Tag: ورلڈ گورنمنٹ سمٹ

  • عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس کے خلاف متحد ہو جائیں: عالمی ادارہ صحت

    عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس کے خلاف متحد ہو جائیں: عالمی ادارہ صحت

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس سے لڑنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا تھا کہ عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس سے لڑنے کے لیے متحد ہوجائیں۔

    ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 مرض پھیل رہا ہے، پوری دنیا میں مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، دنیا میں 10 لاکھ کیسز 3 ماہ میں رپورٹ ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ 10 سے 20 لاکھ وائرس کیسز پہنچنے میں صرف 8 دن لگے. بھارت،امریکا اور دیگر ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس کے 95 لاکھ 35 ہزار 219 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

    وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 51 لاکھ 80 ہزار 287 ہے۔

  • عوام سے براہ راست رابطے کے لئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی، وزیراعظم عمران خان

    عوام سے براہ راست رابطے کے لئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام مسائل کوسننے اور ان کے حل کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں قائم  شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بنائی جانے والی ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل کو دنیا کی دوسری بہترین ایپ قرار دینے پر کہا عوام سے براہ راست رابطے کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں شکایتی سیل قائم کیاگیا، عوام کے مسائل کوسننے اور ان کے حل کے لئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ہے۔

    ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں حکومت کی جانب سے لانچ کی جانے والی ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، انڈونیشیا پہلے اور امریکہ تیسرے نمبر پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 87 ممالک سے 44 ہزار 646 ایپلی کیشن مقابلے کے لیے بھیجے گئے، فائنل مقابلے کے لیے 21 ایپلی کیشن کو 7 مختلف کیٹیگریز میں منتخب کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن کی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں دوسری پوزیشن

    پاکستان سٹیزن پورٹل گوگل پلے اسٹور پر دنیا کی 7 بہترین ایپ کیٹے گری میں شامل ہے، پورٹل پراڈکٹیویٹی میں ساتویں نمبر پر ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے چند ماہ قبل پاکستان سٹیزن پورٹل کے نام سے ایپ بنائی گئی تھی، جو عوام میں بے حد مقبول ہوئی، عوامی اپنی شکایات اس ایپ پر درج کراتے ہیں اور حکومت کی جانب سے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

    حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل کے آغاز کے بعد صرف 60 دن میں ایک لاکھ شکایات کو نمٹایا گیا،

  • پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر اتفاق

    دبئی: وزیرِ اعظم عمران خان اور لبنان کے وزیرِ اعظم سعد الدین رفیق الحریری کے درمیان دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی لبنانی ہم منصب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، وزیرِ اعظم نے اپنے ہم منصب کو لبنان میں نئی حکومت کے قیام پر مبارک باد دی۔

    [bs-quote quote=”دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی سطح پر بھی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم عمران خان نے سعد رفیق الحریری اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اعلامیے کے مطابق لبنانی وزیرِ اعظم نے بھی عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    لبنانی وزیرِ اعظم سعد رفیق الحریری نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا، پاکستان اور لبنان کا باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے لبنانی ہم منصب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی سطح پر بھی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے: وزیرِ اعظم کا ورلڈ سمٹ سے خطاب

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل کے اس وقت میں لبنانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، سیکورٹی اور استحکام کے لیے لبنانی حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

    یاد رہے کہ آج دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں ایسی حکومت آئی ہے جو سرمایہ کاری کا فروغ چاہتی ہے، پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے۔

  • پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے: وزیرِ اعظم کا ورلڈ سمٹ سے خطاب

    پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے: وزیرِ اعظم کا ورلڈ سمٹ سے خطاب

    دبئی: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اصلاحات لے کر آئے ہیں، اور اصلاحات تکلیف دہ ہوتی ہیں، ہم اپنے نظام کو بہتر بنائیں گے۔

    وزیرِ اعظم نے سربراہی اجلاس میں کہا کہ خوشی ہے اسلامی دنیا میں بھی ایسی کانفرنسز ہو رہی ہیں، 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا ترقی کی طرف بڑھنے والا ملک تھا، کانفرنس کے شرکا کو بتانا چاہتا ہوں کہ عالمی کھلاڑی کس طرح سیاست میں آئے۔

    [bs-quote quote=”پہلی بار پاکستان میں ایسی حکومت آئی ہے جو سرمایہ کاری کا فروغ چاہتی ہے، پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب”][/bs-quote]

    عمران خان نے کہا ’میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کے لیے کیا کرنا چاہتا ہوں، یو اے ای کی ایئر لائن کو پی آئی اے نے معاونت فراہم کی، جب کرکٹ شروع کی تو پاکستان کی ٹیم کم زور ترین تھی، کرکٹ چھوڑی تو پاکستان ورلڈ چیمپئن تھا، وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک میں ترقی کی رفتار برقرار نہ رہ سکی، لیکن قوموں کی تاریخ میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔‘

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم بہت مضبوط اور مخیر ہے، خیرات میں ہم بہت آگے لیکن ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں، کیوں کہ ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشی پر خرچ ہوتے رہے۔

    انھوں نے خطاب میں کہا کہ ہم کوشاں ہیں مالیاتی خسارے کو کم اور معیشت کو مضبوط کریں، معیشت میں اصلاحات سے بہتری لا رہے ہیں، پاکستان سیاحت کے لیے بھی پرکشش ملک ہے، سیاحت سے ملائیشیا 22 اور ترکی 42 ارب ڈالر کماتا ہے۔

    [bs-quote quote=”خیرات میں ہم بہت آگے لیکن ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں، کیوں کہ ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشی پر خرچ ہوتے رہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہزار کلو میٹر طویل ساحلی پٹی ہے، پاکستان 5 ہزار سال پرانی تہذیبوں کا مرکز ہے، خیبر پختون خوا گندھارا تہذیب کا مرکز ہے، مذہبی سیاحت کے بھی پاکستان میں بے پناہ مواقع ہیں، ہم نے دنیا کے لیے پاکستان کی اوپن ویزا رجیم کو متعارف کرایا۔

    وزیرِ اعظم نے کہا ’70 کی دہائی کے بعد پاکستان میں ایسی سوچ آئی جو سرمایہ کاری کے خلاف تھی، بعض عناصر منافع کمانے کو برا سمجھتے تھے، پہلی بار پاکستان میں ایسی حکومت آئی ہے جو سرمایہ کاری کا فروغ چاہتی ہے، سرمایہ کاروں کو منافع کمانے کی آزادی ہوگی تو سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا تو روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لگارڈ کی ملاقات

    عمران خان نے مزید کہا ’سمجھ دار قیادت ہمیشہ مواقع سے فائدہ اٹھا کر قوم کو ترقی دیتی ہے، سرمایہ کاروں کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے۔‘

  • بری گورننس کی وجہ سے پاکستان میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے‘ شاہ محمود قریشی

    بری گورننس کی وجہ سے پاکستان میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے‘ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ گڈ گورننس کا بہترین ماڈل متعارف کراسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں گلوبل گورننس سمٹ منعقد ہو رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بطورکلیدی اسپیکرسمٹ میں اظہار خیال کریں گے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے خصوصاً پاکستان کوگورننس کی بے حد ضرورت ہے، بری گورننس کی وجہ سے پاکستان میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے گڈ گورننس کا بہترین ماڈل متعارف کراسکیں، وزیراعظم کی کوشش ہے اصلاحات سے اداروں کی کارکردگی بہتربنائیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورے کے دوران ہماری آئی ایم ایف سربراہ سے میٹنگ ہوگی، آئی ایم ایف سے ایسی شرائط پرآگے بڑھنا چاہتے ہیں کہ عوام پربوجھ نہ پڑے۔

    وزیرخارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ دورے کے دوران کراؤن پرنس اوریواے ای قیادت سے ملاقات ہو گی۔

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پرورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور اجلاس سے خطاب کریں گے۔