Tag: ورثاء کا احتجاج

  • فیصل آباد میں پولیس کی فائرنگ سے 2 طالب علم جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

    فیصل آباد میں پولیس کی فائرنگ سے 2 طالب علم جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس کی فائرنگ سے 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے، ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے اکبر آباد چوک بلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس کی فائرنگ سے کونسٹیبل کا بیٹا دوست سمیت جاں بحق ہوگیا، پولیس ٹیم نے میٹرک کے طالب علموں کو ڈاکو قرار دے دیا، ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے اکبر آباد چوک بلاک کردیا۔

    مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمارے تحفظ کے لیے ہے یا مارنے کے لیے، جبکہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے تھانے پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

    مقتول ارسلام کے کزن نے بتایا دونوں دوست شوارما کھانے گئے تھے پولیس نے ڈاکو قرار دے کر مار ڈالا، پولیس ناکے پر پیسے کے لیے روک رہے تھے ارسلان اور عثمان نہ رکے تو گولیاں برسا دی گئیں۔

    مقتول طالب علموں نے حال ہی میں میٹرک امتیازی نمبروں سے پاس کیا تھا اور دونوں دوستوں کو آج کالج میں داخلہ لینا تھا۔

    دوسری جانب پولیس کی مدعیت میں مقتولین کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مشکوک ملزمان نے روکنے پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر پولیس مقابلہ رپورٹ ہوا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہیں جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

  • پنوں عاقل:4مبینہ ڈاکوؤں کی ہلاکت کیخلاف ورثا کا احتجاج

    پنوں عاقل:4مبینہ ڈاکوؤں کی ہلاکت کیخلاف ورثا کا احتجاج

    پنوں عاقل: چار ڈاکوؤں کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کیخلاف ورثانے احتجاج کیااور روڈ بلاک کردیا۔

     پنوں عاقل میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکوؤں کی ہلاکت کیخلاف ورثا سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نےشاہراہ پرٹائرجلائے اوردھرنا دے کرٹریفک کی آمدورفت معطل کردی۔

    احتجاج کاسلسلہ طویل ہواتو پولیس کو مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئےلاٹھی چارج اورشیلنگ کرناپڑی۔

     پولیس کے مطابق قتل سمیت چالیس وارداتوں میں ملوث ملزمان خیروبائی پاس اغوا کی نیت سے کھڑے تھے لیکن پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

     جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے،جوابی فائرنگ میں چارڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    ورثا کاکہناہےنوجوانوں کوکچھ روز پہلے گرفتارکیاگیاتھا اور انہیں جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

  • پشاور:سکھ شہری کی ٹارگٹ کلنگ، ورثاء کا احتجاج

    پشاور:سکھ شہری کی ٹارگٹ کلنگ، ورثاء کا احتجاج

    پشاور:  ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں حشت نگری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سکھ ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے، ورثاء نے مین جی ٹی روڈ پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    پشاور تھانہ حشت نگری کی حدود میں مسلح ٹارگٹ کلرز نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک سکھ شہری ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈاکٹر کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، سکھ برادری نے لاش کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سکھ برادی نے حملہ آوروں کی فوری طوری پر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    دھرنے کی وجہ سے جی روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو گھنٹوں زحمت کا سامنا کرنا پڑا، سکھ برادری کے سربراہ سرجیت سنگھ سے اکلیت امور کے مشیر نے مذاکرات کئے جو ناکام رہے۔