اسلام آباد: عالمی بینک نے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے پاکستان کو مختلف تجاویز دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ شعبہ توانائی کی بہتری اور ڈی کاربنائزیشن کے لیے نیشنل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔
ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر کے تحت ملک بھر کی جامعات کے تعاون سے مشترکہ نیٹ ورک قائم کیا جا سکتا ہے۔
عالمی بینک نے صنعتی پیداوار کے نتیجے میں زہریلی گیسوں کا اخراج کم کرنے کے لیے بھی سفارشات دی ہیں، اور کہا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے صںعتی پیداوار سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی توانائی کی بچت کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبے میں توانائی کی بچت کے لیے وسط اور طویل مدتی اقدامات کی ضرورت ہے۔
سندھ کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 150 ملین روپے مختص
ورلڈ بینک نے سفارش کی ہے کہ حکومت کو صنعتی مشینری کو تبدیل کرنے کے لیے پروگرام شروع کرنے چاہئیں، انرجی سروس کمپینیوں کی مارکیٹ کے قیام کے حوالے سے سہولت کاری کی بھی ضرورت ہے، حکومت مؤثر اقدامات کے ذریعے صنعتی توانائی کی بہتر مارکیٹ قائم کر سکتی ہے، اس اقدام سے صنعتی ترقی اور معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔