Tag: ورلڈٹی ٹوئنٹی

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی

    لاہور: ایشیا کپ اورورلڈٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی کےبعدپاکستان کرکٹ بورڈ میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگئی،بورڈ نے چیف سلیکٹرہارون رشید کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیاگیا۔

    پی سی بی میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے آفٹرشاکس برقرار ہیں کپتان اورکوچ کے بعد کرکٹ بورڈ کی ایک اوروکٹ گرگئی، ہارون رشید کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی کا بوریا بستر گول کردیا گیا۔

    پی سی بی نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اہم فیصلے کرلئے، نئےکوچ کی کھوج کیلئے وسیم اکرم اورزمیزراجہ پرمشتمل کمیٹی بنادی ہے۔

    کمیٹی کوچ کی تقرری کے لیے پی سی بی کی معاونت کرے گی، نئے کوچ، سلیکشن کمیٹی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کااعلان جلد کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات مان لیں، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کئے۔ وقار یونس، شاہد آفریدی اور سلیکشن کمیٹی کی خدمات پر ان کے مشکور ہیں۔

    پی سی بی کےاعلامیے کے مطابق ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شکست کی اہم وجہ کھلاڑیوں کی خراب فٹنس تھی۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں اب کھلاڑیوں کی فٹنس کی شق بھی شامل کی جائیگی، پاکستان کرکٹ ٹیم کا کنڈیشنل کیمپ مئی میں ایبٹ آباد میں لگایا جائیگا۔

  • ورلڈ کپ کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو8وکٹ سےشکست دیدی

    ورلڈ کپ کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو8وکٹ سےشکست دیدی

    کولکتہ: ورلڈٹی ٹوئنٹی کے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکاکو آٹھ وکٹ سے شکست دےدی، دونوں ٹمیں ایونٹ سے پہلے ہی باہرہوچکی ہے۔

    آخری گروپ میچ جنوبی افریقہ کےنام رہا جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا، سری لنکن اوپنر نے پینتالیس رنزکاجارحانہ آغازفراہم کیا۔ نیٹ چندی مل کےآؤٹ ہوتے ہی وکٹیں گرنے لگیں۔

    میتھوز کی غیرموجودگی میں سری لنکن بیٹنگ لائن ناکام رہی اور ٹیم پورے اوورزکھیلے بغیر ہی ایک سو بیس رنزپرڈھیر ہوگئی۔

    ہدف کےتعاقب میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ پندرہ رنزگری، لیکن فاف ڈوپلسی اورہاشم آملہ نے پراعتماد بیٹنگ کی، ہاشم آملہ کی نصف سنچری بنائی، اے بی ڈی ویلیئرز نے وننگ شاٹ لگاکر جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹ سے جیت دلوائی۔

  • ورلڈٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی

    کلکتہ: ورلڈٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی۔

    کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے محمد حفیظ کے برق رفتار 70 رنز کی ہدولت مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 39 کے اجتماعی اسکور پر شرجیل خان 23 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

    احمد شہزاد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد نے 13 اور عمر اکمل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر ناکام رہے اور پہلی ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4 وکٹیں حاصل کی جب کہ محمد عرفان اور وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    جواب میں سری لنکا کی ٹیم ایک سو بیالیس رنز ہی بناسکی، دنیش چندیمل اور دلکارتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عرفان نے دوسرے ہی اوور میں دلشان کو صفر پر پویلین بھیج دیا جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں چندیمل 30، تھریمانے 45، کپوگیرا14، اینجلے میتھیوز 10، سری وردانے 2، تھسارا پریرا 5، کولیسکرا 7 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

  • ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی انٹری،پاکستان ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

    ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی انٹری،پاکستان ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

    کولکتہ: ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی انٹری،آفریدی الیون کولکتہ پہنچ گئی پاکستانی ٹیم کے اردگرد سیکورٹی اہلکاروں کاحصار،شائقین دوردور صحافیوں کوبھی آفریدی الیون سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    پاکستان ٹیم کی بھارت آمد کا سبھی کو انتظار تھا نجی پرواز کے ذریعے گرین شرٹس کولکتہ پہنچ گئی، کولکتہ کا ائیرپورٹ ْقلعہ کا منظر پیش کررہا تھا، پاکستانی ٹیم کے لئے پولیس اور فورسز کے سخت سیکورٹی حصار اور بم پروف بس کا بندوست کیا گیا جس میں پاکستان ٹیم ائیر پورٹ سے ہوٹل کے لیے روانہ ہوئی۔

    فیلڈ کی طرح ایرپورٹ پر بھی شاہد آفریدی نے لیڈ کیا،ٹیم کا استقبال مقامی حکومت نے کیا،کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ پر کسی سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ قومی ٹیم سکیورٹی حسار میں تاج ہوٹل پہنچادیا گیا، ہوٹل کا ایک فلور پاکستان ٹیم کیلئے وقف ہے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم ایک وارم اپ میچ چودہ مارچ کو سری لنکا کیخلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی، ورلڈ ٹوئنٹی کا پہلا میچ کوالیفائر ٹیم سے بدھ کو ہوگا۔