Tag: واہگہ بارڈر پرخودکش

  • پنجاب میں داعش نامی تنظیم کاوجود نہیں، آئی جی پنجاب

    پنجاب میں داعش نامی تنظیم کاوجود نہیں، آئی جی پنجاب

    لاہور: آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ پنجاب میں داعش نامی تنظیم کاوجود نہیں، تحریک انصاف کواحتجاج سے نہ پہلے روکا تھا نہ اب روکیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے داعش کے وجود سے صاف انکار کردیا، کہتے ہیں کہ کچھ شرپسند انٹرنیٹ سے دیکھ کر پمفلٹ یا وال چاکنگ کررہے ہیں، جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    آئی جی پنجاب تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے بھی انہوں نے کارکنوں کی گرفتاریوں کی تردید کردی۔ بتاتے ہیں اسلام آباد انتظامیہ نے پنجاب پولیس سے امن و امان کے قیام کے لئے فورس منگوائی۔پہلے بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہیں روکا گیا، نہ ہی اب روکا جائے گا۔

     آئی جی پنجاب آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس فورس کے ماتحت کام کرے گی۔

  • واہگہ بارڈر دھماکہ: سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مذمت

    واہگہ بارڈر دھماکہ: سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مذمت

    لاہور: واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعظم نواز شریف ،جانب سے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیر اعلی پنجاب ،وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری ،آصف علی زرداری ،اور خورشید شاہ نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو بزدالانہ کارروائی قرار دیا ہے، سابق صدر پرویز مشرف اور چوہدری برادران کی جانب سے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ،جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید اور ثروت اعجاز کی جانب سے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضپاع پر افسوس کا اظہار کیا۔۔گورنر کے پی کے ،گورنر گلگت بلتستان کی نے بھی خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے، ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نےواہگہ بارڈرپرخودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پرافسوس کااظہارکیاہے۔

  • چیک پوائنٹ سے کئی سوفٹ کے فاصلے پر دھماکہ ہوا، ڈی جی رینجرز پنجاب

    چیک پوائنٹ سے کئی سوفٹ کے فاصلے پر دھماکہ ہوا، ڈی جی رینجرز پنجاب

    اسلام آباد: ڈی جی رینجرز پنجاب کہتے ہیں حملہ آور نےچیک پوائنٹ سے کئی سوفٹ کے فاصلے پرخود کودھماکے سے اڑایا۔

    واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کےبعد ڈی جی رینجرز موقع پرپہنچے اور جائے وقوعہ کامعائنہ کیا، ان کاکہناتھا حملہ آور پریڈ کے مقام تک نہیں پہنچ سکا، جائے وقوعہ کے بعدڈی جی رینجرز پنجاب زخمیوں کی عیادت کیلئےاسپتال پہنچے اور حملے کی نوعیت سے آگاہ کیا، ڈی جی رینجرز نے بتایاحملے میں سیکیورٹی پرمامور رینجرزاہلکاربھی نشانہ بنے ۔

    انہوں نے بتایا کہ رینجرز کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے، اب تک 44 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے، سیکیورٹی کے مناسب انتظامات تھے، خودکش حملہ آور نے پریڈ ختم ہونے کے بعد دھماکا کیا، خودکش حملہ آور کی ٹانگیں اور سر مل گئے ہیں، دھماکا تجارتی سامان والے علاقے میں گاڑیوں کی پارکنگ کے قریب ہوا۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے 47 افراد کے جاں بحق جبکہ 70 سے زائد افراد کے ذخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واہگہ بارڈر کے قریب دھماکا خود کش حملہ ہوسکتا ہے۔ان کہنا تھا حملہ آور کی عمر 22 سے 25 سال ہے، چیکنگ کی جگہ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑایا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ انٹیلیجنس اطلات تھیں کہ دہشت گردی کی کاروائی ہوسکتی ہے۔