Tag: ورلڈکپ

  • بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی، حارث سہیل

    بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی، حارث سہیل

    ویلنگٹن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا میچ اہم ہے،جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہر میچ اہم ہے، کوئی ٹیم آسان نہیں ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

     ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، ویسٹ انڈیز اچھی ٹیم ہے ویسٹ انڈیز سے پاکستان کا مقابلہ سخت ہوگا۔

     حارث سہیل کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیم کی جیت سے بڑ کر ان کے لئے کچھ نہیں ہے۔

  • ورلڈکپ: بنگلا دیش کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

    ورلڈکپ: بنگلا دیش کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

    کینبرا: ورلڈ کپ دوہزارپندرہ کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔

    بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ کینبرا میں کھیلا جارہا ہے، بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے انعام الحق اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا، بنگلہ دیش نے اب سے کچھ دیر قبل 14 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز بنا لیے تھے۔

    افغانستان کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کررہی ہے جبکہ بنگلہ دیش کا یہ پانچواں ورلڈ کپ ہے۔ افغانی ٹیم کو بیٹنگ مشکلات درپیش ہیں، ایسے میں وہ کپتان محمد نبی پر انحصار کریں گے۔

    دوسری جانب افغانستان دوہزار چودہ کے ایشیاء کپ میں بنگلہ دیش کو شکست دے چکا ہے اور اس بار بھی افغانستان کے کھلاڑی عالمی کپ میں کچھ کردکھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

      بنگلہ دیش کو افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے علاوہ ایک بڑی ٹیم کو ہرانا ضروری ہوگا، دوہزار سات کے عالمی کپ میں بنگلہ دیش نے سپر سکسز کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

  • ورلڈکپ :  کیویز نے اسکاٹ لینڈ کو 3وکٹ سے ہرادیا

    ورلڈکپ : کیویز نے اسکاٹ لینڈ کو 3وکٹ سے ہرادیا

    ڈینڈن : ورلڈ کپ دوہزارپندرہ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں ۔

    کرکٹ ورلڈکپ مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس طرح کیویز کو  143رنز کا ہدف ملا ، جس کے بعد کیویز نے اسکاٹ لینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔

    نیوزی لینڈ نے  143 رنز کا ہدف 25اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نیوزی لینڈ کے اوپنر اننگز کا آغاز اچھا نہ کر سکے اور رنز کے ساتھ ساتھ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ، مارٹن گپٹل صرف 17 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔

    اس کے فوراً بعد میککلم بھی زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 15 رنز بنانا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    میککلم کے آؤٹ ہونے پر نیوزی لینڈ کا اسکور 48 رنز تھا، میککلم کے بعد راس ٹیلر بھی کیچ آؤٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ 117 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی لیکن آخر میں ڈینیئل ویٹوری اور ایڈم ملنے نے ٹیم کو فتح دلوا دی۔

     اسکاٹ لینڈ کی جانب سے این وارڈ لاء اور جوش ڈیوے نے 3، 3 جب کہ ماجد حق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، اسکاٹش بیٹنگ کیویز پیسرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، دوسرے ہی اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، پانچویں اوور میں ٹم ساؤتھی نے دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر کے اسکاٹش ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔

    تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں میٹ میچن اور رچی بیرنگٹن نے ستانوے رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا اور اسکورایک سو نو رنز تک پہنچا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

    میٹ چھپن رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو رچی بھی ففٹی بنا کر پویلین لوٹ گئے، دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کیوی بولز کے سامنے نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم سینتیس ویں اوور میں ایک سو بیالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری اور کورےاینڈرسن نے 3،3 وکٹیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اورٹم ساؤتھی 2،2وکٹیں حاصل کرسکے۔

    واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ تیسری مرتبہ عالمی کپ میں شرکت کررہی ہے۔

  • ورلڈکپ: آئرلینڈ ویسٹ انڈیزکے305 رنز کے تعاقب میں

    ورلڈکپ: آئرلینڈ ویسٹ انڈیزکے305 رنز کے تعاقب میں

    نیلسن :کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تین سو پانچ رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پُراعتماد بیٹنگ جاری ہے۔

    ائیرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،آئرش بولروں نے ابتدائی اوورز میں ہی ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو قابوں میں کرنے کی کوششیں کی اور صرف اٹہتر رنز پر ویسٹ انڈیز کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اسمتھ اٹھارہ ، کرس گیل چھتیس، بریوو صفرسیموئیل نے اکیس اور رامدین ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو ویسٹ انڈین ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہوگئی، اس موقع پر سیمنز اور سیمی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دو سو اکتالیس رنز کے مجموعی اسکور پر سیمی نواسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    سیمی کے بعد سیمنز اور اینڈرے رسل نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ایک اچھے اسکور سے سہارا دیتے ہو ئے زبردست چوکے اور چھکے لگائے۔

    ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں ائیرلینڈ کو جیت کیلئے تین سو پانچ رنز کا ہدف دیا ہے،

    لینڈل سمنز 102 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی جانب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ آئرلینڈ کے جارج ڈوکریل نے ویسٹ انڈیز کے 3کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

    جواب میں ائیرلینڈ کی جانب سے پڑاعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا گیا۔

  • حارث سہیل کا پیچھا کرتے بھوت گراؤنڈ میں پہنچ گئے

    حارث سہیل کا پیچھا کرتے بھوت گراؤنڈ میں پہنچ گئے

    ویلنگٹن: پاکستان بلے باز حارث سہیل کا پیچھا کرتے ہوئے بھوت ویلنگٹن کے گراؤنڈ میں آگئے۔

     بھوتوں نے حارث سہیل کا پیچھا نہ چھوڑا اور اس بار ایک یا دو نہیں بلکہ تین بھوت حارث سہیل کا پیچھے پیچھے ویلنگٹن کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

    میچ کے دوران تماشائیوں کے بیچ بیٹھے تین بھوت حارث سہیل کو مسلسل تنگ کرتے رہے، دورہ نیوزی لینڈ کے آغاز میں بھی حارث سہیل بھوت کا نشانہ بن چکے ہے۔ جب ایک بھوت نے حارث کو سوتے سے جگایا تھا جس کے بعد حارث سہیل بخار میں مبتلا ہوگئے اور پریکٹس میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

    حارث سہیل نے بھوت کے ڈر سے کمرہ بھی تبدیل کیا لیکن بھوتوں نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران جب بھوتوں نے حارث سہیل کو تنگ کیا تو بلے باز نے اپنی وکٹ دینے میں ہی بہتری سمجھی۔

  • کرکٹرحارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    کرکٹرحارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    سیالکوٹ : قومی کرکٹرحارث سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئےورلڈکپ کیلئے منتخب کرکٹ ٹیم میں شامل حارث سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    قومی کرکٹر حارث سہیل کو دو خوشیاں ایک ساتھ مل گئیں۔۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کے بعد آل راؤنڈر رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئے۔

    سیالکوٹ میں حارث سہیل کا سادگی سے نکاح ہوا اور مہندی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں حارث کے دوستوں اور رشتے داروں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔

    قومی کرکٹر کے والد کا کہنا ہے کہ حارث سہیل نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔۔ورلڈ کپ بھی آگیا ہے امید ہے وہ میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائے گا۔ حارث سہیل کا نکاح ان کی چچا کی بیٹی مومنہ کے ساتھ ہوا ہے اور آج شادی کی تقریب منعقد ہوگی۔

  • تمام توجہ کارکردگی بہتر کرنے پر ہے، شعیب ملک

    تمام توجہ کارکردگی بہتر کرنے پر ہے، شعیب ملک

    کراچی: آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر توجہ کارکردگی بہتر بنانے پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ سیلکٹرز نے کرنا ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ وہ ہر ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ فائٹرز اسٹار کھلاڑیوں سے محروم ہونے کے باوجود متحد ہوکر کھیلتے ہیں ، آل راؤنڈر شعیب ملک بگ بیش کھیلنے کیلئے آسٹریلیا چلے گئے ہیں لیکن انھیں یقین ہے کہ پینٹاگولر کپ کا ٹائٹل ان کی ٹیم کے پی کے فائٹرز ضرور جیتے گی۔

  • سعید اجمل نے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

    سعید اجمل نے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ آف اسپنر سعید اجمل نے آئندہ برس فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں شرکت نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔

    شہریار خان نے گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے آف اسپنر سعید اجمل ایک دو روز میں پریس کانفرنس کریں گے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا ’آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں اور اپنا بائیو مکینک ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ سعید اجمل کا اپنا ہے اور اس وقت ان کے ساتھ ثقلین مشتاق اور دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔

    ابھی سعید اجمل کو اپنے بولنگ ایکشن کو ری ماڈل کرنے کے لئے تھوڑا اور وقت چاہیئے۔‘ برطانوی نشریاتی ادارے نے جب شہر یار خان سے پوچھا کہ کیا اس دوران سعید اجمل ثقلین مشتاق کے ساتھ ہی پریکٹس کرتے رہیں گے تو انھوں نے کہا سعید اجمل ثقلین مشتاق کے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سعید اجمل کی کوشش ہو گی کہ جس طرح ثقلین مشتاق نے انھیں بتایا ہے اس طرح وہ اپنے بولنگ ایکشن کو ری ماڈل کریں۔