Tag: واٹس ایپ

  • واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی دلچسپ اینیمیٹڈ اپ ڈیٹ متعارف کرادی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی دلچسپ اینیمیٹڈ اپ ڈیٹ متعارف کرادی

    پیغامات بھیجنے کے لیے معروف میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے نئی دلچسپ اپ ڈیٹ متعارف کروا دی ہے۔

    ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق تازہ ترین واٹس ایپ اپ ڈیٹ میں اینیمیٹڈ اوتار فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس پر پہلے سے کام جاری تھا، اب بیٹا چلانے والوں کے لیے یہ اپ ڈیٹ دستیاب ہے۔

    نئے اینیمیٹڈ اوتار کے ساتھ صارفین واٹس ایپ کو بہتر انداز میں استعمال کرسکیں گے، یہ صارفین کے لیے ایک متحرک عنصر مہیا کرے گا جب کہ اس فیچر کو باقاعدگی سے استعمال کرنے والے صارفین اپنے اظہار کو بہتر طریقے سے سامنے والے تک پہنچا سکیں گے۔

    یہ فیچر واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لیے فعال ہے یا نہیں آپ اسے چیک کرسکتے ہیں، سب سے پہلے چیٹ میں جا کر اوتار ٹیب کو کھولیں، اگر کچھ اوتاروں کے لیے اینیمیشن موجود ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ اب آپ اینیمیٹڈ اوتار شیئر کر سکتے ہیں۔

    وصول کنندہ کو موصول ہونے والے متحرک اوتار کو دیکھنے کے لیے نئے فیچر کو فعال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس کا مطلب ہے کہ اینیمیٹڈ اوتار کو ان صارفین کے ساتھ بھی شیئر کیا جاسکتا ہے جو بیٹا کا استعمال نہیں کرتے۔

  • ڈیلیٹ شدہ چیٹس واپس لانے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر

    ڈیلیٹ شدہ چیٹس واپس لانے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر

    اینڈرائیڈ اور آئی فون پر واٹس ایپ کی ڈیلیٹ شدہ چیٹس کو واپس لانا اب ممکن ہے۔

    واٹس ایپ کے صارفین کے کے لیے اچھی خبر ہے کہ اگر آپ نے غلطی سے اپنے اینڈرائیڈ اور آئی فون پر واٹس ایپ چیٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں تو گھبرانے کے ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ واٹس ایپ کے نئے فیچر نے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔

    مختلف پلیٹ فارمز پر ڈیلیٹ شدہ میسجز واپس لانے کا طریقہ کار مختلف ہے، یہاں جو طریقہ کار بتایا جا رہا ہے وہ اینڈرائیڈ اور آئی فون کے صارفین کے لیے ہے۔

    واٹس ایپ خودکار طریقے سے روزانہ صبح کے 4 بجے ایک بیک اپ بناتا ہے اور اگر آپ نے غلطی سے واٹس ایپ کا کوئی میسج حذف کر دیا ہے یا ایپلی کیشن ہی ان انسٹال کر دی ہے، تو گھبرانے کی بات نہیں کیوں کہ اس کے باوجود بیک اپ فائلز موبائل فون میں موجود رہتی ہیں اور آپ صرف واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال کر کے ان میسجز کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    طریقہ کار:

    1: گوگل پلے اسٹور یا کسی اور ذریعے سے واٹس ایپ انسٹال کریں۔

    2: ایپلی کیشن کو آن کریں اور اپنا موبائل نمبر دیں۔

    3: موبائل نمبر کی ایکٹیویشن کے بعد آپ کے سامنے ایک اسکرین آئے گی جس پر تحریر ہوگا ’’میسج بیک اپ فاؤنڈ‘‘ اور اس کے نیچے دو بٹن ’’نو تھینکس‘‘ اور ’’ری اسٹور‘‘ موجود ہوں گے۔

    آپ نے ’Restore‘ کے بٹن پر کلک کرنا ہے، اور واٹس ایپ خود بخود آپ کی چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کر دے گا اور آپ کی جانب سے حذف کیے گئے میسجز دوبارہ سامنے آ جائیں گے۔

  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس کچھ دیر کے لیے معطل

    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس کچھ دیر کے لیے معطل

    کراچی: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر کے لیے معطل رہنے کے بعد بحال ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں کچھ دیر معطل رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہے۔

    پاکستان، برطانیہ، امریکا، کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس تقریباً آدھا گھنٹہ متاثر رہی، واٹس ایپ سروس کی بندش کا معاملہ فوراً ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    واٹس اپ کی جانب سے خرابی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، معطلی کے دوران پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں صارفین کو پیغامات بھیجنے میں مشکل پیش آئی۔

  • ایک ہی ڈیوائس پر کئی اکاؤنٹس، واٹس ایپ صارفین کے لیے خوش خبری

    ایک ہی ڈیوائس پر کئی اکاؤنٹس، واٹس ایپ صارفین کے لیے خوش خبری

    واٹس ایپ نے صارفین کو خوشخبری سنا دی، اب بہت جلد اس سوشل میڈیا ایپ کو استعمال کرنے والے ایک ہی ڈیوائس کے ذریعے کئی اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔

    واٹس ایپ میں اس طرح کا آپشن پہلے سے موجود ہے جس میں صارفین ایک ہی وقت میں چار مختلف ڈیوائسز کو ہم آہنگ رکھتے ہوئے ان کے ذریعے اپنے اکائونٹ میں سائن ان کرسکتے ہیں۔ تاہم اب صارفین خوش ہوجائیں! ان کی سہولت کے لیے واٹس ایپ بہت جلد ایک اور فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کے ذریعے آپ ایک ہی فون پر کئی اکائونٹس بنا سکیں گے۔

    فی الحال اس فیچر میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی کہ ایک سے زیادہ اکاؤنٹس چلانے کے لیے واٹس ایپ کے متعدد ورژنز کو بھی استعمال کیا جاسکے۔ اس کے بجائے، یہ تازہ اپ ڈیٹ صارفین کو سنگل ایپ پر ایک سے زیادہ اکاؤنٹس استعمال کرنے کی سہولت دے گا جبکہ آپ ایک سے دوسرے اکائونٹ میں باآسانی سویپ (ادل بدل) کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ ایک مینو شامل کرکے ایک ملٹی اکاؤنٹ فیچر لا رہا ہے، اب صارفین کسی بھی وقت ان کے درمیان سوئچ کر سکیں گے۔ انسٹاگرام، ڈسکارڈ، اور ٹیلیگرام سمیت بہت سی دیگر سوشل میڈیا ایپس پر یہ فیچر پہلے سے ہی موجود ہے۔

    ایک بار جب آپ اپنے موبائل یا ڈیوائس سے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوجاتے ہیں، تو آپ کے اس اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ ہونے تک یہ آپ کے اکاؤنٹس کی فہرست میں محفوظ ہوجائے گا۔ ایسے مرد و خواتین جن کے پاس ایک ہی موبائل یا ڈیوائس ہو اس فیچر کے ذریعے انھیں اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کو جدا جدا رکھنے کی سہولت دستیاب ہو گی۔

    اس فیچر کو واٹس ایپ فیچر ٹریکر بلاگ WABetaInfo. میں شامل کیا گیا ہے۔ فی الحال اس فنکشن کو صرف واٹس ایپ بزنس پر دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ دوسرے ورژن پر بھی جلد آئے گا۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایچ ڈی کوالٹی میں تصویر شیئر کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

    واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال متعدد نئے فیچر متعارف کروائے جارہے ہیں جس کا مقصد ایپ پر صارفین کا اعتماد برقرار رکھنا اور دیگر ایپس کے مقابلے میں سبقت حاصل کرنا شامل ہے۔

    اب واٹس ایپ صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار تبدیل یا خراب ہوئے بغیر اس کو شیئر کرسکیں گے جس سے تصاویر کی کوالٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔

    صارفین اس فیچر کو تصویر شیئر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرتے ہوئے استعمال کرسکیں گے۔

    اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اگر صارفین ہائی ریزولوشن تصویر شیئر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ معیار خراب ہوئے بغیر تصویر شیئر کی جاسکے۔

    واٹس ایپ

    بیٹا ورژن میں اس فیچر کے ذریعے صارفین کو تصاویر اسٹینڈرڈ یا ایچ ڈی کوالٹی میں سینڈ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے آئندہ چند دنوں میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے تاہم کمپنی کی جانب سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

  • آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان اور سمیر وانکھیڑے کی واٹس ایپ چیٹ لیک

    آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان اور سمیر وانکھیڑے کی واٹس ایپ چیٹ لیک

    ٓممبئی: آریان منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری کے بعد بالی وڈ کنگ  شاہ رُخ خان اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل چیف سمیر وانکھیڑے کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک ہو گئی ہے۔

    گزشتہ دنوں سابق زونل چیف پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان کو رہا کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

    جس کے جواب میں آریان منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کی جانب سے ممبئی ہائیکورٹ میں گزشتہ روز سماعت کے دوران اپنے اور شاہ رُخ خان کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس جمع کرائے گئے ہیں جس میں شاہ رخ خان اِن سے اپنے بیٹے آریان خان کو گھر بھیجنے اور بیٹے کو جیل میں نہ ڈالنے کی التجا کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سمیر وانکھیڑے کو پہلا پیغام 3 اکتوبر 2021ء کو بھیجا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ سمیر صاحب، کیا میں آپ سے چند منٹ بات کر سکتا ہوں؟ میں جانتا ہوں کہ یہ قانونی نہیں ہے۔

    آریان خان کیخلاف منشیات کیس میں چونکا دینے والے انکشافات

    ’ لیکن ایک باپ کی حیثیت سے، میں آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں،  آپ نے مجھے جو معلومات فراہم کی ہیں اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا، مجھے امید ہے کہ وہ (آریان) ایک ایسا شخص بن جائے گا جس پر آپ اور مجھے فخر ہو سکتا ہے‘۔

    شاہ رخ خان کے اس میسج کے جواب میں سمیر وانکھیڑے کا کہنا ہے کہ باپ ہونے کے ناطے میں صورتحال کو سمجھتا ہوں، فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

    اس میسج پر شاہ رُخ خان کہتے ہیں کہ پلیز میرے بیٹے کو گھر بھیج دیں، ایک باپ ہونے کے ناطے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں، سمیر نے جواب میں کہا کہ ڈیئر شاہ رخ، میری خواہش ہے کہ میں آپ کو ایک دوست کی حیثیت سے اس صورتحال کی وضاحت کر سکتا نہ کہ زونل ڈائریکٹر کے طور پر۔

    اس پر شاہ رخ کا کہنا تھا کہ  پلیز میرے بیٹے کو گھر بھیج دیں، ایک باپ ہونے کے ناطے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں، یہ ایک باپ سے ایک باپ کی درخواست ہے، میں اپنے بچوں سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں جتنا آپ اپنے بچوں سے کرتے ہیں، سمیر پلیز میرا بھروسہ مت توڑیں، ورنہ میرا آپ اور سسٹم پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

    شاہ رُخ خان کا اس میسج میں مزید لکھنا ہے کہ  پلیز ایک بار مجھ سے بات کریں، میں آپ سے باپ بن کر بات کروں گا، آپ قانون کے دائرے میں رہ کر میری مدد کر سکتے ہیں، میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گا، گھر والے اسے کسی بھی قیمت پر گھر لانا چاہتے ہیں۔

    جس پر سمیر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ، کاش میں آپ سے ایک دوست کی طرح بات کر سکتا اور سارا معاملہ سمجھا سکتا، میں  آریان کو اچھا ماحول دینا چاہتا ہوں، اس کی بھلائی کے لیے سوچنا چاہتا ہوں، لیکن کچھ فضول لوگ اپنی خود غرضی کے لیے اس کام کو خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

    سمیر وانکھیڑے نے اپنے خلاف سی بی آئی کی کارروائی سے متعلق ممبئی ہائیکورٹ میں عرضی داخل کی اور  دعویٰ کیا ہے کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، مجھ پر پہلے بھی بدعنوانی کے الزامات لگے جس کے ثبوت نہیں ملے، سی بی آئی کو بھی ثبوت نہیں ملے گا۔

    واضح رہے کہ سمیر وانکھیڑے نے 2 اکتوبر 2021ء کو ممبئی سے گوا جانے والی کورڈیلیا کروز میں پارٹی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تھا اور آریان خان کو یہاں سے گرفتار کیا تھا۔

    اس کے بعد آریان خان 27 دن تک پولیس کی حراست میں رہے، آریان خان کو منشیات کیس میں آرتھر روڈ جیل بھی بھیجا گیا تھا، ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے سبب آریان کو 28 اکتوبر کو رہا کردیا گیا تھا۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

    واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

    میٹا کمپنی کی ملکیت واٹس ایپ نے صارفین کے لئے مزید دلچسپ فیچرز متعارف کراتے ہوئے ان کے دل جیت لئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان نئے فیچرز کا اعلان خود ‘میٹا’ کے بانی مارک زکر برگ نے پیر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کیا۔

    مارک زکر برگ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ہم آپ کے پیغامات کو نجی اور محفوظ رکھنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، آج ہم صارفین کے لیے چیٹ لاک کا نیا فیچر متعارف کراتے ہوئے نہایت پرجوش ہیں۔

    چیٹ لاک فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر کی جانے والی گفتگو کو لاک کرکے اس پر پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ کی مدد سے محفوظ کرسکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ: چیٹ پر لاک لگانے سمیت کئی نئے فیچرز کا تجربہ

    چیٹ لاک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ پر ہی ایک الگ فولڈر بن جائے گا جس میں وہ تمام چیٹس موجود ہوں گی جن پر صارفین لاک لگائیں گے۔

    واٹس ایپ کے مطابق صارفین جن چیٹس پر لاک لگائیں گے موبائل پراس کے نوٹی فکیشن بھی اسکرین پر نمایاں نہیں ہوں گے، چیٹ کو لاک کرنے کے لیے صارف کو اپنے چیٹ روم میں اس شخص کی چیٹ کو ٹیپ کرکے لاک کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ان تمام لوگوں کے لیے بہتر ہو گا جن کا فون اکثر ان کے اہلِ خانہ یا دوستوں کے پاس ہوتا ہے۔

  • واٹس ایپ: چیٹ پر لاک لگانے سمیت کئی نئے فیچرز کا تجربہ

    واٹس ایپ: چیٹ پر لاک لگانے سمیت کئی نئے فیچرز کا تجربہ

    دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نئے نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے، اب حال ہی میں واٹس ایپ کے 3 مزید نئے فیچرز کا تجربہ شروع کردیا گیا ہے جسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    واٹس ایپ بِیٹا ریلیز چینل پر 3 نئے فیچرز لانے والا ہے، اس کا پہلا فیچر آئی او ایس (آئی فون) پر صارفین کی چیٹ کو لاک کرنے کا ہوگا۔ واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک مزید فیچر لانچ کرنے والا ہے جس سے صارفین اپنا واٹس ایپ سٹیٹس اپنے فیس بک فرینڈز کو دکھا سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ بِیٹا ٹیسٹرز واٹس ایپ کا نیا فیچر وائس ٹرانسکرپشن فیچر بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کے ذریعے وائس نوٹ (آڈیو میسج) الفاظ میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ یہ فیچر آئی او ایس پر ایپ کے نئے ورژن پر موجود ہوگا۔

    ان تمام نئے فیچرز میں وائس ٹرانسکرپشن واحد فیچر ہے جسے چلانے کے لیے آئی او ایس 16 کی اپڈیٹ کی ضرورت ہوگی۔

    واٹس ایپ کے مطابق چیٹ لاک کا آپشن ایک مرتبہ لگا دینے کے بعد اسے کھولنے کے لیے آئی فون پر فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی سے تصدیق کرنی ہوگی۔ صارفین چیٹ انفارمیشن سیکشن کو استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ایک نئے آپشن لاکڈ چیٹس پر جا کر ان چیٹس کو کھول سکتے ہیں۔

    ایک مرتبہ چیٹ لاک ہو جانے کے بعد میسج بھیجنے والے صارف اور اسے موصول کرنے والے صارف کے نام ٹریکر چھپا دے گا، جبکہ تصاویر اور ویڈیوز خود بخود گیلری میں محفوظ نہیں ہوں گی۔

    واٹس ایپ اپنا تعلق فیس بک سے واٹس ایپ سٹیٹس کے براہ راست شیئر کرنے کے ذریعے سے مزید گہرا کر رہا ہے۔ اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ کے صارف اپنے فیس بک فرینڈز سے اپنا سٹیٹس تیزی سے شیئر کر سکیں گے۔

    اس سے قبل صارفین اپنا سٹیٹس فیس بک پر شیئر کر سکتے تھے، تاہم اس کے لیے انہیں ایپ کو چھوڑنا پڑتا تھا۔

    واٹس ایپ نے حالیہ دنوں میں آئی او ایس پر وائس ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانا شروع کیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو بغیر ہینڈ فری لگائے یا بغیر فون سپیکر کے، وائس نوٹ کو لکھے ہوئے الفاظ میں پڑھنے کی سہولت ملے گی۔

    یہ فیچر ایسی صورتحال میں مفید ثابت ہو سکتا ہے جہاں کسی کے لیے وائس نوٹ سننا مشکل ہوگا۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق وائس ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس کی ڈیوائس پر لگایا جائے گا جبکہ اسے واٹس ایپ کے سرورز پر نہیں لگایا جائے گا جس کے تحت صارفین کے درمیان وائس پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہیں گے۔

    ایپ لینگوئج پیک بھی متعارف کروائے گی جس کے ذریعے وائس نوٹ مختلف زبانوں میں ٹرانسکرپٹ کیا جا سکے گا، اس فیچر کے ذریعے وائس نوٹ سے لکھا جانے والا میسج سرچ بھی کیا جا سکے گا۔

  • واٹس ایپ میں ایک اور نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ میں ایک اور نیا فیچر متعارف

    دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں آئے روز نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں اور حال ہی میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔

    واٹس ایپ میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ ہوچکا ہے اور اسی لیے یہ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے، مگر اس ایپ میں اتنے زیادہ فیچرز اور فنکشنز موجود ہیں کہ انہیں یاد رکھنا یا ڈھونڈنا اکثر افراد کے لیے آسان نہیں ہوتا۔

    یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جو صارفین کی زندگی کو آسان بنائے گا۔

    وی بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں سیٹنگز میں سرچ آپشن کو متعارف کروایا گیا ہے۔

    واٹس ایپ سیٹنگز میں متعدد آپشنز موجود ہوتے ہیں جن کو ڈھونڈنا اکثر مشکل ہوتا ہے اور اسی لیے سیٹنگز مینیو میں ایک نئے سرچ بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس سرچ آپشن کے ذریعے آپ مطلوبہ سیٹنگ یا فیچر تک براہ راست پہنچ سکتے ہیں اور سیٹنگز کے اندر جا کر ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    جیسے واٹس ایپ بیک اپ کو دیکھنا چاہتے ہیں، پرائیوسی سیٹنگز پر نظر ڈالنا چاہتے ہیں یا فون پر موجود واٹس ایپ میڈیا فائلز کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں، تو کسی بھی آپشن کے لیے سیٹنگز مینیو میں جا کر وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    بظاہر تو یہ معمولی تبدیلی نظر آتی ہے مگر یہ انتہائی کارآمد ہے اور یقیناً آپ کو پسند آئے گی۔