Tag: ورلڈٹی20

  • ورلڈٹی20،آسٹریلیاکی ایونٹ میں پہلی کامیابی بنگلادیش کوایک اورشکست

    ورلڈٹی20،آسٹریلیاکی ایونٹ میں پہلی کامیابی بنگلادیش کوایک اورشکست

    بنگلور: ورلڈ ٹوئنٹی گروپ 2 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    گھرکی شیربنگلادیش کولکتہ کے بعد بنگلورمیں بھی ڈھیرہوگئی کینگروز نے بنگال ٹائیگرزکو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دوسری شکست کامزاچکھایا۔

    ورلڈٹی ٹوئنٹی کےگروپ راؤنڈ میں آسٹریلیا نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا، مایوس کن آغازکے بعد شکیب الحسن اورمحمود اللہ نے جان لڑائی، بنگلادیش نےمحموداللہ کے انچاس رنزکی بدولت پانچ وکٹ پر ایک سوچھپن رنزبنائے، ایڈم زمپانے تین اورشین واٹسن نےدووکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کےتعاقب میں شین واٹسن اورعثمان خواجہ کے درمیان اکسٹھ رنزکی شراکت نے میچ بنگلادیش سے چھین لیا، عثمان خواجہ نےاٹھاون رنزکی اننگزکھیلی۔ عثمان خواجہ کے آؤٹ ہوتے ہی بلےبازوں کی لائن لگ گئی۔

    بنگلادیش نے یکےبعد دیگرے وکٹیں تولی، لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی، میچ ہاتھ سے نکل چکاتھا، جیمزفالکنرنے وننگ شاٹ لگاکرہدف اٹھارہیویں اوورکی تیسری گیند پرحاصل کیا۔

  • ورلڈٹی20، جنوبی افریقہ کی افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

    ورلڈٹی20، جنوبی افریقہ کی افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

    ممبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سنسنی خیزمقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج پہلا میچ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے ٹیموں کےدرمیان جاری ہے۔

    قبل ازیں ورلڈ ٹی 20 کے بیسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ایک، ایک میچ ہار چکی ہیں۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈی کوک، ہاشم آملہ، ڈوپلیسز، ڈویلیئرز، ڈومنی، ملر، مورس، ایبٹ، رباڈا اور عمران طاہر شامل ہیں۔

    افغانستان کی ٹیم میں محمد شہزاد، نور علی زردان، اصغر، گلبدین، محمد نبی، سمیع اللہ، شنواری، نجیب اللہ، راشد، امیر حمزہ ، دولت اور شاہ پورزردان شامل ہیں۔

  • ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی انٹری،پاکستان ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

    ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی انٹری،پاکستان ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

    کولکتہ: ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی انٹری،آفریدی الیون کولکتہ پہنچ گئی پاکستانی ٹیم کے اردگرد سیکورٹی اہلکاروں کاحصار،شائقین دوردور صحافیوں کوبھی آفریدی الیون سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    پاکستان ٹیم کی بھارت آمد کا سبھی کو انتظار تھا نجی پرواز کے ذریعے گرین شرٹس کولکتہ پہنچ گئی، کولکتہ کا ائیرپورٹ ْقلعہ کا منظر پیش کررہا تھا، پاکستانی ٹیم کے لئے پولیس اور فورسز کے سخت سیکورٹی حصار اور بم پروف بس کا بندوست کیا گیا جس میں پاکستان ٹیم ائیر پورٹ سے ہوٹل کے لیے روانہ ہوئی۔

    فیلڈ کی طرح ایرپورٹ پر بھی شاہد آفریدی نے لیڈ کیا،ٹیم کا استقبال مقامی حکومت نے کیا،کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ پر کسی سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ قومی ٹیم سکیورٹی حسار میں تاج ہوٹل پہنچادیا گیا، ہوٹل کا ایک فلور پاکستان ٹیم کیلئے وقف ہے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم ایک وارم اپ میچ چودہ مارچ کو سری لنکا کیخلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی، ورلڈ ٹوئنٹی کا پہلا میچ کوالیفائر ٹیم سے بدھ کو ہوگا۔

     

  • ورلڈٹی20کھیلیں یانہیں؟‌ پی سی بی کاحکومت کو خط

    ورلڈٹی20کھیلیں یانہیں؟‌ پی سی بی کاحکومت کو خط

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لی۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلیں یا نہیں اس فیصلے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت کو خط لکھ دیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا چھٹا ایڈیشن آئندہ سال مارچ سے اپریل تک بھارت میں ہوناہے۔ جس میں شرکت کیلئے کرکٹ بورڈ نے حکومت سے اجازت مانگ لی۔

    پاکستان کی ایونٹ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے، حکومت کی اجازت نہ ملی تو قومی ٹیم ایونٹ میں حصہ نہیں لے گی۔