Tag: ورلڈ کپ

  • سڈنی: وارم اَپ میچ، پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    سڈنی: وارم اَپ میچ، پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

    سڈنی: ورلڈ کپ کے لئے وارم میچ میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم دوسرا وارم میچ آج انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں کھیلا جارہا ہے، وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے فتح ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرسکتی ہے، کوشش ہےآخری میچ کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

    دونوں ٹیمیں اپنے پہلے وارم اپ میچز جیت چکی ہیں، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز جب کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں مینجمنٹ کو تمام تجربے کرلینے چاہئیں، پاکستان کی بولنگ ناتجربہ کار ہے، اب تیاریوں کا وقت گزر چکا ہے، کھلاڑیوں کو ایکسٹرا ٹریننگ کرنا ہوگی۔

  • قومی ٹیم دوسرے وارم اپ میچ میں آج انگلینڈ کے مدمقابل

    قومی ٹیم دوسرے وارم اپ میچ میں آج انگلینڈ کے مدمقابل

     سڈنی: ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ آج انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں کھیلے گی، محمد عرفان کوریسٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

    مشن ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کے پاس وارم اپ کا آخری موقع ہے سڈنی میں وارم اپ میچ میں پاکستان کا انگلینڈ سے ٹاکرا کے دوران صلاحیتوں کا ا امتحان ہوگا۔

    گرین شرٹس نے مسلسل ناکامیوں کو بریک بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں مشکل سے لگائی۔

    انگلینڈ سے فتح ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرسکتی ہے۔

    مسلسل پانچ میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کو دوسرے وارم اپ میچ کیلئے ریسٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

    وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ستارے بھی گردش میں ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ریسٹ دے کر عمر اکمل سے وکٹ کیپرنگ کرائی جائے گی، فاسٹ بولر راحت علی اور ناصر جمشید آج رات ٹیم کو جوائن کرلیں گے، انہیں فائنل الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹیم منیجمنٹ ان کی فٹنس دیکھنے کے بعد کرے گی۔

  • وارم اپ میچ، بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے شکست دے دی

    وارم اپ میچ، بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے شکست دے دی

    ایڈیلیڈ: بھارت نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں افغانستان کو ایک سو ترپن رنز سے شکست دے دی۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    ابتدائی دو کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد روہت شرما اور سریش رائنا نے ٹیم کو سہرا دیا، رائنا پچہتر رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بھارت نے شرما کی سنچری اور اجنکے رہانے کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر تین سو چونسٹھ رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے سست آغاز کیا، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے افغان ٹیم ہدف کا تعاقب حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

    افغانستان نے پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر دو سو گیارہ رنز بنائے، نو روز منگل ساٹھ اور عثمان غنی چوالیس رنز کے ساتھ ہی کچھ مزاحمت کرسکے۔

  • وارم اپ میچ: بھارت بمقابلہ افغانستان،آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل

    وارم اپ میچ: بھارت بمقابلہ افغانستان،آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل

    ایڈیلڈ : ورلڈ کپ میں آج بھی دو وارم اپ میچ کھیلے جارہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن بھارت کا مقابلہ افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہے۔ایڈیلڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بھارت کا آغاز اچھا نہ رہا۔سولہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد روہت شرما اور سریش رائنا نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے ایک سو اٹھاون رنز کی شراکت قائم کی۔ رائنا پجھتر رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔ روہت شرما نے ایک سو پچاس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

  • انجریز مسائل: کئی اہم کرکٹرز ورلڈ کپ نہیں کھیل پائیں گے

    انجریز مسائل: کئی اہم کرکٹرز ورلڈ کپ نہیں کھیل پائیں گے

    سڈنی : ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ پر انجریز کے سائے منڈلانے لگے۔ کئی ٹیموں کے سپر اسٹارز انجریز مسائل کی وجہ سے میگا ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

    کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے کو انجری مسائل نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل کئی ٹیموں کے اسٹارز کھلاڑی زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

    انجری مسائل نے سب سے زیادہ نقصان گرین شرٹس کو پہنچایا ہے۔ پہلے فاسٹ بولر جنید خان ان فٹ ہوکر عالمی کپ سے باہر ہوئے اور اب قومی ٹیم پروفیسر کے کارآمد فارمولے سے بھی محروم ہوگئی۔

    میزبان ٹیم آسٹریلیا بھی فٹنس مسائل سے کافی پریشان ہے، آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک اور آل راؤنڈرجیمزانجریزمسائل کی وجہ سے ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ حصہ نہیں کھیل سکیں گے۔

    ایشین ٹائیگرز کا سب سے اہم ہیتھار لاستھ ملنگا ٹخنے کی انجری سے نجات پانے میں تاحال ناکام ہیں۔ چھ ماہ سے کرکٹ سے دورملنگا کی پہلے میچ میں شرکت پرسوالیہ نشان ہے۔

    دفاعی چیمپیئن بھارت بھی انجری مسائل سے نہ بچ سکی۔ ایشانت شرما گھٹنے کی انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

    ورلڈ کپ سے قبل انجری مسائل کئی ٹیموں کو بڑے بڑے دھچکے دے چکی ہے۔ اور نہ جانے مزید کتنے کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہوکر عالمی میلہ کھیلے بغیر گھر جائیں گے۔

  • وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے بھارت کو تین سو بہتر رنزکا ہدف دیدیا

    وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے بھارت کو تین سو بہتر رنزکا ہدف دیدیا

    ایڈیلیڈ : ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پہلا وارم اپ میچ بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلوی اوپنر نے ٹیم کو باسٹھ رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنی عمدہ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور سنچری اسکور کی۔

    وارنر ایک سو چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی قائد جارج بیلی نے فارم میں نظر آئے اور چوالیس رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    گلین میکسویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف چونتیس گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔آسٹریلیا نے 48.02اوورز میں تین سو اکہتر رنزبنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔

  • ورلڈ کپ کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پربات ہوگی، نجم سیٹھی

    ورلڈ کپ کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پربات ہوگی، نجم سیٹھی

    کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی کا کہناہے کہ سینٹرل کانٹریکٹ کا معاملہ کوئی سنجیدہ ایشو نہیں ہے۔ اس معاملے کو جلد حل کرلیں گے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کا سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

    ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے وہ جو کھلاڑی منتخب کریں مان لینا چاہیئے۔

    آئین کے مطابق چئیرمین ٹیم کی حتمی منظوری دیتا ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز بحال ہوجائے تو قومی کھلاڑیوں کے لئے آئی پی ایل کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ آئندہ سال جنوری فروری میں دبئی میں ہوگی۔کوشش تھی پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں لیکن سیکورٹی کے سبب کھلاڑی آنے کو تیار نہیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا

    قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا

    سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے سڈنی میں نیٹ پریکٹس میں مصرو ف ہے۔ قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ نو فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

    قومی ٹیم ان دنوں سڈنی میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے۔ محمد حفیظ گھٹنے کی انجری کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ پے در پے شکست کے بعد کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

    کھلاڑیوں کو بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی بھی پریکٹس کرائی جارہی ہے۔ فیلڈنگ کوچ قومی کھلاڑیوں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کی پرانی عادت کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔

    کھلاڑیوں کی خامیوں کے دور کرنے کے ساتھ ان کا اعتماد بحال کرنے کے لئے لیکچرز بھی دیئے جارہے ہیں۔ قومی ٹیم دو دن اور پریکٹس کرے گی جس کے بعد نو فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلا وارم میچ کھیلے گی ۔

    بارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم میچ کھیلا جائے گا۔ پندرہ فروری کو قومی ٹیم ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

  • ورلڈ کپ کا باضابطہ سفر، قومی ٹیم آج سڈنی میں پڑاؤ ڈالے گی

    ورلڈ کپ کا باضابطہ سفر، قومی ٹیم آج سڈنی میں پڑاؤ ڈالے گی

    سڈنی : دورہ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا باضابطہ آغاز کرنے کے لئے آج سڈنی پہنچے گی۔دورہ نیوزی لینڈ میں شکست پر شکست کی وجہ سے  پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں پر سوالیہ نشان اٹھ گیا۔

    ٹیم کی مشکلات گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ کیویز کے خلاف جنید خان کے متبادل بلاول بھٹی بھی ٹیم کے لئے موثر ہتھیار ثابت نہ ہوسکے۔

    ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا باضابطہ آغاز کرنے کے لئے قومی ٹیم آج سڈنی میں پڑاؤ ڈالے گی۔ جہاں پاکستانی ٹیم کا مختصر کیمپ لگے گا۔

    نو فروری کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اور گیارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد بارہ فروری کو ایڈیلیڈ پہنچے گی۔ ایونٹ میں گرین شرٹس اپنی مہم جوئی کا آغاز پندرہ فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کریں گے۔

  • جنید خان ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر

    جنید خان ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر

    لاہور: فاسٹ بولرجنید خان فٹنس ٹیسٹ میں ناکام، ورلڈ کپ سے باہر،تفصیلات کے مطابق انجرڈ فاسٹ بولر جنید خان لاہورمیں ہونے والے  دو روزہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام  ہوگئے۔

    جس باعث فاسٹ بالرجنید خان کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کا کوئی امکان نہین رہا۔ جنید خان عالمی کپ کی تیاریوں کیلئے لگائے گئے تریبتی کیمپ میں زخمی ہوئے تھے۔

    جس کے بعد انھیں نیوزی لینڈ کیخلاف دو ون ڈے کی سیریز کیلئے ٹیم کے ہمراہ نہیں بھیجا گیا تھا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید خان ابھی تک صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں اور انھیں چلنے پھرنے میں دشواری ہورہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے آل رائونڈر بلاول بھٹی کو جنید خان کی جگہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ اے آروائی نیوز نے گزشتہ روز ہی مذکورہ خبر سے اپنے ناظرین کو آگاہ کر دیا تھا۔اس حوالے سے جنید خان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ میں فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکا اور یہ ہی اللہ کو منظور تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری تمام نیک خواہشات اوردعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوں۔