Tag: وبائی امراض

  • سیلاب زدگان میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

    سیلاب زدگان میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

    لاہور: جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، ہزاروں متاثرین سانس اور جلد کی بیماریوں، ڈائریا اور بخار میں مبتلا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، جنوبی پنجاب کے 37 ہزار سے زائد سیلاب زدگان سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 33 ہزار سے زائد سیلاب زدگان خارش اور جلدی امراض کا شکار ہیں، 20 ہزار سے متاثرین تیز بخار اور 17 ہزار سے زائد متاثرین ڈائریا میں
    مبتلا ہوگئے۔

    محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 21 سیلاب زدگان کو کتوں نے کاٹ لیا جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 2 متاثرین کو سانپ ڈسنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔

    ڈھائی ہزار سیلاب زدگان آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں، 3 ہزار سے زائد جان بچانے کے دوران زخمی ہوئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپس میں 30 ہزار سے زائد متاثرین مختلف بیماریوں کے ساتھ آئے۔

    مجموعی طور پر راجن پور میں 68 ہزار، ڈیرہ غازی خان میں 58 ہزار، لیہ میں 8 ہزار اور مظفر گڑھ میں 6 ہزار سے زائدسیلاب زدگان مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

  • بھارت اور چین پر وبائی امراض کے حملے کا خطرہ

    بھارت اور چین پر وبائی امراض کے حملے کا خطرہ

    گرم موسم کی وجہ سے پگھلتے گلیشیئرز جہاں بہت سے نقصانات کا سبب بن رہے ہیں، وہیں ماہرین نے ایک اور بڑے خطرے کی طرف اشارہ کردیا ہے جو بھارت اور چین کو لاحق ہوسکتا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سائنسدانوں نے گلوبل وارمنگ کے باعث تیزی سے گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں بھارت اور چین کو لاحق خطرات سے خبردار کردیا ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تبت کے گلیشیئرز پر وبائی امراض کی صلاحیت رکھنے والے 968 نامعلوم جرثومے دریافت ہوئے ہیں جو امراض پھیلانے کا مؤجب بن سکتے ہیں۔

    سائنسدانوں کے مطابق ممکنہ طور پر خطرناک بیکٹیریا کا اخراج چین اور بھارت کو متاثر کرسکتا ہے اور ان جرثوموں میں نئی ​​وبائی بیماریاں پیدا کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: پگھلتی برف سے وائرسز اور بیماریوں کا پنڈورا بکس کھل جائے گا

    ایک تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر جرثوموں کی 968 اقسام کی شناخت کی گئی ہیں جن میں سے کچھ سائنس کے علم میں تھیں تاہم، 98 فیصد اقسام نامعلوم ہیں۔

    سائنسدانوں کو تشویش ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں گلیشیئرز پگھلنے سے خطرناک جرثومے خارج ہو سکتے ہیں اور تبت کے گلیشیئر سے آنے والا پانی وبائی امراض کو جنم دے سکتا ہے کیونکہ یہ چین اور بھارت میں بالترتیب دریائے زرد، یانگسی اور گنگا کو پانی فراہم کرتا ہے۔

    گزشتہ سال کے سیٹلائٹ تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً تمام گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس سے دنیا بھر میں خطرناک پیتھوجینز کے اخراج کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

  • دمشق: جب ہر خاص و عام ننگے پاؤں‌ گلیوں میں نکل آیا

    دمشق: جب ہر خاص و عام ننگے پاؤں‌ گلیوں میں نکل آیا

    ابن بطوطہ سے کون واقف نہیں۔ سیر و سیّاحت کے دلدادہ ابنِ بطوطہ ایک مؤرخ اور وقائع نگار تھے جنھوں نے نوجوانی میں حج کی ادائیگی کے ساتھ دنیا بھر کی سیر کرنے کی ٹھانی اور گھر سے نکل پڑے۔

    اپنے اس سفر میں‌ انھوں‌ نے مختلف ملکوں میں قیام کے دوران سیر و سیّاحت کا شوق پورا کیا۔ انھیں‌ حکم رانوں، امرا اور اپنے وقت کی عالم فاضل شخصیات اور قابل لوگوں سے ملاقات کرنے کا موقع ملا اور انھوں‌ نے سارا آنکھوں‌ دیکھا حال اور ماجرا کتاب میں محفوظ کرلیا۔ ان کا سفر نامہ آج بھی مقبول ہے۔

    ابنِ بطوطہ کے سفرنامے کے مختلف اردو تراجم آج بھی ذوق و شوق اور دل چسپی سے پڑھے جاتے ہیں۔ انہی میں‌ سے ایک ترجمے سے یہاں وہ سطور نقل کی جارہی ہیں‌ جس میں ابنِ بطوطہ نے اپنے سفرِ شام کے دوران پھوٹ پڑنے والی وبا کا تذکرہ کیا ہے۔

    ابنِ بطوطہ لکھتے ہیں:
    "میں عظیم طاعون کے زمانے میں ربیع الآخر سن 749 ھجری (1348عیسوی) کے آخری دنوں میں دمشق پہنچا۔ وہاں‌ دیکھا کہ لوگ مسجد میں‌ حیران کُن حد تک تعظیم میں مشغول ہیں۔ بادشاہ کے نائب کے حکم سے منادی کی گئی کہ دمشق کے سب لوگ تین دن روزہ رکھیں اور بازاروں میں کھانا نہ پکائیں۔ لوگوں نے لگا تار تین دن روزہ رکھا۔ آخری روزہ جمعرات کے دن تھا۔ اس کے بعد تمام امرا، شرفا، جج، فقہا اور مختلف طبقاتِ عصر جامع مسجد میں جمع ہوئے اور ان سے مسجد بھر گئی۔

    انھوں نے یہاں جمعہ کی رات نماز، ذکر اور دعا میں گزاری۔ اس کے بعد فجر کی نماز پڑھی۔ اس کے بعد وہ سب کے سب پیدل باہر نکلے۔ ان کے ہاتھوں میں قرآن مجید تھا اور امرا بھی ننگے پاؤں تھے۔ شہر کے تمام لوگ، مرد عورتیں، چھوٹے بڑے، سب کے سب نکلے۔ یہودی اپنی تورات کے ساتھ نکلے۔ عیسائی انجیل کے ساتھ نکلے۔ ان کی عورتیں اور بچے بھی ان کے ہم راہ تھے۔ وہ سب کے سب اللہ تعالی کے حضور عجز و انکسار کے ساتھ اپنے کتاب اور انبیا کا واسطہ دے کر دعا کر رہے تھے۔

    وہ پیدل (باہر کی) مسجد کی طرف جا رہے تھے۔ یہاں پہنچ کر وہ زوال کے وقت تک عاجزی سے رو رو کر دعا کرتے رہے۔ اس کے بعد وہ شہر کی جانب پلٹے اور نماز جمعہ ادا کی۔ اس کے بعد اللہ تعالی نے وبا کو ہلکا کیا تو اس وقت مرنے والوں کی تعداد روزانہ 2000 تک پہنچ گئی تھی۔”

    اپنے اس قیام اور قریبی شہروں‌ کے سفر کی روداد لکھتے ہوئے ابنِ بطوطہ نے بتایا ہے کہ وبا ہر طرف پھیلی ہوئی تھی اور انھیں‌ جن لوگوں‌ سے ملنا تھا ان میں سے بھی اکثر موت کے منہ میں‌ جاچکے تھے۔

  • پاکستان میں کرونا کے مزید 27 مریض انتقال کر گئے

    پاکستان میں کرونا کے مزید 27 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 27 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 5892 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1063 کرونا کیسز سامنے آئے، جب کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 27 مریضوں نے دم توڑا۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 5892 ہو گئی ہیں، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہے، اب تک 2 لاکھ 44 ہزار 883 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1179 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    سندھ میں کرونا سے 2172 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب میں 2133، خیبر پختون خوا میں 1186، اسلام آباد میں 165 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 50 مریض، اور آزاد کشمیر میں تاحال کرونا وائرس سے 50 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 21 ہزار 256 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 31 ہزار 102 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کرونا کے 1879 مریض زیر علاج ہیں، کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جب کہ ملک بھر میں 227 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

  • عالمگیر وبا: امریکا، بھارت اور برازیل سب سے زیادہ متاثر

    عالمگیر وبا: امریکا، بھارت اور برازیل سب سے زیادہ متاثر

    کراچی: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی، وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 99 لاکھ 26 ہزار ہو گئی ہے۔

    عالمی اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا سے اب تک دنیا بھر میں 6 لاکھ 48 ہزار 819 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، امریکا میں 4 روز سے 1000 سے زیادہ یومیہ اموات ہو رہی ہیں۔

    عالمگیر وبا سے امریکا، برازیل اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، مجموعی طور پر ان تین ممالک میں 81 لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 68 ہزار افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 4,315,709 ہے، جب کہ اموات 149,398 ہو چکی ہیں۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 2,396,434 ہے جب کہ اموات 86,496 تک پہنچ گئی ہیں، بھارت میں کیسز کی تعداد 1,389,221 ہے اور وائرس سے اموات 32,128 ہو چکی ہیں۔

    امریکا میں کیسز کی تعداد میں کیلی فورنیا نے نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جہاں کیسز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئی، نیویارک میں کیسز 4 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہیں، فلوریڈا میں 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد، ٹیکساس میں 3 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہیں۔

    روس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے چوتھا ملک ہے جہاں 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 13,269 ہو گئی ہے۔

    جنوبی افریقہ پانچویں نمبر ہے جہاں 4 لاکھ 34 ہزار سے زائد لوگ کرونا وائرس سے متاثرہ ہیں، اب تک وائرس سے 6,655 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ میکسیکو کا نمبر چھٹا ہے جہاں وائرس 3 لاکھ 85 ہزار افراد کو متاثر کر چکا ہے اور 43 ہزار 300 مریض جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پیرو ساتویں، چلی آٹھویں، اسپین نویں، برطانیہ دسویں نمبر، ایران گیارہویں اور پاکستان بارہویں نمبر پر ہے۔ ان چھ ممالک میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 19 لاکھ کے قریب ہے۔

  • 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 35 مریض دم توڑ گئے

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 35 مریض دم توڑ گئے

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 35 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پینتیس مریض جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کے اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1226 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہو گئی ہے۔

    مزید 35 اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 5822 ہو گئی ہے، جب کہ 1267 مریضوں کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے، اب تک 2 لاکھ 37 ہزار 434 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 857 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 23254 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 117598 ہے، پنجاب میں 91901، خیبر پختون خوا میں 33220، بلوچستان میں 11578، اسلام آباد میں 14841، آزاد جموں و کشمیر میں 2023، اور گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 1952 ہے۔

  • 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 24 مریض دم توڑ گئے

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 24 مریض دم توڑ گئے

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چوبیس مریض جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کے اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1487 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہو گئی ہے۔

    مزید چوبیس اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 5787 ہو گئی ہے، جب کہ 1294 مریضوں کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے، اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 596 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 23630 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کرونا کے 2287 مریض زیر علاج ہیں، جب کہ کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کرونا کے 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 116800 ہے، پنجاب میں 91691، خیبر پختون خوا میں 33071، بلوچستان میں 11550، اسلام آباد میں 14821، آزاد جموں و کشمیر میں 2012، اور گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 1942 ہے۔

  • 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 54 مریض دم توڑ گئے

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 54 مریض دم توڑ گئے

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس انفیکشن کے 54 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق نئے اور مہلک کرونا وائرس سے متاثر ہو کر مزید 54 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 5763 ہو گئیں۔

    این سی او سی کی طرف سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار 400 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1209 کرونا کیسز سامنے آئے۔

    اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 783 کرونا مریض کو وِڈ 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 44854 ہے، ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کرونا کے 2241 مریض زیر علاج ہیں، این سی او سی کے مطابق کرونا مریضوں کے لیے 1825 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جب کہ ملک بھر میں 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22006 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کرونا سے 2096، پنجاب میں 2105 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں 1169، اسلام آباد میں 162 اموات، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 46 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کرونا وائرس سے 49 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز

    دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز

    کراچی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی، عالمگیر وبا نے دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں 1 کروڑ 51 لاکھ 8 ہزار افراد کو متاثر کر دیا ہے۔

    نئے اور مہلک ثابت ہونے والے کرونا وائرس انفیکشن سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اب تک 6 لاکھ 19 ہزار 800 مریض جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اب تک انفیکشن سے صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 91 لاکھ 28 ہزار ہو چکی ہے۔

    کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 28 ہزار ہو گئی ہے اور وائرس سے 1 لاکھ 44 ہزار 958 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، امریکا میں نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32 ہزار 600 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ امریکا میں وائرس کے زیادہ کیسز اس لیے ہیں کہ کیوں کہ امریکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کر رہا ہے۔

    برازیل دوسرا بد قسمت سر فہرست ملک ہے جہاں کرونا وائرس نے بے پناہ تباہی پھیلائی، اب تک برازیل میں 81 ہزار 600 مریض ہلاک ہو چکے ہیں اور 21 لاکھ 66 ہزار لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    بھارت کیسز کی تعداد کے لیے لحاظ سے دنیا کا تیسرا ملک بنا ہے جہاں 11 لاکھ 94 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے 28 ہزار 771 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 37 ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔

  • ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 40 افراد جاں بحق

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 40 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: نئے اور مہلک کرونا وائرس سے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کو وِڈ نائنٹین انفیکشن سے مزید چالیس مریض انتقال کر گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 36 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے جب کہ 4 کا انتقال اسپتال سے باہر ہوا۔

    صوبہ سندھ میں 26، پنجاب میں 7 مریضوں کا انتقال ہوا، خیبر پختون خوا میں 5، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک کرونا مریض جاں بحق ہوا۔

    کرونا وائرس سے مجموعی اموات 5 ہزار 639 ہو گئی ہیں، جب کہ مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 66 ہزار 96 ہو گئی ہے، جن میں سے 1481 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، اب تک کرونا کے 2 لاکھ 8 ہزار 30 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، سندھ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1 ہزار 13 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 52 ہزار 427 ہو گئی، ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کرونا کے 2434 مریض زیر علاج ہیں۔

    ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 261 زیر علاج مریض وینٹی لیٹرز پر ڈالے گئے ہیں، کرونا مریضوں کے لیے ملک بھر میں 1830 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جی بی، آزاد کشمیر، بلوچستان میں کوئی بھی کرونا مریض وینٹ پر نہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 17 ہزار 783 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں تاحال 17 لاکھ 58 ہزار 551 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔