Tag: واپس

  • اوباما نے قیمتی تحائف سرکاری خزانے میں جمع کرادیے

    اوباما نے قیمتی تحائف سرکاری خزانے میں جمع کرادیے

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کو اپنے دور اقتدار میں بین الاقوامی شخصیات سے بیش قیمت تحفےملےجو انہوں نے سرکاری خزانے میں جمع کرادیے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق باراک اوباما اورمشل اوباماکو بیرون ممالک دوروں میں کئی تحائف ملے۔

    صدر اوباما کو گھوڑے کا مجسمہ سعودی بادشاہ نے ستمبر 2015 میں دیا تھا۔چاندی سے بنے اس مجسمے پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے اور یہ ہیرے، یاقوت، نیلم اور روبی کے پتھروں سے ڈھکا ہوا ہے۔اس مجسمے کی قیمت5لاکھ 23ہزار امریکی ڈالر ہے۔

    سعودی عرب نے ہی امریکی صدر کو ایک تلوار بھی تحفے میں دی تھی جس کا دستہ سونے اور روبی سے بنا تھا اور اس کی قیمت کا اندازہ 87 ہزار نو سو ڈالر لگایا گیا ہے۔

    شہزادہ ہیری نے صدر اوباما کو اپنی دستخط شدہ ایک تصویر تحفے میں دی ہے۔اس تصویر کی قیمت 450 ڈالر کے قریب ہے اور اسے امریکہ کی قومی آرکائیو کے انتظامی ریکارڈ میں بھجوا دیا گیا ہے۔

    قطر کے امیر نے صدر اوباما کو ایک ایسی گھڑی دی ہے جس پر پرندہ بنا ہوا ہےاس کی قیمت ایک لاکھ دس ہزار امریکی ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے۔

    امریکی صدر کو اور بھی کئی بیش قیمت تحائف ملے مگرانہوں نے تمام تحائف سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی روایت برقرار رکھی۔

    واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر کو ایک تانبے کی پلیٹ پر بنا فریم تحفے میں دیا تھا جس کی قیمت اندازاً دو ہزار 90 ڈالر ہے۔

  • عوامی تحریک نے بلاول بھٹو کو بھجوائے جانیوالانوٹس کو واپس لے لیا

    عوامی تحریک نے بلاول بھٹو کو بھجوائے جانیوالانوٹس کو واپس لے لیا

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائے جانے والے لیگل نوٹس کو واپس لے لیا۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر لیگل نوٹس عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔

    اشتیاق چوہدری کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے قائد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر لاکھوں کارکنوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

    بلاول بھٹو پندرہ روز میں معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ جس کے بعد اشتیاق چوہدری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر لیگل نوٹس واپس لے لیا۔