Tag: ودیا بالن

  • نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے عامر خان اور ودیا بالن کو کیوں بلایا ؟

    نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے عامر خان اور ودیا بالن کو کیوں بلایا ؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عامر خان اور اداکارہ ودیا بالن نے نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن بھارت کے دورے پر آئے ہوئے تھے، ملاقات میں فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور، رونی اسکریو والا اور اداکار و ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر بھی شامل تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں بھارتی فلم انڈسٹری اور نیوزی لینڈ کی انڈسٹری کے درمیان تعلقات کو بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے ذاتی طور پر ان مشہور شخصیات کو مدعو کیا تھا۔

    اس ملاقات کی تصویر کو نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا، ساتھ ہی اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ فلمیں ہماری معیشت میں پیسے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں اور میں اس حوالے سے مزید کچھ دیکھنا چاہتا ہوں۔

    نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ مزید کیا کر سکتے ہیں اس حوالے سے بالی ووڈ کے چند ستاروں سے ان کے خیالات جان کر بہت اچھا لگا۔

    اس سے قبل مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی 60 ویں سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر انہوں نے اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی۔

    انٹرنیٹ پر اس خبر کے بعد گوری کے حوالے سے صارفین اور مداحوں میں بے حد تجسس اور چہ میگوئیوں میں اضافہ ہوگیا ہے کہ آخر گوری ہیں کون؟

    گوری کی عامر خان کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ممبئی میں پہلی پبلک اپیرئنس کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کی بے چینی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سادہ لباس میں ملبوس ہیں، انہوں نے سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے ہوئے ہیں۔

    سابقہ اہلیہ نے عامر خان کیلیے پیغام جاری کر دیا

    ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر گوری اور عامر کو پاپارازی نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا، جہاں وہ عامر کی موجودگی میں گاڑی میں سوار ہورہی ہیں۔

  • ودیا بالن بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں

    ودیا بالن بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں جس کی ویڈیو انہوں نے خود شیئر کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کی گئی ڈیپ فیق (جعلی اور جھوٹی) ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے خبردار کرتے ہوئے اپنی ایک ڈیپ فیک ویڈیو بھی شیئر کی جو واٹس ایپ پر زیر گردش ہے۔

    ودیا بالن نے کہا کہ ویڈیو میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے اسے مجھ سے منسوب نہ کیا جائے، انہوں نے پرستاروں سے کہا کہ وہ ناصرف اس طرح کی ویڈیو سے محتاط رہیں بلکہ شیئر کیے گئے مواد کی تصدیق بھی کریں۔

    واضح رہے کہ اس ویڈیو میں ودیا کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "میں ہوں آپ سب کی فیوریٹ ودیا بالن” اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اداکارہ پرینیتا نے خبردار کیا کہ یہ جعلی ہے کیونکہ اس پر ایک بڑا اسکیم الرٹ لگا تھا جبکہ ویڈیو میں ہونٹوں کی حرکت بھی مصنوعی تھی۔

  • ودیا بالن، روہت شرما کی حمایت میں پوسٹ کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں

    ودیا بالن، روہت شرما کی حمایت میں پوسٹ کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے کپتان روہت شرما کی حمایت میں پوسٹ کی تو انہیں نٹیزنز  تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی حالیہ کارکردگی اور آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد انہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، روہت کو آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے سڈنی ٹیسٹ میں بھی ڈراپ کیا گیا اور کپتانی فرائض بمراہ انجام دے رہے ہیں۔

    روہت شرما کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

    تاہم روہت شرما نے آج سڈنی ٹیسٹ میں لنچ کے وقفے کے دوران ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ جو لیپ ٹاپ اور مائیک لے کر بیٹھے ہوتے ہیں یہ ہمیں نہیں بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے ہم اس کھیل کا کافی عرصے سے حصہ ہیں ہمارے پاس بھی دماغ ہے۔

    ودیا بالن

    روہت شرما کو ڈراپ کرکے اسکواڈ میں شمبھن گل کو شامل کیا گیا تاہم اس اعلان کے بعد اداکار و سابق کرکٹر ان کی حمایت میں سامنے آئے۔

    بالی ووڈ اداکار فرحان اختر، نوجوت سنگھ سدھو، سریش رائنا نے شرما کی بھارتی ٹیم کے لیے خدمات پر ان کی تعریف کی۔

    اسی اثنا میں اداکارہ ودیا بالن روہت شرما کی تعریف کرنے آئیں تو ٹرول ہوگئیں۔

    ودیا بالن نے لکھا کہ ’روہت شرما ایک سپر اسٹار ! ایک وقفہ لینے اور اپنی سانسوں کو پکڑنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کے لیے احترام ہے۔‘

    گوکہ ودیا بالن کی پوسٹ کے متن میں کوئی غلطی تو نہیں ہے لیکن مبینہ پوسٹ کے اسکرین شاٹ گردش کرنے لگے جہاں نٹیزنز نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے واٹس ایپ کے ’ٹیکسٹ‘ کا اسکرین شاٹٓ شیئر کیا ہے جو اس سے پہلے ’روہت کی پی آر ٹیم‘ سے موصول ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق اس پوسٹ کو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

    ودیا بالن کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے جو وائرل ہوگئے۔

  • ودیا بالن کرائے کے گھر میں کیوں رہتی ہیں؟

    ودیا بالن کرائے کے گھر میں کیوں رہتی ہیں؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنے شوہر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہنے کی وجہ بتادی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معرود اداکارہ ودیا بالن کرائے کے مکان رہتی ہیں، بھول بھلیاں کی اداکارہ نے حال ہی میں بتایا کہ وہ اپنے تحفظات کے باوجود کرائے کے مکان میں رہنے کا انتخاب کیوں کرتی ہیں۔

    ودیا بالن نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بہترین گھر تلاش کرنا قمست کی بات ہے، اگر آپ ایک گھر میں جاتے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کا اپنا گھر ہے تو اس کی خوشی الگ ہوتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    انہوں نے 15 سال پہلے اپنی والدہ کے ساتھ گھر کی تلاش کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چیمبور کے لمبے سفر سے بچنے کے لیے باندرہ یا جوہو میں اپنے دفتر کے قریب جگہ تلاش کر رہی تھیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اسی دوران ہمیں ایک بہترین گھر ملا وہ گھر ہمارے بجٹ سے باہر تھا لیکن پھر بھی ہم نے کسی طرح سے اس گھر میں رہنے کا انتظام کیا جب پہلی بار میں اس گھر میں داخل ہوئی تو ایسا محسوس ہوا جیسے یہ میرے اپنے گھر کی طرح ہے۔

    ودیا بالن نے کہا کہ فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کے بعد پھر نے ہم نے گھر کی تلاش شروع کی ہم نے قریباً 25 گھروں کو دیکھا لیکن ہمیں ان میں سے ایک گھر بھی سمجھ نہیں آیا، آخر کار ہمیں ایک ایسا گھر مل گیا جسے ہم دونوں پسند کرتے تھے، لیکن وہ بھی کرائے پر تھا۔

    ودیا بالن نے کہا کہ اتنے گنجان آباد شہر میں باغ اور سمندر کا نظارہ شاذ و نادر ہی کسی کو ملتا ہے، انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ نیا گھر ہمارے لیے اچھا ثابت ہوا ہے کیونکہ ان کا مالک مکان اس معاہدے سے ’بھاری چیک‘ لینے سے خوش ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن اداکار کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں 3 کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

  • ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ اگر آپ کو رات میں مچھر کاٹ کر چلا جائے تو آپ کیا کریں گے؟، بس خارش کر کے سوجائیں گے، رجنی کانت تھوڑی ہیں کہ اس کے سوری کہلوائیں گے‘۔

    ودیا بالن نے یہ ویڈیو چند گھنٹے قبل شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

  • ‘اگر کوئی کچھ بولے تو۔۔۔‘ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ‘اگر کوئی کچھ بولے تو۔۔۔‘ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ مدھو مکھی کی طرح جینا چاہیے، مدھو مکھی کی طرح، زندگی میں مٹھاس رکھو اور اگر کوئی کچھ بولے تو منہ سوجا دو‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    ودیا بالن نے یہ ویڈیو گزشتہ دنوں شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ میں بہت ایٹی ٹیوڈ ہے۔‘ ان سے کہا جاتا ہے کہ اچھا ’ایٹی ٹیوڈ کی اسپیلنگ بتاؤ۔’

    ودیا بالن فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’ارے ایٹی ٹیوڈ نہیں، ایگو، ایگو۔‘

  • شادی شدہ جوڑوں کے بیچ میں خاندان والوں کو نہیں آنا چاہیے!  ودیا بالن

    شادی شدہ جوڑوں کے بیچ میں خاندان والوں کو نہیں آنا چاہیے! ودیا بالن

    بالی وڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ ودیا بالن نے شادی شدہ جوڑوں، ان کے دوستوں اور خاندان والوں کو رشتہ نبھانے کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔

    ودیا بالن کا ماننا ہے کہ دیگر لوگوں کو شادی شدہ جوڑے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور انھیں اپنے مسائل خود حل کرنے دینا چاہیے۔ اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ شادی دو لوگوں کے درمیان ہوتی ہے اور اسے ہر وقت دو لوگوں کے درمیان ہی رہنا چاہیے۔

    بھارتی ذارئع ابلاغ کو دیے جانے والے انٹرویو میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس رشتے میں بات چیت اور آپس میں اشتراک بہت ضروری ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ آپ اس رشتے میں کسی دوسرے شخص کو نہیں لا سکتے، چاہے وہ خاندان کا ہو یا دوست ہو، کوئی بھی شخص دو لوگوں کے درمیان اس رشتے کا حصہ نہیں بن سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ شادی اتنا عمدہ، پیچیدہ اور ذاتی رشتہ ہے کہ کوئی تیسرا شخص نہیں جان سکتا کہ یہ کیا ہے۔ آپ کو ہر روز یہ رشتہ نبھانا ہوتا ہے۔

    سدھارتھ کے ساتھ شادی پر اداکارہ نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ ہر جوڑے کا اپنا ایک منفرد انداز ہوتا ہے لیکن میری رائے میں، اگر ہم ہر چیز کے بارے میں ایک دوسرے سے کھل کر بات کریں تو یہ بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

  • کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں، ودیا بالن بالی ووڈ میں ’نیپوٹیزم‘ پر پھٹ پڑیں

    کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں، ودیا بالن بالی ووڈ میں ’نیپوٹیزم‘ پر پھٹ پڑیں

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

     بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی اداکاری کے بہت سے لوگ دیوانے ہیں، وہ ہر فلم میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہیں۔ اب انہوں نے بالی ووڈ میں ’نیپوٹیزم ‘ پر پنا ردعمل دیا ہے۔

    شوبز انڈسٹری میں نیپوٹیزم ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر کئی ستاروں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اقربا پروری کا شکار ہو چکے ہیں۔

    انڈین ایکسپریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ودیا بالن سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں کبھی بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ پروری سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان تعصبات کے باوجود ٹیلنٹڈ فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے۔

    ودیا بالن کے بعد ایک اور نامور اداکارہ ’بھول بھلیاں 3‘ کا حصہ بن گئیں

    اداکارہ نے کہا کہ اقربا پروری ہو یا نہ ہو لیکن میں یہاں موجود ہوں، یہ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ورنہ تو ہر باپ کا بیٹا اور ہر باپ کی بیٹی کامیاب ہوجاتی۔

    ودیا نے مزید کہا کہ میں خود بھی تنہا ہی فلم انڈسٹری میں آئی تھیں اور میرا بھی کوئی سرپرست نہ تھا، لیکن پھر بھی میں اپنے کام سے مطمئن ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کچھ ایسے لمحات بھی آئے جب میں نے سوچا کہ اگر مجھے کچھ مخصوص لوگوں کا ساتھ میسر ہوتا تو میری مشکلات کچھ کم ہوجاتیں لیکن میں سمجھتی ہوں مجھے میرے حصے کا کام ملا ہے اور میں جس کی مستحق تھی وہ مجھ سے کوئی چھین نہیں سکا۔

    واضح رہے کہ ودیا بالن ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم ’دو اور دو پیار ‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، اس فلم میں ان کے مقابل ’اسکیم 1992‘ ویب سیریز سے مشہور پرتیک گاندھی نظر آئیں گے۔

    ودیا بالن کی یہ فلم یہ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے، جس کے ہدایت کار شرشا گوہا ٹھاکر نے کی ہیں، یہ فلم 19 اپریل 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ودیا بالن نے مداحوں کے لیے اپنا فون نمبر شیئر کردیا

    ودیا بالن نے مداحوں کے لیے اپنا فون نمبر شیئر کردیا

    بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے مداحوں کو اپنا فون نمبر بتا دیا، ان کے دلچسپ انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’ڈرٹی پکچر‘ کی اداکارہ نے ایک پیروڈی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ لپسنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔

    ودیا بالن نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’لکھو میرا نمبر‘ اور مزاحیہ انداز میں اپنا فون نمبر بتانے لگیں۔

    انھوں نے کہا کہ جن جن لوگوں کو میرا نمبر چاہیے تھا لکھو میرا نمبر، چھیانوے، چورانوے، ڈھلان وے، فلان وے، ڈھمکان وے، کرو کال جلدی کرو میں نے فون ہاتھ میں لے رکھا ہے۔

    ان کی اس مزاحیہ ویڈیو سے مداح کافی لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں اور کمنٹس میں دلچسپ خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    ایک خاتون نے لکھا کہ ’میں آپ کو ابھی ہی کال کرتی ہوں‘۔ ایک صارف نے ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ زبردست ہیں۔‘

    واضح رہے کہ ودیا آخری بار 2023 میں ہی ریلیز ہونے والی فلم ’نبیت‘ میں نظر آئی تھیں، جس میں انھوں نے ایک سی بی آئی آفیسر کا کردار ادا کیا تھا۔

  • ودیا بالن کی نئی فلم ’نیت‘ بھی ہالی وڈ فلم کا چربہ

    ودیا بالن کی نئی فلم ’نیت‘ بھی ہالی وڈ فلم کا چربہ

    بولی وڈ دنیا کی چند بڑی فلمی صنعتوں میں سے ایک ہے مگر کیا وہاں کے ہدایتکار اور رائٹرز اوریجنل کام بھی کرتے ہیں؟

    ویسے یہ کہنا تو غلط ہوگا کہ سب بولی وڈ فلمیں ہی غیرملکی یا ہولی وڈ فلموں کی نقل ہوتی ہیں، یقیناً وہاں اپنی صلاحیت یا اوریجنل فلمیں بھی بنتی ہیں مگر اکثر بولی وڈ فلموں کا مرکزی خیال لے کر فلم بنائی جاتی ہے۔

    تاہم اب بالی وڈ کی اداکارہ ودیا بالن 3 سال کے بعد بڑے پردے پر واپسی آرہی ہیں لیکن یہ کہا جارہا ہے کہ ان کی نئی فلم ’ نیت‘ بالی وڈ کی فلم کا چربہ ہے۔

    ودیا بالن کی نئی فلم ‘نیت کا پری ٹیزر جاری کیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے اسے ہالی وڈ فلم  ’نائیوز آؤٹ‘ کاچربہ قرار دیا ہے۔

    بڑے پردے پر واپسی، ودیا بالن کی نئی فلم کا ٹیزر جاری

    فلم سسپنس سے بھرا ہوا ہے، 17 سکینڈ کے ٹیزر میں آگ، پانی اور گھڑی دیکھا گیا ہے، ٹیزر میں سنا جاسکتا ہے کہ لوگوں تیار ہو جاؤ۔

    اس فلم میں اداکارہ ودیا بالن ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم کا پلاٹ ایک ایسے جاسوس پر مرکوز ہے جو ایک ارب پتی کی مشکوک پارٹی میں پراسرار قتل کی تحقیقات کررہی ہے جہاں تمام مشتبہ افراد ایک یا دو راز چھپاتے نظر آتے ہیں۔

    جبکہ 2019 میں ریلیز ہونے والی  ہالی وڈ فلم ’ نائیوز آؤٹ کی کہانی بھی کچھ اس طرح کی تھی، اس فلم میں مرکزی کرادار بھی جاسوس کا تھا، جو ایک ناول نگار کی موت اور اس کے پریشان کن خاندان کا جھوٹ پکڑتی ہے جو ایک دوسرے سے کئی راز چھپائے پھرتے تھے۔

    اس فلم میں بالی وڈ کی اداکارہ ودیا بالن سمیت رام کپور، پراجکتا کولی، راہول بوس، شاہانہ گوسوامی، دیپنیتا شرما اور دیگر شامل ہیں۔

    سسپنس تھرلر فلم نیت 17 جولائی کو تھیٹر کی زینت بنے گی، اس فلم کو پریا وینکٹارمن، گیروانی دھیانی نے لکھا ہے اس فلم کے ڈائریکٹر انو ہے۔