Tag: وبا

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 79 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 79 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 79 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اُناسی مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 213 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.16 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 28 ہزار 44 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 377 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 953 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 19 لاکھ 28 ہزار 95 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 626 ہے۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 113 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 113 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 113 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو تیرہ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 70 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 275 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 414 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.74 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 22 ہزار 202 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 448 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 98 ہزار 661 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 18 لاکھ 82 ہزار 141 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 889 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 738 ہے۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 146 افراد کا انتقال

    کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 146 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 146 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو چھیالیس مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 957 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 48 ہزار 740 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 696 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.63 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 17 ہزار 9 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 490 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 18 لاکھ 36 ہزار 866 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 182 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 560 ہے۔

  • کرونا وائرس: ایک دن میں مزید 131 افراد جاں بحق

    کرونا وائرس: ایک دن میں مزید 131 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 131 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز کرونا انفیکشن کے باعث اموات ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی تھیں، اور ایک ہی دن میں 201 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ روز ایک سو اکتیس مریض جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 112 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.41 فی صد رہی۔

    مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی ہے، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہو گئی، جن میں سے 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 547 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 17 لاکھ 88 ہزار 126 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس سے مزید 151 مریض انتقال کر گئے

    کرونا وائرس سے مزید 151 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی ہے، اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 151 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز کرونا انفیکشن کے باعث اموات ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی تھیں، اور ایک ہی دن میں 201 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ روز بھی ایک سو اکیاون مریض جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 57 ہزار 13 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 480 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.61 فی صد رہی۔

    مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہو گئی ہے، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہو گئی، جن میں سے 7 لاکھ 8 ہزار 193 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 263 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 838 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 17 لاکھ 39 ہزار 27 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: مزید 112 مریض جاں بحق

    کرونا وائرس: مزید 112 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 112 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 112 مریض انتقال کر گئے، جب کہ کرونا کے 4 ہزار 976 نئے کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 50 ہزار 158 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 94 ہو گئی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 54 ہزار 956 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 149 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 79 ہزار102 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 65 ہزار 279 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.62 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار 531 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 64 ہزار 10 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 524 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 4 ہزار 480 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 760 کیسز، اسلام آباد میں 68 ہزار 906 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 304 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 174 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس، ملک میں مزید 118 مریضوں کا انتقال

    کرونا وائرس، ملک میں مزید 118 مریضوں کا انتقال

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 118 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 118 مریض انتقال کر گئے، جب کہ کرونا کے 5 ہزار 395 نئے کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 39 ہزار 818 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 872 ہو گئی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    24 گھنٹوں میں 64 ہزار 685 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.34 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 58 ہزار 441 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 310 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 2 ہزار 290 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 580 کیسز، اسلام آباد میں 68 ہزار 66 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 14 ہزار 978 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 153 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس کے بعد مزید وبائیں آنے کو تیار؟

    کرونا وائرس کے بعد مزید وبائیں آنے کو تیار؟

    وباؤں کی روک تھام کے لیے قائم ادارے کا کہنا ہے کہ اگلی آنے والی وبائیں کرونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک اور بدتر ہوسکتی ہیں، عالمی سطح پر صحت کی حفاظت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیئے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق وبائی امراض کے ادارے کولیشن فار ایپی ڈیمک پریپیئرڈنس انوویشن کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی میں انقلاب کی مدد سے سائنس دانوں نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کی، اس عمل کو مزید تیز کرنا چاہیئے تاکہ اگلی وبا کے آنے تک ہم 100 روز میں ویکسین تیار کرنے کے قابل ہوں۔

    مستقبل میں وباؤں سے نمٹنے کے لیے اس ادارے نے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کی پانچ سالہ حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے بین الاقوامی ڈونرز سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ اگلی وبا کرونا وائرس کی وبا سے بھی بدتر ہو سکتی ہے۔

    ادارے کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ ہیچٹ کا کہنا ہے کہ اب تک کرونا وائرس سے 25 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، لیکن اگلی مرتبہ ہم اتنے خوش قسمت نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا 21 ویں صدی کی پہلی وبا نہیں، اگر ہم نے ابھی عمل نہیں کیا تو ہمیں اس بات کا یقین کر لینا چاہیئے کہ یہ آخری وبا نہیں ہوگی۔

    رچرڈ کا کہنا تھا کہ حکومتوں، بین الاقوامی صحت کے اداروں اور دیگر شراکت داروں کو عالمی سطح پر صحت کی حفاظت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیئے، اگر ایک پلیٹ فارم کے تحت 10 دنوں کے اندر ویکسین تیار ہوگی تو یہ ایک بہت بڑا کام ہوگا۔

  • سال 2020: کرونا وبا کے باوجود چین نے تجارت میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

    سال 2020: کرونا وبا کے باوجود چین نے تجارت میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

    بیجنگ: سال 2020 کے دوران کرونا وائرس کی وبا کے باوجود چین یورپی یونین کا اہم تجارتی شراکت دار رہا اور امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    یورپی یونین کے بیورو آف شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2020 میں کووڈ 19 وبا کے باوجود یورپی یونین کے 27 ممالک اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس دوران چین پہلی بار امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔

    سنہ 2020 میں یورپی یونین نے چین سے 3 کھرب 83 ارب 50 کروڑ یورو مالیت کا سامان درآمد کیا، جو پچھلے برس کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔

    یورپی یونین نے چین کو 2 کھرب 2 ارب 50 کروڑ یورو مالیت کی اشیا برآمد کیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 2۔2 فیصد زیادہ ہے۔

    دوسری طرف یورپی یونین اور امریکا کے مابین دو طرفہ تجارت میں کمی واقع ہوئی۔

    سنہ 2020 میں یورپی یونین نے امریکا سے 2 کھرب 2 ارب یورو سامان درآمد کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 13.2 فیصد کم ہے۔

    یورپی یونین نے امریکا کو 3 کھرب 53 ارب یورو مالیت کا سامان برآمد کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.2 فیصد کم ہے۔

  • وبا کے دوران بے تحاشہ منافع کمانے والی کمپنیوں پر نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

    وبا کے دوران بے تحاشہ منافع کمانے والی کمپنیوں پر نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

    لندن: کرونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بھر کی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا تاہم کچھ کمپنیاں ایسی بھی رہیں جنہوں نے اس وقت کے دوران بے تحاشہ منافع کمایا، برطانیہ میں ایسی کمپنیوں پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ نے ایسی ٹیکنیکل اور ریٹیلر کمپنیوں پر مزید ٹیکس لگانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جنہوں نے کرونا وائرس کے دنوں میں ضرورت سے زیادہ منافع حاصل کیا ہے۔

    برطانوی حکومت نے کمپنیوں کو آن لائن سیلز ٹیکس کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے طلب کیا ہے، اس کے علاوہ ضرورت سے زیادہ منافع پر بھی ٹیکس لگانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ رشی سونک 3 مارچ کو ہونے والے بجٹ اعلان میں یہ ٹیکس لاگو کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، اس سے قبل ٹیکس پروگرام میں توسیع اور کاروباری اداروں کے لیے تعاون پر توجہ دی جائے گی۔

    اس کے بجائے سال کی دوسری ششماہی میں اس ٹیکس کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی منظر عام پر آ سکتی ہے۔

    وزیر خزانہ نے وعدہ کیا ہے کہ کرونا وبا کے خاتمے کے بعد معیشت کی بحالی شروع ہونے سے مالی استحکام کی پائیدار بنیاد پر رکھیں گے۔