Tag: وجے سیتھوپتی

  • ’مہاراجہ‘ کی کہانی سنی تو میں کانپ گیا تھا! وجے سیتھوپتی

    ’مہاراجہ‘ کی کہانی سنی تو میں کانپ گیا تھا! وجے سیتھوپتی

    تامل فلموں کے ورسٹائل اداکار وجے سیتھوپتی نے کہا ہے کہ جب انھوں نے اپنی نئی فلم ’مہاراجہ‘ کی کہانی سنی تھی تو ہل گئے تھے۔

    مہاراجہ تھیٹرز اور نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والے وجے سیتھوپتی کی نئی تامل فلم ہے جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے جبکہ فلم میں وجے سیتھوپتی کی پرفارمنس بھی کمال کی ہے، فلم میں انھوں نے ایک ایسے باپ کا کردار نبھایا ہے جو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھتا۔

    اس وقت وجے مہاراجہ کی کامیابی پر کافی خوش نظر آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم بحیثیت اداکارف بہت سی فلمیں کرتے ہیں، کچھ فلمیں اس طرح ہٹ ہو جاتی ہیں، کچھ فلمیں لوگوں پر اثر انداز ہوتی ہیں جبکہ کچھ سے جذبات جڑ جاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم تمام فلموں کا انتخاب بہت شوق اور اتنی محنت کے ساتھ کرتے ہیں، جب اس فلم کا اسکرپٹ میرے پاس آیا تو میں نے اسے پسند کیا اوراس نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا، میں مہاراجہ کا اسکرپٹ سن کر ہل گیا تھا، میں نے فلم کی پوری کہانی سنی تھی۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وجے سیتھوپتی شروع میں مہاراجہ میں رول قبول کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار تھے کیونکہ اس سے پہلے وہ اسی طرح کے موضوع کے ساتھ ایک اور پروجیکٹ کو بھی سائن کرچکے تھے۔

    وجے نے اعتراف کیا کہ بچوں کی عصمت دری کے موضوع کے بارے میں جب میں نے کہانی سنی تو کانپ گیا۔ کوئی بھی بچے کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہے اور ایک باپ ایسے صدمے کا کیسے مقابلہ کر سکتا ہے؟

    تاہم پھر ہم اداکاروں کو ذاتی جذبات سے الگ ہونا پڑتا ہے اور ہم یہ کرتے ہیں، ہم صرف یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ شاٹ میں اس طرح کے جذبات کو کیسے پیش کیا جائے۔

  • وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے کئی راز آشکار کردیے

    وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے کئی راز آشکار کردیے

    تامل فلموں کے نامور اداکار اور جوان میں کنگ خان کے ساتھ اداکاری کرنے والے وجے سیتھوپتی نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

    اپنی اداکاری کی وجہ سے تامل فلم انڈسٹری کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی الگ شناخت بنانے والے وجے سیتھوپتی نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے کئی راز آشکا کردیے ہیں، وجے نے شاہ رخ کی شخصیت اور آواز کو رعب دار قرار دیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جب میں نے شاہ رخ کی آواز سنی تو میں ایسی آواز سن کر حیرت زدہ رہ گیا،وہ زبردست داستان گو بھی ہیں۔

    بھارتی اداکار کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ صرف شاہ رخ کی آواز نے مجھے حیران کیا بلکہ وہ دماغی لحاظ سے ہر فن مولا ہیں، وہ ایک اسٹار سے زیادہ بڑی شخصیت کے مالک ہیں۔

    فلم ’ماسٹر‘ کے اداکار نے کہا کہ کنگ خان کی توانائی کبھی کم نہیں ہوتی ہے، ہم جب شوٹنگ کررہے تھے وہ بیمار تھے لیکن ہمیں اندازہ نہیں ہوا کہ وہ بیمار ہیں، انھوں نے خود بنایا تو مجھے پتاچلا۔

    خیال رہے کہ وجے سیتھو پتی بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی فلم جوان سے ڈیبیو کیا تھا جبکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فرضی نامی ویب سیریز میں وہ شاہد کپور کے ساتھ نظر آئے تھے۔

  • وجے سیتھوپتی بالی ووڈ میں بھی باڈی شیمنگ کا شکار

    وجے سیتھوپتی بالی ووڈ میں بھی باڈی شیمنگ کا شکار

    اداکار وجے سیتھوپتی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں بھی باڈی شیمنگ کا شکار ہو چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ انڈسٹری کے سپراسٹار اداکار وجے سیتھوپتی نے اپنی اداکاری کی صلاحیت سے بالی ووڈ میں بھی اپنی خاص پہچان بنالی ہے۔

    جے سیتھوپتی، شاہ رخ خان کی فلم جوان، اور شاہد کی فرضی  میں نظر آچکے ہیں، ان دونوں فلموں کے بعد سے وجے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی چھا گئے۔

    تاہم اب وجے نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں باڈی شیمنگ کا بھی شکار ہو چکے ہیں۔ ان کے فیشن سینس کولے کر لوگوں نے کئی بار سوال اٹھائیں ہیں۔

    انڈین ایکسپریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وجے نے انکشاف کیا کہ انہیں ساؤتھ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی باڈی شیمنگ کا شکار ہونا پڑا تھا۔

    اداکار نے بتایا کہ ’ میں شروع سے اس طرح کا ہی ہوں، جس کی وجہ سے کئی بار باڈی شیمنگ کا شکار ہوا ہوں، لیکن بعد میں مجھے لوگوں نے اسی طرح قبول کرنا شروع کردیا اور یہ میرے لیے بڑی نعمت ہے‘۔

    وجے کی اداکاری کی ہر جگہ تعریف تو ہوتی ہے وہیں دوسری طرف ان کے ڈریسنگ اسٹائل اور چپل کے بھی کافی چرچے ہیں، اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وجے نے کہا کہ اس کا اثر ہوتا ہے، میں اپنے فیشن کے انتخاب کے بارے میں احتیاط کرتا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ کبھی کبھی میں اپنے کپڑوں کے بارے میں پریشان ہو جاتا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میں جو پہنتا ہوں اس میں کمفرٹ ہوں اور لوگ کہتے ہیں کہ میں دکھاوا کرتا ہوں، کہتے ہیں میں بہت سادہ ہوں۔

    کترینہ  کیف کی تعریف کرتے ہوئے اداکار  نے مزید کہا ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کترینہ کیف کے ساتھ کبھی کام کروں گا، میں کترینہ کا بہت بڑا مداح ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسے پہلے دن دیکھا تو اتنی خوشی ہوئی کہ بیان نہیں کر سکتام وہ بہت ذہین اداکار ہیں، ان کے پاس بہت سارے سوالات  ہوتے ہیں، وہ بہت سوچتی ہے۔

    واضح رہے کہ وجے کی فلم ’’میری کرسمس‘‘ 12 جنوری کو  سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، اس فلم میں ساؤتھ کے اداکار کترینہ کیف کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

  • وجے سیتھوپتی شاہ رخ کی فلم ’ جوان ‘ میں فری میں کام کرنے کیلئے راضی۔۔۔مگر کیوں؟

    وجے سیتھوپتی شاہ رخ کی فلم ’ جوان ‘ میں فری میں کام کرنے کیلئے راضی۔۔۔مگر کیوں؟

    ساؤتھ انڈین فلم کے سپر اسٹار اداکار وجے سیتھوپتی نے فلم ’جوان‘ میں بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی اہم وجہ بتادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے سیتھوپتی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ‘میں شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کا موقع نہیں گنوانا چاہتا تھا، میں نے ایٹلی( فلم کے ہدایت کار)  سے کہا تھا کہ میں یہ فلم بغیر پیسے لیے بھی کرنے کے لیے راضی ہوں۔

    وجے سیتھوپتی نے کہا کہ اگر مجھے ایک پیشہ بھی نہ ملتا تب بھی میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرتا، شاہ رخ ایک بہت اچھا انسان ہے، اس نے کبھی بھی سیٹ پر ہمارے ساتھ ایک سپر اسٹار کی طرح برتاؤ نہیں کیا، وہ بہت دوستانہ ہے۔

    شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے وجے نے مزید کہا کہ مجھے میل جول والے ماحول میں کام کرنا پسند ہے، اس دوران  شاہ رخ نے مجھے کچھ اور ہندی سکھائی، میں نے اسے تھوڑا سا تمل بھی سکھایا۔

    شاہ رخ نے ’جوان‘ کا نیا پوسٹر جاری کر کے لوگوں کے بے تابی مزید بڑھا دی

    ایٹلی کمار ساؤتھ کے بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل ہیں، اگرچہ فلم ‘جوان’ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ایٹلی نے دیگر کرداروں میں ساؤتھ کے اداکاروں کو خصوصی طور پر اس فلم میں کاسٹ کیا ہے۔

    اس فلم میں جہاں مرکزی اداکارہ نینتارا ہیں، وہیں وجے سیتھوپتی بھی ’جوان‘ میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔

    پچھلے سال وجے سیتھوپتی فلم ‘وکرم’ میں بالکل مختلف کردار میں نظر آئے تھے جبکہ بالی وڈ میں وہ پہلے ہی ڈیبیو کر چکے ہیں، ساؤتھ کے اداکار آخری بار شاہد کپور کی فرضی میں نظر آئے تھے، اب کہا جا رہا ہے کہ ایٹلی انہیں فلم ‘جوان’ میں بالکل مختلف انداز میں پیش کریں گے۔

    بھارتی میدیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے نے اس فلم کی فیس کے طور پر 21 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔