Tag: ورلڈکپ 2023

  • ورلڈکپ 2023 کی بدترین میزبانی پر بھارت دنیا بھر میں بدنام

    ورلڈکپ 2023 کی بدترین میزبانی پر بھارت دنیا بھر میں بدنام

    ورلڈکپ2023 کی بدترین میزبانی کرنے پر بھارت کو دنیا بھر میں بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، احمد آبادکے مودی اسٹیڈیم میں جمع لوگوں نے اپنے ہی میدان پر ملک اور کرکٹ کانام خراب کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی کپ کے موقع پربھارتی قوم کی کم ظرفی دنیا بھر میں بے نقاب ہوگئی، بھارتی شائقین نے میچ کے دوران حریف ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے تالیاں بجانا بھی گوارا نہ کیا۔

    بھارتی تجزیہ کار نے سوال اُٹھایا کہ 1983 کا ورلڈکپ جیتنے والے کپتان کپل شرما کو احمدآباد کیوں نہیں بلایا گیا؟ فاتح آسٹریلین کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھارتی انتہا پسند کرکٹ مداحوں نے ریپ کی دھمکیاں دیں۔

    دوسری جانب بھارتی سیاست دان راہول گاندھی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم کا شکست کا ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا۔

    اتوار کو آسٹریلیا احمد آباد میں مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل دیکھنے بالی وڈ اداکاروں سمیت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی خصوصی طور پر احمد آباد کے نریند مودی اسٹیڈیم پہنچے۔

    آسٹریلیا سے فائنل ہارنے پر جہاں بھارتی شائقین مایوس ہیں وہیں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کی گراؤنڈ میں موجودگی پر نریندر مودی کو پنوتی قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کو راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے نریندر مودی پر طنز کیا اور کہا کہ’اچھے بھلے ہمارے لڑکے وہاں پر ورلڈ کپ جیت جاتے لیکن‘پنوتی’نے ہروا دیا‘۔

    واضح رہے کہ فائنل میں شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انڈین کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں بھی گئے تھے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔

  • لڑائی ماضی کا حصہ، کوہلی اور نوین الحق بغل گیر ہوگئے، ویڈیو

    لڑائی ماضی کا حصہ، کوہلی اور نوین الحق بغل گیر ہوگئے، ویڈیو

    افغانی فاسٹ بولر نوین الحق اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے درمیان لڑائی ماضی کا حصہ بن گئی، دنوں کھلاڑی ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے۔

    کرکٹ ورلڈکپ میں بدھ کو بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ میں شائقین توقع کررہے تھے کہ جب ماسٹر بیٹر کوہلی اور پیسر نوین کا آمنا سامنا ہوگا تو شاید پھر سے ان میں گرما گرمی دیکھنے میں آئے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کے پہلے میچ میں تو بھارتی شائقین نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران نوین الحق کو دیکھ کر کوہلی کوہلی کے نعرے بھی لگائے تھے۔

    تاہم دونوں ٹیموں کے مابین میچ میں کوہلی اور نوین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے اور مسکراہٹ کا بھی تبادلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آئی پی ایل میں جھڑپ کے بعد پہلی بار گراؤنڈ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے والے دونوں پلیئرز مثبت انداز میں ملے جبکہ نوین نے کوہلی کو کافی اچھی گیندیں بھی کروائیں۔ میچ کے اختتام پر مسکراتے ہوئے کوہلی اور نوین نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور گلے ملے۔

    آی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میچ کے بعد ویرات اور نوین کے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    https://twitter.com/OKAYCHILL07/status/1712124194518163802?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1712124194518163802%7Ctwgr%5Eb901b82c47efb63b486488a5fbfe77d82b9bf5ac%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.ndtv.com%2Ficc-cricket-world-cup-2023%2Fugly-spat-a-thing-of-past-virat-kohli-naveen-ul-haq-hug-it-out-in-world-cup-clash-see-pics-4472222

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 میں بنگلور اور لکھنؤ کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی بیٹر اور افغان فاسٹ بولر الجھ پڑے تھے اور ان میں کافی گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

  • پاکستانی شاہین بھارت سے مقابلے کے لیے احمد آباد پہنچ گئے

    پاکستانی شاہین بھارت سے مقابلے کے لیے احمد آباد پہنچ گئے

    بھارت سے ورلڈکپ کا اہم میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے احمد آباد میں پڑاؤ ڈال لیا، کھلاڑی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پہنچے۔

    گرین شرٹس بھارتی شہر حیدرآباد پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا 14 اکتوبر کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں میزبان سے میچ شیڈول ہے۔ بی سی سی آئی نے اس میچ کو خاص بنانے کے لیے کافی انتظامات کیے ہیں

    بھارتی بورڈ نے روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے مقابلے سے قبل اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ کو بھی مدعو کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے حیدر آباد سے احمد آباد پہنچی جہاں آج ٹیم مکمل آرام کرے گی۔

    بھات کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم جمعرات اور جمعے کو دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

  • رمیز راجا نے بھارت میں بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    رمیز راجا نے بھارت میں بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    ورلڈکپ میں کمینٹری کے فرائض انجام دینے والے پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قومی کپتان نے پاکستان کرکٹ کو ایک معیار فراہم کیا ہے۔

    سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دنیا کے نامی گرامی بیٹسمینوں میں شامل ہیں اور پاکستان میں انھیں اتنی اہمیت ملنے کی وجہ یہ ہے کہ کم عمری میں انھوں نے کامیاب کپتانی کی ہے۔

    بھارتی اسپورٹس شو میں رمیز سے ان کی بابر سے شادی کی خواہش کے متعلق بھی سوال کیا گیا جس پر انھوں نے وضاحت کی کہ میں نے ان سے محبت کا اظہار کیا تھا کیوں کہ میں ان کی اتنی تعریف کررہا تھا۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان میں جب بابر اعظم جیسے کلاسیکل بیٹرز پیدا ہوتے ہیں تو ہم بے حد پرجوش ہوجاتے ہیں، وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹرز پروڈیوس کرنے میں پاکستان کی تاریخ اچھی نہیں، اگرچہ بھارت کی تاریخ اس معاملے میں اچھی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین نے کہا کہ ورلڈ کلاس بیٹر بابر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو۔ قومی کپتان نے ٹیم کو سنبھالا ہوا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بابراعظم نے 28 سال کی عمر میں نے اتنی کامیابی حاصل کرلی ہے کہ آج پاکستانی ٹیم بھارتی سائیڈ سے سخت مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے جس کا کریڈٹ بابر کو ہی جاتا ہے۔

  • ورلڈکپ: انگلینڈ کے آگے بنگال ٹائیگرز بے بس، دفاعی چیمپئن کو پہلی فتح مل گئی

    ورلڈکپ: انگلینڈ کے آگے بنگال ٹائیگرز بے بس، دفاعی چیمپئن کو پہلی فتح مل گئی

    دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ورلڈکپ میں فتح کا کھاتہ کھول لیا، دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 137 رنز بڑے مارجن سے آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش سائیڈ نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز 48.2 اوورز میں227 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

    بنگلادیش کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی، اوپنر تنزید حسن محض ایک کے اسکور پر پویلین لوٹے، اگلی گیند پر ٹوپلے نے نجم الحسین شانٹو کو بھی آؤٹ کردیا۔ کپتان شکیب الحسن بھی محض ایک رن بنا سکے۔

    لٹن داس 76 جبکہ مشفیق الرحیم 51 اور توحید ردوئے 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلے نے43 رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 365 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

    شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولرز آزمانے کا فیصلہ کیا جو مفید ثابت نہ ہو سکا۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی برسٹو اور ڈیوڈ میلان نے 15 اوورز میں ہی ٹیم کی سنچری مکمل کرا دی۔ اوپنر نے اپنی ٹیم کو 17.5 اوورز میں 115 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

    جونی برسٹو 52 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، 266 کے مجموعی اسکور پر سنچری بنانے والے ڈیوڈ میلان کو مہدی حسن نے بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 107 گیندوں پر 140 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔

    میلان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بٹلر نے جو روٹ کو جوائن کیا جب کہ روٹ نے اپنا لاٹھی چارج جاری رکھا اور 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوز بٹلر اور ہیری بروکس نے 20، 20 رنز کی اننگ کھیلیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں، شریف الاسلام نے تین انگلش بیٹرز کو چلتا کیا۔

    رواں ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ انگلینڈ کو اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ بنگلہ دیش نے افغانستان کو ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

  • اسپن ڈیپارٹمنٹ ایکسپوز ہونے کے باجود ورلڈکپ جیتنے کی توقع! باسط علی برہم

    اسپن ڈیپارٹمنٹ ایکسپوز ہونے کے باجود ورلڈکپ جیتنے کی توقع! باسط علی برہم

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار باسط علی نے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ ہمارا اسپن ڈپارٹمنٹ بالکل ایکسپوژ ہوگیا۔ ہمیں اس وقت اسپن بولنگ کوچ کی ضرورت ہے۔ ماشااللہ اتنے لوگوں کو بھرتی کیا ہوا ہے وہاں اسپن بولنگ کوچ نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کوچ مورکل نے بھی کہا کہ ہمیں اسپن کوچ چاہیے۔ اس کے بعد بھی ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہم فائنل کھیلیں اور جیتیں۔

    باسط علی نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ پاکستان جیتے، چاہے وہ بھارت سے میچ ہو نیوزی لینڈ سے میچ ہو کسی اور ٹیم سے ہو لیکن بطور ایکسپرٹ ہمیں ہر چیز دیکھنی پڑتی ہے۔ میں نے کل کے میچ کے حوالے سے ٹی وی پر کہا کہ پچ اچھی نہیں بنائی جس پر لوگ برا مان گئے۔

    انھوں نے کہا کہ میں ایشیا کپ سے پہلے کی بات کروں تو دنیا میں نمبر ون بولنگ ہماری تھی۔ مچل مارش نے بھی کہا تھا کہ پاکستان ٹاپ فور کے لیے ہاٹ فیورٹ ہے۔ اب کوئی یہ جملہ نہیں بول رہا، لوگوں کے ویوز تبدیل ہوگئے، بدقسمتی سے نسیم شاہ بھی ان فٹ ہوگیا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا کا بولنگ کوچ ویٹوری ہے لیکن انھوں نے کوئی برا نہیں مانا کہ نیوزی لینڈ سے کوچ لیا ہوا ہے حالاں کہ ان میں کافی مسابقت ہے۔

    اس موقع پر میزبان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نمبر ون ٹیم کے دھوکے میں رہے جو ہماری پرفارمنس کا ذمہ دارہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کو ہرا کر ہم بہت جشن منایا، جو مکمل ٹیمیں آئیں وہ ہمارے ملک میں بھی آکر ہمیں شکست دے کر چلی گئیں۔ نیوزی لینڈ جیت کر گیا، انگلینڈ تین صفر سے جیت کر گیا، یہ غلطیاں ہماری اپنی ہیں۔

  • ورلڈکپ 2023: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

    ورلڈکپ 2023: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔

    پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے دھرم شالہ میں صبح 10بجے ہوگا۔جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دلی میں کھیلا جائے گا۔

    اطلاعات ہیں کہ دلی کا موسم سری لنکن ٹیم کے حق میں جا سکتا ہے تاہم سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ پر سوالیہ نشان ہے جبکہ اُن کی بولنگ بھی مہیش تھکشانا کی غیر موجودگی میں کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی، سعود شکیل کو 68 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 287 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    باس ڈی لیڈے کی 67 رنز کی اننگز بھی نیدرلینڈز کو کامیابی نہ دلوا سکی، اوپنر وکرم جیت سنگھ نے 52 رنز بنائے۔

    مارک او ڈوڈ 5 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، کولن ایکرمین کو 17 رنز پر افتخار احمد نے بولڈ کیا، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے۔

    ثاقب ذوالفقار 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رولڈلف وین ڈر مروے 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد نواز، افتخار احمد، ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل پاکستان کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اورنیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا تھا۔