Tag: وحشیانہ حملے

  • ایرانی حملوں سے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی، تصاویر سامنے آگئیں

    ایرانی حملوں سے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی، تصاویر سامنے آگئیں

    اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملے کے جواب میں ایرانی حملوں میں تل ابیب میں بڑے پیمانے پر تباہی کی تصاویر سامنے آگئیں۔

    اسرائیل نے 13 جون بروز جمعہ باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایران کے جوہری اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسرائیل کی 200 جنگی طیاروں نے اس حملے میں حصہ لیا تھا۔

    اس حملے کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

     

    ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ’وعده صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر اب تک 150 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ایران کی جانب سے داغے گئے کئی میزائل وسطی اسرائیل میں گرے، جن میں تل ابیب کے علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور کئی مقامات پر دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملوں میں اشددود، تل ابیب، حیفہ اور بیرشیبا میں اسٹریٹیجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ایرانی حملوں میں تل ابیب میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، مکانات گر گئے سیکڑوں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں جس کی تصاویر باخبر ذرائع نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایران کی میزائل تیاری کی صلاحیت کو مکمل تباہ کر دیں گے، ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش

    کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش

    اسلام آباد : کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش ہوگیا، معراج کی والدہ نے کہا میرے بچے کو بی ایل اے نے قتل کیا اور ذمہ داری بھی نہیں لی۔

    تفصیلات کے مطابق معراج وہاب کی والدہ نے دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے سے پردہ اٹھا دیا، انھوں نے کہا کہ معراج معصوم بلوچ تھاجو کالعدم تنظیم کی دہشت گردی کا شکارہوا، 15سال کی عمر میں اس نے کیا گناہ کیا تھا جوبی ایل اے نے اسے قتل کیا؟

    والدہ نے بتایا کہ جمیل پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی، میرے بچے کو بی ایل اے نے قتل کیا اور ذمہ داری بھی نہیں لی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے والے میرے بیٹے کی گھڑی اورجوتے تک اتار کرلے گئے، میرا بیٹا انسان تھا، جسے بے دردی سے مارا گیا۔

    معراج کی والدہ نے سوال کیا کہ ماہ رنگ بلوچ بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر خاموش کیوں ہیں، معراج کی والدہ

    یاد رہے 11 جنوری کوبی ایل اےنےتمپ میں2شہریوں کو نشانہ بنایا تھا ، جمیل اورمعراج وہاب کومبینہ’’ریاستی ڈیتھ اسکواڈ‘‘سے وابستگی کےالزام میں نشانہ بنایا گیا۔

  • کیف: یوکرائن میں خاتون صحافی پر وحشیانہ حملے کی پرزور مذمت

    کیف: یوکرائن میں خاتون صحافی پر وحشیانہ حملے کی پرزور مذمت

    یوکرائن میں حزب اختلاف کی جانب سے حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران خاتون صحافی پر وحشیانہ حملے کی پر زور مذمت کی گئی۔

    یوکرائن کے دارالحکومت میں جاری حکومت مخالف مظاہروں، کرپشن اور تحقیقات کرنے پر نامعلوم افراد کیجانب سے خاتون صحافی کو شدید زخمی کر دیا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے انتہائی نگہداشت میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    مظاہرین نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرہ کیا، دارالحکومت میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت روس کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم کرے، صدر وکٹر یانوکووچ حکومت سے مستعفی ہوں اور حکومت یورپی یونین سے تجارتی معاہدہ نہ کرے۔