Tag: ورلڈ ریکارڈ

  • لنڈی کوتل میں دنیا کے سب سے بڑے اور طویل قومی پرچم کی رونمائی

    لنڈی کوتل میں دنیا کے سب سے بڑے اور طویل قومی پرچم کی رونمائی

    پشاور: خیبر پختون خوا کے ٹاؤن لنڈی کوتل میں دنیا کے سب سے بڑے اور طویل قومی پرچم کی رونمائی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی پر کے پی کے علاقے لنڈی کوتل میں طویل ترین قومی پرچم تیار کیا گیا، لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے پرچم کو سروں پر بلند کر کے مارچ کیا۔

    یہ قومی پرچم 3 ہزار 600 فٹ طویل ہے،جب کہ اس کی چوڑائی 34 فٹ اور وزن 24 من ہے۔

    اس طویل ترین قومی پرچم کی تیاری پر 9 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، جھنڈے کو خیبر سے میچنی پوسٹ تک لے جانے کے لیے ایک ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا۔

    رضا کاروں کا تعلق اسکولوں اور کالجز سے تھا، طلبہ کے ساتھ مقامی افراد نے بھی اس میں حصہ لیا، یہ پرچم مقامی شہری نے تیار کرایا۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے، آج دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  یوم آزادی بطور یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

    ملک بھر میں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبے سے منائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

    صوبائی دارالحکومتوں میں آج دن کا آغاز 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یک جہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    یوم آزادی پر اکیس توپوں کی سلامی لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں دی گئی، پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جب کہ کشمیری عوام سے یک جہتی کے لیے قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا گیا۔

  • پاکستانی طالب علم کا کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ریکارڈ

    پاکستانی طالب علم کا کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ریکارڈ

    پاکستانی طالب علم زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل کی ترتیب کا ریکارڈ قائم کردیا۔

    لٹل پروفیسر کے نام سے مشہور پاکستانی طالب علمی زیدان حامد نے کیمیا کے پیریاڈک ٹیبل کو کم ترین وقت میں ترتیب دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

    زیدان نے صرف 9 برس کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے 5 منٹس 46 سیکنڈز میں پیریاڈک ٹیبل پر تمام عناصر کو ان کے درست مقام پر ترتیب دیا۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کی پروڈ یونیورسٹی آف کیمیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر ولاز نے گزشتہ برس بنایا تھا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ پیریاڈک ٹیبل کے 150 سال مکمل ہونے پر 6 منٹ 44 سیکنڈ میں بنایا تھا۔

    ڈاکٹر ولاز کے اس ریکارڈ کو 9 سالہ زیدان نے توڑ دیا ہے۔

  • پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ پر توجہ مرکوز کر لی

    پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ پر توجہ مرکوز کر لی

    لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ میں‌مکمل فٹ ہوں، ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. علیم ڈار کا کہنا تھا کہ 2019 کا ورلڈکپ میرا پانچواں ورلڈ کپ ہے، توجہ اس پر مرکوز ہے.

    تین بار آئی سی سی کی جانب سے بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے امپائرعلیم ڈار  نے کہا کہ سابق امپائر اسٹیو  بکنرکا ورلڈر یکارڈ توڑنے کے لئے  صرف تین میچز باقی ہیں.

    6 فروری، 1968 کو جھنگ میں پیدا ہونے والے علیم سرور ڈار نے یوں‌ تو فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، مگر ان کی شہرت کی وجہ امپائرنگ بنی.

    انھوں نے اپنا بہ طور امپائر اپنے بین الاقوامی کیریر کا آغاز 16 فروری 2000 کو  گوجرانوالا پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے میچ سے کیا. سن 2002 میں وہ آئی سی سی کے امپائر کے بین الاقوامی پینل کا حصہ بن گئے.

    سن 2003 میں انھوں نے پہلی بار ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتوں‌کا مظاہرہ کیا. اپریل 2004 میں وہ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کا حصہ بنے، وہ اس کا پینل کا حصہ بننے والے پہلے پاکستانی تھے.

    انھیں2009، 2010 اور 2011 میں‌ آئی سی سی کی جانب سے سال کا بہترین ایمپائر قرار دیا گیا. 2011 میں حکومت پاکستان انھیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا.

  • مداحوں کی نیلے رنگ کے مشہور اینی میٹڈ کردار کا روپ دھار کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش

    مداحوں کی نیلے رنگ کے مشہور اینی میٹڈ کردار کا روپ دھار کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش

    برلن: نیلے رنگ کے مشہور اینی میٹڈ کردار اسمرف کے مداحوں نے جرمنی میں اس کا روپ دھار کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق نیلے رنگ کے مشہور اینی میٹڈ کردار اسمرف کے دنیا میں ایسے دیوانے بھی ہیں جو ان کے رنگ میں رنگ کر عالمی ریکارڈ بنانے نکل آئے۔

    جرمنی میں منہ پر نیلا پینٹ کیے مخصوص اسٹائل والی سفید ٹوپی پہن کر دوہزار سات سوباسٹھ مداحوں نے نیلے اسمرف کا روپ دھارے گراؤنڈ میں ایک ساتھ جمع ہوکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    جرمنی میں سوئٹزر لینڈ بارڈر کے قریب اس مجمے میں لوگ خوب لطف اندوز ہوئے، منچلوں کی ہلہ گلہ موج مستی میں بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

    گینس بک آف ورلڈ ریکارڑ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ بننے کی تصدیق آئندہ ہفتے کی جائی گی، ابھی اعداد وشمار سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    اس مخصوص انداز میں ریکارڈ بنانے کا اعزاز ابھی برطانیہ کے پاس ہے، جہاں دو ہزار پانچ سو دس طالب علموں نے مل کر یہ ریکارڈ 2009 میں قائم کیا تھا۔

    قبل ازیں فروری 2016 میں جرمنی کے پہاڑی علاقے بلیک فارسٹ میں ہزاروں افراد نے نیلے اسمرف کا روپ دھارکر بڑی تعداد میں ایک جگہ جمع ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام رہے تھے۔

  • شاہ محمود، فواد چوہدری، احسان مانی، شعیب اختر کی یاسر شاہ کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارک باد

    شاہ محمود، فواد چوہدری، احسان مانی، شعیب اختر کی یاسر شاہ کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارک باد

    اسلام آباد: یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے پر سیاسی رہنماؤں اور چیئرمین پی سی بی نے مبارک باد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے اور 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر شاہ محمود قریشی، احسان مانی، شعیب اختر، فواد چوہدری اور فیصل جاوید نے مبارک باد پیش کی ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرکٹر یاسر شاہ کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلںٹ کی کوئی کمی نہیں، پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی قیمتی اثاثہ ہیں۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نے بھی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے یاسر شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنر نے ملک کا نام روشن کیا۔

    تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر یاسر شاہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یاسر شاہ کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، یاسر شاہ کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے پرامید اور دعاگو ہوں، یاسر شاہ میچ ونر کھلاڑی ہے اور کھیل کے لیے اس کا رویہ شاندار ہے۔

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یاسر شاہ کی پرفارمنس قابل فخر ہے، ان کی کارکردگی پر خوشی ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی یاسر شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بہت ہی اچھا اسپیل کیا آپ اس کے حق دار تھے۔

    مزید پڑھیں: یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بیاسی سال پرانا ریکارڈ توڑدیا

    واضح رہے کہ یاسر شاہ نے 33 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرکے 82 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے، تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اس سے قبل آسٹریلوی اسپنر کلیری گریمٹس کے پاس تھا انہوں نے 1936 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے سب سے بڑے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے سب سے بڑے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان گذشتہ نو سال سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست ہے، ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر پاکستان نے مصباح الحق کی کپتانی میں دسویں سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ شارجہ ٹیسٹ جیت کر پاکستان تینوں سیریز میں کلین سوئپ کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ نوسال سے کوئی ہوم ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری، ابوظہبی میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے تینوں فارمیٹ میں مسلسل دسویں فتح ہے۔

    match-post-1

    انگلینڈ کےخلاف آخری ون ڈے میں کامیابی کے بعد سے پاکستان تاحال کوئی میچ نہیں ہارا۔ ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد شاہینوں کے پاس ٹیسٹ میں بھی وائٹ واش کا نادر موقع ہے۔

    match-post-2

    شارجہ ٹیسٹ جیت کر پاکستان تینوں سیریز میں کلین سوئپ کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ مصباح کی کپتانی میں پاکستان نے ایک اور ہوم سیریز اپنے نام کی۔ شاہینوں نے مصباح الحق کی قیادت میں دسویں سیریز جیتی۔

    match-post-3

    مصباح الحق غیر ملکی سرزمین پر سب سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے والے کپتان بن گئے۔ مصباح الحق نے چوبیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کو فتح دلوائی اورتمام ہی میچ ملک سے باہرکھیلے۔

    match-post-4

    پاکستان دوہزار سات سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست ہے۔ آخری بار نو سال قبل پاکستان کو جنوبی افریقہ کےہاتھوں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی تھی۔

     

  • امریکا: باسکٹ بال کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ

    امریکا: باسکٹ بال کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ

    فلوریڈا: کیمرا ٹرک نہیں اور نہ ہی جاودگری ہے، باسکٹ بال میں امریکی کھلاڑی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

    کھلاڑی کھیلوں میں کمال دکھاتے ہی ہیں لیکن اس بار تو باسکٹ بال میں ایک کھلاڑی نے کچھ ایسا کیا کہ سب حیران ہوگئے۔ امریکی کھلاڑی نے باسکٹ بال میں گیند کو ریورس میں جال میں پہنچا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    بیاسی فٹ کا فاصلہ اور بغیر دیکھے لگا ٹھیک نشانہ اور اس طرح ہارلم ٹیم کے کھلاڑی نے تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔ صرف یہی نہیں امریکی کھلاڑی اس سے پہلے بھی باسکٹ بال میں کئی ریکارڈ بنا چکا ہیں۔