Tag: وحشیانہ حملہ

  • آوارہ کتے کا معصوم بچے پر وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    آوارہ کتے کا معصوم بچے پر وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    حیدرآباد: بھارت کے پرانے شہر میں آوارہ کتے نے ایک معصوم بچے پر وحشیانہ حملہ کرکے  شدید زخمی کردیا جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرانے شہر حیدرآباد میں کتے کے حملے میں 6 سالہ معصوم بچہ شدید زخمی ہو گیا، بچہ اپنے علاقے میں کھیل رہا تھا اس دوران کتے نے حملہ کردیا۔

    دل دہلا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ایک کتا بچے کے پیچھے پڑ گیا، حملہ کر کے لڑکے کو زمین پر گرایا ساتھ ہی اسے بار بار گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    https://twitter.com/ShabazBaba/status/1729058073292247163?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1729058073292247163%7Ctwgr%5E610fe4cbdfc862b4d4ab04831d229aa971a6530c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furduleaks.com%2Ftelangana%2Fa-stray-dog-attacked-an-innocent-child-in-the-old-city-of-hyderabad209397%2F

    رپورٹ کے مطابق اس حملے میں بچہ  شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لیے خصوصی مہم چلائے تاکہ دوبارہ کوئی اور بچہ اس طرح حادثے کا شکار نہ ہو۔

  • اسکول سے واپس گھر جاتی کمسن بچی پر گائے کا وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    اسکول سے واپس گھر جاتی کمسن بچی پر گائے کا وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بھارتی ریاست چنئی سے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں اسکول سے گھر واپس آنے والی کمسن بچی پر گائے نے وحشیانہ حملہ کر دیا۔

    ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کی بچی اپنے منہ دھیان گلی سے گزر رہی ہے جبکہ اسی دوران وہاں موجود گائے اچانک پیچھے مڑ کر بچی پر اپنے سینگھوں کے ذریعے حملہ کر دیتی ہے۔

    یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا تھا تاہم اب اس واقعے کے پریشان کن مناظر وائرل ہورہی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ 9 اگست کو پیش آیا ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول یونیفارم میں ملبوس نو سالہ بچی اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ چل رہی تھی۔

    جبکہ دو گائیں لڑکی اور اس کے بھائی ماں سے آگے چل رہی ہوتی ہے، جیسے ہی لڑکی کے چھوٹے بھائی نے کچھ کہا اچانک ایک وحشی گائے نے مڑ کر نو سالہ بچے پر حملہ کر دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گائے نے اپنے سینگوں کا استعمال کرتے ہوئے بچی کو اٹھایا اور بار بار اس پر حملہ کیا۔

    ماں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ اور راہگیر جمع ہو گئے اور پتھر پھینک کر گائے کو بھگانے کی کوشش کی۔ ان کی طرف سے بار بار کوشش کرنے کے بعد گائے نے بچی کو چھوڑ دیا، ویڈیو میں بچی کو کھڑے ہوتے اور چلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب اس کی حالت ٹھیک بتائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب  چنئی کارپوریشن کے اہلکاروں نے گایوں کو پکڑ لیا، پولیس نے گائے کے مالک وویک کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔