Tag: ودیا بالن

  • بڑے پردے پر واپسی، ودیا بالن کی نئی فلم کا ٹیزر جاری

    بڑے پردے پر واپسی، ودیا بالن کی نئی فلم کا ٹیزر جاری

    بالی وڈ کے معروف اداکارہ ودیا بالن 2019 کے بعد ایک کرائم تھرلر فلم ’نیت‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں،  فلم کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

    فلم ساز نے نیٹ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جو کہ سسپنس سے بھرا ہوا ہے،  17 سکینڈ کے ٹیزر میں آگ، پانی اور گھڑی دیکھا گیا ہے، ٹیزر میں سنا جاسکتا ہے کہ لوگوں تیار ہو جاؤ۔

    اس فلم میں اداکارہ ودیا بالن ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں، ٹیزر میں اداکارہ کو ایک گہری سوچ میں گھم دیکھا جا سکتا ہے۔

     یہ فلم وکرم ملہوترا کی ایبونشیا انٹرٹنمنٹ اور پرائم ویڈیو کے تعاون سے تیار کردہ ہے، فلم کا پلاٹ ایک ایسے جاسوس پر مرکوز ہوگا جو ایک ارب پتی کی مشکوک پارٹی میں پراسرار قتل کی تحقیقات کررہی ہے جہاں تمام مشتبہ افراد ایک یا دو راز چھپاتے نظر آتے ہیں۔

    فلم میکرز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر نیت کی پوری اسٹار کاسٹ کے کریکٹر پوسٹرز بھی شیئر کیے جن میں رام کپور، پراجکتا کولی، راہول بوس، شاہانہ گوسوامی، دیپنیتا شرما اور دیگر شامل ہیں۔

    سسپنس تھرلر فلم نیت 17 جولائی کو تھیٹر کی زینت بنے گی، اس فلم کو پریا وینکٹارمن، گیروانی دھیانی نے لکھا ہے اس فلم کے ڈائریکٹر انو ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ ودیا بالن کو آخری بار 2019 میں اکشے کمار کے ساتھ مشن منگل میں دیکھا گیا تھا۔

  • ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے ودیا بالن کہتی ہیں کہ ’دودھ والے ہڑتال کرتے ہیں تو دودھ کو سڑک پر پھینک دیتے ہیں، سبزی والے ہڑتال کرتے ہیں تو سبزی کو سڑک پر پھینک دیتے ہیں۔

    اداکارہ کہتی ہیں کہ ’پتا نہیں بینک والے کب ہڑتال کریں گے۔

    ودیا بالن نے یہ ویڈیو گزشتہ دنوں شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ میں بہت ایٹی ٹیوڈ ہے۔‘ ان سے کہا جاتا ہے کہ اچھا ’ایٹی ٹیوڈ کی اسپیلنگ بتاؤ۔’

    ودیا بالن فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’ارے ایٹی ٹیوڈ نہیں، ایگو، ایگو۔‘

  • ویڈیو: ودیا بالن جب تناؤ کا شکار ہوتی ہیں تو کیا کرتی ہیں؟

    ویڈیو: ودیا بالن جب تناؤ کا شکار ہوتی ہیں تو کیا کرتی ہیں؟

    ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ جب تناؤ کا شکار ہوتی ہیں تو وہ کیا کرتی ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد مداح اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے۔

    انہوں نے ایک لپسنگ ویڈیو بنائی ہیں، جس میں وہ بتارہی ہیں کہ جب وہ تناؤ کا شکار ہوتی ہیں تو مندر چلی جاتی ہیں۔

    ودیا بالن نے ہاتھ جوڑ کر ایموجی کے ساتھ اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’تناؤ پر سوجھاؤ‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    وائرل ریل کو انسٹاگرام  پر 2.6 ملین سے زیادہ دیکھی جاچکی ہے ساتھ ہی ہزاروں لائکس اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ودیا بالن بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے مشہور خواتین اداکاروں میں سے ایک ہیں وہ نیشنل فلم ایوارڈ، فلم فیئر ایوارڈز اور پدم شری سمیت اعلیٰ اعزازات مل چکے ہیں۔

  • ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

     حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد مداح اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکارہ بیٹھی ہوتی ہیں ان کے اردگرد 3 اور لوگ بھی ہوتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    ویڈیو میں ودیا بالن ایک ویڈیو ریپ پر لپسنگ کرتی ہیں، جس میں تینوں لوگ الگ الگ پوچھتے ہیں، تم پاگل نہیں ہو، جس پر وہ کہتی ہیں میں ہوں۔

    اس کے بعد وہ کہتی ہیں ویری مچ ویری مچ پاگل، یو پاگل می پاگل، پاگل پاگل۔

    ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ودیا بالن پراسرار نفسیاتی بیماری میں مبتلا

    ودیا بالن پراسرار نفسیاتی بیماری میں مبتلا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ذہنی اور نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا علاج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بے باک اداکاری سے مشہور ہونے والی اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ وہ ’آبسیسو کمپلیکس ڈس آرڈر‘  نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صفائی ستھرائی کے معاملے میں بہت زیادہ حد تک جنونی ہے، دراصل یہ جنون (او سی ڈی) بیماری کی عکاسی ہے جس سے متاثرہ شخص ایک ہی کام کو بار بار کرتا ہے۔

    ودیا نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی خوبصورتی کے لیے بہت زیادہ پریشان رہتی ہیں، وہ دن میں بار بار ہاتھ اور منہ دھوتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

    اداکارہ کے مطابق اُن کے ڈاکٹر نے بتایا اس مرض میں مبتلا شخص ایک ہی کام کو بار بار کرتے ہیں، جیسے اگر وہ کسی چیز کو دیکھنے لگیں تو اُسے بار بار دیکھتے رہتے ہیں۔

    ودیا بالن کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں اپنا مکمل خیال رکھنے اور ایک ہی بات کو بار بار ذہن میں نہ لانے کی تاکید بھی کی۔

    اداکارہ کی قریبی دوست نے بھارتی میڈیا کو تصدیق کی کہ ودیا اس بیماری میں اس حد تک مبتلا ہیں کہ اگر انہیں گھر پر زرا بھی دھول نظر آجائے تو وہ سارے گھر کی صفائی ستھرائی میں لگ جاتی ہیں علاوہ ازیں اداکارہ کو گھر میں چپل پہن کر گھومنا بھی پسند نہیں اور نہ وہ کسی کو اس کی اجازت دیتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش

    ادکارہ کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اس بیماری میں مبتلا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے مریض کے سر پر کوئی بھی کام کرنے کا بھوت سوار ہوجاتا ہے، او سی ڈی کے مریض کو اپنی چیزیں کھونے کا بہت زیادہ خوف ہوتا ہے اس لیے وہ عام چیزوں کو بھی سنبھال کر رکھتے ہیں۔

    اداکارہ کے ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ودیا کو اس بیماری سے لڑنے میں زیادہ وقت لگے گا، انہیں سب سے پہلے اپنا ہوا پانی تبدیل کرنا ہوگا تاکہ وہ دباؤ کے ماحول سے نجات حاصل کرسکیں۔

  • معروف فنکاروں کے انوکھے شوق

    معروف فنکاروں کے انوکھے شوق

    ہر انسان کا کوئی نہ مشغلہ اور شوق ہوتا ہے جو وہ فارغ وقت میں اپناتا ہے۔ کچھ افراد کے شوق ان پر اس قدر حاوی ہوجاتے ہیں جس کے بعد وہ زندگی میں کچھ اور کرنے کے قابل نہیں رہتے۔

    مشہور شخصیات اور فلمی ستارے بھی اس سے مبرا نہیں۔ ویسے تو فلمی صنعت میں تمام افراد کا پہلا شوق اداکاری ہوتا ہے جس کے لیے وہ جان توڑ محنت کرتے ہیں تب ہی کامیاب ہوپاتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ بھی ان کے کچھ ایسے شوق اور مشغلے ہوتے ہیں جن کا علم لوگوں کو کم ہی ہوتا ہے۔

    آج ہم آپ کو دنیا بھر میں مقبول فلمی شخصیات کے ایسے ہی کچھ شوق بتا رہے ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    2

    معروف گلوکار علی ظفر کھانے کے بے حد شوقین ہیں۔ وہ اکثر و بیشتر مختلف کھانے کھاتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

    1

    ڈراموں کی معروف اداکارہ سائرہ شہروز کو کتے پالنے کا بے حد شوق ہے۔

    3

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مختلف گیجٹس جمع کرنے کا بے حد شوق ہے۔ ان کے گھر کی ایک منزل صرف مختلف اقسام کے گیجٹس اور ویڈیو گیمز رکھنے کے لیے مختص ہے۔

    4

    ودیا بالن کو شاعری کا شوق ہے۔ وہ اپنے دوستوں اور قریبی عزیزوں کو اکثر و بیشتر اپنے اشعار سناتی رہتی ہیں۔
    11

    سلمان خان کو پینٹنگ کا بے حد شوق ہے۔

    6

    کنگنا رناوٹ کو کھانے پکانے کا بے حد شوق ہے۔ وہ مختلف کھانے پکا کر اپنے قریبی دوستوں کو کھلاتی ہیں۔

    5

    دپیکا پڈوکون کو بیڈ منٹن کھیلنے کا بہت شوق ہے۔ وہ اپنے زمانہ طالب علمی میں ایک بہترین کھلاڑی رہ چکی ہیں۔ انہیں یہ شوق اپنے والد سے ورثے میں ملا ہے جو بھارت کے ایوارڈ یافتہ مشہور بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں۔

    10

    رنبیر کپور کو فوٹوگرافی کا شوق ہے۔

    7

    سونم کپور شاپنگ کی بے حد شوقین ہیں۔

    15

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کو خنجر جمع کرنے کا شوق ہے۔ بقول ان کے، انہیں ان کی والدہ نے بچپن میں خنجروں اور بلیڈوں سے متعارف کروایا۔ ان کی والدہ انہیں کوئی خنجر دینے سے پہلے اس کی نوک کند کردیا کرتی تھیں تاکہ وہ اپنے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں۔

    9

    مشہور اداکار جونی ڈیپ کو باربی ڈولز جمع کرنے کا بے حد شوق ہے۔

    12

    ہالی ووڈ کی متمول گلوکارہ اور ماڈل پیرس ہلٹن کو مینڈکوں کے پیچھے بھاگنے کا بے حد شوق ہے۔ وہ انہیں پکڑ کر ایک بالٹی میں جمع کرتی ہیں۔

    13

    مشہور اینی میٹڈ فلم ’ٹوائے اسٹوری‘ میں شیرف ووڈی کے کردار کے لیے اپنی آواز دینے والے ٹام ہینکس کو پرانے ٹائپ رائٹر جمع کرنے کا شوق ہے۔

    14
    فلم ’دا فالٹ ان اور اسٹارز‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی شیلائن ووڈلے اپنی ذاتی استعمال کی اکثر اشیا گھر میں تیار کرتی ہیں کیونکہ یہ ان کا شوق ہے۔ وہ ٹوتھ پیسٹ اور چہرے پر استعمال کی جانے والی مختلف کریمیں خود ہی تیار کرتی ہیں۔

  • بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش

    بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش

    ممبئی: بالی ووڈ کی معرودف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہےکہ ان کو پاکستانی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے،اُن کا کہنا تھا ان کو جہاں بھی موقع ملا کام کرنے کاوہ کریں گی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ان کو پاکستانی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے،اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی کہانی کو دیکھ کر فلم میں کام کرتی ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی فلم ”بول” دیکھی ہے جو ان کو بہت پسند آئی تھی.

    اداکارہ سے فلم ”خاموش پانی” کے بارے میں پوچھاگیا تو ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک وہ فلم دیکھی نہیں ہے لیکن ان کو یقین ہے فلم بہت اچھی ہوگی.

    ودیا بالن سے جب پوچھا گیا کہ وہ پاکستانی فلموں میں کام کریں گی،تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کو جہاں بھی موقع ملا کام کرنے کا وہ ضرور کریں گی.

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک اُن کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی،لیکن ان کو کالز آئی تھیں جس میں اداکارہ کو پاکستانی فلم کی کہانی سنانے کی پیشکش کی تھی،ودیا نے زندگی چینل کی تعریف بھی کی جس پر پاکستانی ڈراموں کو دکھایا جاتا ہے.

    بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھاکہ وہ کافی عرصے سے زندگی چینل دیکھ رہی ہیں اور ان کو چینل پر آنے والے ڈرامے بہت پسند ہیں.

  • میں ایک لالچی فنکار ہوں، ودیا بالن

    میں ایک لالچی فنکار ہوں، ودیا بالن

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہےکہ وہ بہت لالچی فنکار ہیں،جو اپنے آپ کو صرف ہندی فلم اندسٹری تک محدود نہیں رکھ سکتی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ بہت لالچی ہیں اور اپنے آپ کوہندی سنیما تک محدود نہیں رکھ سکتی انہوں نے کہا کہ وہ مراٹھی فلم بھی کرنا چاہتی ہیں چونکہ ان کا تعلق ممبئی سے ہے تو وہ ان کے کلچر کو بہت اچھے سے جانتی ہیں.

    بالی ووڈ اداکارہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آج کل مراٹھی فلموں کی کہانیاں پڑھ رہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ مراٹھی فلموں میں کام کرنا ایک اچھا تجربہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لالچی ہیں جہاں بھی ان کو اداکاری کی آفر ہو تو وہاں پہنچ جاتی ہیں.

    بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی مراٹھی سنیما میں فلم ”اک البیلا” پہلی فلم ہےجس سےانہو ں نے مراٹھی فلم اندسٹری میں انٹری کی ہے.

    بالی ووڈ اداکارہ نے آخری بار فلم ”ہماری ادھوری کہانی” میں اداکاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا.

    اداکارہ ودیا بالن کی فلم ”اک البیلا” بہت جلد مداحوں کے لیے سنیما میں ریلیز کی جائے گی.

  • ودیابالن ایک بار پھر سُجائے گوش کی فلم ‘کہانی ٹو’ میں جلوہ گرہوں گی

    ودیابالن ایک بار پھر سُجائے گوش کی فلم ‘کہانی ٹو’ میں جلوہ گرہوں گی

    ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ودیا بالن ‘ہماری ادھوری کہانی’ جیسی کامیاب فلم کے بعد ایک بار پھر ‘کہانی ٹو’ میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف خوبصورت اداکارہ جو اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں جانی جاتی ہیں، 2012 میں بنے والی ‘فلم ہماری ادھوری کہانی’ کے بعد اب ایک بار پھر ‘کہانی ٹو’ میں جلوہ گر ہوں گی.

    vidya-balan-post-1

    بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ‘ہماری ادھوری کہانی’ جیسی فلم میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو داد دینے پر مجبور کردیاتھا ،جبکہ ودیا بالن کی اداکاری کو مداحوں اور ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سےبھی بہت سراہا گیا تھا.

    بالی ووڈ اداکارہ ڈائریکٹر سُجائے گوش کی فلم ‘کہانی ٹو’ میں جلوہ گرہوں گی، اداکارہ نے سُجائے گوش کا شکریہ اداکیا کہ وہ ‘ہماری ادھوری کہانی’ کے بعد ‘کہانی ٹو’ بنا رہے ہیں.

    vidya-balan-post-2

    ڈائریکٹر سُجائے گوش نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں بالی ووڈ اداکارہ کو’کہانی ٹو’ میں کاسٹ کرنے کی تصدیق کی اور ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ودیا بالن ایک بہترین اداکارہ ہے.

    ودیابالن نے ڈائریکٹر سُجائےگوش کا بنگالی زبان میں شکریہ ادا کیا.

    واضح رہے کہ فلم ‘کہانی ٹو’ میں ودیا بالن کے علاوہ ارجن رامپال ہیں جو کہ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوگئے تھے تاہم فلم کو مداحوں کے لیے 25 نومبر کو ریلیز کیا جائےگا.

  • لوگ مجھے  بنگالی سمجھتے ہیں، اداکارہ ودیابالن

    لوگ مجھے بنگالی سمجھتے ہیں، اداکارہ ودیابالن

    کولکتہ: بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ ان بیشتر وقت چونکہ کولکتہ میں گزرا ہے اس لیے اکثر لوگ انھیں بنگالی سمجھتے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں ودیابالن کا کہنا تھا کہ انھوں نے 2003میں اپنے فلمی کیریئرکا آغاز بھی ایک بنگالی فلم’بھالو ٹھیکو‘سے کیا تھا اور ایک مرتبہ پھر ان دنوں وہ اپنی نئی فلم ’کہانی 2‘کی شوٹنگ کے لیے کولکتہ آئی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہ جب بھی کولکتہ آتی ہیں یہاں کے لوگ ان سے بہت پیار کرتے ہیں، ودیا بالن نے کہا کہ یہاں بار بار آنے جانے کی وجہ سے وہ بنگالی بھی سیکھ گئی ہیں انھیں یہاں کے لوگوں سے بات چیت میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔