Tag: واک ان کورونا ویکسینیشن

  • الحمد للہ پاکستان میں ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    الحمد للہ پاکستان میں ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں کورونا ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک خود کو رجسٹر کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمد للہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، لوگوں کےویکسین لگانے کیلئے رجسٹرکرنےکی رفتارمیں بھی اضافہ ہوا اور ویکسینیشن کیلئے رجسٹرکرنے والوں کی تعداد 50لاکھ سے تجاوزکرگئی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ 40سال یااس سےزائدعمرکےافرادجلدرجسٹریشن کرالیں اور کوروناسےبچاؤکےحفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز ملک میں پہلی دفعہ ایک دن میں ویکسین لگانےکی تعدادڈیڑھ لاکھ سےتجاوزکرگئی تھی، اس دوران ایک لاکھ64ہزارافرادکوویکسین لگائی گئی۔

    اس سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ یک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے آئندہ چند ہفتے نازک ہیں، احتیاط لازمی ہے۔

  • واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومت نے 60سال عمر کے افراد کو واک ان کورونا ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ، 60 سالہ شہری25اپریل سے واک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے بزرگ افراد کیلئے واک ان کورونا ویکسینیشن کی مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 60سال عمرکےافرادکوواک ان ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد 60 تا 65 سالہ شہری واک ان کورونا ویکسینیشن کراسکیں گے، 60سالہ شہری25اپریل سےواک ان ویکسینیشن کراسکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 60 سال سے زائدعمر افراد کی واک ان ویکسینیشن جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی میں واک ان ویکسینیشن کیلئےمقررہ عمر 65 سال ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں واک ان ویکسینیشن کاآغاز16مارچ سےکیاگیاہے، آغاز میں واک ان کی سہولت 70 سال سے زائد عمر افراد کیلئے تھی۔

    واک ان ویکسینیشن کرانے والے افرادکو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ، واک ان کے خواہشمند کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کو واک ان ویکسی نیشن سہولت کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہے۔