Tag: ودہولڈنگ ٹیکس

  • ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز کا  حکومت کو الٹی میٹم

    ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو الٹی میٹم

    کراچی : ٹرانسپورٹرز تنظیموں نے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے پر حکومت کوالٹی میٹم دے دیا اور کہا فیصلے کو واپس نہ لینے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹرانسپورٹرز تنظیموں نے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے پر حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس میں اضافے کے فیصلے کو واپس نہ لیا تو ہڑتال کریں گے۔

    ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت سےودہولڈنگ ٹیکس میں کمی سےمتعلق متعدد میٹنگز ہوئی ہیں، 4 فیصدودہولڈنگ ٹیکس دے کر کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

    تنظیموں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ملکی جی ڈی پی میں 12.5 فیصداور روزگار میں 6 فیصد شراکت دار ہیں۔

    یاد رہے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے طلب کیے جانے والے ہنگامی اجلاس میں سروسز سیکٹر میں ود ہولڈنگ ٹیکس شرح بڑھانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

    گڈ ٹرانسپورٹر کراچی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس شرح بڑھانے سے متعلق وفاق سے بات کریں گے۔

  • شادی ہال کی بکنگ، نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    شادی ہال کی بکنگ، نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    کراچی : شادی ہال کی بکنگ کے معاملے پر غیر شادی شدہ افراد کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، اب ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شادی ہال میں تقریب پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کردیا گیا ، اب شادی ہالز کی بکنگ پر ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    شادہ ہال والے مہنگے ترین ہالوں کی بکنگ پر اب ود ہولڈنگ ٹیکس بھی وصول کریں گے۔

    شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے۔

    شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدررانا رئیس نے کہا کہ شادی ہالوں پر تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا، ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا اور ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان کا کوئی تعلق نہیں۔

    انھوں نے شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر پالیسی کا خیال رکھیں۔

    شادی کا لڈو

    شادی نہ کرنا یارو – Urdu Blogs | ARY News

  • نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ

    نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ

    اسلام آباد : قومی بچت اسکیم میں پانچ لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر ٹیکس ریٹ میں اضافہ کر دیا گیا، نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس بیس فیصد جبکہ پانچ لاکھ سے زائدسرمایہ کاری پر تیس فیصد ٹیکس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ کردیا ، قومی بچت اسکیم میں پانچ لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر ٹیکس ریٹ میں اضافہ بھی کیا گیا ہے، پانچ لاکھ سے زائدسرمایہ کاری پر تیس فیصد ٹیکس ہوگا۔

    نان فائلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس بیس فیصدکردیا گیا جبکہ گزشتہ سال ٹیکس دس فیصد تھا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا نیشنل سیونگز میں ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے شہریوں کیلئے سہولت ہوگی، نان فائلر شہری ٹیکس کمشنر کو تحریری درخواست دیکراستثنیٰ لے سکتے ہیں، نان فائلر شہری کو تحریری درخواست میں ٹھوس وجہ بتانا ہوگی، ٹیکس کمشنر نان فائلر کی درخواست پر30 دن میں فیصلہ کرے گا۔

    مزید پڑھیں : قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق 5 لاکھ سےتک بینک کھاتہ سرمایہ کاری پر نان فائلر کیلئے شرح20 فیصد ہوگی جبکہ 5 لاکھ سے زائد پربینک کھاتہ سرمایہ کاری پر نان فائلر کیلئے شرح30فیصد ہوگی۔

    سکوک بونڈپر نان فائلر کیلئےٹیکس کی شرح 30فیصد ہوگی جبکہ سکوک بونڈ میں 10 لاکھ تک سرمایہ کاری پرٹیکس کی شرح 20فیصد ہوگی۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا تھا ، پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹس پر 48 بیسز پوائنٹس بڑھ گئے تھے۔