ایمسٹرڈیم : ہالینڈ ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی لیجنڈ فلورس جان بوویلنڈر کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے ساتھ پاکستان آنے کے لیے بے تاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بعد اب ورلڈ الیون ہاکی کے کھلاڑی بھی پاکستان آنے کوتیار ہیں، عالمی کھلاڑیوں پرمشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم رواں ہفتے پاکستان پہنچے گی۔
ورلڈ الیون کے 16 کھلاڑی براستہ دبئی سے کراچی پہنچیں گےجبکہ ٹیم میں ہال آف فیم کے5 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
ورلڈ الیون میں ہالینڈ، اسپین، ارجنٹائن، بیلجیئم، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔
عالمی کھلاڑیوں پرمشتمل ورلڈ الیون ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ہالی لینڈ کے لیجنڈ کھلاڑی فلورس جان بوویلنڈر نے اپنےایک ویڈیو پیغام میں لاہورمیں کھیلے گئے میچز کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
Dutch hockey legend Floris Jan Bovelander is excited to tour Pakistan with World XI
Read here: https://t.co/Upjz0f5Prv pic.twitter.com/QHatdY08cc
— ARY Sports (@ARYSports_Web) January 15, 2018
فلورس جان نے کہا کہ 1980 اور90 کی دہائی میں لاہورمیں کھیلے گئے میچوں سے متعلق ان کی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہمارے بہترین لمحات میں سے ایک ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔