Tag: ورلڈکپ

  • ہر سیریز ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں، سلمان علی آغا

    ہر سیریز ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں، سلمان علی آغا

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ورلڈکپ کیسے جیتنا ہے، دبئی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں، ان کنڈیشنز کے بعد جب دبئی جانا ہوگا تو ہمیں اس کا کافی فائدہ ہوگا۔

    سلمان علی آغا کا امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جتنی بھی سیریز کھیلی ہیں یا آگے کھیلنی ہیں وہ تمام ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف ہوم اور اوے سیریز، ابھی ویسٹ انڈیز پھر ٹرائی نیشن اور ایشیاء کپ یہ تمام سیریز ورلڈ کپ کو دیکھ کر کھیل رہے ہیں۔

    کپتان نے کہا کہ اس سیریز میں صائم ایوب اچھی بولنگ کر رہا تھا، دوسری طرف پریشر بڑھانے کے لیے صفیان مقیم سے بھی بولنگ کروانی تھی، آگے آپ مجھے بولنگ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ پہلے 2 میچز سے آج کی پچ بہتر تھی، ہم نے سوچا تھا کہ اگر 160 یا 170 کرتے ہیں تو ڈیفینڈ کر لیں گے، جس طرح سے اوپنرز نے آغاز دیا اور ایسا اسٹارٹ ملے تو آپ 180 یا 190 کر لیتے ہیں، اندازہ تھا کہ پاور پلے میں جب گیند پرانا ہوگا تو جتنا بھی اچھا پچ ہو گیند گرپ ضرور کرے گا اور وہی ہوا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

    فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، صائم ایوب، سفیان مقیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔

    صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا

    ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں امریکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    امریکا اور جنوبی افریقا کامیچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا، سپر 8 مرحلے کے میچز، سیمی فائنلز اور فائنل ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔

    سابق عالمی چیمپئن پاکستان، سری لنکا سمیت نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں اور پہلے مرحلے میں ہی ان کا ورلڈ کپ ختم ہو گیا جب کہ حیران کن طور پر پہلا میگا ایونٹ کھیلنے والی شریک میزبان ٹیم امریکا نے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ نچلے نمبروں کی ٹیموں افغانستان اور بنگلہ دیش بھی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔

    رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک 20 ٹیموں کو پانچ پانچ ٹیموں پر مشتمل چار گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیموں نے سپر ایٹ میں جگہ بنانی تھی۔

    گروپ اے میں بھارت کے ساتھ امریکا نے سرپرائزنگ انٹری دی جب کہ پاکستان باہر ہوا۔ گروپ بی میں آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ آخری لمحات میں اگلے مرحلے تک پہنچا۔ گروپ سی میں کیویز ہاتھ ملتے رہ گئے جب کہ ویسٹ انڈیز اور افغانستان نے اگلے مرحلے کے لیے ٹکٹ کٹوایا اور گروپ ڈی میں سری لنکا باہر جب کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ بنگلہ دیش کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

    سپر ایٹ مرحلے میں سب کی نظریں 5 مضبوط ٹیموں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ پر ہوں گی تاہم پہلے مرحلے کی کارکردگی دیکھتے ہوئے بالخصوص افغانستان اور امریکا کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سپر ایٹ کے تمام میچز اینٹیگا، بارباڈوس، سینٹ لوشیا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جائیں گے۔

    سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی آٹھ ٹیموں کو بھی اب دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں گروپ ون میں بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں جب کہ گروپ ٹو میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے ساتھ جنوبی افریقہ اور دونوں شریک میزبان ملک ویسٹ انڈیز اور امریکا شامل ہیں۔

    ہر ٹیم اپنے گروپ سے ایک ایک میچ اور سپر ایٹ میں مجموعی طور پر تین تین میچز کھیلے گی اور ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا شیڈول:

    19 جون: امریکا بمقابلہ جنوبی افریقہ

    20 جون: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

    20 جون: افغانستان بمقابلہ بھارت

    21 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش

    21 جون: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

    22 جون: امریکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

    22 جون: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش

    23 جون: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا

    23 جون: امریکا بمقابلہ انگلینڈ

    24 جون: ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ

    24 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

    25 جون افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش

    سہواگ کا بابر اعظم سے متعلق سخت بیان : سابق کرکٹرز نے کیا کہا؟

    پہلا سیمی فائنل 26 جون کو گیانا جب کہ دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا مزا کرکرا کر دیا، سہواگ

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا مزا کرکرا کر دیا، سہواگ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر وریندر سہواگ بھی دیگر کرکٹرز کی طرح امریکا میں لو اسکورنگ میچز پر خوش نہیں اور کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مزا کرکرا کر دیا۔

    ایک بھارتی ٹی وی اسپورٹس پروگرام میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سابق جارح مزاج بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اگر آپ نیویارک میں کرکٹ کو لے کر آئے ہو تو اس کو اتنا دلچسپ کیوں نہیں بنا رہے کہ شائقین کرکٹ میچ دیکھ کر محظوظ ہوں اور امریکی بھی دیکھنے آئیں تو انہیں مزا آئے۔

    سہواگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاں پاک بھارت میچ سمیت 4 میچز ہیں وہاں کے لیے ڈراپ ان چپز ایڈیلیڈ سے منگوائی گئی ہیں تو کم از کم وہاں جیسی پٹاخہ وکٹ تو ہونی چاہیے تھی کہ ون ڈے کھیلیں تو 300 اور ٹی 20 میں کم از کم 150 پلس تو بنیں لیکن لو اسکورنگ میچز نے تمام مزا ہی کرکرا کر دیا۔

    اس موقع پر سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے کہا کہ انگلینڈ میں بھی شروع میں بولرز کو مدد ملتی ہے لیکن پھر وکٹ کا رویہ تبدیل ہوتا ہے اور بلے باز بھی ہٹ کرتے ہیں لیکن یہاں تو پورا پیٹرن ہی تبدیل ہو گیا ہے اور ٹاس ہی سب سے اہمیت اختیار کر گیا ہے جو جیتے گا وہ پہلے بولنگ کرے گا تو جیت کا امکان بھی اس کا بڑھ جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-what-are-the-strengths-and-weaknesses-of-pakistan-india-teams/

  • ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز، یوگنڈا کو شکست دیدی

    ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز، یوگنڈا کو شکست دیدی

    افغانستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے یوگنڈا کو شکست دیدی، افغانستان کے 184 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 58 رنز بناسکی۔

    امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا، یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، اوپننگ بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

    افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 70 رنز اور رحمت اللّٰہ گرباز 76 بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    افغانستان کے 184رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم 58 رنز بناسکی، یوگنڈا کے 11 میں سے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، فضل حق فاروقی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں شکست دیدی

    نیویارک میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 78 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، افغانستان نے  یوگنڈا کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، افغانستان نے یوگنڈا کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا

    افغانستان نے یوگنڈا کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

    امریکی ریاست رہوڈ آئیلینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی دونوں ٹیمیں زور آزمائی کررہی ہیں، یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کئے، اوپننگ بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

    افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 70 رنز اور رحمت اللّٰہ گرباز 76 بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    براعظم افریقا سے نمیبیا کے بعد یوگنڈا دوسری ٹیم تھی جس نے امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

    یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی

    نیویارک میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 78 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں شکست دیدی

    ٹی 20 ورلڈکپ: نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں شکست دیدی

    برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے تیسرے میچ میں نمیبیا کو پہلی کامیابی مل گئی، دلچسپ مقابلے کے بعد عمان کو سپر اوور میں شکست دیدی۔

    برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 109 رنز بنائے، نمیبیا کے بالرز کے سامنے عمان کے بیٹرز لڑکھڑا گئے اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 109 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    عمان کو پہلے ہی اوور میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، نمیبیا کے ٹرمپلن نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے میچ کی پہلی گیند پر اوپننگ بیٹر کیشپ پرجاپتی اور دوسری گیند پر کپتان عاقب الیاس کی وکٹ حاصل کرلی۔

    عمان کی جانب سے ذیشان مقصود 22، آیان خان 15 اور شکیل احمد 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ خالد کائل 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    نمیبیا کے روبن ٹرمپلن نے 4، ڈیوڈ ویزے3، گرہارڈ ایراسمس نے 2 اور برنارڈ شولز نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم بھی 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا سکی اور یوں میچ کا نتیجہ سپر اوور پر منتقل ہوگیا۔

    سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 22 رنز کا ہدف دیا تھا، عمان کی ٹیم صرف 10 رنز اسکور کرسکی اور نمیبیا کی ٹیم نے پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

    ویسٹ انڈیز نے نوآموز پاپوانیوگنی کو کرکٹ کا سبق پڑھا دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے میچ میں امریکا نے کینیڈا اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کوعماد وسیم کی ضرورت ہے، شاداب خان

    ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کوعماد وسیم کی ضرورت ہے، شاداب خان

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو عماد وسیم کی ضرورت ہے۔

    پی ایس ایل کے ایلی منیٹر ٹو میں پشاور زلمی کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ عماد وسیم مختلف لیگز میں پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔ میں تو چاہتا ہوں کہ عماد وسیم پاکستان ٹیم میں واپس آئیں۔ عماد وسیم کا ہماری ٹیم میں ہونا ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ مشکل صورتحال میں پہلے بھی میچز جیت چکے ہیں۔ مثبت سوچ کے ساتھ کھلاڑی کھیل رہے تھے۔ حیدر علی کا دن ہو اورعماد وسیم بغیر کسی خوف کے کھیلے تو جیتنا ہی تھا۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ کراؤڈ کی جانب سے عماد وسیم کے ساتھ نارواسلوک نہیں ہونا چاہیے۔ وہ ایک طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ حیدر علی کی پرفارمنس میں اتارچڑھاؤ آتا رہا ہے۔ کبھی بھی کھلاڑی کو مایوس نہیں کرنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ میں اپنی تکنیک پر کام کر رہا ہوں۔ تکنیک کو بہتر بنانے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ یقین ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کرلوں گا۔

    کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ شاہین کو ایک سیریز کے نتائج پر کپتانی سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔ سیریز جیتیں اور تجربات بھی کرتے رہیں ایسا ممکن نہیں ہوسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ قریب تر ہے اور اس سے قبل مسئلے مسائل حل ہوجانے چاہئیں۔ ماڈرن کرکٹ میں فیلیئر کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ ہم پاکستانی فیلیئر قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔

  • سابق کپتان محمد اظہرالدین نے بھارت کے ورلڈکپ جیتنے کے حوالے سے کیا کہا؟

    سابق کپتان محمد اظہرالدین نے بھارت کے ورلڈکپ جیتنے کے حوالے سے کیا کہا؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ٹرافی اٹھانے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

    تین ون ڈے ورلڈکپ میں ٹیم انڈیا کی قیادت کرنے والے محمد اظہرالدین کا کہنا ہے کہ اس بار آئی سی سی ایونٹ جیتنے کے لیے بھارتی ٹیم فیوریٹ ہے۔ اس وقت ٹیم نے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے چاہے وہ بیٹنگ ہو، بولنگ ہو یا فیلدنگ ہو۔

    انھوں نے کہا کہ روہت شرما کی قیادت میں بلیو شرٹس اس بار ورلڈکپ جیت کر آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا قحط کرسکتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم 2013 سے اب تک کوئی عالمی ایونٹ نہیں جیت سکی۔

    اظہرالدین نے 99 ٹیسٹ اور 334 ون ڈے میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس وقت وہ سیاست کے میدان میں اپنی اننگز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انڈیا کے سابق کرکٹر اس وقت 30 نومبر سے ہونے والے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کی تشہیر میں مصروف ہیں جہاں وہ کانگریس کے ٹکٹ پر الیکش لڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھاتی ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اس نے اپنے تمام کے تمام 9 گروپ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسے کل 15 نومبر کو سیمی فائنل میں کیوی ٹیم کا سامنا کرنا ہے۔

  • ورلڈکپ جیتنے میں بھارت کے لیے اصل رکاوٹ سیمی فائنل ہے!

    ورلڈکپ جیتنے میں بھارت کے لیے اصل رکاوٹ سیمی فائنل ہے!

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دنیش کارتک محسوس کرتے ہیں کہ ان کی ٹیم کے لیے اصل رکاوٹ سیمی فائنل ہے۔

    تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر کا اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تو وہ ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

    دنیش کارتک سمجھتے ہیں کہ اگر بھارت ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتا ہے تو وہ یقینی طور پر آئی سی سی ایونٹ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرے گا۔ کارتک کے مطابق قطع نظر اسکے مخالف کون ہے، روہت شرما کی ٹیم جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرتا ہے، تو پھر آگے آسٹریلیا ہو یا جنوبی افریقہ، میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ بھارت اس ورلڈ کپ کو جیتے گا۔ میرے خیال میں بڑی رکاوٹ سیمی فائنل ہے۔

    کارتک نے کہا کہ بھارت کو سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے اور اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ ترتیب دینا چاہیے۔

    انھوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس ایک طاقتور بولنگ اٹیک ہے جو اہم ناک آؤٹ میچز میں ہدف کا دفاع کرسکتا ہے۔

    دنیش کارتک نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا میچ ہے۔ مبئی میں ٹیم انڈیا کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے اور بڑا ٹوٹل بنانا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اس کا دفاع کرلیں گے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی بولنگ ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ 2023 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بدھ 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

  • ’بنگلا دیش کیخلاف افتخار احمد کو تیسرے نمبر پر آنا چاہیے تھا‘

    ’بنگلا دیش کیخلاف افتخار احمد کو تیسرے نمبر پر آنا چاہیے تھا‘

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے بنگلادیش کا 205 رنز کا ہدف با آسانی 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    تاہم اب ورلڈ کپ میں رن ریٹ کی دوڑ شروع ہوگئی، پاکستان کے لیے اپنے بقیہ میچز بہترین رن ریٹ کے ساتھ جیتنا ضروری ہے، اگر ٹیم کل کا میچ پہلے 29 اوورز میں مکمل کرتی تو اس صورت رن ریٹ پلس ہوجاتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    اس سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف فخر زمان کے بعد چھکے لگانے کی پاور افتخار احمد میں تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بہترین رین ریٹ کے لیے کپتان کو اس وقت فیصلہ لینا چاہیے تھا، بیٹنگ آڈر میں تبدیلی کرتے ہوئے افتخار احمد کو تیسرے نمبر پر بھیجتے تاکہ گیم کم از کم اوورز میں مکمل ہوجاتا۔

    سابق کھلاڑی باسط علی نے کہا کہ ہماری مینجمنٹ میں گیم سے متعلق آگاہی نہیں ہے، جب اوپنر کی وکٹ گری تو گیم ہاتھ میں تھا اس صورت میں چھکے لگانے والے بیٹرز کو بھیجنا چاہیے تھا۔

    دسری جانب کامران اکمل نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف پچ بہت اچھی تھی، عبداللہ شفیق کی پرفارمنس بہت اچھی ہے انہیں بھی تیزی سے کھیلنا چاہیے تھا، یہ گیم پاکستان کو 25 سے 26 اوورز میں ختم کرنا چاہیے تھا۔