Tag: واپڈا ملازمین

  • واپڈا  ملازمین  کو ملنے والی مفت بجلی بند کرنے پر سخت ردعمل کی دھمکی

    واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی بند کرنے پر سخت ردعمل کی دھمکی

    لاہور : صدر واپڈا ایمپلائز یونین نے ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت بند کرنے پر سخت ردعمل کی دھمکی دے دی اور کہا بلزمیں موجود درجہ بندی ختم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا ایمپلائز یونین نے مفت بجلی سہولت کے حق میں مظاہرہ کیا، صدر واپڈا ایمپلائز یونین نے کہا کہ واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی بند کی تو سخت ردعمل آئے گا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے بلزمیں موجود درجہ بندی ختم کی جائے اور سیاسی مداخلت،بجلی کے بلوں میں موجود تمام ٹیکسز ختم کئے جائیں۔

    خیال رہے بجلی کے مہنگے بلوں کیخلاف کراچی سے خیبر تک ملک گیر احتجاج جاری ہے ، عوام حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ افسران کی مفت بجلی کی فراہمی کو ختم کرے اور انہیں ریلیف فراہم کرے کیونکہ جو بل وصول کر رہے ہیں وہ ان کی تنخواہوں سے زیادہ ہیں۔

    قبل ازیں بدھ کو نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہتے ہوئے بجلی کے بلوں پر مزید سبسڈی نہیں دے سکتی۔

  • عابد شیر علی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ پر برس پڑے

    عابد شیر علی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ پر برس پڑے

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا عدالتیں بجلی چوروں کو کارروائی کیے بغیر ہی چھوڑ دیتی ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس محمد افضل کھوکر کی زیر صدارت آج ہوا۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اجلاس میں کہا کہ وہ بجلی چوروں کو پکڑتے ہیں اور عدالتیں کارروائی کیے بغیر ہی چوروں کو چھوڑ دیتی ہیں۔

    اجلاس میں واپڈا ملازمین کی کرپشن کے انکشاف پر عابد شیر علی نے عدلیہ سے استدعا کی کہ وہ انصاف کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک سے بجلی چوروں کا خاتمہ نہیں ہوگا مسائل بھی ختم نہیں ہونگے۔

  • لاہور:واپڈا ملازمین کا مہنگائی، بیروزگاری،نجکاری کیخلاف مظاہرہ

    لاہور:واپڈا ملازمین کا مہنگائی، بیروزگاری،نجکاری کیخلاف مظاہرہ

    لاہور میں واپڈا ملازمین نے مہنگائی، بیروزگاری، بجلی گیس کی بندش اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واپڈا پیغام یونین کی کال پر ہونےوالے احتجاجی مظاہرے کے بعد لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا۔

    شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیغام یونین احسان احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی قومی اداروں کی نجکاری کی گئی ،جس سے ہزاروں ملازمین بیروزگار ہوئے۔

    مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ بنیادی اشیاءبھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے بجائے اِن کی اصلاح کی جائے تاکہ مزید ملازمین کوبیروز گار ہونے سے بچایا جا سکے۔