Tag: ورلڈ کپ

  • پرتھ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کوچار وکٹوں سے شکست دے دی

    پرتھ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کوچار وکٹوں سے شکست دے دی

    پرتھ: بھارت نے ورلڈ کپ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو چاروکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لئے 183 رنز کا حدف دیا۔

    ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو انتہائی کم رنز تک محدود کرنے میں بھارت کے باولروں نے بڑا کردار ادا کیا۔ محمد شامی نے 3 جبکہ امیش یادو اور راوندرا نے 2،2 وکٹیں لیں۔

    بھارت نے 183 رنز کا حدف 39.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔

    بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے 45 جبکہ ویرات کوہلی نے 33 رنز بنائے۔

    میچ کا مرد میدان محمد شامی کو ویسٹ انڈیز کی تین انتہائی اہم وکٹیں لینے پر قرار دیا گیا۔

  • ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ اورپاکستان کی ٹیمیں کل ٹکرائیں گی

    ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ اورپاکستان کی ٹیمیں کل ٹکرائیں گی

    آکلینڈ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ بادل چھا جانے سے میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کا ایک اور کڑا امتحان شروع ہونے والا ہے۔اوراس میچ میں جیت بہت ضروری۔ ہے،جبکہ حریف بھی تگڑاہےاورمقابلہ سخت ہونے کا امکان ہے۔

    آکلینڈ کے چھوٹے میدان میں گرین شرٹس پروٹیاز کو پریشان  کرپائیں گے؟ جبکہ اب تک جنوبی افریقہ کوعالمی  ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جارہا ہے۔

    بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں پروٹیاز کا کوئی جواب نہیں۔ دوسری جانب پاکستان کو گزشتہ میچ کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا ہوگا۔ کیچ پکڑنا ہوں گے۔

    وکٹ پر بھی ٹھہرنا ہوگا۔ صرف ایک غلطی میچ کا نقشہ تبدیل کرسکتی ہے۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ آؤٹ آف فارم ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد اور حارث سہیل کی جگہ یونس خان ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

    پاکستان اورجنوبی افریقہ کے میچ میں بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔اطلاعات کے مطابق آکلینڈ میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں او ہلکی بارش بھی ہورہی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔

    علاوہ ازیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایک روزہ کرکٹ میں اب تک اکہتر مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔ جس میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے۔

    پروٹیاز نے سینتالیس میں کامیابی حاصل کی۔ تئیس میں شاہین فاتح رہے۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ ورلڈ کپ میں بھی جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے۔

    انیس سو بانوے سے دوہزار گیارہ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ ہوئے اور قسمت کی دیوی کسی ایک میچ میں بھی پاکستان پر مہربان نہ ہوسکی۔ دونوں ٹیمیں نومبر دوہزار تیرہ کے بعد مدمقابل آرہی ہیں۔

  • ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    نیلسن: ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسکاٹ لینڈ نے کائل کوئٹزر کی شاندار سینچری کی بدولت اسکور بورڈ پر فائٹنگ ٹوٹل بنایا، کائل نے ایک سو چھپن رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    اسکاٹ لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر تین سو اٹھارہ رنز بنائے۔

    جواب میں اسکاٹش بولرز نے بیٹمسینوں کی محنت پر پانی پھیر دیا، تمیم اقبال اور محموداللہ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سوانتالیس رنز کا اضافہ کیا۔ محموداللہ باسٹھ رنزبناکرپویلین لوٹے۔ تمیم اقبال نروس نائنٹیز کا شکارہوئے، وہ پچیانوے رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

    وکٹ کیپرمشفیق الرحیم نے ساٹھ رنز اسکور کئے۔ بنگلہ دیش نے دو اوورز قبل چار وکٹوں کے نقصان پرتین سوبائیس رنز بناکر چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

    بنگلہ دیش نے ابتداء میں ایک وکٹ کھونے کے باوجود ہدف چار وکٹوں پر حاصل کرلیا، اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے گروپ میں پانچ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیون نے گرنیوالی چار میں سے دو وکٹیں حاصل کیں، کائل کوئٹزرکو شاندار اننگ پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

  • ورلڈ کپ: گروپ بی میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

    ورلڈ کپ: گروپ بی میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

    نیپئر : یو اے ای کے خلاف ایک سو انتیس رنز سے شاندار فتح  نے پاکستان کو ورلڈ کپ گروپ بی میں چوتھے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ گروپ بی میں بھارت تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم چار میچ کھیل کر تین کامیابیوں کے ساتھ دوسرے اور ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر پر ہے۔

    یواے ای کے خلاف کامیابی نے پاکستان کو چوتھے نمبر پر پہنچادیا ہے۔ گرین شرٹس کے ٹورنامنٹ میں چار پوائنٹس ہیں اور ان کا نیٹ رن ریٹ منفی صفر اعشاریہ تین آٹھ پانچ ہے۔

    گروپ بی میں آئرلینڈ پانچویں اور زمبابوے چھٹے نمبر پر ہے۔ آخری نمبر پر موجود یو اے ای کی ٹیم میگا ایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔

  • ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    کینبرا : ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے چارسو بارہ رنز کا ہدف دے دیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ بلے باز وکٹ پرڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کرپٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر نو گیندوں پر چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جبکہ ڈیوڈ ملر46 اورروسو 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر چار سو گیارہ رنز بنائے۔

  • ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

     کینبرا : ورلڈ کپ میں گروپ بی میں آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔

     نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں جاری گیارہویں عالمی کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈی کاک  اوور میں ڈی کاک دوسرے اوور میں ایک رن ہی بنا  کر آؤٹ ہوگئے۔

    تاہم اس کے بعد آملہ اور ڈوپلیسی کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے، جنوبی افریقہ نے 16 اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔

    جنوبی افریقہ تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آئرلینڈ دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    آئرلینڈ ان تین ٹیموں میں سے ایک ہے جو ابھی تک ورلڈ کپ 2015 میں ناقابلِ شکست ہیں۔

     جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کیرئیر کا سوواں میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ورنن فیلنڈر اور جے پی ڈومنی انجری کے باعث آئرلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    ولیمز پوٹرفیلڈ کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیئرز کو ایک آؤٹ کرنے کیلئے ایک اچھی گیند کی ضرورت ہوگی۔

  • ورلڈ کپ :پاک یو اے ای مقابلہ بدھ کو نیپیئر میں ہوگا

    ورلڈ کپ :پاک یو اے ای مقابلہ بدھ کو نیپیئر میں ہوگا

    نیپیئر : کرکٹ کے عالمی کپ کے ایونٹ میں  پاکستانی ٹیم کا میچ متحدہ عرب امارت سے چار مارچ بروز بدھ کو نیپیئر میں کھیلا جائےگا۔

    زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل میں اپنا کھاتہ کھول لیا ہے۔ اب ایک اور کمزور حریف یو اے ای سے گرین شرٹس چار مارچ کو صف آرا ہوگی۔

    پاکستان نے زمبابوے کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دیکر ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی تو حاصل کی جو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے ناکافی ہے۔

    بیٹسمینوں نے ایک مرتبہ پھرغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور زمبابوے کی کمزور بولنگ کے سامنے ناکام رہے۔ کپتان مصباح الحق بھی خود اعتراف کرتے ہیں کہ بیٹسمین ابھی تک غلطیاں کررہے ہیں۔

    اگلے مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا مقابلہ متحدہ عرب امارت سے چار مارچ کو نیپیئر میں ہوگا،یہ میچ پاکستان باآسانی جیت سکتا ہے ۔

    لیکن ایونٹ میں یواے ای کی پرفارمنس حریف ٹیموں کے خلاف اچھی جارہی ہے جس کو نظر انداز کرنا گرین شرٹس کیلئے بہت بڑی بھول ہوگی۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دی تھی۔اور یو اے ای نے بھارت کو صرف ایک سو تین رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جو بھارتی سورماؤں نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 18.5 اوور میں پورا کرلیا۔

  • ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نووکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نووکٹوں سے شکست دے دی

    ویلنگٹن: ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے تین سو دس رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

    تین سو سے زائد رنز کا ہدف کیسے حاصل کیا جاتا ہے کوئی سری لنکا سے سیکھ لے۔ ویلنگٹن میں سری لنکا نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردیا۔

    انگلش بولرز تین سو دس رنز کے ہدف کا بھی دفاع نہ کرسکے۔ انگلینڈکے جوائے روٹ کی سینچری رائیگاں ہوگئی۔

    انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر ٹوٹل تو فائٹنگ بنایا لیکن سنگاکارا اور تھرمانے نے انگش ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

    سنگاکارا اور تھرمانے نے سینچریاں بناتے ہوئے ہدف اڑتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ تھرمانے ایک سو انتالیس اور سنگاکارا نے ایک سو سترہ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدِ مقابل ہونگے

    کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور زمبابوے آج مدِ مقابل ہونگے

    کراچی: ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور اہم میچ آج زمبابوے کے خلاف برسبین میں کھیلے گی، اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد مکمل فٹ ہوگئے۔

    برسبین میں زمبابوے کو قابو کرنے کے لئے پاکستانی شاہینوں نے تیاری مکمل کرلی ہے، گرین شرٹس کے لئے میچ ڈو اینڈ ڈائی ہے کوارٹرفائنل کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

    زمبابوے کے خلاف میچ کیلئے سینئیر بیٹسمین یونس خان کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف یونس خان مکمل طور پر ناکام رہے تھے۔

    دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو موقع دیا جاسکتا ہے، ٹیم مینجر کے مطابق اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد فٹ ہوگئے اور وہ زمبابوے کے خلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • بھارت نےیو اے ای کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی

    بھارت نےیو اے ای کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی

    پرتھ : ورلڈ کپ گروپ بی میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے با آسانی نو وکٹوں سے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے ایک سو تین رنز کے جواب میں بھارت نے مقررہ ہدف صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر18.5اوورز میں پورا کرلیا ۔

    میچ کا ٹاس یو اے ای نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹسمینوں کی خراب پرفارمنس کے باعث کپتان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

    یو اے ای کی ٹیم بتیسویں اوور میں ایک سو دو رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔ بھارت کے روی چندرن ایشون نے چار اور رویندر جڈیجا نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر داھون چودہ رنز بنا کرمحمد نوید کی بال پر روہان مصطفیٰ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ روہیت شرما ستاون اور ویرات کوہلی تینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔