Tag: واہ کینٹ

  • آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں، نقصان ہوگا: چوہدری نثار

    آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں، نقصان ہوگا: چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک بار پھر اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سیدھی اور کھری بات کرنے کا عادی ہوں، آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا مؤقف درست نہیں، اس کا نقصان ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں اپنے حلقے میں‌ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں‌ ہمیشہ سچی بات کرتا ہے، سب کو چاہیے کہ قانون کا احترام کریں، قانون شکنی قانون اور ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔

    اداروں سے تصادم کی پالیسی نقصان دہ ہے، چوہدری نثار

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کوئی میری اہلیت کے خلاف بات نہیں کرسکتا، 1985 سے آج تک ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کی، پارٹی کا واحد رہنما ہوں، جو پانچ سال اپوزیشن لیڈر رہا۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی: چوہدری نثارکےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دور میں کئی پیش کشیں ہوئیں، مگر ثابت قدم رہا، بچہ نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلے کرتا ہوں، پارٹی میں بھی ہوں اور اپنے موقف پر بھی قائم ہوں اور برملا کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج ملک میں‌ رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں۔ قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، سب کو چاہیے قانون کا احترام کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں دہشت گردی کا خطرہ، وزیر داخلہ برہم

    پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں دہشت گردی کا خطرہ، وزیر داخلہ برہم

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے متعلق الرٹ پر سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔ دہشت گردی خطرات کے خدشات کے باوجود یوم مزدور کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے رپورٹ جاری کی کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ وزیر داخلہ خدشات کے سبب یوم مزدور کی تقریب میں شرکت سے گریز کریں۔

    انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پر چوہدری نثار برہم ہوگئے۔ سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی پر خود وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سخت تشویش کا اظہار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کا آرڈیننس فیکٹری کو محفوظ نہ رکھنا سوالیہ نشان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر فیکٹری کا مزدور محفوظ نہیں تو ہمیں بھی اپنے تحفظ کی فکر نہیں۔

    تھریٹ الرٹ کے باجود چوہدری نثار نے 2 وفاقی وزرا کے ہمراہ یوم مزدور تقریب میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ سالہا سال سے تقریب ہو رہی ہے۔ آج بھی پروگرام کے مطابق تقریب ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری وفاقی دار الحکومت سے صرف 45 کلو میٹر دور واہ میں قائم ہے۔ آرڈیننس فیکٹری ملک میں روایتی اسلحے اور گولہ بارود کا سب سے بڑا پیداواری ادارہ ہے۔