Tag: ورلڈکپ فائنل میں شکست

  • بھارتی ہیڈ کوچ، کپتان نے ورلڈکپ فائنل میں شکست کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا؟

    بھارتی ہیڈ کوچ، کپتان نے ورلڈکپ فائنل میں شکست کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان نے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا جواز پیش کردیا۔

    ون ڈے ورلڈکپ میں شکست کے حوالے سے بھارتی کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام سے ویڈیو لنک پر گفتگو کی۔ ڈریوڈ نے شکست کا ملبہ احمد آباد اسٹیڈیم کی پچ پر ڈال دیا جبکہ روہت نے کہا کہ پچ اسپنرز کیلئے سازگار نہیں تھی۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کی وجہ پوچھنے کے لیے بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران نے دہلی میں ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما کیساتھ ویڈیو کال میٹنگ کی۔

    ویڈیو کال پر ہونے والے اجلاس کے دوران بورڈ سیکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا اور خزانچی آشیش شیلر بھی موجود تھے۔

    فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار راہول ڈریوڈ نے احمد آباد اسٹیڈیم کی پچ کو ٹھہرایا۔ کپتان روہت شرما نے شکوہ کیا کہ پچ کو اسپنرز کیلئے سازگار نہیں تھی۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ مبینہ طور پر پچ اتنی نہیں بدلی جتنا ٹیم مینجمنٹ نے سوچا تھا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں بی سی سی آئی نے اپنی مرضی سے پچ بنائی تھی لیک وہ اپنے ہی جال میں پھنس گئے۔

    آئی سی سی ایونٹس کے دوران ناک آؤٹ مرحلے کیلئے نئی پچز بنائی جاتی ہیں۔ تاہم میزبان نے پرانی پچز پر ہی سیمی فائنل اور فائنل میچز کروائے اس کے باجود بھارتی ٹیم فائنل ہار گئی۔

  • شامی نے نریندر مودی کے سینے سے لگ کر اپنا غم ہلکا کرلیا!

    شامی نے نریندر مودی کے سینے سے لگ کر اپنا غم ہلکا کرلیا!

    ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد پیسر محمد شامی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلے لگ گئے۔

    ورلڈکپ 2023 میں بہترین بولر کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد شامی نے نریندر مودی کے سینے سے لگ کر اپنا غم ہلکا کرلیا۔ بھارتی وزیراعظم جب اپنی ٹیم کو دلاسا دینے ڈریسنگ روم آئے تو انھوں نے شامی گلے لگایا جس کی تصوری خوش کرکٹر نے شیئر کی۔

    ورلڈکپ فائنل میں مات کھانے کے بعد ایونٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں لینے والے بھارتی فاسٹ بولر شامی بجھے بجھے دکھائی دیے جب کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف صرف ایک ہی وکٹ لے سکے تھے۔

    یکطرفہ شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف افسردہ تھا وہیں شامی بھی غمگین تھے۔ محمد شامی ڈریسنگ روم میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلے لگ کر افسردہ ہوگئے۔ انھوں نے ایکس پر یہ تصویر شیئر کی۔

    بھارتی پیسر نے لکھا کہ بدقسمتی سے کل ہمارا دن نہیں تھا۔ میں پورے ورلڈ کپ میں تمام بھارتیوں کا ٹیم اور اپنی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہے۔

    محمد شامی نے نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ڈریسنگ روم آئے اور غم میں ڈوبے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ فائنل میں بھارتی بیٹرز اور بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔ کینگروز نے باآسانی بھارت کو 6 وکٹوں سے مات دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

  • بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کو اصل چوکرز قرار دیدیا

    بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کو اصل چوکرز قرار دیدیا

    عالمی کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد انڈین شائقین اپنی ہی ٹیم پر برہم ہوگئے، انھیں اصل چوکرز سے تشبیح دے ڈالی۔

    آسٹریلیا نے احمدآباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ فائنل میں بھارت کو دھول چٹاتے ہوئے ریکارڈ چھٹی بار عالمی کپ کے فاتح کا اعزاز حاصل کیا۔ اس شکست کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور بھارتی شائقین اپنی ٹیم پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر شائقین نے ورلڈ کپ فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی ہار پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مختلف پوسٹس شیئر کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’’جنوبی افریقہ نہیں بھارتی کرکٹ ٹیم ہی اصل چوکر ہے۔ کرکٹ کے مداح ہونے کے ناطے، ہم اس طرح دل ٹوٹنے کے عادی ہیں، غمزدہ نہیں ہیں۔‘‘

    https://twitter.com/drtejms/status/1726269393150296259?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726269393150296259%7Ctwgr%5Ec39072ebf9b3200d96580d3fd3d2f7303aade244%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportskeeda.com%2Fcricket%2Fnews-indian-cricket-team-real-chokers-fans-react-australia-beat-india-6-wickets-win-2023-world-cup

    ایک اور شائق نے غصے می لکھا کہ ’’میری زندگی کے 8 گھنٹے فضول چیز میں ضائع ہوئے، آسٹریلیا کو جیتنے پر مبارکباد۔

    واضح رہے کہ اب اگلا ون ڈے ورلڈ کپ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، جس میں 14

    https://twitter.com/iOmarAzami/status/1726269391145463816?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1726269391145463816%7Ctwgr%5Ec39072ebf9b3200d96580d3fd3d2f7303aade244%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportskeeda.com%2Fcricket%2Fnews-indian-cricket-team-real-chokers-fans-react-australia-beat-india-6-wickets-win-2023-world-cup ٹیمیں اکتوبر سے نومبر 2027 کے درمیان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

    جنوبی افریقہ اور زمبابوے نے آخری بار 2003 میں 50 اوور کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی۔ اس آئی سی سی ایونٹ میں سات ٹیموں پر مشتمل دو گروپس بنائے جائیں گے، جس میں گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سیمی فائنل اور فائنل سے قبل سپر سکس مرحلے میں پہنچیں گی۔