Tag: ورلڈکپ 2019

  • بھارتی ٹیم کی شکست: مشتاق احمد کے بعد عبد الرزاق بھی بول پڑے

    بھارتی ٹیم کی شکست: مشتاق احمد کے بعد عبد الرزاق بھی بول پڑے

    لاہور: مایہ ناز سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈکپ 2019 میں بھارتی ٹیم انگلش ٹیم کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہاری۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہارا تھا.میں نے یہ بات اس وقت بھی کہی تھی۔

    سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہر کسی کی رائے یہی تھی،ایک شخص جو چھکے چوکے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بال کو بلاک کرتے رہا اور اسی سے ہی سب اندازہ ہو رہا تھا۔

    اس قبل انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی کتاب آن فائر میں ورلڈکپ 2019 کے گروپ راؤنڈ میں اپنی ٹیم کے خلاف بھارتی حکمت عملی پر سوال اٹھائے تھے۔انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار بھارت کی فتح پر تھا لیکن کوہلی الیون کی شکست نے گرین شرٹس کو ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

    ورلڈکپ 2019 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ بطور اسپین کنسلٹنٹ موجود سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی جیسن ہولڈر، کرس گیل اور آندرے رسل نے مجھے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں دیکھنا چاہتی۔

    مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلش کمنٹیٹرز ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھی اس بات کی نشاندہی کی۔

  • ورلڈ کپ: انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست

    ورلڈ کپ: انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست

    برمنگھم: ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی، جیسن رائے نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کرس ووکس کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان انگلینڈ نے کینگروز کی جانب سے دیا جانے والا 224 رنز کا ہدف 32.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 14 جولائی کو ہوگا۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز جیسن رائے اور جونی بیرسٹو کے درمیان 124 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی، جونی بیرسٹو 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    جیسن رائے نے 65 گیندوں پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے، جیسن رائے کو پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔

    جو روٹ 49 اور انگلش کپتان اوئن مورگن 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ورلڈ کپ کے کامیاب بولر مچل اسٹارک 8 اوورز میں 64 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے، پیٹ کمنز نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 49 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا تھا، کرس ووکس اور عادل راشد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

    آسٹریلیا نے پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، کینگروز کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ وارنر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اسٹیو اسمتھ 85 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، ہینڈزکومب 4 رنز بنا کر کرس ووکس کا نشانہ بنے، ایلکس کیری 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    مارکس اسٹونس کو عادل راشد نے صفر پر پویلین بھیج دیا، گلین میکسویل 22 رنز بنا کر جوفرا آرچر کا نشانہ بنے، پیٹ کمنز 6 رنز بناسکے۔

    فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 29 رنز بنائے انہیں کرس ووکس نے آؤٹ کیا، بھیندروف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    انگلینڈ کے کرس ووکس اور عادل راشد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جوفرا آرچر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مارک ووڈ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں انگلینڈ پر واضح برتری حاصل ہے جہاں انہیں دو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 5 ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ سیمی فائنل میں کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور 7 فائنلز میں صرف 2 مرتبہ شکست ہوئی۔

  • جنوبی افریقا کی ورلڈکپ میں‌ پہلی کامیابی، افغانستان کی ایک اور شکست

    جنوبی افریقا کی ورلڈکپ میں‌ پہلی کامیابی، افغانستان کی ایک اور شکست

    کارڈف: جنوبی افریقا کی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ 2019 کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا اکیسواں اور آج کا دوسرا میچ کارڈف میں جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں (افریقی کپتان) نے ٹاس جیت کر  افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    افغانستان کی ٹیم نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا جسے افریقی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کیا اور اپنی کامیابی کا کھاتہ کھولا۔

    افغان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز  حضرت اللہ زئی زئی اور نور اللہ زردان نے کیا، افغان ٹیم کا پہلا کھلاڑی چالیس کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوا جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹک سکا۔

    مزید پڑھیں: فنچ کی 153 رنز کی شاندار اننگز، آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا کو باآسانی شکست

    افغان ٹیم کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے جبکہ تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی ٹیم 34.1 اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،  راشد خان 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ عمران طاہر چار اور مورس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے۔

    افغان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 126 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ہاشم آملہ اور ڈی کوک میدان میں آئے، دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔

    ڈی کوک 22.5 ویں اوور میں 104 کے مجموعی جبکہ 68 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، آملہ اور نئے آنے والے بلے باز نے سکون کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔ گلبدین نبی واحد وکٹ حاصل کرسکے۔ قبل ازیں آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین ہونے والے میچ میں کینگروز الیون نے مخالف ٹیم پر لنکا ڈھاتے ہوئے اُسے 88 رنز سے شکست دے دی۔

  • فنچ کی 153 رنز کی شاندار اننگز، آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا کو باآسانی شکست

    فنچ کی 153 رنز کی شاندار اننگز، آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا کو باآسانی شکست

    لندن: ورلڈکپ 2019 کے 20ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 88 رنز سے باآسانی شکست دے کر ایک اور فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان اوول کے اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کا 20واں میچ کھیلا گیا، سری لنکا کے کپتان  کرونارتنے نے ٹاس جیت پر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

    آسٹریلیا نے سری لنکا کی ٹیم جیت کے لیے 335 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مخالف ٹیم 247 رنز تک محدود رہی اور اُسے 88 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز وارنر اور فنچ نے کیا، دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے نقصان پر 80 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور پھر وارنر 26 کے انفرادی جبکہ 80 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

    دوسرے ہینڈ پر کھیلنے والے ایرون فنچ نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ نئے آنے والے بلے باز عثمان خواجہ 10 کے انفرادی جبکہ 100 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں اسمتھ نے آکر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

    مزید پڑھیں: ورلڈکپ بارشیں، شائقین کا آئی سی سی سے انوکھا احتجاج

    اسمتھ اور فنچ نے تیسری وکٹ کے درمیان 173 رنز کی شراکت داری قائم کی اسی دوران اوپنر نے بھی اپنی سنچری مکمل کی، 42.4 اوور میں فنچ 132 گیندوں پر 15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، 278 کے مجموعی اسکور پر اسمتھ ملنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے انہوں نے 59 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 46.6 اوور میں 310 کے مجموعی اسکور پر  اُس وقت گری جب ایس ای مارش صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اڑتالیسواں اوور کینگروز کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا کیونکہ 317 اور 320 کے مجموعی اسکور پر کیری اور کیومنز رن آؤٹ ہوئے۔

    کینگروز الیون نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے، ایرون فنچ 153، اسمتھ 73 اور میکسویل نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے، دسلوا اور اودانا 2 ، 2 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلرز رہے جبکہ ملنگا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز اچھا کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں دونوں اوپنرز نے 115 رنز جوڑے، بعد ازاں سری لنکا کا دوسرا کھلاڑی 153، تیسری وکٹ، چوتھی، پانچویں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں وکٹ بالترتیب  186، 205، 209، 217، 222، 236، 237، 247 کے مجموعی اسکر پر گریں۔

    سری لنکا کے 8 کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 61 رنز کا ہی اضافہ کرسکے، اسٹارک نے چار کھلاڑیوں جبکہ رچرڈ سن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

    سری لنکا اب تک چار میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کر سکی ہے جب کہ آسٹریلیا چار میچز میں سے تین میں کامیاب رہی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔

  • ورلڈکپ 2019: پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

    ورلڈکپ 2019: پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

    لندن: ورلڈکپ 2019 کا سب سے اہم میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے کل مانچسٹر میں برسات کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں آج موسم ابر آلود تھا جس کے بعد پہلے بوندھا باندی اور پھر موسلا دھار بارش شروع ہوئی، محکمہ موسمیات نے کل بھی بارش کی پیش گوئی کی جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے کہ کل مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، شائقین کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں روایتی حریفوں کے ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے اسٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکیں جبکہ شائقین ایک ہزار پاؤنڈ والے ٹکٹس دگنی قیمت پر خرید رہے ہیں کیونکہ وہ دونوں بڑی ٹیموں کے میچ کو گراؤنڈ سے براہ راست دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

    مزید پڑھیں: ورلڈکپ بارشیں، شائقین کا آئی سی سی سے انوکھا احتجاج

    یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کوئی جنگ نہیں، کھیل سے لطف اندوز ہوں: مصباح الحق کا مشورہ

    دوسری جانب مانچسٹر میں ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا دکھانے کے لیے میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، تین روزہ میلے میں ایشیائی کمیونٹی شرکت کررہی ہے، جہاں بڑی اسکرینز پر پاک بھارت میچ بالکل مفت دکھایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے آغاز کے بعد سے اب تک چار میچز بارش کی نذر ہوچکے ہیں جو بڑا ریکارڈ ہے، آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر بارش کی وجہ سے ملتوی ہونے والے میچز دوبارہ کرائے گئے تو ایونٹ کو بڑھانا پڑے گا لہذا فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے۔

  • ورلڈکپ بارشیں، شائقین کا آئی سی سی سے انوکھا احتجاج

    ورلڈکپ بارشیں، شائقین کا آئی سی سی سے انوکھا احتجاج

    لندن: ورلڈکپ 2019 کے میچز بارش کی نذر ہونے کے بعد شائقین نے آئی سی سی کا مذاق بنانا شروع کردیا انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دلچسپ میمز شیئر کیں۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 میں کھیلے جانے والے تین میچ اب تک بارش کی نذر ہوچکے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ برسات کے باعث مزید میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    دو روز قبل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ بارش کی نذر ہونے ساتھ ہی ورلڈکپ کا نیا ریکاڈ بن گیا، یعنی امسال ورلڈکپ میں اب تک سب سے زیادہ تین میچز بارش کے باعث نہیں کھیلے جاسکے جبکہ ماضی میں دو دو میچز کا ریکارڈ تھا۔

    مزید پڑھیں: کیا بارش ورلڈ کپ 2019 کے حسن کو گہنا دے گی؟

    قبل ازیں 1992 اور 2003 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے دو دو میچز بارش کی نذر ہوئے تھے، جبکہ ابھی تک ورلڈکپ 2019 میں پاکستان، سری لنکا، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقا، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین ہونے والے میچز بارش کے باعث متاثر ہوئے، مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دیو رچرڈسن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ اگر بارش کی وجہ سے متاثر ہونے والے میچز کا دوبارہ انعقاد کیا جائے تو ایونٹ دس روز مزید طویل ہوجائے گا اسی باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جاتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 10 ٹیموں پر مشتمل یہ ورلڈکپ راؤنڈ روبن کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے لیکن اس میں کسی بھی راؤنڈ میچ کے لیے متبادل دن نہیں رکھا گیا لہٰذا بارش کی نذر ہونے والے تمام میچ بے نتیجہ تصور کیے جائیں گے اور اس صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: بیلزکے پراسرار رویے کا کیا سبب ہے؟

    شائقین کرکٹ جو سارا سال ورلڈکپ 2019 کے انتظار میں تھے وہ بارش کی وجہ سے متاثر ہونے والے مقابلوں پر شدید مایوس ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آئی سی سی کا مذاق بنانا شروع کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مذاق بنانے کے لیے بارش اور پانی کے ساتھ کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

  • پاکستانی شائقین بھارتیوں سے مختلف ہیں، سرفراز احمد

    پاکستانی شائقین بھارتیوں سے مختلف ہیں، سرفراز احمد

    ٹاؤنٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی شائقین اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے ساتھ اچھا کھیل دیکھنے کے لیے آتے ہیں، وہ کسی کے خلاف نعرے بازی نہیں کرتے کیونکہ اُن کا مزاج بھارتیوں سے بالکل مختلف ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے بے تحاشہ محبت کرتے ہیں اور وہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہی گراؤنڈ میں آتے ہیں۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کا مزاج ایسا نہیں کہ وہ اسٹیو اسمتھ یا مخالف ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کے خلاف نعرے بازی کریں، ہمارے شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ اچھا کھیل پیش کرنے والوں کی بھی کھل کر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا، آل راؤنڈر ان فٹ

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں انڈین تماشائیوں نے آسٹریلوی سابق کپتان اور موجودہ مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ گراؤنڈ میں موجود تھے تو بھارتی شائقین نے اُن کے خلاف ’’چیٹر چیٹر‘‘ کے نعرے لگائے تھے۔

    اسٹیڈیم میں بڑھتی ہوئی بدمزگی کو دیکھتے ہوئے ویرات کوہلی شائقین کے پاس آئے اور انہیں سمجھایا کہ بدتمیزی کرنے کے بجائے آسٹریلیا کی ٹیم کو بھی سپورٹ کریں، کوہلی نے آسٹریلوی ٹیم سے معافی بھی مانگی تھی۔

  • ورلڈ کپ 2019، بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2019، بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی

    لندن: ورلڈ کپ 2019 کے 14ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچریاں بھی کینگروز کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کی جانب سے دئیے گئے 353 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 316 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھونیشور کمار اور جسپریت بمرا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، شیکھر دھون کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 61 رنز پر گری جب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 36 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر 56 رنز بنا کر چاہل کا شکار بنے، اسٹیو اسمتھ نے 69 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

    عثمان خواجہ 42 رنز پر ہمت ہار گئے، گلین میکسویل 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آل راؤنڈر اسٹونس بغیر کوئی رن بنائے بھونیشور کمار کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    الیکس کیری 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کولٹر نائل صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پیٹ کمنز 8 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر دھونی کو کیچ دے بیٹھے۔

    فاسٹ بولر مچل اسٹارک 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، لیگ اسپنر ایڈم زمپا 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بھارت کے بھونیشور کمار اور جسپریت بمرا نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، چاہل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا، اسٹونس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    شیکھر دھون اور روہت شرما نے عمدہ آغاز فراہم کیا، بھارت کی پہلی وکٹ 127 رنز پر گری جب روہت شرما 57 رنز بنا کر کولٹر نائل کی گیند پر کیری کو کیچ دے بیٹھے۔

    شیکھر دھون نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا، ہردیک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، پانڈیا کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی 77 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مہندر سنگھ دھونی 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، راہول 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    آسٹریلیا کے مارکس اسٹونس نے دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور نیتھن کولٹرنائل ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل ورلڈکپ 2019 کے گیارہویں روز ہونے والے پہلا اور ایونٹ کا 14واں میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا، جس کے بعد روہت شرمات اور شیکر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔

    دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    بھارت اسکواڈ

    روہت شرما، شیکر دھاون، ویرات کوہلی (کپتان) ، کیل راہل، ایم ایس دھونی، کیدر جادیو، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جیسپرت بھمرا اور یزوندرا چاہل

    آسٹریلیا اسکواڈ

    ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا

    اب تک ہونے والے میچز پر اگر پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، انگلینڈ چار کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 4، سری لنکا 3، پاکستان 3، ویسٹ انڈیز 2، بھارت 2 ، بنگلادیش 2 ، ساؤتھ افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

  • جیسن رائے کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلا دیش کو 106 رنز سے شکست

    جیسن رائے کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلا دیش کو 106 رنز سے شکست

    کارڈف: ورلڈکپ 2019 کے 12ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے جیسن رائے کی 153 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کا بارہواں میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین کارڈف کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جونی برسٹو نے کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلے ہی وکٹ پر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی اور 128 رنز جوڑے، بعد ازاں برسٹو 51 رنز اسکور کر کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 205 رنز پر اُس وقت گری جب جوروٹ 21 کے انفرادی اسکور پر سیف الدین کی گیند پر بولڈ ہوئے، اوپنز جیسن رائے نے 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ 235 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

    بعد ازاں 46ویں اوور میں بٹلر 64 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس روانہ ہوئے، مورگن 340 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، بین اسٹروکس 341 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

    انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔ جیسن رائے 153 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بٹلر نے 64 اور برسٹو نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بنگلادیش کے باؤلرمحمد سیف الدین اور مہدی حسن نے 2 ، 2 وکٹیں لیں جبکہ مشرفی مرتضیٰ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر سومیا سرکار آؤٹ ہوئے، جس کے بعد تمیم اقبال اور شکیب الحسن نے مل کر شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی البتہ 63 کے مجموعی اسکور پر تمیم کو بھی آؤٹ ہوکر پویلین کی راہ دیکھنا پڑی، نئے آنے والے بیٹسمین مشفق الرحیم نے اچھا ساتھ نبھایا اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم بھی کی۔

    اننگز کا 29واں اوور بنگلا دیش کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ مشفق الرحیم کو 44 کے انفرادی جبکہ 169 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعد ازاں ایک رن اضافے کے بعد ہی نئے آنے والے بلے باز متھن بھی آؤٹ ہوگئے، اننگز کے چالیسویں اوور میں بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم کو بڑی کامیابی دلواتے ہوئے شکیب الحسن کو 121 کے انفرادی جبکہ 219 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا۔

    بنگلا دیش کی چھٹی وکٹ 254، ساتویں 261، آٹھویں 264، نویں اور دسویں 280 کے مجموعی اسکور پر گریں۔مشرفی الیون ہدف کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 280 رنز بنا سکی یوں اُسے 106 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکیب الحسن 121 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ انگلش باؤلرز آرچر اور بین اسٹوکس نے تین تین ، ایم اے ووڈ نے دو، پلنکٹ ، اے یو راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ورلڈکپ 2019: جنوبی افریقا کی بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری

    ورلڈکپ 2019: جنوبی افریقا کی بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری

    ساؤتھ مپٹن: ورلڈکپ کے آٹھویں اور اہم میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ساؤتھ مپٹن میں ورلڈکپ 2019 کا آٹھواں میچ کھیلا جارہا ہے جس میں ڈوپلیسی نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

    جنوبی افریقا کی ٹیم کے لیے پہلے بیٹنگ کرنے کا تجربہ کارآمد ثابت نہ ہوسکا کیونکہ 11 کے مجموعی اور 6 کے انفرادی اسکور پر ہاشم آملہ بُمرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ دوسرے اوپنر آنے والے ڈی کک کو بھی بمر نے آؤٹ کیا یوں 24 کے مجموعی اسکور پر افریقا کو دو وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ابتدائی 15 اوورز میں ڈوپلیسی الیون دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 56 رنز بنا سکی۔

    بھارت اسکواڈ:

    ویرات کوہلی (کپتان)، روہت شرما ، شیکھر دھون ، لوکیش راہول، ایم ایس دھونی، کیدرجادھو، ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار،کلدیپ یادیو، یوزویندرا چہل اورجسپریت بمرا

    جنوبی افریقا اسکواڈ:

    فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ڈی کک، ہاشم آملہ، دیر دوسین، ڈیوڈ ملر، اینڈائل فہلکوو، کرس مورس، ربادا، عمران طاہر اور تبریز شمسی

    جنوبی افریقا کی ٹیم کے لیے میچ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ افریقی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔