہو سکتا ہے۔

    ’ایڈ چینل ڈسکرپشن‘ کے آپشن میں چینل سے متعلق چند جملے لکھ سکتے ہیں جس سے آپ کے فالوورز کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ چینل کس چیز سے متعلق ہے۔

    ’ایڈ چینل آئکون‘ کے آپشن میں اپنے فون یا ویب سے کوئی تصویر شامل کریں تاکہ آپ کا چینل نمایاں ہو۔

    آخر میں ’کری ایٹ چینل‘ کو دبائیں، اور آپ کا چینل بن جائے گا۔

    آئی فون پر واٹس ایپ چینل بنانے کا طریقہ:

    اپنے فون پر واٹس ایپ کھولیں اور اپ ڈیٹس ٹیب پر جائیں

    + نشان کو دبائیں اور ’کری ایٹ چینل‘ کو منتخب کریں

    ’ٹو گیٹ اسٹارٹڈ‘ کو دبائی اور اسکرین پر نمودار ہونے والی ہدایات پر عمل کرتے جائیں، چینل کا نام لکھیں جسے آپ کسی بھی وقت دوبارہ تبدیل کر سکتے ہیں۔

    ’کسٹمائز یور چینل‘ میں آپ چینل سے متعلق وضاحت اور آئیکون شامل کر سکتے ہیں، اسے بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

    ’ایڈ چینل ڈسکرپشن‘ میں چینل سے متعلق کچھ ایسے جملے لکھیں جن سے آپ کے فالوورز کو معلوم ہو سکے کہ چینل کس چیز سے متعلق ہے۔

    ’ایڈ چینل آئیکون‘ میں اپنے فون یا ویب سے کوئی تصویر شامل کریں تاکہ آپ کا چینل نمایاں ہو۔

    آخر میں ’کری ایٹ چینل‘ کو دبائیں، اور آپ کا چینل بن جائے گا۔

    ویب/ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ چینل بنانے کا طریقہ:

    واٹس ایپ ویب کھولیں، اور چینلز آئیکون پر کلک کر کے چینلز پر جائیں

    + پر کلک کریں اور پھر چینل بنائیں

    ’کنٹینیو‘ پر کلک کریں اور اسکرین پر نمودار ہونے والی ہدایات پر عمل کرتے جائیں، چینل کا نام لکھیں جسے آپ کسی بھی وقت دوبارہ تبدیل کر سکتے ہیں۔

    ’کسٹمائز یور چینل‘ میں آپ چینل سے متعلق وضاحت اور آئیکون شامل کر سکتے ہیں، اسے بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

    ’ایڈ چینل ڈسکرپشن‘ میں چینل سے متعلق کچھ ایسے جملے لکھیں جن سے آپ کے فالوورز کو معلوم ہو سکے کہ چینل کس چیز سے متعلق ہے۔

    ’ایڈ چینل آئیکون‘ میں اپنے فون یا ویب سے کوئی تصویر شامل کریں تاکہ آپ کا چینل نمایاں ہو۔

    آخر میں ’کری ایٹ چینل‘ کو دبائیں، اور آپ کا چینل بن جائے گا۔

  • خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور: ایف آئی اے نے خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنے والے ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کرلیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    حکام کا کہناہے کہ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، ملزم گزشتہ کئی ماہ سے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا، ملزم کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سکھر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی گوہر کو گھوٹکی سے گرفتار کرلیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے قابل اعتراض مواد شکایت کنندہ کے گھر والوں کو بھی بھیجا، ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • صارفین کی سیکیورٹی کے لیے واٹس ایپ کا نیا اسکرین لاک فیچر!

    صارفین کی سیکیورٹی کے لیے واٹس ایپ کا نیا اسکرین لاک فیچر!

    واٹس ایپ آن لائن ویب ایپلیکیشن نے صارفین کو مزید بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسکرین لاک کا فیچر متعارف کروا دیا تاکہ پیغامات تک غیر افراد کی رسائی نہ ہوسکے۔

    یہ فی الحال صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، نئے فیچر کے ذریعے غیرمصدقہ اشخاص ایپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے کیوں کہ رسائی کے لیے اکائونٹ کا پاس ورڈ جاننا لازمی ہوگا۔

    اسکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا مگر اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے، میٹا کی ملکیت کمپنی نے بتایا کیا کہ یہ اپ گریڈیشن فی الحال صرف بیٹا پروگرام کے صارفین کے لیے ہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم نے پچھلے سال اسکرین لاک آپشن سے متعلق ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا یہ ایک ایسا فیچر ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے لیے ہے۔‘‘

    انھوں نے مزید کہا کہ پاس ورڈ کے ذریعے ایپ کو غیرمجاز رسائی سے دور رکھا جاسکے گا، واٹس ایپ نے طویل ٹیسٹنگ کے بعد اس فیچر کو بیٹا صارفین کے لیے ریلیز کردیا ہے۔

    صارفین واٹس ایپ سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی ٹیب کے ذریعے مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب ہے یا نہیں، لاک کے ایکٹیو ہونے کے بعد اضافی سیٹنگ کو اپنے طور پر ترتیب دیا جاسکتا ہے۔

  • واٹس ایپ کا ای میل ایڈریس سے متعلق نیا سیکیورٹی فیچر

    واٹس ایپ کا ای میل ایڈریس سے متعلق نیا سیکیورٹی فیچر

    واٹس ایپ کی جانب سے ای میل ایڈریس سے متعلق ایک نئے سیکیورٹی فیچر پر کام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے حال ہی میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، اب سیکیورٹی کو لے کر ایک اور فیچر متعارف ہونے جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق کمپنی اب بہتر سیکیورٹی کے لیے ای میل کے حوالے سے سیکیورٹی سخت کرنا چاہتی ہے، اس سلسلے میں واٹس ایپ کے صارفین کے ای میل ایڈریس سے منسلک سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا جائے گا، جس سے سیکیورٹی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

    واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اختیاری ہوگا اور یہ موجودہ ٹو اسٹیپ ویریفکیشن پروسس سے الگ ہوگا، اس میں بھی ای میل ایڈریس استعمال ہوتے ہیں۔

    اس سال کے شروع میں واٹس ایپ نے مختلف سیکیورٹی فیچرز متعارف کرائے ہیں، جیسا کہ مختلف ڈیوائسز پر اکاؤنٹس کی غیر مجاز منتقلی سے تحفظ اور خودکار کوڈز کے ذریعے سیکیورٹی کوڈ کی توثیق کو آسان بنانا، تاہم یہ نیا فیچر موجودہ پروسس سے کس طرح مختلف ہوگا، اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

    تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ فیچر مخصوص حالات میں صارف کے اکاؤنٹ کے تحفظ اور تصدیق کے لیے ایک امید افزا ٹول ثابت ہوگا، ای میل پر مبنی یہ سیکیورٹی فیچر ابھی تیاری کے مرحلے میں ہے اور اسے مستقبل میں واٹس ایپ بیٹا اپ ڈیٹ میں لانچ کیا جائے گا۔