Tag: واہگہ بارڈر

  • لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی پر وقار تقریب

    لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی پر وقار تقریب

    لاہور: جشن آزادی کے سلسلے میں واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب کا اہمتمام کیا گیا ۔ پاکستان کے رینجرز کے بہادر سپوتوں نے ملی جذبوں کو گرما دیا۔

    لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی پر وقار تقریب ہوئی ، سبز ہلالی لہراتا پرچم اور ملی نغموں کی صدا فضا میں گونجی تو سحر طاری ہوگیا، بچے بڑے ، بزرگ اور خواتین کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوئی ۔

    تقریب میں جوش و خروش اپنے عروج پر تھا، پاکستان رینجرز کے بہادر سپوتوں نے جوش و جذبے سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں اور جیوے جیوے پاکستان کی آواز سے گونج اٹھی۔

  • کوٹلی آزادکشمیر، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 1 پاکستانی شہری شہید

    کوٹلی آزادکشمیر، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 1 پاکستانی شہری شہید

    کوٹلی : بھارتی فوج نے پاکستانی جوان کے لہو سے امن کی آشا کے دیپ جلائے دہشت گردی کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری۔

    لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی فائرنگ اور جارحیت، بھارتی فوج نے ایک اور پاکستان کا لہو سے امن کی آشا کا دیپ جلالیا، کوٹلی آزاد کشمیر میں تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک معصوم شہری شہید،ہوگیا، عسکری ذرایع کے مطابق شہید ہونے والے شہری کا نام کالا خان ہے، عسکری ذرایع کا کہنا ہے بھارتی فوج نے کالا خان کو لائن آف کنٹرول پر بکریاں چراتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا، شہری کالا خان کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    راولہ کوٹ پر لائن آف کنٹرول سے اغوا کیے گئے ایک اور پاکستانی کی میت بھارتی فوج نے پاکستانی حکام اورورثا کے حوالے کردی، ڈپٹی کمشنر راولا کوٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستانی شہری کو لائن آف کنٹرول پر درہ شیخان کے قریب سے اغوا کیا تھا۔

  • واہگہ بارڈر: پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان میٹھائی کا تبادلہ

    واہگہ بارڈر: پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان میٹھائی کا تبادلہ

    لاہور: عید کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان میٹھی خوشیوں کے تبادلے نے سماں خوشگوار کردیا۔
    کہتے ہیں عید کے موقع پر دشمن بھی گلے لگ جاتے ہیں، ایسا ہی کچھ ہو ا واہگا بارڈر پر جہاں پاکستانی اور بھارتی فوج کے دستوں کے درمیان میٹھائی کا تبادلہ ہوا، جس نے دونوں فورسز کے اہلکاروں کو گلے ملنے پر مجبور کردیا۔ پاک بھارت فورسز کے اہلکاروں نے آپس میں عید کی خوشیاں بانٹی اور ایک دوسرے کا منہ میٹھا کیا، اس اقدام کا مقصد آپس کی رنجشوں کو مٹا کر بہتر باہمی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات آج ہوگی

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات آج ہوگی

    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کےدرمیان چودہ سال بعد واہگہ بارڈر پرملاقات آج ہوگی، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    سرحدوں پر کشیدگی کے واقعات کم کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ملاقات آج ہورہی ہے، اس سے پہلے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی ملاقات چودہ سال پہلے انیس سوننانوے میں ہوئی تھی، پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت اس پیش رفت کو مثبت قرار دے رہی ہے۔

    میجر جنرل عامر ریاض اور لیفٹنٹ جنرل ونود بھاٹیہ کی واہگہ بارڈ پر ہونے والی باضابطہ بیٹھک میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے واقعات سمیت دیگر پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور سرحدی سکیورٹی کے طریق کار میں بہتری کیلئے تجاویز اور اقدامات کا بھی تبادلہ ہوگا، تاکہ تقریباً ایک دھائی قبل شروع ہونے والاسیز فائر کا عمل برقرار رکھا جا سکے اور خلاف ورزی سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے سے دونوں جانب کی شہری آبادیوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

    رواں برس بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باوٴنڈری پر جنگ بندی کے معاہدے کی چارسو سے زائد مرتبہ خلاف ورزی ہوئی، جس کے باعث پاک افواج کے جوانوں سمیت ڈیڑھ درجن سے افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ فوجی جوانوں سمیت سو افراد زخمی ہوچکے ہیں۔