Tag: وبا

  • کرونا وبا: بحران کے بعد سعودی عرب کی اقتصادی حالت میں بہتری

    کرونا وبا: بحران کے بعد سعودی عرب کی اقتصادی حالت میں بہتری

    ریاض: کرونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو نقصان پہنچایا تاہم کچھ معیشتیں اس بحران میں بھی مستحکم رہیں اور ان کی اقتصادی حالت میں بہتری آئی، سعودی عرب بھی انہی میں سے ایک ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب کرونا وائرس کے بحران سے اقتصادی اور سیاسی اعتبار سے زیادہ طاقتور ہو کر عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آیا ہے، تیل کے نرخوں میں بہتری نے سعودی عرب کو زیادہ خوشحال اور سیاسی اعتبار سے زیادہ طاقتور بنایا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب سال 2020 کے اوائل میں کرونا بحران سے متاثر ہوا، اگرچہ وبا نے تیل کے نرخوں پر منفی اثر ڈالا تھا، تاہم گزشتہ دنوں تیل مہنگا ہونے اور سعودی تیل کی پیداوار بڑھ جانے کے باعث مملکت کی اقتصادی حیثیت بحال ہوگئی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگر تیل کے موجودہ نرخ برقرار رہے یعنی 80 ڈالر فی بیرل، اور سعودی عرب کی یومیہ تیل پیداوار 10 ملین بیرل جاری رہی تو اس صورت میں 2022 کے دوران مملکت کو پیٹرول سے ہونے والی مجموعی آمدنی 3 سو ارب ڈالر سے زیادہ ہوگی۔

    رپورٹ میں توجہ دلائی گئی ہے کہ مذکورہ آمدنی کی بدولت سعودی عرب حالیہ برسوں کے دوران بہت اچھی پوزیشن میں آجائے گا، تیل کی اوسط پیداوار 10.7 ملین بیرل 2022 میں ہوگی، یہ اب تک مملکت کی سالانہ اوسط تیل پیداوار میں سب سے زیادہ ہوگی۔

    بلومبرگ کا کہنا ہے کہ مغربی اور عرب دنیا کے موجودہ اور سابق عہدیدار، سفارتکار، مشیران، بینکار اور تیل کے ایگزیکٹیو ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ریاض کرونا بحران سے سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے زیادہ طاقتور ہو کر نکلا ہے۔

    توانائی کے سابق ذمہ داران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تیل کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زیادہ طاقتور پوزیشن میں ہے، دنیا کو مستقبل قریب میں سعودی پیٹرول کی زیادہ ضرورت پڑے گی۔

  • کرونا وائرس: سگریٹ پینے والوں کے لیے بری خبر

    کرونا وائرس: سگریٹ پینے والوں کے لیے بری خبر

    لندن: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں میں کرونا وائرس سے اسپتال داخل ہونے کا خطرہ 80 فی صد زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آکسفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینے والے افراد میں کرونا سے اسپتال داخل ہونے کا خطرہ 80 فی صد تک بڑھ جاتا ہے، یہ نتیجہ کرونا کے 4 لاکھ 21 ہزار مریضوں کے اعداد و شمار جمع کرنے کے بعد اخذ کیا گیا ہے۔

    تھیورکس میں شائع ہونے والی اس ریسرچ اسٹڈی کے محققین نے خبردار کیا کہ تمباکو نوشی سے پھیپھڑے پہلی ہی سو فی صد کارکردگی دکھانے سے قاصر ہوتے ہیں، کرونا کا وار انھیں اسپتال پہنچا سکتا ہے۔

    ماہرین نے اعداد و شمار سے ثابت کیا کہ ہر سگریٹ پینے والے 14 ہزار کرونا سے متاثر افراد میں سے 51 افراد کو اسپتال داخل ہونا پڑا، یہ تعداد ہر 241 افراد میں ایک بنتی ہے۔

    اس طرح سگریٹ نوشی نہ کرنے والے 25 ہزار کرونا مریضوں کا ڈیٹا بھی دیکھا گیا، ان میں سے 400 مریضوں کو اسپتال داخل ہونا پڑا، یہ تعداد ہر 600 میں سے ایک بنتی ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ دن میں 9 تک سگریٹ پینے والے افراد میں کرونا سے مرنے کا خطرہ سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلے دگنا ہوتا ہے، 9 سے 19 سگریٹ روزانہ پینے والوں میں یہ خطرہ 5گنا تک زیادہ ہوتا ہے، جب کہ 19 سے زیادہ سگریٹ روزانہ پینے والوں میں خطرہ 6 سے 10 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔

    ٹھیک ایک برس قبل ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اس بات کے کافی ثبوت موجود ہیں کہ تمباکو نوشی پھیپھڑوں کی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے، انفیکشن کے خلاف جسم کے ردعمل کو روکتی ہے ، اور قوت مدافعت کو دبا دیتی ہے۔

  • ٹوکیو اولمپکس: مزید ایتھلیٹس کرونا وائرس کا شکار

    ٹوکیو اولمپکس: مزید ایتھلیٹس کرونا وائرس کا شکار

    ٹوکیو: اولمپکس سے وابستہ ایتھلیٹس اور دیگر کارکنان میں کرونا وائرس کی تصدیق سے متعلق خبریں بدستور آ رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز گیمز سے متعلقہ 24 افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جن میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے تین ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔

    اولمپکس انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد میں حکام اور ٹھیکے پر آنے والے 15 کارکن بھی شامل ہیں۔

    کمیٹی بیان کے مطابق کرونا مثبت کھلاڑیوں کو ایتھلیٹس ولیج میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، جب کہ دیگر افراد کو مختلف مقامات پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

    ٹوکیو اولمپکس: جوڈو میں بھی پاکستانی ایتھلیٹ ناکام

    حکام کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کے بعد سے کرونا متاثرین سامنے آ رہے ہیں، تاہم اولمپکس سے متعلق کرونا متاثرہ افراد میں جمعرات کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے، جب کہ اولمپکس گیمز سے متعلقہ وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 193 ہو گئی ہے۔

    آج جن ایتھلیٹس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں امریکا سے تعلق رکھنے والے پول والٹ کے ڈبل ورلڈ چیمپئن سام کینڈریکس اور ان کا حریف ارجینٹینا کا کھلاڑی شیارا ویگلیو بھی شامل ہیں۔

  • ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 76 مریض انتقال کر گئے

    ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 76 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کرونا کے 2 ہزار 379 نئے کیسز مثبت آئے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.82 فی صد رہی، اب تک 1 کروڑ 24 لاکھ 44 ہزار 42 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہو گئی ہے، جب کہ 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 376 ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک 19 لاکھ 66 ہزار 837 افراد کو ویکسین کا ایک ڈوز لگ چکا ہے، جن لوگوں کو دونوں ڈوز لگ چکے ہیں ان کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 227 ہے، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 38 لاکھ 36 ہزار 291 ڈوزز لگائے جا چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس کے وار جاری، پاکستان میں مزید 83 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس کے وار جاری، پاکستان میں مزید 83 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 19 ہزار 467 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 30 ہزار 248 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 1 ہزار 531 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.06 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 83 ہزار 480 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 387 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 71 ہزار 804 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ،42 لاکھ 10 ہزار 924 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 589 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 78 ہے۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 78 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 78 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 78 افراد انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اٹھتر مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 993 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 37 ہزار 756 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 447 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.12 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 62 ہزار 105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 846 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 375 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 22 لاکھ 28 ہزار 427 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 365 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 644 ہے۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 118 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 118 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 118 افراد انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو اٹھارہ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 915 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 785 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.29 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 57 ہزار 281 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 903 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 21 لاکھ 90 ہزار 671 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 972 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 668 ہے۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 120 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 120 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو بیس مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 797 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 48 ہزار 103 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 109 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.54 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 986 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 82 ہزار 731 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 21 لاکھ 49 ہزار 935 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 334 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 756 ہے۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 140 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 140 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 140 افراد انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو چالیس مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 677 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 44 ہزار 846 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 298 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.58 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 47 ہزار 755 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 177 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 21 لاکھ 1 ہزار 832 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 517 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 646 ہے۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 161 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 161 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 161 افراد انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو اکسٹھ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 310 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 37 ہزار 587 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 377 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.98 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 326 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 19 لاکھ 65 ہزار 682 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 529 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ65 ہزار 521 ہے۔