Tag: ورلڈکپ فائنل

  • کیف کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار، وارنر سے بات منوانے کے لیے اڑ گئے

    کیف کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار، وارنر سے بات منوانے کے لیے اڑ گئے

    سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا غم اب تک نہیں بھلا پائے، ڈیوڈ وارنر سے اپنی بات منوانے کے لیے اڑ گئے۔

    محمد کیف نے بھارت کو شکست کے بعد پیپر پر چیمپئن قرار دیا تھا، جس پر عالمی چیمپئن ٹیم کا حصہ ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ پیپر پر مضبوط ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا فائنل والے دن پرفارم کرنا پڑتا ہے۔

    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پھر سے جواب دیتے ہوئے محمد کیف نے ٹوئٹ کی ہے اور میں نہ مانوں کی رٹ کو برقرار رکھا ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’فائنل میں یہ آسٹریلیا کا دن تھا وہ جیت گئے اب ورلڈکپ کے فاتح ہیں۔‘

    تاہم انھوں نے اپنی دانست میں مزید حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت نے لگاتار 10 میچز جیتے تھے اسے گیارویں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے پاس سب سے بہترین بولرز اور بیٹرز موجود تھے۔ یہ ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین ٹیم تھی۔‘

    سابق بھارتی کرکٹر نے آخر میں آسٹریلیا کی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دونوں چیزیں حقیقت ہیں، پیپر پر بھی اور فیلڈ پر بھی آسٹریلیا پرسکون ہو جاؤ۔

    واضح رہے کہ سابق بیٹر محمد کیف نے فائنل کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں آسٹریلیا کو چیمپئن نہیں مانتا بھارتی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی وہی چیمپئنز ہیں۔

    کیف کے اس بیان پر ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آن پیپر ٹیم کتنی مضبوط ہے کھلاڑیوں کو اس وقت پرفارم کرنا ہوتا ہے جب سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اسی لیے آخری مقابلہ فائنل کہلاتا ہے یہی وہ دن ہوتا ہے جب چیمپئن بننے کیلئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔

  • شکست پر بھارتی آپے سے باہر، ٹی وی توڑ ڈالا، ٹیم کیخلاف شدید نعرے، ویڈیو

    شکست پر بھارتی آپے سے باہر، ٹی وی توڑ ڈالا، ٹیم کیخلاف شدید نعرے، ویڈیو

    بھارت کی آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد مداح بھپر گئے، بیچ سڑک پر ٹی وی توڑ ڈالا اور انڈین ٹیم کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کا اختتام بھارت کے لیے کسی بھیانک خواب کی طرح ہوا، جہاں فائنل میں اسے عبرتناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے آسٹریلیا نے چھٹی بار فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    ایسے میں جو بھارتی اپنی ٹیم کو فائنل کا فاتح سمجھے بیٹھے تھے وہ شکست پر چراغ پا ہوگئے اور انھیں بلیوشرٹس کی ہار کسی صورت ہضم نہیں ہورہی ہے۔ کرکٹ شائقین فائنل میں بھارت کی واجبی پرفارمنس کے بعد اسٹار کرکٹرز پر کڑی تنقید کررہے ہیں اور ان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

    بھارت سے احتجاج کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ شائقین بیچ سڑک پر ڈنڈا اٹھائے احتجاج کررہے ہیں اور ساتھ ہی روہت اور کوہلی کی تصاویر کی ڈنڈے سے دھنائی بھی کررہے ہیں۔

    بھارتی ٹیم سے سخت ناراض مداح شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ’انڈیا ٹیم ہائے ہائے، انڈیا ٹیم ہائے ہائے۔‘ مداحوں نے کوہلی اور روہت کی تصویر کو ڈنڈے سے بھی مارا۔

    دیگر لوگ بھی ویڈیو میں مختلف بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر لیے کھ۔ڑے نظر آرہے ہیں جبکہ پوسٹرز پر ہندی میں کھلاڑیوں کے لیے انھوں نے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت جو کہ ورلڈکپ فائنل سے پہلے تک ناقابل شکست تھا اور اس نے لگاتار 10 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، اسے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دچار ہونا پڑا۔

  • دو بار ورلڈکپ جیتنے والے سابق عظیم کرکٹر نے کمنز اور ہیڈ کے لیے کیا کہا؟

    دو بار ورلڈکپ جیتنے والے سابق عظیم کرکٹر نے کمنز اور ہیڈ کے لیے کیا کہا؟

    آسٹریلین ٹیم کے لیے دو ورلڈکپ جیتنے والے سابق عظیم کرکٹر نے بھارتی ٹیم کے خلاف عالمی کپ فائنل کی فتح پر کمنز اور ہیڈ کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔

    احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے حتمی مقابلے میں بھارت کو دردناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ دو بار ورلڈ کپ فاتح اسکواڈ کا حصہ رہنے والے شین واٹسن نے ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز کی پرفارمنس پر تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔

    آئی سی سی ریویو پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے، واٹسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹریوس ہیڈ ایک اعلیٰ پائے کے بیٹر ہیں۔ وہ کھیل کو آگے بڑھاتے ہیں۔ فائنل میں تقریباً 50 یا 60 رنز کے بعد انھوں نے مرضی سے بیٹنگ کی، جب بھی ان کا دل چاہا انھوں نے باؤنڈری لگائی۔

    واٹسن کا کہنا تھا کہ ٹریوس ہیڈ نے بطور کھلاڑی آسٹریلیا کے لیے کھیل کے تمام فارمیٹس میں پرفارم کیا ہے، وہ آزادی اور بے خوف طریقے سے کھیلتے ہیں۔

    انھوں نے فائنل میں بھارت کے خلاف چیلنجنگ کنڈیشنز میں پرفارم کیا، یقینی طور پر یہاں کا ماحول آسٹریلیا سے مختلف تھا۔

    واٹسن کا آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے حوالے سے کہنا تھا کہ کمنز نے فائنل میں جو فیصلے کیے، ان کی حکمت عملی بالکل درست تھی۔

    میرے تجربے کے مطابق بھارت میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے جیتنا جبکہ آپ کو صورتحال کا بھی اندازہ ہو ایک بہترین چیز ہے اور اس سے کپتان کی مضبوطی کا اندازہ ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو بھارت میں ورلڈ کپ جیتنے کے لیے سپورٹ حاصل نہیں تھگیں اور چیزیں پیٹ کمنز کے خلاف جا رہی تھیں، تاہم انھوں نے آسانی سے ایسا کردکھایا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے بیٹنگ میں نسبتاً بہتر شروعات کی تھی اس کے باوجود نریندر مودی اسٹیڈیم کے اندر ایک لاکھ سے زائد کے مجمع کے سامنے آسٹریلیا نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

    پیٹ کمنز نے کپتانی کا حق ادا کرتے ہوئے زبردست بولنگ کی اور 34 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹریوس ہیڈ نے ہدف کا تعاقعب کرتے ہوئے نہ صرف شاندار جارحانہ سنچری اسکور کی تھی بلکہ عمدہ فیلڈنگ کرتے ہوئے رہت شرما کا بہترین کیچ بھی تھاما تھا۔

  • بھارتی اسٹار کرکٹرز فائنل میں شکست کے بعد آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے

    بھارتی اسٹار کرکٹرز فائنل میں شکست کے بعد آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے

    ایک ارب سے زائد بھارتیوں کے دل ایک بار پھر سے ٹوٹ گئے، تاہم ورلڈکپ ہارنے کے بعد گرائؤنڈ میں موجود 11 بھارتی پلیئرز بھی کم تکلیف میں نہیں دکھائی دیے۔

    بھارت لگاتار 10 میچز جیتنے کے باجود آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا فائنل نہ جیت سکا، آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے چھ وکٹوں سے ہزیمت اٹھانا پڑی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بڑے اسٹار پلیئرز بھی اس شکست کے بعد اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور بہترین موقع گنوانے پر بچوں کی طرح روتے نظرآئے۔

    پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو حتمی مقابلے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس کی تلخی سوا ارب بھارتیوں سمیت کرکٹرز نے بھی محسوس کی۔

    بھاتی فاسٹ بولر محمد سراج شکست کے بعد روتے ہوئے نظر آئے جبکہ جسپریت بمراہ انھیں تسلی دینے کی کوشش کررہے تھے۔ کے ایل راہول بھی ہار کے بعد گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گئے۔

    https://twitter.com/whenvsayshii/status/1726274461824074106?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726274461824074106%7Ctwgr%5E18ece3224f518ae46d13c0500315751e1c6637a3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Fsiraj-in-tears-rohit-fails-to-control-his-kohli-buries-face-after-indias-gut-wrenching-world-cup-final-defeat-101700414833907.html

    گلین میکسویل نے جیسے ہی وننگ شاٹ کھیلا سپراسٹار ویرات کوہلی اپنے چہرے کو کیپ سے چھپاتے نظر آئے شاید وہ اپنے آنسو چھپانے کی کوشش کررہے تھے۔

    سب سے بڑھ کر کپتان روہت شرما بھی اپنے آنسو نہیں روک پائے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح ہے کہ ان کی آنکھوں میں آنسو ہیں اور وہ رنجیدہ سے گراؤنڈ سے واپس جارہے ہیں۔

    https://twitter.com/NihariVsKorma/status/1726294277880484261?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726294277880484261%7Ctwgr%5E18ece3224f518ae46d13c0500315751e1c6637a3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Fsiraj-in-tears-rohit-fails-to-control-his-kohli-buries-face-after-indias-gut-wrenching-world-cup-final-defeat-101700414833907.html

    واضح رہے کہ بھارت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا مگر فائنل میں قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا اور میزبان کو بھی اسی صورتحال سے گزرنا پڑا جس سے چار سال پہلے نیوزی لینڈ دوچار ہوا تھا۔

  • بھارت کو ہارتا دیکھ کر بمراہ نے غصے میں کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    بھارت کو ہارتا دیکھ کر بمراہ نے غصے میں کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا نے بھارت کو ورلڈکپ فائنل میں عبرتناک شکست سے دوچار کیا، تاہم میچ میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب ہار سامنے دیکھ کر بمراہ نے غصے سے بیلز گرادیں۔

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلین بیٹرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ہدف کے تعاقب کے دوران بھارتی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔ اندین پیسرز اور اسپنرز جو پورے ایونٹ کے دوران بیٹرز کے لیے مشکلات کا باعث بنے ہوئے تھے، فائنل میں وہ آسٹریلیا کے آگے بے بس نظر آئے۔

    ایک مرحلے پر ورلڈکپ کی میزبان بھارت کی ہار کے آثار بالکل واضح ہوگئے تھے۔ ایسے میں اوور ختم ہونے کے بعد جب جسپریت بمراہ کو امپائر نے کیپ واپس کی تو انھوں نے کیپ مار کر وکٹوں کی بیلز گرا دیں۔

    پیسر کی اس حرکت کی ویڈیو آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی ہے اور اسے بمراہ کی مایوسی سے تشبیح دی ہے۔

    آئی سی سی نے ویڈی کے کیپشن میں لکھا کہ جسپریت بمراہ کی مایوسی دیکھی جاسکتی ہے، ساتھ ہی کونسل نے دو آنکھوں کی ایموجی بھی بنائی۔

    اس موقع پر کمنٹیٹر کا بھی کہنا تھا کہ بمراہ کافی مایوس ہوچکے ہیں، میدان میں ٹھنڈے رہنے والے پلیئرز بھی دباؤ محسوس کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلین سائیڈ نے ورلڈکپ فائنل میں تقریباً یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارتی کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، 241 رنز کے ہدف کا تعاقب کینگروز نے باآسانی 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

  • بھارت کی شکست کے آثار واضح ہونے پر وکرانت گپتا نے کیا ٹوئٹ کی؟

    بھارت کی شکست کے آثار واضح ہونے پر وکرانت گپتا نے کیا ٹوئٹ کی؟

    آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں جیسے ہی بھارت کی شکست کے آثار واضح ہوئے، وکرانت گپتا نے میزبانی سائیڈ کی غلطیوں کی نشاندہی کردی۔

    معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا عالمی کپ فائنل میچ کے دوران ہی اپنی ٹوئٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے فائنل جیسے میچ میں 40 رنز کم اسکور کیے۔ بھارت نے جب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اتنا کم اسکور بنایا تھا وہ اسی وقت میچ ہار گیا تھا۔

    وکرانت نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’سچ پوچھیں تو بھارت اسی وقت ہار گیا تھا جب اس نے صرف 240 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے کم از کم 40 رنز کم بنائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آسٹریلیا کے 47 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے تو شاید امید کی ایک کرن جاگی تھی لیکن آسٹریلیا جانتا تھا کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے سے صرف ایک پارٹنرشپ کی دوری پر ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے تھے۔

    میچ میں ایک مرحلے پر کینگروز کے تین کھلاڑی محض 47 رنز کے اسکور پر پویلی لوٹ گئے تھے لیکن پھر ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشن سنچری شاندار سنچری شراکت کے ذریعے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

  • گواسکر شامی کے بجائے کس کرکٹر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سمجتھے ہیں؟

    گواسکر شامی کے بجائے کس کرکٹر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سمجتھے ہیں؟

    سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر محمد شامی کے بجائے کسے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سمجھتے ہیں، کرکٹ لیجنڈ نے بتادیا۔

    اس ایونٹ میں چند پلیئرز نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جن میں سب سے ٹاپ پر بھارتی پیسر محمد شامی موجود ہیں۔ انھوں نے اپنی تباہ کن بولنگ سے ہر ٹیم کو مشکل میں ڈالے رکھا۔ سیمی فائنل میں تو فاسٹ بولر نے 7 کیوی بیٹرز کو چلتا کیا۔

    تاہم بھارتی لیجنڈ سنیل گواسکر شامی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ نہیں سمجھتے۔ اس کے بجائے وہ جن دو کرکٹرز کو اس کا حقدار سمجھتے ہیں وہ دنوں بھی بھارتی ہی ہیں، ان میں سے ایک ویرات کوہلی اور دوسرے کپتان روہت شرما ہیں۔

    اپنے دور کے ماسٹر بیٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ میں اس ایوارڈ کے لیے دو پلیئرز کو منتخب کروں گا ان میں سے ایک کوہلی ہیں۔ جس طرح انھوں نے ٹورنامنٹ میں بیٹنگ کی وہ شاندار ہے، ساتھ ہیں کوہلی نے ون ڈے میں 50 سنچریاں بھی مکمل کی جو اب ت کوئی نہیں کرپایا۔

    سنیل نے کہا کہ ویرات نے تسلسل سے کارکردگی دکھائی ہے تقریباً ہر میچ میں انھوں نے نصف سنچری یا اس سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔

    دوسرا نام گواسکر نے روہت شرما کا لیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان نے ورلڈکپ میچز میں ان کے بعد آنے والے بیٹرز کے لیے جس طرح راستہ بنایا وہ قابل تعریف ہے۔ روہت نے ٹیم کے لیے بے لوث پرفارمنس دی ہے۔

    گواسکر نے کہا کہ بطو اوپنر روہت شرما بھارتی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کرتے ہیں اور سنگلز لینے کے بجائے بولرز پر اٹیک کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت نے ورلڈکپ میں اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے تمام 10 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم آسٹریلین ٹیم بھارت کے خوابوں کے اس سفر کو خراب کرنے کا پورا ارادہ رکھتی ہے۔

  • ہربھجن کا اسٹیڈیم میں موجود انوشکا، اتھیا پر تبصرہ، شائقین کا معافی مانگنے کا مطالبہ

    ہربھجن کا اسٹیڈیم میں موجود انوشکا، اتھیا پر تبصرہ، شائقین کا معافی مانگنے کا مطالبہ

    بھارت آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو کمنٹری کرتے ہوئے انوشکا شرما اور اتھیا شیٹھی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے دوران انوشکا اور اتھیا کی کرکٹ سوجھ بوجھ پر تبصرہ کیا جس نے تنازع کو جنم دیا ہے۔ شائقین ان کے تبصرے کو تنبقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ہربھجن نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ویرات کی اہلیہ انوشکا اور کے ایل راہول کی بیوی اتھیا کو بات چیت میں مصروف دیکھا تو دونوں اداکاراؤں کی جانب سے کرکٹ کو سمجھنے پر اپنے شکوک کا اظہار کیا۔

    کرکٹر ہندی میں کمنٹری کررہے تھے اسی دوران دونوں اداکاراؤں کو اسکرین پر دکھایا گیا تو ہربھجن کا کہنا تھا کہ ’میں یہ سوچ رہا تھا کہ بات کرکٹ کی ہورہی ہے فلموں کی کیوں کہ میں نہیں جانتا کہ کرکٹ کے بارے میں ان کو کتنی سمجھ ہوگی۔‘

    شائقین کرکٹ آف اسپنر کے اس تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکاراؤں کے حوالے سے ہربھجن کا اس طرح کا تبصرہ مناسب نہیں ہے۔

    ایک شائق نے تو ہربھجن سے فوری طور پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا، آپ کا کیا مطلب ہے کہ خواتین کرکٹ کی سمجھ نہیں رکھتیں؟

    واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کینگروز کی بیٹنگ جاری ہے۔

  • ورلڈکپ فائنل: شاہ رخ کے رویے نے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    ورلڈکپ فائنل: شاہ رخ کے رویے نے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے کے لیے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، اداکار نے اپنے رویے سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیا۔

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈکپ فائنل میں بڑی بری بالی وڈ شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، ان میں شاہ رخ خان اور آشا بھونسلے جیسے بڑے نام بھی شامل تھے۔ بھارتی بورڈ کے سربراہ جے شاہ، بادشاہ خان اور گلوکارہ آشاہ ایک ساتھ بیٹھے ہی میچ سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

    اس دوران لیجنڈری گلوکارہ آشا بھونسلے اپنی چائے کا خالی کپ عملے کو واپس کرنا چاہتی تھیں۔ شاہ رخ نے نہایت اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے کپ لیا اور اٹھ کر اسٹاف کو دینے چلے گئے۔

    بالی وڈ اداکار کے اس عمل کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو کلپ تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    https://twitter.com/hmmbly/status/1726195168507027466?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726195168507027466%7Ctwgr%5E6541f37347f813dbcbb35fad1f2b78d2425ea7f4%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.timesnownews.com%2Fviral%2Fshah-rukh-khan-gesture-for-asha-bhonsle-during-india-vs-australia-world-cup-final-makes-internet-go-aww-article-105332874

    کنگ خان کے اس عمل کو انٹرنیٹ صارفین دل کھول کر سراہ رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اسی رویے کی وجہ سے شاہ رخ خان بہت خاص ہیں کیوں کہ وہ بہت اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، انوشکا شرما اور اتھیا شیٹھی کے علاوہ دیگر بالی وڈ اداکار بھی فائنل میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

  • آسٹریلین وکٹ کیپر جوش انگلس نے فائنل میں کونسا منفرد کارنامہ انجام دیا؟

    آسٹریلین وکٹ کیپر جوش انگلس نے فائنل میں کونسا منفرد کارنامہ انجام دیا؟

    آسٹریلین وکٹ کیپر جوش انگلس نے ورلڈکپ فائنل میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں کینگرو وکٹ کیپر نے وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے۔ یہ کسی بھی عالمی کپ فائنل میں پہلا موقع ہے جب وکٹ کیپر نے پانچ کیچز پکڑنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

    انگلس نے شریاس آئیر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، سوریا کمار یادیو اور محمد شامی کو لگاتار وکٹوں کے پیچھے کیچ کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

    آسٹریلین باؤلرز نے فائنل میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور بھارتی سورماؤں کی بساط 240 رنز پر لپیٹ دی۔ یہ ایونٹ میں پہلا موقع ہے جب بھارتی ٹیم آل آؤٹ ہوئی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلین کپتان پیٹ کمننز فائنل میں بھارتی ٹیم کو آؤٹ کرنے اس قدر متمنی تھے کہ انھوں نے ایک مرحلے پر آٹھ اوورز میں سات مختلف بالرز کا استعمال بھی کیا تھا۔