Tag: ورجن اٹلانٹک

  • ورجن اٹلانٹک کا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    ورجن اٹلانٹک کا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    ورجن اٹلانٹک کا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے نے لندن سے لاس اینجلس کے لیے اڑان بھری تھی، تاہم ہنگامی صورتحال کے باعث واپس ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 23 شام 6 بجکر 7 منٹ پر لندن کے ہیتھرو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امریکا کے لاس اینجلس ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔

    ٹیک آف کے نصف گھنٹے بعد تک بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ برطانیہ کی فضائی حدود میں ہی تھا کہ طیارے میں فنی خرابی کی اطلاع دی گئی۔

    طیارے سے فلائٹ ریڈار کو بھی ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے۔ اڑان بھرنے کے تقریباً سوا گھنٹے بعد برطانوی ائیرلائن کا طیارہ واپس ہیتھرو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    اس سے قبل قطر سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہونے والی قطر ایئر ویز کی پرواز خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی تھی، ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو واپس دوحہ اتار لیا گیا تھا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیرویز کی شیڈول پرواز کیو ار 614 نے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 4 منٹ پر اڑان بھری، مگر طیارے میں فنی خرابی کا انکشاف ہوا۔

    ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز نے صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم روانگی کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ پائلٹ نے ائیر بس اے 330 میں فنی خرابی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کا رخ واپس دوحہ ایئر پورٹ کی جانب موڑ دیا۔ روانگی کے 22 منٹ بعد طیارہ الورکہ کے قریب سمندر پر گھوم رہا تھا کہ فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے اور ٹیک آف کے 34 منٹ بعد طیارہ واپس قطر کے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کیلئے اچھی خبر

    پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کیلئے اچھی خبر

    اسلام آباد : برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک نے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا، نیا شیڈول 11جنوری 2023 سے لاگو ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول میں اضافے کا اعلان کردیا۔

    ورجن اٹلانٹک نے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازوں میں اضافہ کیا، ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار دو طرفہ 5پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    پروازیں لندن سے لاہور اور لاہور سے لندن بروز سوموار، منگل، بدھ، جمعہ اور اتوار آپریٹ کی جائیں گی۔

    ورجن اٹلانٹک لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی، غیر ملکی ائیرلائن کا نیا شیڈول 11جنوری 2023 سے لاگو ہو گا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز نے دو ماہ کی بندش کے بعد اسلام آباد کیلئے فلائٹ آپریشن ایک بار پھر بحال کردیا تھا ، برٹش ائیرلائن لندن اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست فلائٹس آپریشن شروع کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن نے برطانوی ائیرلائن کو پروازوں کی اجازت دے دی ہے، سول ایوی ایشن کی جانب سے دیے گئے اجازت نامہ کے مطابق برٹش ائیرویز کو ایروناٹیکل چارجز ادا کرنا ہونگے، جبکہ ایئرلائنز کو دیے گئے فلائٹ روٹس پر عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا۔

  • برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری

    برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری

    کراچی: برطانوی ایئر لائن نے 10 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ کی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے 10 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    سول ایوی ایشن کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت کے بعد بکنگ کا آغاز ہوگا، ایئر لائن دس دسمبر کو مانچسٹر سے اسلام آباد پہلی فلائٹ آپریٹ کرے گی، 12 دسمبر کو لندن سے اسلام آباد اور 13 دسمبر کو لندن سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

    ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں، مانچسٹر سے اسلام آباد ہفتہ وار 4 پروازیں، لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 فلائٹس آپریٹ کرے گی۔

    ورجن اٹلانٹک ایئرویز کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    مسافروں کو لاہور سے براہ راست لندن کے لیے ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کی پرواز میں اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ کلاس کی سفری سہولت میسر ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ورجن اٹلانٹک ایئر ویز نے پاکستان کے لیے نئی پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا، چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد دونوں ہی مشہور منزلیں ہیں، ہم اپنے جہاز پر مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں۔