Tag: ورلڈ اسنوکر

  • ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، محمد آصف فیصلہ کُن راؤنڈ میں پہنچ گئے

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، محمد آصف فیصلہ کُن راؤنڈ میں پہنچ گئے

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فیصلہ کن راؤنڈ میں محمد آصف جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں احسن رمضان اور اسجد اقبال کوالیفائرز کے دونوں مراحل میں ٹاپ 8 میں نہ پہنچ سکے۔

    محمد آصف ہم وطن اسجد اقبال کو 4-2 سے ہرا کر فیصلہ کن راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، احسن رمضان کو کوالیفائرز کے راؤنڈ آف 16 میں سری لنکن پلیئر نے شکست دی تھی۔

    پاکستان کے اویس منیر اور نسیم اختر نے براہ راست فیصلہ کُن راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی، چیمپئن شپ کے فیصلہ کُن راؤنڈ کا آغاز 2 نومبر سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے تھے اور بھارتی حریف سے ہار گئے تھے۔

    منگولیا میں کھیلی گئی ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے کمل چاؤلہ سے ہوا تھا اور وہ ٹورنامنٹ میں اپنی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔

    ریال میڈرڈ کا میچ ملتوی کر دیا گیا

    اسجد اقبال نے فائنل کے آغاز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی دو سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے تاہم پھر کمل چاوٗلہ نے کم بیک کرتے ہوئے لگاتار چھ سیٹ اپنے نام کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • ورلڈ اسنوکر ٹائٹل: محمد سجاد فائنل میں چینی کیوئیسٹ کے مدمقابل

    ورلڈ اسنوکر ٹائٹل: محمد سجاد فائنل میں چینی کیوئیسٹ کے مدمقابل

    بنگلور: ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ کا فائنل پاکستان کے محمد سجاد اور چین کے یان بنگٹاؤ کے درمیان جاری ہے۔

    ورلڈ اسنوکر چیمپئین کا ٹائٹل صرف ایک فتح کی دوری پر ہے۔ بنگلور میں جاری اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کے محمد سجاد کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔

    محمد سجاد نے سیمی فائنل میں چینی کیوئیسٹ کو تین کے مقابلے میں سات فریمز سے زیر کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    محمد سجاد آئی بی ایس ایف کے فائنل میں پہنچنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ فائنل میں محمد سجاد اور چین کے یان بنگٹاؤ مدمقابل ہیں۔