Tag: ورلڈکپ جیتنے کی کوشش

  • کس سپراسٹار کے لیے بھارتی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی کوشش کرے گی؟

    کس سپراسٹار کے لیے بھارتی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی کوشش کرے گی؟

    بھارت اپنے کس سپراسٹار کھلاڑی کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کرے گا؟ تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ ورلڈ کلاس بیٹسمین ویرات کوہلی ہونگے! اس بات کا انکشاف وریندر سہواگ نے ایک بھارتی چینل پر کیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر کا کہنا تھا کہ اس بار ہمارے کھلاڑی ویرات کے لیے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    سہواگ کا ماننا ہے کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ کوہلی کو ورلڈ کپ ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھے اور سب اس کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

    انھوں نے 2011 کا ورلڈ کپ یاد کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح انڈین پلیئرز نے سچن ٹنڈولکر کے لیے 2011 کا ورلڈکپ جیتنے کے لیے جان ماری اور اپنی بہترین پرفارمنس دی۔

    واضح رہے کہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں 2011 میں جس بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، کوہلی اس اسکواڈ کا حصہ تھے۔ تاہم 2019 ورلڈ کپ میں ان کی کپتانی میں بھارت سیمی فائنل ہار گیا تھا۔