Tag: ورزش کے دوران انجینئر ہلاک

  • جم میں ورزش کے دوران انجینئر ہلاک ہوگیا

    جم میں ورزش کے دوران انجینئر ہلاک ہوگیا

    نئی دہلی میں جم میں ورزش کے دوران ٹریڈ مل میں کرنٹ پھیلنے کے سبب انجینئر ہلاک ہوگیا، اہلخانہ کی شکایت پر جم آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان جم میں ورزش میں مصروف تھا کہ نامعلوم وجوہ کی سبب ٹریڈ مل میں کرنٹ پھیل گیا جس سے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جاں بحق ہونے والے لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آئی۔

    مذکورہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا، دہلی کے علاقے روہنی کا رہائشی اور بی ٹیک ڈگری ہولڈر سکشم پروتھی سمپلیکس فٹنس زون میں ورزش کر رہا تھا، اسی دوران ٹریڈمل میں کرنٹ آ گیا جس سے لڑکے کی حالت بگڑ گئی۔

    سکشم کے دوستوں نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لڑکے کی موت کی وجہ سامنے آئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکشم کے اہلخانہ کی شکایت پر جم آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔